سوری زونی! مابدولت کچھ دن پہلے یہ تھریڈ کھول کر لکھنے کے لیے بیٹھے تھے لیکن جس طرح کچھ لوگوں کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے، اسی طرح ان دنوں ہمارے مزاج کچھ ناساز رہنے لگے ہیں۔ اس لیے کافی دیر تک اس تھریڈ کو کھولے رکھنے کے بعد بند کردیا کہ اچھے موڈ میں لکھوں گا۔۔۔ ورنہ تمہیں ایسا لگتا کہ سر سے بلا ٹالی ہے۔
ویسے کوئی گارنٹی اب بھی نہیں ہے کہ ایسا نہیں لگے گا۔ :lll:
زونی کے محفل میں آنے کے کافی عرصہ بعد میری اس سے کچھ بات چیت ہوئی کیوں کہ یہ محترمہ کب آئیں، کب گئیں، اس کا کچھ پتا ہی نہیں چلتا۔ کبھی اتفاق سے سامنا ہوجائے تو بس سلام دعا۔۔۔ پھر پتا چلا کہ موصوفہ صرف نٹ کھٹ لڑکی ہی نہیں ہیں بلکہ خاتون۔۔۔ نہیں نہیں۔۔۔ خاتون نہیں
ہاں، خاصی معلومات رکھنے والی "لڑکی" ہیں۔ انہوں نے جس امتحان کا ذکر کیا تھا، مجھے آج تک پتا نہیں چل سکا کہ اس کا رزلٹ کیا آیا ہے۔ اللہ جانے، انہوں نے چھپایا ہے یا ہمیں ہی پروفیسر ظفری کی صحبت کا اثر آنے کے سبب یاد نہیں رہا۔
پہلا تاثر صرف شوخ، چنچل لڑکی کا تھا لیکن اب تھوڑی بہت تبدیلی بھی وقوع پذیر ہوئی ہے۔
اچھی عادتوں میں اس کا بولتے رہنا اور حاضر جوابی پسند ہے۔ اور بری عادتوں میں۔۔۔ یہ بری عادتوں والا سوال بھی شامل ہونا چاہئے تعبیر آپی۔۔۔ بری عادتوں میں زونی کا محفل سے غائب رہنا۔۔۔ آج کل کچھ زیادہ ہی چھٹیاں مارنے لگی ہیں۔۔۔ امتحانات سر پر آگئے کیا؟
کہنا صرف یہی ہے کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو، خوش رہو۔۔۔ دعا ہے کہ تم پر ہمیشہ خداوند تعالیٰ کے رحم و کرم کا سایہ رہے۔ آمین