(د) اخبارات اور رسائل بھی جاری نہین کئے جاتے ان سے کتب خانہ ہی میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
2۔ مواد برائے اجراء
کتب خانہ میں حوالہ جاتی اور محصوص کتب کے علاوہ تمام کتابیں جاری کرائی جا سکتی ہیں۔ ان کتابوں کو احتیاط سے استعمال کرنا اور ان سے گھر پر استفادہ کرنا یہ ہر طالب علم اور استاد کا اخلاقی فرض ہوتا ہے۔ یہ کتابیں عموما طلباء دو ہفتوں کے لئے جاری کی جاتی ہیں۔ اساتذہ اور والدین کو ایک ماہ کے لئے جاری کی جاسکتی ہیں۔ اگر ان کتابوں کی زیادہ طلب نہ ہوتو مزید دو ہفتوں کے لئے جاری کی جاسکتی ہیں۔
3۔ اجراء مابین کتب خانہ جات
ایک کتب خانہ سے کتاب دوسرے کتب خانہ کو جاری کرنے کا اجراء مابین کتب خانہ جات کہتے ہیں۔ کوئی بھی کتب خانہ علمی مواد میں خود کفیل نہیں ہوسکتا۔ لٰہذا جب کبھی اساتذہ ، طلبا یا والدین کو کسی اہم کتاب کی ضرورت پڑتی ہے جو کتب خانہ میں موجود نہ ہو تو لائبریرین اپنی ذاتی معلومات اور پیشہ ورانہ تعلقات کی بنا پر دوسرے کتب خانوں سے مستعار لے کر قاری کو مہیا کرتے ہیں۔ اس طرح ایک کتب خانہ صرف اپنے شہر بلکہ ملک کے تمام کتب خانوں سے کتابیں مستعار لے سکتا ہے اور اپنی کتابیں طلب کرنے پر دوسرے کتب خانوں کو جاری کر سکتا ہے۔
4۔ اجرا کتب کے لوازمات
ا۔ رکنیت کتب خانہ، کتب خانہ سے مواد مستعار لینے کے لئے ضروری ہے کہ تمام طلباء اساتذہ، والدین اور دیگر حضرات جن کو اسکول انتظامیہ یہ حق عطا کرنا چاہے ان کو باقاعدہ مستعیر کارڈ (یعنی لائبریری کارڈ) جاری کرنا چاہئے۔ مستعیر کارڈ طلباء کو اسکول میں داخلہ کے بعد دو رکنیت فارم یا کارڈ پُر کرنے کے بعد جاری کرنا چاہئے۔ (مستعیر کارڈ اور رکنیت کارڈ کا نمونہ صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں)
اسی طرح اساتذہ کو اسکول میں ملازمت شروع کرتے ہی رکنیت کارڈ پُر کرنے پر مستعیر کارڈ
جاری کرنا چاہئے۔ ان بچوں کے والدین کو کتب خانہ کی رکنیت دینی چاہئے جن کے بچے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ دیگر حضرات جن کو اسکول یہ خصوصی رعایت دینا چاہے ان کو بھی رکنیت کارڈ پُر کرنے پر مستعیر کارڈ جاری کرنا چاہئے۔
ہر مستعیر کارڈ پر نمبر شمار، نام، گھر کا پتہ، ٹیلیفوں نمبر اگر ہو ، طلبا کی کلاس وغیرہ درج کرنا چاہئے۔ رکنیت فارم / کارڈ پر دہی شمار نمبر دیا جائے جو مستعمیر کارڈ پر دیا گیا ہے۔ رکنیت کارڈ ایک نام کے اعتبار سے اور دوسرا نمبر کے اعتبار سے کتب خانہ کے دفتر میں محفوظ رکھنا چاہئے۔ تاکہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں یا کتاب کی واپسی کی یادہانی کے لئے یہ رکنیت کارڈ کارآمد ثابت ہوسکیں۔
مستعیر کارڈ ہر طالب علم اور دیگر حضرات کو مفت جاری کئے جائیں لیکن گم ہونے کی صورتمیں کم سے کم دس روپے جرمانہ اور دوہفتے تک کتاب کا اجراء بند کردینا چاہئے۔ تعلیمی سال ختم ہونے پر تمام طلباء سے مستعیر کارڈ اور کتابیں واپس لے لینا چاہیں۔ نئے تعلیمی سال کے شروع ہونے پر واپس آنے والے طلباء کو کارڈ واپس دے دینا چاہئں۔ اور اس پر نئی کلاس اور تعلیمی سال کا انداراج کر دینا چاہئے۔
ب۔ طریقہ اجراء۔ بعض اسکولوں میں کتابیں جاری کرنے کے لئے رجسٹرپر اندراجات کئے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ اپنی بے شمار دقتوں کے باعث قابل عمل نہیں رہا۔ لہذا جدید طریقہ پر عمل کرنا زیادہ بہتر اور مناسب ہے جیسا کہ سابقہ باب میں کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں بتایا گیا تھا کہ ہر کتاب میں کتابی جیب کتابی کارڈ اور تاریخ نامہ لگایا جاتا ہے۔ یہی تمام اشیاء کتاب کے جاری کرنے میں استعمال کی جائیں کتاب جاری کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے
طلباء اساتذہ ، والدین وغیرہ خود اپنی پند کی کتاب الماری سے نکال کر شعبہء اجراء یا لائبریرین کے پاس لے جائیں اور اپنا مستعمیر کارڈ پیش کریں۔ متعلقہ فرد کتاب سے کتابی کارڈ نکالے گا۔ اس پر کتاب لینے والے کا کارڈ نمبر لکھے گا۔ کتابی کارڈ، مستعمیر کارڈ اور یاداشت کی پرچی پر واپسی کی تاریخ کی مہر لگائے گا یا قلم سے لکھ دے گا۔ کتابی کارڈ اور مستعمیر کارڈ اپنے پاس رکھے لے گا اور کتاب قاری کے والے کر دے گا۔ اگر کتاب ایک سے زیادہ جاری کی جا رہی ہیں تو ہر کتابی کارڈ پر تاریخ واپسی ، مستعمیر کارڈ نمبر لکھ دیا جائے اور تاریخ نامہ پر تاریخ واپسی بھی لکھ دی جائے یا مہر لگا دی جائے۔
ایک دن کے ددران جتنی کتابیں جاری کی گئیں ان کے کتابی کارڈ اور مستعیر کارڈ اسی دن یا اگلے دن