اسکول لنچ ؟؟

Mehmal

محفلین
مجھے اس معاملے میں آپ کی صلاحیتوں کا علم ہوتا تو ذاتی مکالمے میں ہی پوچھ لیتا ..لیکن چلو اچھا ہے ..یہاں سب مل بیٹھ کے شئیر کریں اپنے تجربات . :)
یھ میرے لئے بہت اچھی پوسٹ ھای اج ھی امی سای کعھتی ھئ یھ سب بنا کے دے
مجھے اس معاملے میں آپ کی صلاحیتوں کا علم ہوتا تو ذاتی مکالمے میں ہی پوچھ لیتا ..لیکن چلو اچھا ہے ..یہاں سب مل بیٹھ کے شئیر کریں اپنے تجربات . :)
 
Mehmal

محفلین
چند دن پہلے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی کہ بچوں کو بنا کے دی جا سکے۔میں نے باورچی خانہ کا جائزہ لیا۔فرج کھولا۔بیسن اور تھوڑی سی ڈبل روٹی تھی۔بیسن گھولا۔اس میں ہری مرچ اور سوکھا دھنیہ،نمک،مرچ اور اجوائن ڈالی۔ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیسن میں بھگو کے پکوڑے تلے اور بچوں کو دے دئے۔
بچوں اور ان کے دوستوں کو بہت پسند آئے۔اگلے دن پھر فرمائش کر کے لے کر گئے۔
یار جوان لوگو کو بھی تھو ڑا گائیڈ کردیا کرو وہ کیا کھائے
 
چند دن پہلے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی کہ بچوں کو بنا کے دی جا سکے۔میں نے باورچی خانہ کا جائزہ لیا۔فرج کھولا۔بیسن اور تھوڑی سی ڈبل روٹی تھی۔بیسن گھولا۔اس میں ہری مرچ اور سوکھا دھنیہ،نمک،مرچ اور اجوائن ڈالی۔ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیسن میں بھگو کے پکوڑے تلے اور بچوں کو دے دئے۔
بچوں اور ان کے دوستوں کو بہت پسند آئے۔اگلے دن پھر فرمائش کر کے لے کر گئے۔
ڈبل روٹی کے ساتھ ہمارے گھر بھی بہت تجربے ہوتے ہیں۔ اب تو پیزا بھی ڈبل روٹی پر ہی بنا لیتے ہیں۔ فرحت کیانی بہن نے بھی اس کی ترکیب پوسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ :)
 
ٹرومین

تابش بھائی اُن کی ترکیب تو ان شاء اللہ جلد ہی آجائے گی، لیکن آپ بھی تو ڈبل روٹی کے تجربات اور پیزا کا طریقہ شیئر کیجئے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ڈبل روٹی کے ساتھ ہمارے گھر بھی بہت تجربے ہوتے ہیں۔ اب تو پیزا بھی ڈبل روٹی پر ہی بنا لیتے ہیں۔ فرحت کیانی بہن نے بھی اس کی ترکیب پوسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ :)
فرحت کیانی اپیا اس دھاگے میں پیزا بریڈ کا طریقہ سکھا رہی ہیں، تاہم ابھی وہ مکمل نہیں ہوا ہے اُمید ہے کہ ایک دو روز میں وہ مکمل طریقہ پوسٹ کردیں گی۔ :)
یاد دہانی کا شکریہ۔پوسٹ کر دیا۔:)
ٹریفک جیم کا بھی شکریہ کہ اس دوران ترکیب ٹائپ کر لی۔
 
اے خان

محفلین
میرے خیال میں اگر بچے کی عمر سات سال سے اوپر ہے. تو پیسے دے کر کیفے ٹیریا سے لنچ کرنے کا کہا جائے. میں جب بہت چھوٹا تھا تو لنچ بکس میں انڈہ پراٹھا لے کر جاتا تھا. کبھی کبھار ابلے ہوئے چاول جو مجھے بہت پسند ہے
 
عثمان

محفلین
بچپن میں آملیٹ اور ڈبل روٹی کا سینڈوچ بنا کر لے جاتا تھا۔
اکثر کھانے کو دل نہ کرتا تو دیگر ہم جماعت آملیٹ اُچک لیتے۔ پھر میں ان سے کچھ عرصہ ناراض رہتا۔
مجھے لگتا ہے کہ آپ کا آملیٹ بھی کوئی اُچک گیا ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
میرے خیال میں اگر بچے کی عمر سات سال سے اوپر ہے. تو پیسے دے کر کیفے ٹیریا سے لنچ کرنے کا کہا جائے. میں جب بہت چھوٹا تھا تو لنچ بکس میں انڈہ پراٹھا لے کر جاتا تھا. کبھی کبھار ابلے ہوئے چاول جو مجھے بہت پسند ہے
اس میں قباحت یہ ہے کہ بچے عموما جنک فوڈ کا انتخاب کرتے ہیں جو غذائیت پوری نہیں کرسکتا۔
 
Top