اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

یاز

محفلین
اور آپ نے اپنی سوچ کو سچ کر دکھایا۔ :) کتنے دن کا تفریحی دورہ ہے؟؟ کن کن مقامات کی سیر کی؟؟ روداد کا انتظار ہے۔
بس پانچ چھ دن کا ٹرپ ہی ہے، اور استنبول تک ہی محدود ہے۔ ویسے تو استنبول دیکھنے کے لئے ہی مہینہ بھر درکار ہے۔
 
یاز

محفلین
بہت خوب!! :)

آپ سے کچھ معلومات چاہئیں۔ بابو سر ٹاپ کن مہینوں میں بند ہو جاتا ہے اور کن میں کھلتا ہے؟؟ آپ نے کہیں بتایا تھا۔ بھول گیا۔
بہت شکریہ۔

بابوسر وسط جون یا اس کے بعد کھلتا ہے اور وسط نومبر یا اس کے کچھ بعد تک کھلا رہ سکتا ہے۔
 
لاریب مرزا

اور جو دوسرا راستہ ہے گلگت تک جانے والا۔ کیا وہ راستہ پورا سال کھلا رہتا ہے؟؟
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ چین تک جانے کے لیے کتنے زمینی راستے کھلے ہیں؟؟
 
قراقرم ہائی وے سارا سال اوپن ہوتی ہے- البتہ بارش کے دنوں میں احتیاط وغیرہ کرنی چاہیے-
 
جو چائینہ باڈر سے گزرتی ہے یا کوئی اور راستہ بھی ہے؟؟ نومبر دسمبر میں وہاں کا درجہ حرارت کیا ہو گا؟؟ آپ کو تو معلوم ہے کہ گرمیوں میں ہی وہاں قلفی جم رہی ہوتی ہے۔
 
یاز

محفلین
اور جو دوسرا راستہ ہے گلگت تک جانے والا۔ کیا وہ راستہ پورا سال کھلا رہتا ہے؟؟
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ چین تک جانے کے لیے کتنے زمینی راستے کھلے ہیں؟؟
گلگت یا ہنزہ تک تو راستہ سارا سال ہی کھلا رہتا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عارضی بندش ہو سکتی ہے۔
چین تک جانے کے لئے ایک ہی زمینی راستہ ہے، یعنی خنجراب پاس۔ وہ بھی مئی کے مہینے میں کھلتا ہے اور نومبر یا دسمبر میں بند ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ خنجراب سے مغرب کی جانب کِلِک پاس اور مینٹِکا پاس کے زمینی راستے بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں، تاہم وہاں سڑک نہیں ہے، اور جیپ کی رسائی کے بارے میں مجھے حتمی معلومات نہیں ہے۔ اور اگر وہاں پہنچ بھی جائیں تو بارڈر کراسنگ بہرحال نہیں کی جا سکتی۔
 
بہت شکریہ :)

آپ کا تفریحی دورہ کیسا رہا؟؟
 
Top