اس ہفتے کا منظر کش: پیڑ پودے

جاسمن

لائبریرین
ابھی تو دھاندلی شروع ہونا تھی، ممکنہ دھاندلی پر کونسا تھانہ رپورٹ درج کرے گا!
ہیں ں ں ں !!!
کوئی اثر ہی نہیں؟
تھرتھرلی نہیں مچی؟
بڑے افسوس کی بات ہے۔
اتنی سنجیدہ دھمکی کو کسی نے خاطر میں ہی نہیں لیا۔
سب ہنس رہے ہیں۔
سخت افسوس ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20200201165429.jpg

ساڈے کھیت
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
تھانیدارا!
ایہہ مریم افتخار نے اک لڑی کھولی اے جیہدے وچ محفلین اپنیاں کھچیاں تصویراں ٹنگدے نیں۔
میں ایس کڑی مریم افتخار، @زیک، عرفان سعید،@جاسم محمد تے سید عاطف علی ہوراں دے خلاف رپٹ لکھان آئی آں۔
ایہناں ساریاں نوں اندر کرو۔ تھانیدارا! ایہہ دھاندلی اے تے دھاندلی اسی چلن نہیں دینی۔
ایہہ محفل دے وڈے وڈے لوکی، ایسیاں تھاواں تے رہندے نیں جتھے ون سونے رکھ تے ہور شیواں ہوندیاں نیں۔ سیراں شیراں وی کردے رہندے نیں۔ کیمرے وی ایہناں کول چنگے توں چنگے نیں۔ ایہناں سیانیاں بیانیاں نے تصویر کھچن دے سارے ول وی سکھے ہوئے نیں۔ ایہناں دا ساڈے غریباں نال مقابلہ کرا چھڈیا ای ایس بھلے مانس کڑی نیں۔
ناں تسی دسو بئی اک تصویر ہووے ایہناں سیانیاں بیانیاں، سکھے سکھائے، ود توں ود کیمرہ نال کھچی وانکا جھیل نیوزی لینڈ وچ ڈبے رکھ دی تے اسی نمانیاں نے اپنے نوکیا تیہہ نال ڈونگا بونگا وچ کسے کیکر دی تصویر بنا چھڈی ہووے۔ تے فیر ایہناں دونواں دا مقابلہ کرا چھڈے کوئی تے اوہدے خلاف نال ایہناں سیانیاں بیانیاں دے خلاف رپٹ تے درج ہونی چاہی دی اے کہ نہیں؟
اردو ترجمہ:
تھانیدار!
مریم افتخار نے ایک لڑی کھولی ہے جس میں محفلین اپنی کھینچی ہوئی تصاویر ٹانگتے ہیں۔
میں اس لڑکی مریم افتخار، @زیک، عرفان سعید، جاسم محمد، اور سید عاطف علی کے خلاف رپورٹ درج کروانے آئی ہوں۔ ان سب کو اندر کریں۔ تھانیدار صاحب! یہ دھاندلی ہے اور دھاندلی ہم ہونے نہیں دیں گے۔
محفل کے بڑے بڑے لوگ ایسی جگہوں پہ رہتے ہیں جہاں قسم قسم کے درخت پیڑ اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں۔ یہ سیرین بھی کرتے رہتے ہیں۔ان کے پاس اعلیٰ اور جدید کیمرے ہیں۔ ان سمجھدار لوگوں کو تصاویر کھینچنے کے سب گر آتے ہیں۔ ان سب سیکھے سکھائے ماہر لوگوں کا ہم غریبوں کے ساتھ مقابلہ رکھ دیا ہے اس اچھی لڑکی نے۔
آپ خود بتائیں کہ ایک تصویر ان ماہر لوگوں کی جدید کیمرے سے وانکا جھیل نیوزی لینڈ کی جھیل میں ڈوبے ایک درخت کی لی گئی ہو اور ہم غریبوں نے ڈونگا بونگا میں ایک کیکر کی تصویر اپنے نوکیا تیس کیمرہ سے لی ہو۔ اور ان دونوں تصویروں کا کوئی مقابلہ رکھ دے تو آپ بتائیں کہ اس کے خلاف اور ان سب ماہرین کے خلاف رپورٹ تو بنتی ہے ناں!
 
سید عاطف علی

کیا ہی زبردست رپٹ لکھوائی ہے جاسمین بہن نے ۔
آج سے میرے تمام تصاویری نشانہائے حیدر خواہ وہ ماضی کے ہوں یا مستقبل کے (یا غروب آفتاب والے کی طرح متنازعہ :) ) ، وہ سب جاسمن بہن کے نام ۔
 
کل صبح تک تمام شرکاء ہمیں یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنی کس تصویر کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے کی ووٹنگ کی لڑی میں ان کے لیے نمائندہ تصویر کے طور پر لگائی جائے. :)
 
زیک

مسافر
کل صبح تک تمام شرکاء ہمیں یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنی کس تصویر کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے کی ووٹنگ کی لڑی میں ان کے لیے نمائندہ تصویر کے طور پر لگائی جائے. :)
ہر رکن کی جس تصویر کو سب سے زیادہ مثبت ریٹنگز ملی ہیں وہ منتخب کر لیں
 
ہر رکن کی جس تصویر کو سب سے زیادہ مثبت ریٹنگز ملی ہیں وہ منتخب کر لیں
جی بالکل ایسے ہی کِیا جائے گا مگر پچھلی بار چند جگہوں پر اس حوالے سے شکایت سامنے آئی تھی. اس لیے یہ حق اگر کوئی استعمال کرنا چاہے تو کر سکتا ہے.
 
Top