سید عاطف علی
لائبریرین
پتہ ہے یار ۔سفیدے کا صرف تنا سفید ہوتا ہے۔ باقی کا درخت سبز ہی رہتا ہے
یوکلپٹس ۔ تصویری رنگ کی نسبت سے کہا تھا ۔ سارے کمنٹ کے بخیے ادھیڑ دئیے ۔
پتہ ہے یار ۔سفیدے کا صرف تنا سفید ہوتا ہے۔ باقی کا درخت سبز ہی رہتا ہے
یہ وہی مخلوق ہے جس کے خوفناک وائرس سے ڈر کر آج آدھی دنیا اپنے گھروں میں قید ہےایک پیڑ پر خوفناک مخلوق کا بسیرا ۔۔۔ !!!! ہوہوہو ۔۔۔ ہاہاہا !!!
ویمپائر بیٹس ۔ خون آشام چمگادڑیں ۔
نہیں !یہ وہی خوفناک مخلوق ہے جس کے وائرس سے ڈر کر آج آدھی دنیا اپنے گھروں میں قید ہے
خوب کلاس لی ہماری ظہیر بھائیواہ! تمام محفلین نے بہت ہی اچھی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ماشاء اللہ اردو محفل میں ایک سے ایک باہنر موجود ہے۔ اللہ کرے زورِ فلم اور زیادہ!
تصاویر دیکھ کر اچھا لگا۔ ایک دلچسپ بات یہ دیکھی کہ اگرچہ فوٹو گرافی کا موضوع پیڑ اور پودے ہیں لیکن بعض تصاویر میں نباتات سے زیادہ جمادات کا عنصر غالب ہے ۔ ایک تصویر میں تو سب کچھ نظر آیا سوائے درخت یا پودے کے ۔ ہاں البتہ تصویر کے ایک کونے سے ایک سوکھی سی ٹہنی ضرور جھانک رہی تھی۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مجھے وہ ستم ظریف طالب علم یاد آگیا کہ جس نے اردو کے سالانہ امتحان کے لئے کبڈی کے مقابلے پر مضمون یاد کیا تھا لیکن بدقسمتی سے پرچے میں سوال ہوائی جہاز کے سفر کے بارے میں آگیا ۔ سوال چونکہ لازمی تھا چنانچہ اسے مضمون لکھنا ہی پڑا جو کچھ اس قسم کا تھا: ایک دفعہ مجھے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفرکرنا پڑا ۔ شام کا وقت تھا۔ ہوائی جہاز نے آہستہ آہستہ رن وے پر چلنا شروع کیا ۔ میں نے کھڑکی سے باہر جھانکا تو دیکھا کہ رن وے کے قریب کھیتوں میں کبڈی کا مقابلہ ہورہا تھا۔۔۔۔۔
اس کے بعد اس ہونہار طالب علم نے کبڈی کا پورا مضمون شروع سے آخر تک حرف بحرف لکھ دیا ۔
اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ بعید نہیں کہ کل کوئی ہونہار محفلین اپنے کچن کی تصویر اس لڑی میں پوسٹ کردے کہ اس میں پودینے اور ہرے دھنیےکی گٹھیاں نظر آتی ہیں ۔
ایک تصویر میں تو سب کچھ نظر آیا سوائے درخت یا پودے کے ۔ ہاں البتہ تصویر کے ایک کونے سے ایک سوکھی سی ٹہنی ضرور جھانک رہی تھی۔
پیپل کے درخت میں تازگی ۔
لاجواب!
سبحان اللہ!
واہ! تمام محفلین نے بہت ہی اچھی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ماشاء اللہ اردو محفل میں ایک سے ایک باہنر موجود ہے۔ اللہ کرے زورِ فلم اور زیادہ!
تصاویر دیکھ کر اچھا لگا۔ ایک دلچسپ بات یہ دیکھی کہ اگرچہ فوٹو گرافی کا موضوع پیڑ اور پودے ہیں لیکن بعض تصاویر میں نباتات سے زیادہ جمادات کا عنصر غالب ہے ۔ ایک تصویر میں تو سب کچھ نظر آیا سوائے درخت یا پودے کے ۔ ہاں البتہ تصویر کے ایک کونے سے ایک سوکھی سی ٹہنی ضرور جھانک رہی تھی۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مجھے وہ ستم ظریف طالب علم یاد آگیا کہ جس نے اردو کے سالانہ امتحان کے لئے کبڈی کے مقابلے پر مضمون یاد کیا تھا لیکن بدقسمتی سے پرچے میں سوال ہوائی جہاز کے سفر کے بارے میں آگیا ۔ سوال چونکہ لازمی تھا چنانچہ اسے مضمون لکھنا ہی پڑا جو کچھ اس قسم کا تھا: ایک دفعہ مجھے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفرکرنا پڑا ۔ شام کا وقت تھا۔ ہوائی جہاز نے آہستہ آہستہ رن وے پر چلنا شروع کیا ۔ میں نے کھڑکی سے باہر جھانکا تو دیکھا کہ رن وے کے قریب کھیتوں میں کبڈی کا مقابلہ ہورہا تھا۔۔۔۔۔
اس کے بعد اس ہونہار طالب علم نے کبڈی کا پورا مضمون شروع سے آخر تک حرف بحرف لکھ دیا ۔
اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ بعید نہیں کہ کل کوئی ہونہار محفلین اپنے کچن کی تصویر اس لڑی میں پوسٹ کردے کہ اس میں پودینے اور ہرے دھنیےکی گٹھیاں نظر آتی ہیں ۔
میرے خیال میں تو یہ تصویر اس لڑی میں سب پر حاوی ہے۔ بہت ہی اعلی تصویر!