حجاب سے بالکل پہلی بار کب ہوئی تھی بات۔ ۔ ۔ ھممم ۔ ۔ ۔ حجاب نے شروع میں افسانے ٹائپ کیے تھے اور لائبریری میں پوسٹ کیے تھے تو مجھے بہت اچھا لگا تب اور حجاب کا انتخاب بھی بہت اچھا تھا تو میں حجاب کو لائبریری میں خوش آمدید کہنے کے لیے تھریڈ کھولا تھا شاید ، علاوہ ازیں کون آیا کے عنوان سے جو دھاگہ تھا وہاں میں اور حجاب اگر ایک ہی وقت میں آنلائن ہوتے تو بات ہوجاتی تھی ۔
پہلا تاثر ۔ ۔ ۔ لائبریری میں جو بھی اپنی جانب سے کوئی نہ کوئی حصہ شامل کریں تو وہ نام مجھے بہت اچھے لگتے ہیں تو حجاب کا نام خودبخود میرے لیے محترم ہو گیا تھا ۔
حجاب سے پہلی بار فون پر بات کب ہوئی اس کا حال
یہاں لکھا ہے حجاب نے ۔ ایک دن ہم لوگ م س ن پر بات کر رہے تھے تو فون نمبر کا ذکر، حجاب نے اپنا نمبر لکھ دیا بعد میں حجاب نے میرا نمبر مانگا تو مجھے شرارت سوجھی میں کہہ دیا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہےاس وقت آدھی رات ہوگی تقریبا ، تھوڑی دیر اور بات کر کے خدا حافظ کہہ دیا ۔ ۔ ۔ حجاب نے مجھ پر بھیجے ہوں گے چار حرف
۔ ۔ ۔ میں سونے سے پہلے حجاب کا نمبر ملایا تھوڑی دیر بیل جاتی رہی پھر فون ریسیو ہو گیا تو میں بتایا حجاب کو کہ میں ہوں
حجاب م س ن پر جب بھی ہوں ضرور بات کرتی ہیں ، بہت کم ایسا ہوا کہ مجھے پہل کرنا پڑی ہو زیادہ تر حجاب خود ہی بات شروع کر دیتی تھیں حجاب کی یہ بات اچھی لگی سیکھنے کے لیے ۔ میں اگر مصروف ہوتی تو حجاب سے ایکسکیوز بھی کر لیتی تھی تو حجاب نے کبھی برا نہیں مانا۔
حجاب سے یہی سیکھا یعنی پہل کرنا ، یہ بات مجھے اچھی لگی تھی ۔ پہلے م س ن پر میری اتنی توجہ نہیں ہوتی تھی کہ میں پہل کرتی ہوں یا دوسرا بندہ لیکن اب میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہل کر لوں بات کرنے میں لیکن اگر کوئی بات نہیں کرنا چاہے تو پھر رہنے دیتی ہوں ۔
حجاب اردو محفل سے پہلا نام ہیں جن کو میں خواب میں بھی دیکھا ۔ حجاب میں آپ کو اور آپ کی امی اور ابو کو بھی خواب میں دیکھا تھا میں خواب میں دیکھا تھا کہ آپ کے گھر گئی ہوں اور وہاں پر آپ کے ساتھ آپ کے امی ابو بھی تھے گھر میں موجود ۔
کبھی کسی وقت حجاب کوئی دلچسپ میسج فارورڈ کرتی ہیں ، کچھ ماہ پہلے حجاب نے ایسا ہی ایک میسج فارورڈ کیا تھا مجھے شرارت سوجھی تو میں وہ میسج آگے کئی لوگوں کو فارورڈ کر دیا ۔ اس شرارت پر پوری ایک بلاگ پوسٹ لکھی جا سکتی ہے
حجاب سے سوال ۔ ۔ ۔
حجاب ، اگر کسی سے نیکی کرنا ہو اور وہی نیکی کرنے سے آپ کو اپنی ذات کے لیے نقصان اٹھانا پڑے تو کیا انتخاب ہو گا ؟
حجاب آپ سے یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار ایک اچھا سا میسج لکھا تھا فورم پر میرے لیے اس کے لیے بہت شکریہ ۔
خوش رہیں ہمیشہ