اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ناشتہ کر رہا ہوں۔ آج انڈہ پراٹھا نہیں ملا۔ :( سیدھا سیدھا روٹی سالن کھلا دیا بیگم صاحبہ نے۔
 

چاند بابو

محفلین
لیجئے اس وقت میں یہاں پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست کے پاس بیٹھا ہوں جس کو نئی نئی ایک موبائل کمپنی کی فرنچائز ملی ہے پچھلے دو گھنٹے سے وہ صاحب مجھے سے مشورے کر رہے ہیں اور میں ہوں ہاں کر رہا ہوں لیکن قسم لے لو اگر مجھے کچھ بھی یاد ہو کہ میں نے کیا مشورہ دیا ہے اور اس نے کیا پوچھا ہے۔ہے نہ مزے کی بات کیونکہ وہ دوست بھی یہ بات جانتا ہے کہ میں اسے نہیں سن رہا لیکن بولے جا رہا ہے بولے جا رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کہاں جارہے ہیں جناب ۔۔ میری چائے ابھی ختم نہیں ہوئی۔۔۔
بل آپ نے دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ بھول گئے کیا۔۔۔ آپ کے ذمے اس بزم کے سب ارکان کے بل کی مد میں خطیر رقم سے ہاتھ دھونا ہے۔۔۔:grin:
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
شکر الحمد للہ میں تو کھا چکا۔ اگر تمہارے آسرے پر رہتا تو ابھی تک آنتیں پورا قرآن پڑھ چکی ہوتیں۔
 

زھرا علوی

محفلین
اتنی گرمی میں مچھلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:
میں نے سنا ہے مچھلی صرف " ر " والے مہینوں میں کھانی چاہیے۔۔۔جی ہاں:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں بارہ مہینے مچھلی ملتی ہے اور کھائی بھی جاتی ہے۔ یہاں کوئی ر والے مہینے کا انتظار نہیں کرتا۔
 

سارہ خان

محفلین
میں نے بھی سنا ہے کہ مچھلی صرف ر والے مہینوں میں کھانی چاہئے ۔۔ مئی ، جون ، جولائے ۔ اگست میں ایک تو گرمی کی وجہ سے دوسرے شاید ان دنوں میں مچھلی کی افزائش ہوتی ہے تو نہیں کھانی چاہئے ۔۔
لیکن ہمارے ہاں بھی 12 مہینے ہی استعمال ہوتی ہے ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
فروزن مچھلی کی کیسے افزائش ہو گی؟ ہم ویسے تو کم ہی کھاتے ہیں، یہ فروزن فیلٹ ہوتے ہیں نہ کانٹا، نہ کھال، بالکل صاف ستھری۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top