اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
عندلیب یاداشت اتنی اچھی نہیں ھے اشعار یاد نہیں رہتے۔ صرف سُن کر ہی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
 
حسن علوی

محفلین
عندلیب ماشاءاللہ آپ بہت خوب لکھتی ہیں، ابھی آپ کی پوسٹ پڑھ رہا تھا اکبر آلہ آبادی کے متعلق۔ امید ھے مستقبل میں بھی آپ اتنی اچھی تحریریں پیش کرتی رہیں گی۔
 
فارسی کا بھوت سوار ہے دماغ پر۔۔۔۔۔ رات بھر "برق" صاحب کی کتاب۔۔۔۔ تاحال ھاتھ میں ہے۔۔۔۔ سگریٹ کا سلگنا ۔۔۔۔ اور چایے کا انتظار۔۔۔۔۔۔
 
اچھا ۔۔۔ یقننا آپ نے پہلی بار یہ جملہ پڑھا ہو گا ۔۔۔ :):grin:

جی ہاں اتفاق سے پہلی بار ہی پڑہا ہے ۔۔۔ ویسے آپ نے یہ آئی ڈی کس تناظر میں بنائی ہے ۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے بنائی نہیں تناول فرمائی ہے ۔۔۔ :ُ اور یہ کس قسم کی خاموش مجاہدانہ کاروائیاں ہیں جو ہو چکی ہیں یا ہونے والی ہیں ؟۔۔۔ ویسے آپ سے ملکر خوشی ہوئی
 
یہ محفل میں ہی سوجاتے ہیں‌اور سوتے میں‌بھی لکھتے ہی رہتےہیں۔

ارے واہ بھئی ہمت علی بھائی شکر ہے آپ اس دھاگے پر آئے ہیں، اور آتے ہیں بھائی جی پر 7 ایم ایم سے فائر بھی داغ دیا، ویسے کل رات سے ہمارے بھائی پر فائرنگ ہو رہی ہے، پہلے ظفری ، پھر زونی اور اب آپ۔ ۔ ویسے ہم تو معصوم ہیں ہم نے کچھ کہا ہی نہیں
 
جی ہاں اتفاق سے پہلی بار ہی پڑہا ہے ۔۔۔ ویسے آپ نے یہ آئی ڈی کس تناظر میں بنائی ہے ۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے بنائی نہیں تناول فرمائی ہے ۔۔۔ :ُ اور یہ کس قسم کی خاموش مجاہدانہ کاروائیاں ہیں جو ہو چکی ہیں یا ہونے والی ہیں ؟۔۔۔ ویسے آپ سے ملکر خوشی ہوئی

بھائی کسی تناظر میں نہیں ۔۔ آئی ڈی تو آئی ڈی ہوتی ہے ۔۔ ویسے کسی کہ پوچھنے پر ہم نے بتایا تھا کہ خاموش مجاہد کا مطلب " صوفیانہ زندگی اللہ کی قائم کردہ حدود میں "
ویسے آپ سے مل کر بھی خوشی ہوئی
 
بھائی کسی تناظر میں نہیں ۔۔ آئی ڈی تو آئی ڈی ہوتی ہے ۔۔ ویسے کسی کہ پوچھنے پر ہم نے بتایا تھا کہ خاموش مجاہد کا مطلب " صوفیانہ زندگی اللہ کی قائم کردہ حدود میں "
ویسے آپ سے مل کر بھی خوشی ہوئی

ارے واہ کمال ہستی ہیں آپ بھی، مطلب آپ بھی رنگوں اور روشنیوں سے کھیلنے کا شغف رکھتے ہیں
 
ارے واہ کمال ہستی ہیں آپ بھی، مطلب آپ بھی رنگوں اور روشنیوں سے کھیلنے کا شغف رکھتے ہیں

ہا ہا ہا ۔۔۔ بھائی صاحب آپ نے میرے لکھے ہو ئے جملے پر غور نہیں کیا ۔۔۔ قرآن کی ایک آیت ہے " تلک حدود اللہ " اللہ کی کچھ حدود ہیں ۔۔ ان حدود میں صوفیانہ زندگی
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب۔

اور ہاں عندلیب کا سوال تو رہ ہی گیا۔ وہ کیا ہے کہ جب آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلیں چھوڑیں رہنے دیں۔ ہم تو ٹھہرے فارغ، کیا خیال ہے۔ ویسے میں روزانہ سات گھنٹے تو سوتا ہی ہوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top