محسن حجازی
محفلین
گویا بھولنے کا مرض بھی لاحق ہو گیا ہم کو۔۔۔
بن تو میری سب کے ساتھ جاتی ہے حجاب ، مگر صرف ان لوگوں ، ان دوستوں سے جن سے میں خود بنانا چاہتی ہوں ، ورنہ عموما بنتی میری بھی کسی سے نہیں ہے ، مگر جن سے بن جائے ، پھر بن ہی جاتی ہے ۔
حجاب میں بھی ایک سوال کرنا بھول گئی کہ آپ تصاویر والے سیکشن میں کیوں نہیں آتی ہیں؟؟؟
گویا بھولنے کا مرض بھی لاحق ہو گیا ہم کو۔۔۔
یہ ہم تحریر فرما چکے ہیں خاتون کی بابت اپنے خیالات زریں یا ابھی رہتے ہیں؟
تعبیر ، میں ہر سیکشن میں جاتی ہوں بس لکھتی نہیں کچھ ، آپ نے جتنی بھی تصاویر پوسٹ کی ہیں سب دیکھی ہیں میں نے
بھولنے کا مرض بھی ، بھی پر زور ہوا آپ کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگے کیا
حجاب سے میرا تعارف محفل کے حوالے سے ہی ہے ۔ بی ایس بی کا نک مجھے معلوم نہیں ہے اس لئے یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہاں بھی جانتی تھی یا نہیں۔ محفل پر کب اور کہاں بات ہوئی یہ تو ذہن میں نہیں، شاید ہماری بہت کم براہِ راست بات ہوئی ہے یہاں کسی دھاگے پر۔ شاید اس لئے کہ میں محفل پر کم آتی ہوں اور ایک آدھ مخصوص سیکشن ہی میں پوسٹس دیکھتی اور کرتی رہتی ہوں۔
مجھے حجاب کا نک اچھا لگتا ہے اور پہلے میرا خیال تھا کہ یہی ان کا اصلی نام بھی ہے۔ حجاب کی پوسٹس میں میں نے زیادہ تر شاعری والے سیکشن میں دیکھی ہیں اور وہی سب سے زیادہ پسند ہیں۔ خصوصاً اختر شیرانی کا کلام کہیں پڑھا تھا میں نے (اگر میں بھول نہیں رہی تو) ۔ اور کوکنگ کے حوالہ تو ظاہری سی بات ہے۔
میں بہت کم کسی کے بارے میں خود سے اندازہ لگا سکتی ہوں ۔ حجاب سے میرا جو تھوڑا بہت انٹریکشن ہے مجھے کافی باذوق اور سلیقہ مند لگتی ہیں۔ اتنا ہی جانتی ہوں ۔ ویسے حجاب مجھے لگتا ہے کہ آپ کسی حد تک آئیڈیلسٹک یا پرفیکشنسٹ بھی ہیں
پیغام نیک خواہشات کا اور سوال یہ کہ پیچھے کسی پوسٹ میں آپ کے لاء کرنے کا ذکر ہے تو کبھی پریکٹس کی؟ اور کوکنگ کا شوق بچپن سے تھا یا ہوم اکنامکس کی وجہ سے شوق ہوا؟
بہت شکریہ فرحت، آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا آپ اتنا کم آتی ہیں فرحت تو بات کیسے ہو ، اور آتی بھی ہیں تو بس شاعری پوسٹ کی اور چلی گئیں ، میں تو پھر بھی ادھر اُدھر گھوم پِھر لیتی ہوں جی اختر شیرانی کی نظمیں مجھے اچھی لگتی ہیں پوسٹ کی تھی میں نے ، آئیڈیل تو کبھی نہیں بنایا فرحت ، کسی معاملے میں نہیں اور پرفیکشنسٹ ہونے کا صرف اس حد تک مان لیتی ہوں کہ مجھے کسی ٹیلر کے سلے ہوئے کپڑے پسند نہیں آتے بس کبھی کبھی مشکل بھی ہوجاتی ہے
لاء کر کے پریکٹس بھی کی اور لائسینس لینے کے بعد بھی کی پریکٹس مگر اُس کے بعد امّی کی طبعیت خراب ہوگئی اور گھر پر کوئی ہوتا نہیں تھا تو چھوڑ دی تھی ۔کوکنگ کا شوق تو کبھی تھا ہی نہیں نہ میں کبھی کچن میں گئی تھی اپنی پڑھائی کے دوران ،ہوم اکنامکس کا سبجیکٹ بھی نائنتھ میں تھا بس ، امّی کو دیکھا ہمیشہ کھانا بناتے ہوئے اور نانی نے ہمیشہ سِل بٹّے پر مصالحے پسوائے مجھ سے کچن میں نے سنبھالا اُس وقت جب امّی کی طبعیت خراب ہوئی ابو کی ڈیتھ کے بعد آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ فرحت خوش رہیں
چند ماہ کا وقت اور دیجئے اپیا اسی بیچ میں بھی کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں
1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
یہ کام اصولاََ آپ سے ہی شروع ہونا چاہیے تھا ۔۔
حجاب جلدی آئیں دیکھیں یہ کیا معجزہ ہو گیا
سب اتنا اچھا اچھا لکھتے ہو کہ میرا بھی دل چاہ رہا ہے اپنے بارے مین سننے کو
اگلے ہفتے کا مہمان ان کو ہی رکھ لیں اس میں پوچھنا کیسا ؟ یہ تو سرپرائیز ہونا چاہیے تھا ۔۔۔ میں ابھی سے تیاری شروع کر دیتا ہوں ۔۔تعبیر، میں سوچ رہی تھی کہ میں آپ سے پوچھوں اور آپ کے لیے تھریڈ کھولوں۔ ابھی صرف سوچا تھا۔۔ عمل شاید کچھ دن بعد کرتی۔ ابھی آپ نے خود ہی بات کر دی۔ تو کیا خیال ہے آپ کا؟