اس ہفتے کا منظر کش: غروبِ آفتاب

بندہ پرور

محفلین
یہ کل Drammen شہر کے مشہور Ypsilon Bridge سے غروب آفتاب کی منظر کشی کی تھی
UnofdxF.jpg

WAEU8dt.jpg
واہ جاسم بھائی ، مان گئے ۔ لاجواب تصویریں ہیں۔
 

زیک

مسافر
زیک آپ کی جانب سے صرف ایک تصویر پر تو اکتفا نہیں کیا جا سکتا۔ :)
فی الحال یہ دیکھ لیں:

جلد ہم کاٹی کاٹی کیمپ پہنچے جو سیرنگیٹی میں کھلے عام ٹینٹ لگائے ہوئے تھے۔ اس کی تفصیل صبح کیمپ کی تصاویر کے ساتھ۔ فی الحال وہاں آگ کے گرد بیٹھ کر سورج ڈوبتے وقت آسمان کا منظر

 

جاسم محمد

محفلین
محفل کے تقریبا" سب سے
زیادہ معلومات کے مالک محترم جاسم محمد
یہ زیادتی ہے۔ میرے سے کہیں زیادہ ذہین و فطین ممبران محفل پر موجود ہیں۔ جیسے زیک جنہوں نے سب سے پہلے نشاندہی کی تھی کہ یہ تصویر کسی اور نے لی ہے۔
 

بندہ پرور

محفلین
یہ زیادتی ہے۔ میرے سے کہیں زیادہ ذہین و فطین ممبران محفل پر موجود ہیں۔ جیسے زیک جنہوں نے سب سے پہلے نشاندہی کی تھی کہ یہ تصویر کسی اور نے لی ہے۔
لیکن حوالے کیساتھ تفصیلی وضاحت تو آپ نے کی تھی ، اس لیے کریڈٹ کے حقدار میری
نظر میں آپ ٹھہرتے ہیں ۔ جاسم بھائی اور یہ کوئی زیادتی نہیں بلکہ صحیح رائے ہے ۔
 

رانا

محفلین
اس تصویر سے آپ کی جیو لوکیشن ٹریک ہو گئی ہے۔ ایجنسیاں قریب قریب ہی ہیں ۔ محتاط رہئے ۔ :)
کیسے چیک کرتے ہیں لوکیشن؟ میں نے ڈیسکٹاپ پر ڈاونلونڈ کرکے پراپرٹیز چیک کی ہیں لیکن مجھے تو کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
یہ تصویر ایک عرصے سے میرے پاس تھی بلکل بھی نہیں جانتی کہ یہ کہاں کی ہے شاید یاد بھی ہو لیکن بھول گئی۔ایک عزیز جو کہ یوکے میں مقیم ہے اس نے بھیجی تھی میری نظر سے گزری خوب لگی میں نے اپلوڈ کر دی۔
 

La Alma

لائبریرین
یہ تصویر ایک عرصے سے میرے پاس تھی بلکل بھی نہیں جانتی کہ یہ کہاں کی ہے شاید یاد بھی ہو لیکن بھول گئی۔ایک عزیز جو کہ یوکے میں مقیم ہے اس نے بھیجی تھی میری نظر سے گزری خوب لگی میں نے اپلوڈ کر دی۔
کوئی بات نہیں۔ آپ کو ضرور مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہو گی۔ یہاں صرف خود کی ہی کھینچی ہوئی تصاویر کی شراکت کرنا تھی۔
مریم افتخار ، چونکہ ہر جگہ لاک ڈاؤن ہے سو کوشش کریں کہ اگلی بار کوئی انڈورتھیم رکھیں، تاکہ سب آسانی سے شرکت کر سکیں۔
 
مریم صاحبہ کی پوسٹ کی ہوئی پہلی تصویر کے مقابلے میں ان ہی کی یہ والی تصویر بہت بہتر ہے
لیکن یہ بھی ہائی ریزولیوشن میں نہیں ہے ۔ اگر ایچ ڈی ہوتی تو لاجواب تصویر ہوتی ۔ بہرحال
اچھی کوشش۔
موبائل کیمرہ سے لے گئی ہے۔ فلکر پر شئیر کرتے ہوئے بھی ٹھیک آپشن سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ریزولوشن کم ہو گئی تھی۔ اب سبھی تصاویر کے لنکس اپڈیٹ کر دیے ہیں۔ امید ہے کچھ نا کچھ تو افاقہ ہو گا۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ :)
یہ ایک اچھی تصویر ہے اور اگر مین گیٹ کے دونوں لیمپ جل رہے ہوتے تو مزید اچھا تاثر ملتا ۔
اس کے لیے تو ہاسٹل انتظامیہ کو عرضی ڈالنی پڑے گی۔ :sneaky:
 
آخری تدوین:
Top