حجاب
محفلین
پہلے تو مجھے ان کی تحاریر کم کم ہی نظر آتی تھیں۔۔۔ شاید اس لیے کہ میں بھی کم ہی آتا تھا۔۔۔ تب تو کچھ پتا ہی نہیں تھا۔۔۔ جب پڑھنا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ بہت دلچسپ شخصیت کی مالکہ ہیں۔۔۔ شگفتگی و ظرافت کے ساتھ ساتھ سنجیدگی و متانت۔۔۔۔ تب سے اب تک یہی تاثر ہے۔۔۔ ہاں بیچ میں کبھی کبھی لڑاکا والا تاثر بھی محسوس ہوا تھا۔۔۔
ہممم۔۔۔ پتا نہیں کب ہوئی تھی۔۔۔ یہ بھی یاد نہیں کہ آغاز محفل پر ہوا تھا یا بلاگ پر۔۔۔
غصہ بھی اتنے اچھے انداز میں کرتی ہیں کہ ہنسی آجاتی ہے۔ برجستگی اور حاضر جوابی کمال کی ہے۔
میں نے کیا سبق سیکھا؟ اتنے لائق ہوتے تو کیا ہی بات تھی۔۔۔ ویسے انہوں نے سبق سکھایا ہی نہیں، سیکھتے کیسے۔۔۔ ابھی ان کے بلاگ پر بھی پچھلے دنوں اتنی اودھم مچائی تھی یہاں اور یہاں اور یہاں، اس پر بھی انہوں نے کچھ نہیں کہا۔
پیغام یہ ہے کہ اسی طرح اپنی مسکراہٹ اور دلچسپ باتوں سے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی رہیں۔
ہاں، ایک تو یہ کہ منظرنامہ پر آپ کا انٹرویو ہماری نالائقی کی وجہ سے اتنا اچھا نہیں ہوسکا جتنا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ اس کا بڑا افسوس ہے۔۔۔!
دوسرا یہ کہ۔۔۔۔ یہ کہ دیکھیں لیں۔۔۔ اب میں نے یہ بہانہ نہیں بنایا ہے کہ سارہ نے بتایا نہیں تھا اس تھریڈ کا۔ اب میری باری میں بھی یہ بہانہ نہیں چلے گا۔ :lll:
شکریہ عمار سبق سیکھنا ہے کیا انتظار کرو جس دن دماغ کا میٹر اُلٹا گھوما سبق سکھاؤں گی ، پھر نہ کہنا پہلے خبردار نہیں کیا تھا
اور منظر نامہ کے برے انٹرویو کا اعتراف منظر نامہ پر کرو ناں ، بڑے چالاک ہو اپنی نالائقی کا اعتراف یہاں کر رہے ہو تاکہ کم لوگ پڑھیں
شکریہ تو سارہ کا کرنا چاہیئے مجھے کہ تم سے لکھوایا اس تھریڈ کے جواب تو 1 سال بعد بھی دیئے جا سکتے ہیں فکر ناٹ عمار ، میں کوئی بہانہ نہیں بناؤں گی ضرور لکھوں گی تمہارے لیئے چاہے مجھے 1 سال بعد تھریڈ نظر آئے