تعبیر
محفلین
زونی میں بھی حاضر ہوتا ہوں بس ذرا "انکل" کا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے
یہ انکل کون صاحب ہیں کچھ تعارف ہم سے بھی تو کروائیں
بہت شکریہ تعبیر کا
مجھ سے آپ کی کوئی ناراضگی ہے کہ میری والی باری میں کچھ لکھا ہی نہیں ایک لائن بھی نہیں
کیوں بھلا
زونی بہت اچھی خاتون ہیں اور اکثر ان سے میری علمی نوک جھونک چلتی رہتی ہے جسکی وجہ سے زونی مجھے بہت پسند ہے - اچھی حسِ مزاح کے ساتھ ساتھ ان کے پاس اچھا خاصا علم ہے - ادبی اور شعری ذوق بہت اچھا ہے - میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ زونی یونہی علم و ہنر میں ترقی کرتی رہیں - بہت شکریہ زونی فورم پر اچھی گفتگو کے لئے -
ہائیں یہ آپ ہیں وہ بھی اپنے تاثرات کے ساتھ خوش آمدید جناب خوش آمدید
اپنے بارے میں آپ کے رائے جاننے کے لیے کیا یہ ضروری ہے کہ ہم شعر و شاعری کے سیکشن میں چکر لگائیں
سوری زونی! مابدولت کچھ دن پہلے یہ تھریڈ کھول کر لکھنے کے لیے بیٹھے تھے لیکن جس طرح کچھ لوگوں کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے، اسی طرح ان دنوں ہمارے مزاج کچھ ناساز رہنے لگے ہیں۔ اس لیے کافی دیر تک اس تھریڈ کو کھولے رکھنے کے بعد بند کردیا کہ اچھے موڈ میں لکھوں گا۔۔۔ ورنہ تمہیں ایسا لگتا کہ سر سے بلا ٹالی ہے۔ ویسے کوئی گارنٹی اب بھی نہیں ہے کہ ایسا نہیں لگے گا۔ :lll:
:
یہ بری عادتوں والا سوال بھی شامل ہونا چاہئے تعبیر آپی۔۔۔
کیوں کیا ہوا چھوٹو آپ مزاج کیسے ہیں
اور بے فکر رہو آپ کی باری میں یہ بری عادتوں والا سوال شامل کر دونگی
میں نے رکھا تھا پہلے پر جب زیک سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال نہیں ہونا چاہیے
ویسے بھی ہم اپنے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقعہ کیوں دیں بھلا
میں نے ہر سوال کا جواب ہر علیحدہ پوسٹ میںجواب دیا ہے یہ طریقہ کار ہمیں خوبصورت لگا اس لیے اپنایا۔ فورم کے ناظم ہماری یہ جسارت برداشت کرلیں۔ شکریہ پیشگی ادا کرتا ہوں۔
والسلام
عمران الحسینی
خوش امدید جناب
اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر اور آپ کے خیالات جان کر
امید ہے کہ آنے جانے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے
فورم کے ناظمین نے تو یہ فارم بنایا ہی اسیلیے ہے کہ یہاں لوگ آئیں وہ بھلا کیوں برا منائیں گے اگر ہم یہاں پر بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں
یہاں انے اور اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے آپ کا ڈھیروں شکریہ
۔۔ یونہی خوشیاں بکھیریے (غم بکھیرنے کو ہم کافی ہیں) اور خوش رہیے ۔۔
وسلام
طالوت کچھ زیادہ ہی سنجیدہ نہیں ہو گئے آجکل
میں نے کوئی 6 سے 8 مرتبہ یہ تھریڈ کھولا۔ لیکن کچھ دماغ میں نہیں سمایا کہ کیا لکھ ماروں
زیڈ زون کا آنا جانا شعروشاعری والوں زمروں میں ہے۔
اور میں وہاں سے آنکھیں اور کانوں کو بند کرکے بھاگتا ہوں
بس یہ یاد ہے کہ زیڈ زون سے آج تک کبھی سنجیدہ نوعیت کی کوئی بات نہیں ہوئی
یہ زیڈ زون کیا ہے فہیم /زونی