محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ! خوبصورت غزل!

حسبِ سابق تاخیر سے حاضری پر معذرت کے ساتھ۔

ہمیشہ کی طرح آج بھی میں نے یہی غلطی کی کہ آپ کی غزل کے اشعار کے اقتباس لینے لگا۔ آخری شعر تک آ کر تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے مجھے کسی نے اس کام سے لگایا ہوا ہے کہ ہر شعر کا اقتباس لینا ہے۔ :) :) :)

اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ
اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ
کیا کہنے! کراچی کا حال معلوم ہوتا ہے۔ :)

شاملِ قال تھا اک حرفِ تشکّر دن رات
مشکلوں میں بھی گزر کرتے تھے آرام سے لوگ
سبحان اللہ! واقعی پہلے کے لوگ آج کے لحاظ سے کافی سخت زندگی گزارتے تھے لیکن حرفِ شکایت کم ہی منہ پر لاتے تھے۔

ہر طرف سکۂ اخلاص و وفا رائج تھا
سب کو ملتے تھے برابر کئی انعام سے لوگ
واہ!
شاملِ حال بہر حال رہا کرتے تھے
مل کے لڑتے تھے کبھی گردشِ ایام سے لوگ
کیا کہنے!
سچ کہا کرتے تھے خائف نہ تھے آئینوں سے
کم ڈرا کرتے تھے اندیشۂ انجام سے لوگ
واہ
آنکھ میں شرم تھی اور دل میں حیا ہوتی تھی
خود نمائی سے بہت دور تھے زر فام سے لوگ
کیا بات ہے۔ نوسٹالجک کرنے والی نظم ہے۔

ملنے والوں سے ترے ہم نے بھی مل کر دیکھا
بس وہی عام سی باتیں ہیں وہی عام سے لوگ
واہ واہ!

سبحان اللہ بہت ہی اچھی غزل ہے۔

بہت سی داد قبول فرمائیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ، یہ دیکھیے گا ۔ یہ حضرت پھر سے عام لوگوں میں بیٹھ کر چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کیا خیال ہے بیٹھنے دیا جائے یا اٹھا کر تختِ خاص پر بٹھایا جائے؟

سبحان اللہ ! یہ آپ نے مجھے کب آواز دی تھی۔مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا۔

کوچے میں اتنا سناٹا ہے کہ کان پڑی آواز تک سنائی نہیں دیتی۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ ، احمد بھائی ! بہت نوازش! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ، خوش کردیا۔
ہمیشہ کی طرح آج بھی میں نے یہی غلطی کی کہ آپ کی غزل کے اشعار کے اقتباس لینے لگا۔ آخری شعر تک آ کر تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے مجھے کسی نے اس کام سے لگایا ہوا ہے کہ ہر شعر کا اقتباس لینا ہے۔ :) :) :)
:):):)

سبحان اللہ! واقعی پہلے کے لوگ آج کے لحاظ سے کافی سخت زندگی گزارتے تھے لیکن حرفِ شکایت کم ہی منہ پر لاتے تھے۔
یہی تو المیہ ہے ۔ جتنی زیادہ سہولتیں اور نعمتیں ہمیں ملتی جارہی ہیں اتنے ہی ہم ناشکرے بنتے جارہے ہیں ۔ نئی نسل تو خود کو بغیر ہاتھ پیر ہلائے ہر سہولت اور تعیش کا حقدار سمجھتی ہے۔ ذرا کمی بیشی ہو تو حرفِ شکایت فوراً نوکِ زبان پر ۔ لمحۂ فکریہ ہے یہ ہم سب کے لیے۔ اللّٰہ اپنی امان میں رکھے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ ! یہ آپ نے مجھے کب آواز دی تھی۔مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا۔

کوچے میں اتنا سناٹا ہے کہ کان پڑی آواز تک سنائی نہیں دیتی۔ :)
پتہ نہیں کوچے میں آپ لوگ کیا کھا پی کے بیٹھتے لیٹتے ہیں کہ سناٹے کے باوجود کچھ سنائی نہیں دیتا ۔
مجھے لگتا ہے کہ شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ :D
 

سیما علی

لائبریرین
ہر طرف سکۂ اخلاص و وفا رائج تھا
سب کو ملتے تھے برابر کئی انعام سے لوگ

شاملِ حال بہر حال رہا کرتے تھے
مل کے لڑتے تھے کبھی گردشِ ایام سے لوگ
واہ واہ بہت خوب بہت خوب
کیا عمدہ غزل ہے ظہیر بھائی
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی تو شعروں کا نشہ کرتے ہیں۔۔۔ میں کچی نثر پیتا رہتا ہوں۔
ہاہاہاہاہا!!! شعروں کا نشہ تو ایک دو بار ہم نے بھی کیا ہے لیکن یہ کچی نثر کچھ دیسی دیسی سی لگ رہی ہے ۔
ایک دو پیراگراف ذرا ادھر بھی بھجوائیے گا۔ چکھ کر دیکھتے ہیں کسی دن ۔:)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زہریلی اب اثر نہیں کرتی۔۔۔
یعنی یہ اس لطیفے کی طرح کی مثال ہے کہ جس میں ایک سانپ کسی خاتون سے زہر کا "ایزی لوڈ" کروانے آیا تھا ۔
ہیلمٹ پہن لیں ۔ میں نے تو پچھلے ہفتے سے پہنا ہواہے ۔ آج کل تحریکِ نسواں والے ہتھیار لیے گھوم رہے ہیں ادھر:D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہا!!! شعروں کا نشہ تو ایک دو بار ہم نے بھی کیا ہے لیکن یہ کچی نثر کچھ دیسی دیسی سی لگ رہی ہے ۔
ایک دو پیراگراف ذرا ادھر بھی بھجوائیے گا۔ چکھ کر دیکھتے ہیں کسی دن ۔:)
آپ نثر کی لکیریں کھینچنے والے۔۔۔ آپ کو کچی کی کیا خبر
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

سر جی اب ایسا بھی بے وقعت تبصرہ نہیں تھا ہمارا ۔۔۔ :brokenheart:

دوشنبه نظر داد ۔ ۔ ۔
ارے نہیں ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ،اکمل!اس سہو نظر کے لیے میں انتہائی معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔ نظر سے چوک گیا آپکا مراسلہ۔ جب بھی اپنے سیل فون سے جوابات لکھتا ہوں بڑی دقت ہوتی ہے ۔ اتنی چھوٹی سی ونڈو میں اکثر بہت تھوڑا سا صفحہ نظر آتا ہے۔ اور اس میں ایموجی ڈالنے کی کوشش کی جائے تو اللہ کی پناہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہو کیا رہا ہے ۔ یعنی یہ اسمارٹ فون اکثر مجھے آؤٹ اسمارٹ کردیتا ہے بلکہ یوں کہیے کہ بیوقوف بنادیتا ہے ۔ (اسمائیلی ایک عدد)
آپ کے حرف تحسین کے لیے ممنون ہوں ۔ ہر قاری کی رائے اور تبصرہ میرے لیے اہم ہوتا ہے۔پذیرائی کا بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو فلاح دارین عطا فرمائے۔ خوش رکھے ۔ آمین ۔
 
Top