اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ذرا یہ تو بتائیں کہ اردو محفل پر پیغام بھیجنے کے ساتھ ساتھ آپ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟

میں تو اس وقت ساتھ میں زبیدہ خانم کو سن رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا یہ خطبہ اردو میں ہوتا ہے یا انگریزی میں، کیا یہ انٹرنیٹ پر سنا جا سکتا ہے؟ اگر ہاں، تو ربط ہی دے دیں۔
 

سارا

محفلین
شمشاد بھائی بہت ہی اچھا خطبہ ہے۔۔ اردو میں ہے۔۔میں ابھی بھائی سے پوچھ کر آپ کی بتاتی ہوں سائیٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے اسی جمعے کو۔۔۔لیکن میں آپ کو پی ایم میں لنک دوں گی انشا اللہ۔۔۔شہادتِ عثمان پر خطبہ ہے۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
سارا اگر مجھے بھی بھیج دو تو میں بھی سن لوں گا۔ شکریہ

ویسے میں ابھی ساتھ ساتھ سو بھی رہا ہوں;)
 

سارا

محفلین
ضرور۔۔مجھے بہت خوشی ہو گی۔۔بلکہ میرے پاس 2 '3 دروس ہیں جو مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہیں۔۔۔انشا اللہ میں وہ بھی آپ کو بھیجوں گی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا آپ یہاں محفل پر ہی ربط دے دیں۔ ہو سکتا ہے اور بھی دلچسپی رکھتے ہوں اور وہ بھی سن لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں بھئی، کس بات سے بوریت ہو رہی ہے؟
یاد آیا ایک سائیٹ تھی بوریت ڈاٹ کوم، وہ بند ہی ہو گئی۔ بڑی اچھی سائیٹ تھی۔
 

زونی

محفلین
وہ کیوں بھئی، کس بات سے بوریت ہو رہی ہے؟
یاد آیا ایک سائیٹ تھی بوریت ڈاٹ کوم، وہ بند ہی ہو گئی۔ بڑی اچھی سائیٹ تھی۔



واقعی شمشاد بھائی مجھے یاد ھے میرے ہاتھ ایک ایسی سائٹ لگی تھی وہ اسقدر بور تھی کہ انسان کو اپنی بوریت بھول جائے:(
 

سارا

محفلین
سارا آپ یہاں محفل پر ہی ربط دے دیں۔ ہو سکتا ہے اور بھی دلچسپی رکھتے ہوں اور وہ بھی سن لیں۔

میں آپ کو اس کی بجائے ایک اور لنک دیتی ہوں جس میں بہت ہی اچھے اور کافی تعداد میں دروس ہیں آپ انہیں ضرور سنیے گا۔۔۔امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔۔۔وہ ایک جماعت کا لنک ہے اس لیے مجھے نہیں پتا یہاں اسے پیسٹ کرنے کی اجازت ہے یا نہیں اس لیے اسے پی ایم میں بھیجوں گی۔۔۔انشااللہ۔۔کچھ دیر بعد وہ خطبہ اپ لوڈ کیا جائے گا۔۔۔


http://www.alkarimia.com/tazkea06.htm
 

شمشاد

لائبریرین
مشرف صاحب کا جیو پر جھوٹ سن رہا ہوں اور سخت غصے میں آیا ہوا ہوں لیکن کر کیا سکتا ہوں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top