آپ کا مراسلہ پڑھ کے بچے چھوڑیںانڈے کے آملیٹ کئی طرح کے
فرائی انڈا
ابلا انڈہ
سینڈوچ کئی طرح کے
سموسے
رول
پکوڑے(کئی طرح کے)
دہی بڑے
چنا چاٹ
فرٹ چاٹ
بھرے پراٹھے(کئی طرح کے۔۔۔۔۔مولی،آلو،بھائی چارہ سبزی،قیمہ۔دال۔ ساگ،پالک وغیرہ)
کیک
میٹھا پراٹھا
فرنچ ٹوسٹ میٹھے
فرنچ ٹوسٹ نمکین
شامی کباب
سیخ کباب
چپلی کباب
بریڈ رول
حلوے
پھل
خشک پھل
کھجوریں
بھُنے چنے
ڈونٹ(گلگلے)
نمک پارے
بیسن کی نمکین خالی پکوڑیاں
شاہی ٹکڑے
بھُنا گوشت کئی طرح کا
چپس
نمک کی ڈلی بھی تو ساتھ ہوتی تھی؟پیاز اور روٹی
میری بیٹی نوے فیصد کیفیٹیریا ہی سے لنچ کرتی ہے مگر جب بھی نیا سکول بیگ لیتی ہے تو اس کے ساتھ میچنگ لنچ باکس بھی خریدا جاتا ہےہماری صاحبزادی پہلے گھر سے لنچ پیک کر کے لے جاتی تھیں، پھر ایک روز ضد کرنے لگیں کہ ان کے زیادہ تر دوست کیفیٹیریا سے لے کر لنچ کرتے ہیں۔ خیر ہم نے ان کے اسکول جا کر اس کا انتظام کر دیا۔ اب ایک روز ایک اسٹور میں ان کے لیے کپڑے دیکھ رہے تھے، تبھی ان کی نگاہ ٹفن کیرئیر بیگس کی طرف پڑی تو کہنے لگیں کہ ہمیں یہ لینا ہے۔ ہم نے کہا کہ بیٹا اس کا کیا کریں گی، آپ تو گھر سے لنچ لے کر جاتی ہی نہیں تو کہتی ہیں، "بٹ آئی لائک اٹ"۔ ہم نے کہا لیکن آپ نے تو خود ہی کچھ عرصہ قبل کیفیٹیریا میں لنچ کرنے کی ضد کی تھی تو کہتی ہیں "بٹ آئی ڈونٹ لائک اٹ ان دی کیفیٹیریا، آئی وانٹ دس!"
آپ لوگ خوش نصیب ہے جنہیں اسکول کیفیز میں گرم لنچ تو مل جاتا ہے۔ یہاں تو وہ بھی میسر نہیں۔ جو کچھ لانا ہے گھر سے لاؤ۔میری بیٹی نوے فیصد کیفیٹیریا ہی سے لنچ کرتی ہے مگر جب بھی نیا سکول بیگ لیتی ہے تو اس کے ساتھ میچنگ لنچ باکس بھی خریدا جاتا ہے
وہ تو ناک ناک تک راضی ہو جائیں گےجی اکمل بھائی! بہت ہے؟؟؟
پاکستان میں یہ ہدایت خطرے سے خالی نہیں ہےمیں نے تو آؤٹ سورس کر دیا ہے کہ اگر گھر سے لنچ لے کر جانا ہے تو خود بناؤ ورنہ سکول کیفیٹیریا سے کھا لینا
انٹرسٹنگ! زیادہ تر یورپ میں بھی سکول سے لنچ ملتا ہے اور چند ایک میں تو گھر سے لانا منع ہےآپ لوگ خوش نصیب ہے جنہیں اسکول کیفیز میں گرم لنچ تو مل جاتا ہے۔ یہاں تو وہ بھی میسر نہیں۔ جو کچھ لانا ہے گھر سے لاؤ۔
کچھ سال قبل ایک پارٹی نے اسکولوں میں مفت پھل دینے کا پروگرام شروع کیا تھا۔ لیکن پھر جلد ہی داڑھی مونچھ سے بڑھ جانے پر اسے ترک کرناپڑا۔انٹرسٹنگ! زیادہ تر یورپ میں بھی سکول سے لنچ ملتا ہے اور چند ایک میں تو گھر سے لانا منع ہے
ایسے ہی ایک روز وہ کسی کے ساتھ اپنا لنچ شئیر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان کی ٹیچر نے منع کر دیا۔ وہ گھر آ کر ہم سے کہنے لگیں کہ پاپا شئیرنگ تو اچھی بات ہوتی ہے نا، ہم تو انڈیا میں فرینڈس کے ساتھ لنچ شئیر کرتے تھے۔
فوڈ الرجی اور کھانے پینے کے ہر گھر کے مختلف قوانین کی وجہ سے کھانا شیئر کرنے میں مسائل ہوتے ہیںشئیر کرنا بہت خوبصورت ہے۔ ہمارے بچوں کی استانیاں تو شئیر کرنےکی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
ہمارے یہاں عموماً سبھی کے رہن سہن اور خوراک میں کافی یکسانیت پائی جاتی ہے اس لیے وہاں لنچ شئیر کرنا مسئلہ نہیں، جبکہ یہاں بڑی تعداد میں مختلف ممالک، مختلف ثقافتوں، اور مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ ہوتے ہیں جن میں بہت کم قدر مشترک ہونے کے باعث اس کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یہیں محفل میں "کس نے کس کس جانور کا گوشت کھایا" نوعیت کی لڑیوں میں لوگوں کو ابکائیاں کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہاں حفظان صحت اور الرجی وغیرہ کے خیال سے بھی اس بات کی ممانعت کی جاتی ہے۔ مثلاً ہماری صاحبزادی کی کلاس میں ہر ماہ ایک ایک روز ہر بچے کی طرف سے اسنیکس لانے کو کہا جاتا ہے جو سبھی کے ساتھ شریک کیا جا سکے، لیکن اس کے ساتھ ہدایات ہوتی ہیں کہ کوئی چیز گھر کی بنی ہوئی نہ ہو بلکہ اسٹور سے خریدی ہوئی سیل پیکڈ چیزیں ہی بھیجی جائیں۔شئیر کرنا بہت خوبصورت ہے۔ ہمارے بچوں کی استانیاں تو شئیر کرنےکی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
پورے مہینے کا مینو یہاں بھی ملتا ہے لیکن وہ اس لیے ہوتا ہے کہ والدین ہر دن کے مینو پر نشان لگا سکیں کہ کس روز ان کے بچوں کو کیا دیا جائے۔ عموماً ہر روز مینو میں دو تین چیزیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔کچھ ہائی فائی اسکولز کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ہفتہ وار مینیو ہر دن کی الگ ڈش کے حساب سے بچوں کی ہوم ورک ڈائری میں نوٹ کر وادیتے ہیں ۔۔اور وہ لے جانا ضروری ہوتا ہے چاہے ان کی منتخب کردہ ڈش بچے کو پسند ہو یا نہ ہو ۔۔ یہ ایسے اسکولز ہیں جو کسی کم آمدنی والے پیرینٹس کے بچوں کو داخلہ نہیں دیتے ۔۔۔
یہ صحیح ہے ورائٹی ہونی چاہیئے ۔۔۔پورے مہینے کا مینو یہاں بھی ملتا ہے لیکن وہ اس لیے ہوتا ہے کہ والدین ہر دن کے مینو پر نشان لگا سکیں کہ کس روز ان کے بچوں کو کیا دیا جائے۔ عموماً ہر روز مینو میں دو تین چیزیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔
آپ کی بیٹی ابھی چھوٹی ہے کچھ سال بعد دیکھتے ہیں آپ مینو پر کیسے نشان لگاتے ہیں۔ میں نے تو اب مینو دیکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔پورے مہینے کا مینو یہاں بھی ملتا ہے لیکن وہ اس لیے ہوتا ہے کہ والدین ہر دن کے مینو پر نشان لگا سکیں کہ کس روز ان کے بچوں کو کیا دیا جائے۔ عموماً ہر روز مینو میں دو تین چیزیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔