مہمان اس ہفتےکی مہمان شخصیت "زونی "

زونی

محفلین
منٹو کے مقابل رضیہ بٹ کی بے جا طرف داری پر، بات دو سال پرانی ہے شاید آپ بھول گئی ہوں :)



نہیں یاد ھے وارث بھائی لیکن وہ منٹو سے تقابل تھوڑا ہی ہو رہا تھا ، آپ تو صرف رضیہ بٹ کی عزت افزائی فرما رہے تھے تو میں نے صرف منٹو کا حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ہر انسان کی اپنی اپنی پسند اور نظر ھے ، اور اس میں اڑنے والی تو کوئی بات ہی نہیں تھی ،،، آپ کا شاید بی پی ہائی ہو گیا تھا تب بھی :grin::grin:
 
شاباش عمار رزلٹ تو بہت اچھا آیا ھے ، پتہ نہیں تم عام زندگی میں عقل کا استعمال کیوں نہیں کرتے :grin:
ویسے یہ کراچی بورڈ کا بھی عجیب حال ھے ، سبجیکٹ پڑھنے کیلئے مانیٹر کو الٹا کر کے دیکھنا پڑا :cool:
یہاں ایم اے کا رزلٹ لیٹ ہی آتا ھے ، ویسے تم یہ امید نہ رکھنا کہ میں اپنا رزلٹ کارڈ محفل کی دیوار پہ چپکا دونگی ;)
عام زندگی میں عقل کا استعمال کرنے لگ گیا تو پتا کیسے چلے گا کہ تمہارا بھائی ہوں؟ :grin: نکل لو۔۔۔ ;)
سبجیکٹ پڑھنے کے لیے مانیٹر الٹا کرنا ضروری نہیں۔ اپنا چہرہ مبارک بھی ٹیڑھا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔ :grin1:
اپنا رزلٹ محفل کی دیوار پر بھلے نہ چپکاؤ، میرے پی۔ایم میں ضرور بھیج دینا مع مٹھائی۔

جاگ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہور آ گیا اے
:rolleyes:

جاگ گیا۔۔۔ اب اتر جاؤں؟؟؟ ریسیو کرنے موجود ہو کیا؟ :hatoff:
 

زونی

محفلین
اپنا رزلٹ محفل کی دیوار پر بھلے نہ چپکاؤ، میرے پی۔ایم میں ضرور بھیج دینا مع مٹھائی۔


واہ تمہیں پی ایم میں بھیج دوں ، اس سے بہتر نہیں کہ جیو نیوز کے نمائندے کو بھیج دوں :grin:




جاگ گیا۔۔۔ اب اتر جاؤں؟؟؟ ریسیو کرنے موجود ہو کیا؟



اتر جاؤ ، دائیں ہاتھ پہ سامنے ایک بس کھڑی ھے اب اس پہ سوار ہو جانا ، یہ واپس کراچی پہنچا دے گی :cool:
 
واہ تمہیں پی ایم میں بھیج دوں ، اس سے بہتر نہیں کہ جیو نیوز کے نمائندے کو بھیج دوں :grin:
اچھا۔۔۔ خدا کرے کہ فرح حمید ڈوگر کے امتحانی نتیجے کی طرح تمہارا نتیجہ بھی انصار عباسی کے ہاتھ لگ جائے۔ :grin:



اتر جاؤ ، دائیں ہاتھ پہ سامنے ایک بس کھڑی ھے اب اس پہ سوار ہو جانا ، یہ واپس کراچی پہنچا دے گی :cool:

یہ لو۔۔۔ یہ ہے لاہور والوں کی مہمان نوازی :(
:beating:
 

ابوشامل

محفلین
اچھا۔۔۔ خدا کرے کہ فرح حمید ڈوگر کے امتحانی نتیجے کی طرح تمہارا نتیجہ بھی انصار عباسی کے ہاتھ لگ جائے۔ :grin:



یہ لو۔۔۔ یہ ہے لاہور والوں کی مہمان نوازی :(
:beating:
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کراچی اور لاہور کے باسی روایتی حریف کیوں ہوتے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین

مجھے یاد ھے ایک بار فرخ بھائی سے ون اردو پہ بات ہو رہی تھی تو میں نے کہا کہ مجھے اقبال کی نسبت غالب کی شاعری میں کوئی غیر معمولی چیز نہیں لگی سوائے اسکے کہ " غالب کا ھے انداز بیاں اور"
تو فرخ بھائی نے چڑ کر کہا ، آپ نے تو میرا دل ہی جلا دیا ھے :grin:

اگر فرخ صاحب ایسا نہ کہتے تو مجھے انکی "سخنوری" پر شک ہو جاتا :)
 

ابوشامل

محفلین
وہ اس لیے کہ کراچی بھلے ہی عروس البلاد ہے لیکن لاہور لاہور اے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔
لاہور لاہور ہی ہے۔ میرا ایک دوست جب لاہور پہنچا تو اسٹیشن پر اترتے ہی بولا "لو جی آج ہم بھی پیدا ہو گئے" اور جس دن واپسی کے لیے اسی اسٹیشن پر وارد ہوئے تو کہنے لگے "پیدا ہو کر پچھتا رہے ہیں :( "
 

فرخ منظور

لائبریرین
لاہور لاہور ہی ہے۔ میرا ایک دوست جب لاہور پہنچا تو اسٹیشن پر اترتے ہی بولا "لو جی آج ہم بھی پیدا ہو گئے" اور جس دن واپسی کے لیے اسی اسٹیشن پر وارد ہوئے تو کہنے لگے "پیدا ہو کر پچھتا رہے ہیں :( "

خوب ہے ابو شامل صاحب- :grin:
 

زونی

محفلین
شکر ہے تعبیر بہن کے دھاگے کے بدولت پتا لگا کہ زونی بہن ہیں نہ کہ بھائی۔




:blush:

یعنی میری باتوں سے آپکو آج تک اندازہ نہیں ہوا کہ بہن ہوں :grin:


مجھے اس بات سے بچپن کی ایک بات یاد آ گئی ، عمر کوئی نو دس سال ہو گی ،،، امی چونکہ پینٹ شرٹ پہناتی تھیں اور ہیر کٹ بھی بوائز کٹنگ ہوتی تھی تو اکثر لوگ تو بھائی کہہ کے ہی بلاتے تھے ، جناح باغ میں پانی پینے کیلئے کھڑی تھی تو دو تین نوجوان بھی کھڑے تھے ، ان میں سے ایک کہنے لگا بھائی ذرا گلاس تو دینا :grin:
میں نے گلاس پکڑا دیا اور وضاحت کرنے ہی والی تھی کہ تھوڑی دیر بعد دوسرا بولا ، اوئے بھائی نہیں بہن ھے
پیروں کی طرف دیکھو ، لڑکیوں والی سینڈل پہن رکھی ھے :grin:
 

زونی

محفلین
اچھا۔۔۔ خدا کرے کہ فرح حمید ڈوگر کے امتحانی نتیجے کی طرح تمہارا نتیجہ بھی انصار عباسی کے ہاتھ لگ جائے

:grin:
چلو اسی بہانے میرٹ سے تو جان چھوٹ جائے گی :grin:



یہ لو۔۔۔ یہ ہے لاہور والوں کی مہمان نوازی :(:beating[/



اب مہمان نوازی کا کہہ کے مجھے چیلنج تو نہ کرو کہ پھر مجھے بس کا ٹکٹ خرید کے بھی دینا پڑے مہمان نوازی کا ثبوت دینے کیلئے ;):grin:
 

زونی

محفلین
لاہور لاہور ہی ہے۔ میرا ایک دوست جب لاہور پہنچا تو اسٹیشن پر اترتے ہی بولا "لو جی آج ہم بھی پیدا ہو گئے" اور جس دن واپسی کے لیے اسی اسٹیشن پر وارد ہوئے تو کہنے لگے "پیدا ہو کر پچھتا رہے ہیں :( "




وہ لاہور سے جانے پہ پچھتا رہے تھے یا آنے پہ :mrgreen:
 

زونی

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کراچی اور لاہور کے باسی روایتی حریف کیوں ہوتے ہیں؟





نہیں ابوشامل ، عمار سے تو ایسے ہی نوک جھونک ہو رہی تھی ، اس میں حریف کی تو کوئی بات نہیں بلکہ جو لوگ ایسا سوچتے ہیں انہیں "روایتی بے وقوف" کہنا زیادہ مناسب ہو گا ، چاہے وہ لاہور کے ہوں یا کراچی کے :grin:
 

تعبیر

محفلین
تعبیر آپ کو ہی نہیں مجھے خود بھی ایسا محسوس ہوتا ھے کہ زینب کا مزاج مجھ سے کافی ملتا جلتا ھے اور اکثر اس کے کمنٹس پڑھ کے مجھے لگتا ھے کہ یہ بات تو ابھی میرے ذہن میں تھی :grin:


لیکن اب کافی ٹائم ہو گیا ہے آپ سب کے ساتھ تو اب پتہ کہ سکتی ہوں کہ فرق صاف ظاہر ہے ;)








سوال کیا پوچھتی تھی بلکہ ماحول ہی خراب کرتی تھی ، اب میں سوچتی ہوں تو بڑی ہنسی آتی ھے :grin1:

اب مجھے ہنسی آ گئی یہ پڑھ کر
نہیں نا کہاں ماحول خراب کرتی تھیں
جبکہ اپ کی اس بات سے مجھے وارث کی بات یاد آرہی ہے کہ نیا ہونے کہ وجہ سے سب بہت بولتے ہیں شروع میں اور بعد میں پھر ہنستے ہیں وہ سب یاد کر کے :blush:



کمال ھے آپ کو میری اول فول باتوں میں بھی ذہانت نظر آتی ھے :grin1:
حاضر جوابی کا ویسے مجھے کئی لوگ کہہ چکے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی بار میری کلاس بھی ہوئی ھے اور ہوتی رہتی ھے :grin:

میں نے اپنے سے کمپیر کیا تھا نا اس لیے مجھے ذہین لگیں :laugh:
ویسے سچی ی ی ی ی ی سے آپ میں ایک صلاحیت شاندار ہے کہ آپ معاملے کی تہ تک فوراً ‌پہنچ جاتی ہیں اور ہر بات سمجھ بھی جاتی ہیں




تعبیر آپ کس نالج کی بات کر رہی ہیں جسکا مجھے بھی نہیں پتا :blush::music:

بہت کچھ پڑھتی رہتی ہیں آپ جس سے کافی کچھ سیکھا ہو گا تو مجھے بھی سکھائیں ۔ نفسیاتی analysis یا اسی طرح کی کوئی معلومات




ہمممممممممم مشکل سوال ;)
اصل میں تعبیر اسکا مطلب تو کچھ نہیں ھے بس یہ کسی کا نک نیم ھے ، رکھنے کی وجہ کوئی خاص نہیں تھی ، جب میں محفل پہ آئی تھی تو کوئی مختصر سا نک سوچ رہی تھی جو کہ یاد بھی رہے اور لکھنے میں بھی آسانی ہو ، بس یہی نک ذہن میں ایا تو رکھ لیا:hatoff:

آن ہاں یہ کسی کا کچھ معنی خیز لگ رہا ہے ;)




ضرور کرونگی لیکن ابھی کوئی ذہن میں نہیں آ‌رہا ،،،،،
آپ کا بھی بہت شکریہ تعبیر آپ نے وقت نکال کے میرے بارے میں اپنے تاثرات لکھے ، بہت اچھا لگا :)


کیا ابھی تک ذہن میں نہیں آیا :confused:
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری درخواست قبول کی اور آپ سے بات کرنے اور مسکرانے کا موقع ملا :)
 
Top