اس ہفتے کا منظر کش: پیڑ پودے

محمد سعد

محفلین
49772948127_7b5c5d30aa_o.jpg

کیفیٹیریا، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی۔
ستمبر 2019ء
 
ایک دلچسپ بات یہ دیکھی کہ اگرچہ فوٹو گرافی کا موضوع پیڑ اور پودے ہیں لیکن بعض تصاویر میں نباتات سے زیادہ جمادات کا عنصر غالب ہے ۔ ایک تصویر میں تو سب کچھ نظر آیا سوائے درخت یا پودے کے ۔ ہاں البتہ تصویر کے ایک کونے سے ایک سوکھی سی ٹہنی ضرور جھانک رہی تھی۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مجھے وہ ستم ظریف طالب علم یاد آگیا کہ جس نے اردو کے سالانہ امتحان کے لئے کبڈی کے مقابلے پر مضمون یاد کیا تھا لیکن بدقسمتی سے پرچے میں سوال ہوائی جہاز کے سفر کے بارے میں آگیا ۔ سوال چونکہ لازمی تھا چنانچہ اسے مضمون لکھنا ہی پڑا جو کچھ اس قسم کا تھا: ایک دفعہ مجھے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفرکرنا پڑا ۔ شام کا وقت تھا۔ ہوائی جہاز نے آہستہ آہستہ رن وے پر چلنا شروع کیا ۔ میں نے کھڑکی سے باہر جھانکا تو دیکھا کہ رن وے کے قریب کھیتوں میں کبڈی کا مقابلہ ہورہا تھا۔۔۔۔۔
اس کے بعد اس ہونہار طالب علم نے کبڈی کا پورا مضمون شروع سے آخر تک حرف بحرف لکھ دیا ۔ :):):)
اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ بعید نہیں کہ کل کوئی ہونہار محفلین اپنے کچن کی تصویر اس لڑی میں پوسٹ کردے کہ اس میں پودینے اور ہرے دھنیےکی گٹھیاں نظر آتی ہیں ۔ :D

49772317068_59dbffe244_o.jpg

:):):)
 
Top