اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اردو ویب سائٹس کے لئے ایک عدد ٹیمپلیٹ تیار کر رہا ہوں۔
تھوڑے سے مسائل باقی ہیں باقی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ جلدی ہی آپ سب کی خدمت میں پیش کر سکوں گا۔ :)
 

سارا

محفلین
موسم کا تو نہیں پتا۔۔پاکستان کے یہاں ہمارے پاس کہاں سے آ گئے:( میکسیکو کے ہیں یہ۔۔۔
آئے ہوئے تو کافی عرصے سے ہیں لیکن پہلے ہم لا نہیں رہے تھے کہ ذائقہ ابھی اچھا نہیں ہو گا لیکن ایک پیٹی چیک کرنے کے لیے لائے تو بہت اچھے نکلے میٹھے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ کا آموں کا موسم پھر چھ سات ماہ تو چلے گا۔ ابھی میکسیکو کے، پھر انڈیا پاکستان کے۔
 
بحمدہ اللہ میں اپنے ٹیمپلیٹ میں آرہے مسائل کو دور کر سکنے میں کامیاب رہا۔ :)

یوں تو اب میرا ٹیمپلیٹ استعمال کے لئے بالکل تیار ہے، پر فی الحال اس کے کوڈ کی تزئین کر رہا ہوں تا کہ دوسروں کو کوڈ سمجھنے میں دقت نہ ہو۔
 

سارا

محفلین
آموں کا موسم تو بہت لمبا چلتا ہے لیکن ہماری طرف انڈیا پاکستان کے آم نہیں آتے ہمیں جن کا ذائقہ اچھا لگتا ہے وہ میکسیکو والے ہی ہیں۔۔۔
 

سارا

محفلین
یہ تو مجھے بھی نہیں پتا یہاں ہمیں آج تک پاکستانی آم نہیں ملے ہیں میرے ماموں کو پاکستانی آم اتنے پسند ہیں لیکن آم کھانے لیے انہیں پاکستان جانا پڑتا ہے ۔۔:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
یہ تو مجھے بھی نہیں پتا یہاں ہمیں آج تک پاکستانی آم نہیں ملے ہیں میرے ماموں کو پاکستانی آم اتنے پسند ہیں لیکن آم کھانے لیے انہیں پاکستان جانا پڑتا ہے ۔۔:rolleyes:


:confused:

صرف آم کھانے کو پاکستان جاتے ہیں :confused: آم ادھر ہی منگوا لیا کریں ۔ :lol:
 

سارا

محفلین
ایک دفعہ ہم لائے تھے جب انہوں نے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی فروٹ ہے ہم نے کہا کہ جی یہ آم ہیں تو انہوں نے کہا کہ نکالیں ہم نے انہیں نکال کر دیے تو انہوں نے اٹھا کر ٹریش میں پھینک دئیے:( اس کے بعد دوبارہ لانے کی غلطی نہیں کی۔۔۔
 

زینب

محفلین
لیکن ہمارے گھر سے تھوڑی دور ایک پاکستانی شاپ ہے جس پے ہفتے مٰں دو بار پاکستان سے سبزیاں اور فروٹ اتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top