عمر سیف
محفلین
مستانہ مرحوم سٹائل میں " بنا لو پروگرام "نیا دھاگہ کھولنا کی بجائے میں نے اس دھاگے پر ہی حملہ کرنا مناسب سمجھا ۔۔۔ ۔
فرمانبردار بِیوِی کیسی ہوتی ہے
شوہر : آج کھانے میں کیا بناؤ گی ؟
بِیوِی : جو آپ کہیں .
شوہر : واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو .
بِیوِی : ابھی کل ہی تو کھائے تھے .
شوہر : تو سبزی روٹی بنا لو .
بِیوِی : بچے نہیں کھائیں گے .
شوہر : تو چھولے پوری بنا لو چینج ہو جائے گا .
بِیوِی : جی سا متلا جاتا ہے مجھے ہیوی ہیوی لگتا ہے .
شوہر : یار آلُو قیمہ بنا لو اچھا سا .
بِیوِی : آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا .
شوہر : پراٹھا انڈا ؟
بِیوِی : صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے ؟
شوہر : چلو چھوڑو یار ہوٹل سے منگوا لیتے ہیں .
بِیوِی : روز روز باہر کا كھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ .
شوہر : کڑھی چاول .
بِیوِی : دہی کہاں ملے گا اِس وقت .
شوہر : پلاؤ بنا لو چکن کا .
بِیوِی : اِس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے .
شوہر : پکوڑے ہی بنا لو اس میں ٹائم نہیں لگے گا .
بِیوِی : وہ کوئی كھانا تھوڑی ہے كھانا بتائیں پروپر .
شوہر : پِھر کیا بناؤ گی ؟
بِیوِی : جو آپ کہیں سرتاج . . .
اب شادی شہداؤں کو اور آزاد لوگوں کو دعوت عام ہے۔۔۔ ۔۔دھیان سے دعوت عام ہے دعوت طعام نہیں !!!!!