اسے آپ کیا کہیں گے ؟؟؟

عمر سیف

محفلین
چلیں چھوڑیں پہلے خواہش پوری کر لیں ۔۔۔ یہ بعد کی باتیں ہیں ۔۔۔
تو پھر آپ کب اپنی اس خواہش کی تکمیل کر رہے ہیں ؟؟
 
ظفری

لائبریرین
چلیں چھوڑیں پہلے خواہش پوری کر لیں ۔۔۔ یہ بعد کی باتیں ہیں ۔۔۔
تو پھر آپ کب اپنی اس خواہش کی تکمیل کر رہے ہیں ؟؟
فہیم سے کہا تھا کہ میں بڑا ہوں اور عمر بھی گذر رہی ہے ۔ لوگ بھی پوچھنے لگے ہیں کہ " اب تک شادی کیوں نہیں کی " ۔ ذرا ہماری اس سلسلے میں مدد کرو ۔
جواب آیا کہ " جناب فکر نہ کیجیئے ، منزل دور نہیں ۔
آج معلوم ہوا کہ موصوف خود دولہا بنے ہوئے بیٹھے ہیں ۔
ہائے ۔۔۔ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔۔۔۔ :nottalking:
 
عمر سیف

محفلین
ظفری بھائی اب تک یہی سنتے آئے ہیں کہ اپنا کام خود کرنا چاہئے، دوسروں سے امیدیں لگائیں گے تو انتظار ہی کرتے رہ جائیں گے اور پھر اپنے شمشاد بھائی کا شادی دفتر ۔۔۔ وہ کب کام آئے گا ۔۔ انہیں تو یہ کارِ خیر مفت انجام دینا چاہئے ۔۔۔ :)
 
بھائی یہ دنیا کا واحد کام ہے جس میں ایک فریق کچھ بھی نہیں کرسکتا جب تک دوسرا فریق موجود نہ ہو ۔ لہذا اُمید تو ایسے ہی لگائے رکھنا ہے ناں کہ کبھی ایک چراغ جلا دیا ، کبھی ایک چراغ بجھا دیا ۔
رہی بات شمشاد بھائی کے شادی دفتر کی تو وہ شادی دفتر سے کم اور انکم ٹیکس کا دفتر زیادہ لگتا ہے کہ فیس بھی وصول کرلی جاتی ہے اور جواباً جو تصاویر دکھائی جاتیں ہیں انہیں دیکھ کر دنیا کو آگ لگانے کا جی کرتا ہے ۔ :atwitsend:
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
دراصل ظفری بھائی ہمارے بٹ بھائی آج کل انہی چکروں میں ہیں ۔۔۔ رہی لکھنے کی بات۔۔۔ تو یہ میں نے نہیں لکھا ۔۔۔ :) ۔۔۔ شریف انسان پہ سراسر الزام ہے، (وہ الگ بات کہ بندے کے دل کی بات اور سچی بات لکھی ہے)۔
;)
عاطف بٹ بھائی سے تو میں پوچھ لوں گا ۔۔ اور یہ بات صحیح ہے کہ لکھنے اور نہ لکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ آپ نے سنا نہیں کہ
دل کی بات کہیں لب پہ نہ آجائے
ہنستے ہنستے آنکھ کہیں نہ بھر آئے

بس آنکھ بھر آنے کا خیال رکھیئے گا ۔ مجھے نہیں پتا کہ آپ کے ہاں بیلن کا رواج ہے کہ نہیں ۔ ;)
میں غریب تو مفت میں بدنام ہورہا ہوں۔ شاپروں والی سرکار سے پوچھیں جو اس طرح کی حرکتوں پر حقیقتاً کمر کس کر بیٹھے ہیں مگر عوام الناس کی توجہ بٹانے کے لئے اس شریف آدمی کے خلاف ڈنڈھورا پیٹ رہے ہیں۔۔۔ :) :) :)
 
نکتہ ور

محفلین
عاطف بٹ بھائی سے تو میں پوچھ لوں گا ۔۔ اور یہ بات صحیح ہے کہ لکھنے اور نہ لکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ آپ نے سنا نہیں کہ
دل کی بات کہیں لب پہ نہ آجائے
ہنستے ہنستے آنکھ کہیں نہ بھر آئے

بس آنکھ بھر آنے کا خیال رکھیئے گا ۔ مجھے نہیں پتا کہ آپ کے ہاں بیلن کا رواج ہے کہ نہیں ۔ ;)
آپ کے ہاں ہے؟؟؟
 
عمر سیف

محفلین
یہ کوئی ظفری بھائی کے خاص جاننے والے لگتے ہیں ۔۔۔ جو خاص آئی ڈی بنا کر آئے ہیں ۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کوجا، موجا، اوجا، پوجا

کانی مانی پانی وانی

کاؤ لو، نوں شوں

کوجا پانی موجا وانی

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

کدرے پڑھ تے نئیں لیا ؟؟

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
شادی نہ ہون دا منتر سی ۔۔۔ ۔!

عاطف بٹ ظفری بھائی شمشاد بھائی نیرنگ خیال

:D
میری تے خیر اے۔۔۔ عاطف بٹ ہوراں نوں غشی پے جانی اے۔۔۔ :D :D
 
فہیم

لائبریرین
فہیم سے کہا تھا کہ میں بڑا ہوں اور عمر بھی گذر رہی ہے ۔ لوگ بھی پوچھنے لگے ہیں کہ " اب تک شادی کیوں نہیں کی " ۔ ذرا ہماری اس سلسلے میں مدد کرو ۔
جواب آیا کہ " جناب فکر نہ کیجیئے ، منزل دور نہیں ۔
آج معلوم ہوا کہ موصوف خود دولہا بنے ہوئے بیٹھے ہیں ۔
ہائے ۔۔۔ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔۔۔ ۔ :nottalking:
اب کیا کریں بھائی جان۔
جب آپ نہیں کررہے تھے تو ہم نے سوچا ہم ہی کرلیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
کوجا، موجا، اوجا، پوجا

کانی مانی پانی وانی

کاؤ لو، نوں شوں

کوجا پانی موجا وانی

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

کدرے پڑھ تے نئیں لیا ؟؟

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
شادی نہ ہون دا منتر سی ۔۔۔ ۔!

عاطف بٹ ظفری بھائی شمشاد بھائی نیرنگ خیال

:D
لیکن جن کی ہو چکی ہے، ان کو پڑھنے سے تو کچھ نہیں ہو گا ناں۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
نیا دھاگہ کھولنا کی بجائے میں نے اس دھاگے پر ہی حملہ کرنا مناسب سمجھا ۔۔۔۔:p

فرمانبردار بِیوِی کیسی ہوتی ہے
شوہر : آج کھانے میں کیا بناؤ گی ؟
بِیوِی : جو آپ کہیں .
شوہر : واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو .
بِیوِی : ابھی کل ہی تو کھائے تھے .
شوہر : تو سبزی روٹی بنا لو .
بِیوِی : بچے نہیں کھائیں گے .
شوہر : تو چھولے پوری بنا لو چینج ہو جائے گا .
بِیوِی : جی سا متلا جاتا ہے مجھے ہیوی ہیوی لگتا ہے .
شوہر : یار آلُو قیمہ بنا لو اچھا سا .
بِیوِی : آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا .
شوہر : پراٹھا انڈا ؟
بِیوِی : صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے ؟
شوہر : چلو چھوڑو یار ہوٹل سے منگوا لیتے ہیں .
بِیوِی : روز روز باہر کا كھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ .
شوہر : کڑھی چاول .
بِیوِی : دہی کہاں ملے گا اِس وقت .
شوہر : پلاؤ بنا لو چکن کا .
بِیوِی : اِس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے .
شوہر : پکوڑے ہی بنا لو اس میں ٹائم نہیں لگے گا .
بِیوِی : وہ کوئی كھانا تھوڑی ہے كھانا بتائیں پروپر .
شوہر : پِھر کیا بناؤ گی ؟
بِیوِی : جو آپ کہیں سرتاج . . .

اب شادی شہداؤں کو اور آزاد لوگوں کو دعوت عام ہے۔۔۔۔۔دھیان سے دعوت عام ہے دعوت طعام نہیں !!!!!
 
بھلکڑ

لائبریرین
1187160_544080168993231_538473035_n.jpg
:D:p:D:p
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اس پر صحیح رائے تو شادی شدگان ہی دے سکیں گے لیکن میری رائے میں بیوی فرمانبردار سے زیادہ چالاک نکلی۔۔۔باتوں ہی باتوں میں اس احساس بھی نہ ہونے دیا اور پکا کے ہی چھوڑا۔۔۔(خاوند کا سر):D
 
Top