مہمان اس ہفتے کی مہمان "حجاب"

تعبیر

محفلین
اس ہفتے کی یمی، چٹ پٹی،مصالحے دار،
ٹھنڈی میٹھی، کراری مہمان ہیں ہماری کچن کوئین

[
977H_28.gif
حجاب
977H_28.gif

کرنا ہم سے نے وہی ہے کہ ان سوالات کے ذریعے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :) بھول تو نہیں گئے نا یہ ٹاپک :)

1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں)

چلیں اب ہم سب اپنے یا جوابات یا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ میں بھی جلد ہی حاضر ہونگی اپنےجوابات کے ساتھ :)
 
طالوت

محفلین
حجاب بی بی کی تحریروں کے دو چار لنک بھی دے دیں جہاں انھوں نے خاصی گفتگو کی ہو تاکہ کوئی رائے پیش کی جا سکے ۔۔۔ باورچی خانے میں ہم سے نہیں جایا جاتا

وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

حجاب اس محفل کی خاصی پرانی رکن ہیں لیکن ان کا حلقہ خاصہ محدود ہے۔ زیادہ تر ان کی دوستی ان کی چند سہلیوں سے ہی ہے۔ گفتگو کم ہی کرتی ہیں۔ معلوم نہیں اتنا لمبا انٹرویو کیسے دے دیا تھا۔ ہاں ہر ایک کی خوشی غمی میں برابر شریک ہوتی ہیں۔ تعلیم اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، اس لیے ان سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

یاد نہیں۔

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

مختصر اور با معنی گفتگو۔
 
تیشہ

محفلین
:music:

حجاب میری بہت اچھی سہیلی ہے ۔ سو مجھے اپنی سہیلیاں بہت پسند ہیں ۔ ۔ میری دوستی ہے تو ظاہر ہے بہت اچھی ہے :music:

باقی تفصیل بعد میں لکھتی ہوں :music:
Dancing_Doll.gif
 
محسن حجازی

محفلین
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
سلیقہ مند، خاموش، با مروت۔ لیکن کچھ عرصے میں معلوم ہوا کہ عمومی طور پر خاموش یا تو خاتون نہیں یا خاموش نہیں ان میں سے ایک کا اتخاب کرنا ہوگا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ حجاب گفتگو کی ماہر ہیں۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
یہ بریانی بن رہی تھی کہیں پر وہیں بات چیت ہوئی وگرنہ جانتے تو ہم پہلے سے ہیں۔ ٹوٹا چاول کی بریانی کا کچھ معاملہ تھا۔

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ذہانت اور زندہ دلی۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
ابھی تک حجاب نے کوئی سبق سکھایا نہیں :grin:
شاید کچھ سیکھ ہی لیتے لیکن افسوس ہم تراکیب والے سیکشن میں کم ہی جاتے ہیں۔:(

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
پیغام یہ کہ سدا خوش رہئے۔:)
سوال یہ کہ ہم کو چکن سوپ کی آسان ترکیب بتائی جائے جو ہم سے 'فعال و چست' آدمی پر گراں بھی نہ ہو:rolleyes:
مشورہ کوئی ہم کیا دے سکتے ہیں وہ بھی فیس کے بغیر! :grin:
رائے یہ کہ لاقانونیت کے ساتھ قانون کی مشق بھی جاری رکھیے تو کیا خوب ہے! :grin:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

گویا کچھ خاص؟ جو ہم کہنا چاہیں؟ ہم نے کبھی کوئی عامیانہ بات بھی کی کیا؟ :eek:
جو کچھ کہہ دیا اسی کو خاص سمجھئے:cool:
اس سے زیادہ خاص درکار ہوتو باریک کٹے ہوئے ادرک کا تڑکہ لگا لیجئے :grin:

ادی تعبیر پھر سے فعال نظر آ رہی ہیں چھوٹو سلام کہتا ہے! :hatoff:

والسلام،
محسن
 
سارہ خان

محفلین
اس ہفتے کی یمی، چٹ پٹی،مصالحے دار،
ٹھنڈی میٹھی، کراری مہمان ہیں ہماری کچن کوئین

ہاہاہا ۔۔ کیا مزے کے القاب دیئے ہیں حجاب کو بالکل فٹ ۔۔:grin:

میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر ۔۔ کم گو ، ریزرو ۔۔ اپنے کام سے کام رکھنے والی اور کھانا پکانے کی شوقین ۔۔ ( کیونکہ حجاب سے جان پہچان بی ایس بی پر ہوئی تھی اور یہ پوسٹس بہت کم کرتی تھی ۔۔ زیادہ تر کچن میں تراکیب لکھ کر جاتی تھی )۔۔ لیکن بعد میں جب دوستی ہوئی تو حجاب کو بالکل مختلف پایا ۔۔ :)

پہلی دفعہ بات تو بی ایس بی پر ہی ہوئی تھی شاید کسی ترکیب پر کمینٹس دیئے ہونگے میں نے ۔۔ وہاں سب رومن میں لکھتے تھے لیکن حجاب اکثر اردو میں لکھتی تھی ۔۔ تو مجھے خیال آیا کہ اس لڑکی کو تو محفل پر ہونا چاہیے ۔۔ :) اس طرح حجاب کو پی ایم کیا ۔۔ تو باقائدہ بات شروع ہوئی ۔۔ جو کہ پھر باقائدہ دوستی میں بدل گئی ۔۔:grin: اور اب شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جب حجاب سے بات نہ ہو۔۔ :)

حجاب کی خوش مزاجی ۔۔ حاضر جوابی ۔۔ لٹھ مار انداز ۔۔;);)

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

جو دل میں وہ ہی زبان پر ۔۔ منافقت بالکل نہیں ۔۔ اور اچھے اچھے کھانے بنانے سے دلچسپی ۔۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے ۔۔۔

بس یہی دعا کہ ہمیشہ خوش رہو ہنستی مسکراتی رہو ۔۔ :)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔۔

اب اور خاص کیا کہوں ۔۔:tounge: حجاب کا شمار میری خاص دوستوںمیں ہوتا ہے اور میری دعا ہے کہ ہمیشہ اس ہی طرح ہماری دوستی برقرار رہے ۔۔:cat:
 
ماوراء

اب تو اتنے سال بیت گئے۔۔۔ پہلا تاثر یاد ہی نہیں رہا۔ لیکن میری رائے پہلے سے بدل چکی ہے، پہلے میرا خیال تھا کہ حجاب اچھی ہے، لیکن اب یہ خیال ہے کہ حجاب بہت اچھی ہے۔

حجاب بی ایس بی پر تھی، لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی، شاید حجاب زیادہ باتیں نہیں کرتی تھی اور نہ ہی کسی سے زیادہ فری ہوتی تھی۔ وہاں اس کا نِک کچھ اور تھا۔ حجاب کے محفل پر آنے کے بعد سارہ نے مجھے بتایا کہ "حجاب وہ بی ایس بی والی ہے، میری اس سے بات ہوئی ہے، بہت اچھی ہے۔ میں نے اسے مسنجر پر ایڈ کیا ہے، تم بھی کر لو۔" پھر میں نے بھی حجاب کو ایڈ کر لیا تھا۔ پہلی بار میرا خیال ہے مسینجر پر ہی بات ہوئی تھی۔ اور پھر بس ہوتی ہی رہی۔اور اب تک جاری ہے۔ تقریباً ہر روز ہی بات ہوتی ہے۔

حجاب کی ایک عادت۔ راز کو راز رکھتی ہے۔ دوسری یہ کہ خوش مزاج اور دوستوں کو سمجھتی ہے، ایسا نہیں کہ چھوٹی سی بات ہوئی تو منہ پھلا کر بیٹھ گئی۔ :grin:

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
بچی بڑی تحمل مزاج ہے۔ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں بھی ایسی ہو جاؤں تو مزہ آ جائے۔ سیکھ رہی ہوں، امید ہے سیکھ جاؤں گی۔
اور کھانے بنانے بھی حجاب سے سیکھے ہیں۔ پچھلی عید پر تو لبِ شیریں بنایا تھا۔ اور سب سے خوب داد وصول کی تھی، اس عید پر کام کا موڈ ہوا تو یہی بناؤں گی۔:mrgreen:

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
رائے شائے تو کوئی نہیں البتہ دعا ہے کہ اللہ تمھیں زندگی میں ڈھیروں خوشیاں دے۔ اور کوئی دکھ تمھارے نزدیک بھی نہ آئے۔
نوٹ: یہ رسمی دعا نہیں۔۔۔ بلکہ اس وقت دل سے دعا نکل رہی ہے۔ ورنہ رسمی کلمات تمھیں معلوم ہے کہ کتنی مشکل سے میرے منہ سے نکلتے ہیں۔:grin1:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
خاص یہی کہ پلیز مجھے اس خاص دن پر ضرور بلانا۔ ;)
 
حجاب

محفلین
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

حجاب اس محفل کی خاصی پرانی رکن ہیں لیکن ان کا حلقہ خاصہ محدود ہے۔ زیادہ تر ان کی دوستی ان کی چند سہلیوں سے ہی ہے۔ گفتگو کم ہی کرتی ہیں۔ معلوم نہیں اتنا لمبا انٹرویو کیسے دے دیا تھا۔ ہاں ہر ایک کی خوشی غمی میں برابر شریک ہوتی ہیں۔ تعلیم اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، اس لیے ان سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

یاد نہیں۔

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

مختصر اور با معنی گفتگو۔

شکریہ شمشاد صاحب :) آپ نے مشورہ نہیں دیا مجھے ضرورت ہے آپ کے مشورے کی ؟؟؟؟؟ اور مجھ سے گفتگو میں محتاط رہنے کی بھی ضرورت نہیں، جو مرضی بات کیا کریں فائن نہیں کروں گی:) پہلے بہت بولتی تھی میں اب عقل آ گئی ہے کہ خاموشی ہزار نعمت ہے :)
 
حجاب

محفلین
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
سلیقہ مند، خاموش، با مروت۔ لیکن کچھ عرصے میں معلوم ہوا کہ عمومی طور پر خاموش یا تو خاتون نہیں یا خاموش نہیں ان میں سے ایک کا اتخاب کرنا ہوگا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ حجاب گفتگو کی ماہر ہیں۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
یہ بریانی بن رہی تھی کہیں پر وہیں بات چیت ہوئی وگرنہ جانتے تو ہم پہلے سے ہیں۔ ٹوٹا چاول کی بریانی کا کچھ معاملہ تھا۔

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ذہانت اور زندہ دلی۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
ابھی تک حجاب نے کوئی سبق سکھایا نہیں :grin:
شاید کچھ سیکھ ہی لیتے لیکن افسوس ہم تراکیب والے سیکشن میں کم ہی جاتے ہیں۔:(

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
پیغام یہ کہ سدا خوش رہئے۔:)
سوال یہ کہ ہم کو چکن سوپ کی آسان ترکیب بتائی جائے جو ہم سے 'فعال و چست' آدمی پر گراں بھی نہ ہو:rolleyes:
مشورہ کوئی ہم کیا دے سکتے ہیں وہ بھی فیس کے بغیر! :grin:
رائے یہ کہ لاقانونیت کے ساتھ قانون کی مشق بھی جاری رکھیے تو کیا خوب ہے! :grin:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

گویا کچھ خاص؟ جو ہم کہنا چاہیں؟ ہم نے کبھی کوئی عامیانہ بات بھی کی کیا؟ :eek:
جو کچھ کہہ دیا اسی کو خاص سمجھئے:cool:
اس سے زیادہ خاص درکار ہوتو باریک کٹے ہوئے ادرک کا تڑکہ لگا لیجئے :grin:

ادی تعبیر پھر سے فعال نظر آ رہی ہیں چھوٹو سلام کہتا ہے! :hatoff:

والسلام،
محسن

شکریہ محسن :) چکن سوپ کی آسان سی ترکیب یہ ہے کہ ایک مرغی لیجیئے ، اب آپ کی مرضی زندہ لیں یا ذبح کی ہوئی ، اب مرغی کے بعد ضرورت ہے ایک دیگچی کی ، دیگچی میں پانی ڈالیں اور تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ساتھ مرغی ڈال دیں ، مرغی کو اچھی طرح اُبلنے دیں اس دوران آپ اپنا کام بھی کریں ساتھ مصروف لوگ جو ہوئے ، اب جا کے دیکھیں اُبلتے ہوئے پانی میں مرغی اچھی طرح غُسل فرما چکی ہوگی ;) لیجیئے فوری سوپ تیار محنت بھی کم اور مرغی بھی پوری بچ گئی اور سوپ بھی بن گیا ;):) اس کو سوپ کہیں یخنی کہیں یا مرغی کا غُسلِِ آخر سمجھ لیں ;) پی کر بتائیں ذائقہ کیسا لگا ;)
 
حجاب

محفلین
اس ہفتے کی یمی، چٹ پٹی،مصالحے دار،
ٹھنڈی میٹھی، کراری مہمان ہیں ہماری کچن کوئین

ہاہاہا ۔۔ کیا مزے کے القاب دیئے ہیں حجاب کو بالکل فٹ ۔۔:grin:
[

1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر ۔۔ کم گو ، ریزرو ۔۔ اپنے کام سے کام رکھنے والی اور کھانا پکانے کی شوقین ۔۔ ( کیونکہ حجاب سے جان پہچان بی ایس بی پر ہوئی تھی اور یہ پوسٹس بہت کم کرتی تھی ۔۔ زیادہ تر کچن میں تراکیب لکھ کر جاتی تھی )۔۔ لیکن بعد میں جب دوستی ہوئی تو حجاب کو بالکل مختلف پایا ۔۔ :)

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات تو بی ایس بی پر ہی ہوئی تھی شاید کسی ترکیب پر کمینٹس دیئے ہونگے میں نے ۔۔ وہاں سب رومن میں لکھتے تھے لیکن حجاب اکثر اردو میں لکھتی تھی ۔۔ تو مجھے خیال آیا کہ اس لڑکی کو تو محفل پر ہونا چاہیے ۔۔ :) اس طرح حجاب کو پی ایم کیا ۔۔ تو باقائدہ بات شروع ہوئی ۔۔ جو کہ پھر باقائدہ دوستی میں بدل گئی ۔۔:grin: اور اب شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جب حجاب سے بات نہ ہو۔۔ :)

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

حجاب کی خوش مزاجی ۔۔ حاضر جوابی ۔۔ لٹھ مار انداز ۔۔;);)

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

جو دل میں وہ ہی زبان پر ۔۔ منافقت بالکل نہیں ۔۔ اور اچھے اچھے کھانے بنانے سے دلچسپی ۔۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے ۔۔۔

بس یہی دعا کہ ہمیشہ خوش رہو ہنستی مسکراتی رہو ۔۔ :)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔۔

اب اور خاص کیا کہوں ۔۔:tounge: حجاب کا شمار میری خاص دوستوںمیں ہوتا ہے اور میری دعا ہے کہ ہمیشہ اس ہی طرح ہماری دوستی برقرار رہے ۔۔:cat:

شکریہ سارہ :) اتنی ساری تعریفیں ہی کر دیں کچھ برائی بھی بتانی تھی ناں :confused: اور یہ جو لٹھ مار انداز تمہارا فیورٹ ہے بہت سے لوگوں کو بہت برا لگتا ہے ، اپنی اس بات پر ثابت قدمی سے قائم رہنا ;) کہیں ایسا نہ ہو کہ کبھی تم بھی کہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب کہو گی تو میں بھی پوری کروں گی بات;)
انشاء اللہ سارہ :) یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے :)

تعبیر نے واقعی فِٹ القابات سے نوازا ہے شکریہ تعبیر :)
 
حجاب

محفلین

اب تو اتنے سال بیت گئے۔۔۔ پہلا تاثر یاد ہی نہیں رہا۔ لیکن میری رائے پہلے سے بدل چکی ہے، پہلے میرا خیال تھا کہ حجاب اچھی ہے، لیکن اب یہ خیال ہے کہ حجاب بہت اچھی ہے۔

حجاب بی ایس بی پر تھی، لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی، شاید حجاب زیادہ باتیں نہیں کرتی تھی اور نہ ہی کسی سے زیادہ فری ہوتی تھی۔ وہاں اس کا نِک کچھ اور تھا۔ حجاب کے محفل پر آنے کے بعد سارہ نے مجھے بتایا کہ "حجاب وہ بی ایس بی والی ہے، میری اس سے بات ہوئی ہے، بہت اچھی ہے۔ میں نے اسے مسنجر پر ایڈ کیا ہے، تم بھی کر لو۔" پھر میں نے بھی حجاب کو ایڈ کر لیا تھا۔ پہلی بار میرا خیال ہے مسینجر پر ہی بات ہوئی تھی۔ اور پھر بس ہوتی ہی رہی۔اور اب تک جاری ہے۔ تقریباً ہر روز ہی بات ہوتی ہے۔

حجاب کی ایک عادت۔ راز کو راز رکھتی ہے۔ دوسری یہ کہ خوش مزاج اور دوستوں کو سمجھتی ہے، ایسا نہیں کہ چھوٹی سی بات ہوئی تو منہ پھلا کر بیٹھ گئی۔ :grin:

بچی بڑی تحمل مزاج ہے۔ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں بھی ایسی ہو جاؤں تو مزہ آ جائے۔ سیکھ رہی ہوں، امید ہے سیکھ جاؤں گی۔
اور کھانے بنانے بھی حجاب سے سیکھے ہیں۔ پچھلی عید پر تو لبِ شیریں بنایا تھا۔ اور سب سے خوب داد وصول کی تھی، اس عید پر کام کا موڈ ہوا تو یہی بناؤں گی۔:mrgreen:

رائے شائے تو کوئی نہیں البتہ دعا ہے کہ اللہ تمھیں زندگی میں ڈھیروں خوشیاں دے۔ اور کوئی دکھ تمھارے نزدیک بھی نہ آئے۔
نوٹ: یہ رسمی دعا نہیں۔۔۔ بلکہ اس وقت دل سے دعا نکل رہی ہے۔ ورنہ رسمی کلمات تمھیں معلوم ہے کہ کتنی مشکل سے میرے منہ سے نکلتے ہیں۔:grin1:

خاص یہی کہ پلیز مجھے اس خاص دن پر ضرور بلانا۔ ;)

شکریہ ماوراء ، بی ایس بی پر میں پنک بلبل ہوا کرتی تھی :)
تم نے بھی تعریفیں کر دیں ، سچّی فائن نہیں کروں گی کچھ برائیاں بھی کرو ;)
ماوراء ، اس عید پر پرانی ترکیب نہیں فروٹ کسٹرڈ بناؤں گی، کچھ مختلف انداز سے، لکھوں گی ترکیب تم بھی یہی بنانا :) تمہاری خاص بات نوٹ کر لی گئی ہے;)
 
ظفری

لائبریرین

[1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں ۔/

میں نے ان کی ابتدائی پوسٹ سے یہی اندازہ لگایا تھا کہ کم گو ہیں ۔ ان کی غمگین شاعری سے بھی مستفید ہوئے ۔ سو ان کی سُنی اور خود بھی غمگین ہوئے ۔ ;) ۔ مگر " خط لکھا میں نے تیرے نام " کے ٹاپک پر جب ان کو محب کی کلاس لیتے ہوئے دیکھا تو رائے بدلنا پڑی ۔ :hatoff:

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میرا خیال ہے دیگر اراکین کی طرح میری بھی ان سے بات شاید کچن میں ہوئی تھی ۔ اور چاول کی بابت سوال پوچھا تھا کہ مجھ سے چاول بنائے نہیں جاتے یعنی ٹوٹ جاتے ہیں یا نرم پڑ جاتے ہیں ۔ :)

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

اکثر ناصح کے انداز سے بات کرتیں ہیں ۔ ;) ۔
میں ان خواتین سے بہت متاثر ہوتا ہوں ۔ جو گفتگو میں آداب کا لحاظ رکھتیں ہیں ۔ اور جو بات کو اس کے پیرائے سے باہر نہیں جانے دیتیں ۔ یہ خوبی میں نے شگفتہ میں بھی دیکھی ہے ۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
چاول بنانا ۔۔۔۔۔ :grin:

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
کہنا تو بہت چاہتا ہوں کہ سرسری واقفیت کو کافی عرصہ بیت گیا ۔ مگر فی الوقت یہ سوال پوچھنا چاہوں گا کہ آپ کی پوسٹ کردہ شاعری اور گانے اتنی المناک کیوں ہوتے ہیں ۔ ؟

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔
خاص ۔۔۔ دلانِ عام میں تو کہا نہیں جاسکتا ناں ۔ ;)
 
محسن حجازی

محفلین
شکریہ محسن :) چکن سوپ کی آسان سی ترکیب یہ ہے کہ ایک مرغی لیجیئے ، اب آپ کی مرضی زندہ لیں یا ذبح کی ہوئی ، اب مرغی کے بعد ضرورت ہے ایک دیگچی کی ، دیگچی میں پانی ڈالیں اور تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ساتھ مرغی ڈال دیں ، مرغی کو اچھی طرح اُبلنے دیں اس دوران آپ اپنا کام بھی کریں ساتھ مصروف لوگ جو ہوئے ، اب جا کے دیکھیں اُبلتے ہوئے پانی میں مرغی اچھی طرح غُسل فرما چکی ہوگی ;) لیجیئے فوری سوپ تیار محنت بھی کم اور مرغی بھی پوری بچ گئی اور سوپ بھی بن گیا ;):) اس کو سوپ کہیں یخنی کہیں یا مرغی کا غُسلِِ آخر سمجھ لیں ;) پی کر بتائیں ذائقہ کیسا لگا ;)

اس قدر سادہ و رنگین ترکیب؟ :confused:
اس میں مرغی لینے کی بھی کیا ضرورت ہے! :grin:
 
مغزل

محفلین
اس ہفتے کی یمی، چٹ پٹی،مصالحے دار، ٹھنڈی میٹھی، کراری مہمان ہیں ہماری کچن کوئین ’’ حجاب‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنا ہم نے وہی ہے کہ ان سوالات کے ذریعے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :) بھول تو نہیں گئے نا یہ ٹاپک :)

1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں)

تعبیر صاحبہ کی آخری سطر نے مسئلہ ہی حل کردیا۔
جناب مجھے یاد نہیں پڑتا کہ حجاب صاحبہ سے کبھی کسی مراسلے /تھریڈ میں گفتگو ہوئی ہو ۔۔ ممکن ہے کہ ایسا ہوا بھی ہو
لیکن وہ اس قدر اہم نہ ہوگا ۔۔وگرنہ مجھے یاد رہتا، مزید یہ کہ اس لڑی میں موصوفہ کے حوالے سے دیگر دوستوں کی آراء سے
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ حجاب خاصی زود رنج، مرنامرنج، کم گو، ملنسار، مستحکم مزاج کی حامل ہیں۔ صرف دو ایک
رائے سے عموماَ یہ بات نہیں کھلتی ، لیکن ، کہتے ہیں نا پہلا تاثر آخری تاثر ۔۔ ہممم بالکل ایسے ہی۔
میری دعا ہے کہ خاتون ہمیشہ خوش و خرم رہیں ، مالک و مولیٰ انہیں دنیاوی و اخروی دائمی خوشیاں نصیب فرمائے، ان کے
نصیب اچھے فرمائے ، تمام تر دلی مرادیں بر آئیں۔۔۔۔
والسلام ۔
م۔م۔مغل
 
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے۔
پہلے تو مجھے ان کی تحاریر کم کم ہی نظر آتی تھیں۔۔۔ شاید اس لیے کہ میں بھی کم ہی آتا تھا۔۔۔ :grin: تب تو کچھ پتا ہی نہیں تھا۔۔۔ جب پڑھنا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ بہت دلچسپ شخصیت کی مالکہ ہیں۔۔۔ شگفتگی و ظرافت کے ساتھ ساتھ سنجیدگی و متانت۔۔۔۔ :) تب سے اب تک یہی تاثر ہے۔۔۔ ہاں بیچ میں کبھی کبھی لڑاکا والا تاثر بھی محسوس ہوا تھا۔۔۔ ;)

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ہممم۔۔۔ پتا نہیں کب ہوئی تھی۔۔۔ یہ بھی یاد نہیں کہ آغاز محفل پر ہوا تھا یا بلاگ پر۔۔۔

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
غصہ بھی اتنے اچھے انداز میں کرتی ہیں کہ ہنسی آجاتی ہے۔ :grin1: برجستگی اور حاضر جوابی کمال کی ہے۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا؟
میں نے کیا سبق سیکھا؟ :confused: اتنے لائق ہوتے تو کیا ہی بات تھی۔۔۔ ویسے انہوں نے سبق سکھایا ہی نہیں، سیکھتے کیسے۔۔۔ ابھی ان کے بلاگ پر بھی پچھلے دنوں اتنی اودھم مچائی تھی یہاں اور یہاں اور یہاں، اس پر بھی انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ :)

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے!
پیغام یہ ہے کہ اسی طرح اپنی مسکراہٹ اور دلچسپ باتوں سے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی رہیں۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟
ہاں، ایک تو یہ کہ منظرنامہ پر آپ کا انٹرویو ہماری نالائقی کی وجہ سے اتنا اچھا نہیں ہوسکا جتنا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ اس کا بڑا افسوس ہے۔۔۔!
دوسرا یہ کہ۔۔۔۔ یہ کہ دیکھیں لیں۔۔۔ اب میں نے یہ بہانہ نہیں بنایا ہے کہ سارہ نے بتایا نہیں تھا اس تھریڈ کا۔ :grin: اب میری باری میں بھی یہ بہانہ نہیں چلے گا۔ :lll:
 
سارہ خان

محفلین
شکریہ سارہ :) اتنی ساری تعریفیں ہی کر دیں کچھ برائی بھی بتانی تھی ناں :confused: اور یہ جو لٹھ مار انداز تمہارا فیورٹ ہے بہت سے لوگوں کو بہت برا لگتا ہے ، اپنی اس بات پر ثابت قدمی سے قائم رہنا ;) کہیں ایسا نہ ہو کہ کبھی تم بھی کہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب کہو گی تو میں بھی پوری کروں گی بات;)
انشاء اللہ سارہ :) یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے :)

تعبیر نے واقعی فِٹ القابات سے نوازا ہے شکریہ تعبیر :)

برائی یہی ہے کہ کوئی برائی نہیں ہے ۔۔:tounge:

اور تمہارا یہ انداز میرا فیورٹ ہی اس لیئے ہے کہ ۔۔ یہ ایسا ہوتا کہ لٹھ بھی لگ جائے اور برا بھی نہ لگے ۔۔ :grin: اس لئے مجھے یقین ہے کہ ایسی نوبت کبھی نہیں آ سکتی جب تمہیں اپنی بات پوری کرنی پڑے ۔۔:)
 
طالوت

محفلین
حجاب بی بی کی تحریروں کے دو چار لنک بھی دے دیں جہاں انھوں نے خاصی گفتگو کی ہو تاکہ کوئی رائے پیش کی جا سکے ۔۔۔ باورچی خانے میں ہم سے نہیں جایا جاتا
وسلام

اگرچہ یہ گزارش کیئے ہوئے زمانے بیت گئے ہیں اور جواب نا پا کر بڑی مایوسی ہوئی ہے ۔۔۔ برحال تلاش و بسیار کے باوجود محترمہ باورچی خانے یا موسیقی وغیرہ تک ہی محدود نظر آتی ہیں ۔۔۔۔ تاہم باقی احباب کی رائے سے ہمیں بھی اتفاق ہے ۔۔۔۔ تاہم اگر یہ ہمیں ایک عدد آسان اور مزیدار کھانے کی ترکیب بتا دیں جو ہم دیار غیر میں موجود "بے آسروں" کے کام آئے تو ہماری رائے یقیننا اور بھی اچھی ہو گی (لیکن یہ ترکیب پانچ منٹ سے زیادہ کی نہ ہو اور رمضان کی مناسبت سے ہو):)
وسلام
 
حجاب

محفلین

[1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں ۔/

میں نے ان کی ابتدائی پوسٹ سے یہی اندازہ لگایا تھا کہ کم گو ہیں ۔ ان کی غمگین شاعری سے بھی مستفید ہوئے ۔ سو ان کی سُنی اور خود بھی غمگین ہوئے ۔ ;) ۔ مگر " خط لکھا میں نے تیرے نام " کے ٹاپک پر جب ان کو محب کی کلاس لیتے ہوئے دیکھا تو رائے بدلنا پڑی ۔ :hatoff:

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میرا خیال ہے دیگر اراکین کی طرح میری بھی ان سے بات شاید کچن میں ہوئی تھی ۔ اور چاول کی بابت سوال پوچھا تھا کہ مجھ سے چاول بنائے نہیں جاتے یعنی ٹوٹ جاتے ہیں یا نرم پڑ جاتے ہیں ۔ :)

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

اکثر ناصح کے انداز سے بات کرتیں ہیں ۔ ;) ۔
میں ان خواتین سے بہت متاثر ہوتا ہوں ۔ جو گفتگو میں آداب کا لحاظ رکھتیں ہیں ۔ اور جو بات کو اس کے پیرائے سے باہر نہیں جانے دیتیں ۔ یہ خوبی میں نے شگفتہ میں بھی دیکھی ہے ۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
چاول بنانا ۔۔۔۔۔ :grin:

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
کہنا تو بہت چاہتا ہوں کہ سرسری واقفیت کو کافی عرصہ بیت گیا ۔ مگر فی الوقت یہ سوال پوچھنا چاہوں گا کہ آپ کی پوسٹ کردہ شاعری اور گانے اتنی المناک کیوں ہوتے ہیں ۔ ؟

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔
خاص ۔۔۔ دلانِ عام میں تو کہا نہیں جاسکتا ناں ۔ ;)

شکریہ ظفری :) وہ رائے تو لکھیں جو پہلی رائے کے بعد ہے ؟؟؟ مجھے بھی وہ رائے پتہ کرنی ہے :)
شکر ہے میں نے بھی کچھ سکھایا تو ، کوئی تو میرا شاگرد ہے ;)
ظفری ، جو کچھ کہنا ہے وہ سب بھی ادھر ہی لکھ دیں پھر موقع نہیں ملے گا انٹرویو بھی ہو چکا میرا اور یہ شخصیت کے سلسلے کے بعد کوئی ایسا تھریڈ نہیں ہوگا اوپن ،موقع سے فائدہ اٹھائیں :)
آپ کا سوال پڑھنے کے بعد موسیقی کے تھریڈ میں جا کر جائزہ لینا پڑا ، پتہ یہ چلا کہ میں تو پھر بھی رومینٹک اور کچھ کم المناک گانے پوسٹ کرتی ہوں آپ تو ایسے درد بھرے المناک پتہ نہیں کون کون سے ناک والے گانے پوسٹ کرتے ہیں کہ سُنتے ہی رونے کا دل کرتا ہے ;) وجہ تو کوئی نہیں شاعر حضرات خوش کب ہوتے ہیں جو خوشی کی شاعری لکھیں ، سارے دل جلے ہی ہوتے ہیں خوشی کی شاعری مشکل سے ہی ملتی ہے اس لیئے غم زدہ ہی پوسٹ کر دیتی ہوں، آپ اپنا وہ خیال بدل لیں کہ میں بھی کہیں دل جلی تو نہیں;)
 
حجاب

محفلین

1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

تعبیر صاحبہ کی آخری سطر نے مسئلہ ہی حل کردیا۔
جناب مجھے یاد نہیں پڑتا کہ حجاب صاحبہ سے کبھی کسی مراسلے /تھریڈ میں گفتگو ہوئی ہو ۔۔ ممکن ہے کہ ایسا ہوا بھی ہو
لیکن وہ اس قدر اہم نہ ہوگا ۔۔وگرنہ مجھے یاد رہتا، مزید یہ کہ اس لڑی میں موصوفہ کے حوالے سے دیگر دوستوں کی آراء سے
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ حجاب خاصی زود رنج، مرنامرنج، کم گو، ملنسار، مستحکم مزاج کی حامل ہیں۔ صرف دو ایک
رائے سے عموماَ یہ بات نہیں کھلتی ، لیکن ، کہتے ہیں نا پہلا تاثر آخری تاثر ۔۔ ہممم بالکل ایسے ہی۔
میری دعا ہے کہ خاتون ہمیشہ خوش و خرم رہیں ، مالک و مولیٰ انہیں دنیاوی و اخروی دائمی خوشیاں نصیب فرمائے، ان کے
نصیب اچھے فرمائے ، تمام تر دلی مرادیں بر آئیں۔۔۔۔
والسلام ۔
م۔م۔مغل

شکریہ م م مغل ، آپ سے محلہ بیوقوفاں میں بات ہوئی تھی یہاں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11793&page=16 ۔
 
Top