تمہیں بھلا بکرا کیسے بنا سکتے ہیں، ہاں گائے یا بھینس بنائیں تو کوئی بات بھی ہے۔
ہاہاہاہاہا!
یہاں تو زینبو کے حق میں ابھی تک کوئی جملہ نظر نہیںآیا
جس کا مطلب ہے کہ گپ شپ میں زینب کا بہت بڑا حصہ ہے ۔۔رائے: ایک ایسی شخصیت جس کے دم سے اردو محفل کی نوک جھونک قائم ہے
اسے اپنے عقیدے میں راسخ ہونا کہتے ہیں ۔۔دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے اپنی بات پہ اڑے رہے رہو ۔۔
ز۔۔۔زندہ دل
ی۔۔۔یکتا اور دلاری
ن۔۔۔نٹ کھٹ
ب۔۔۔باتونی/ بہادر
[/CENTER]
بی جمالو یہ کیا ہے
جس کا مطلب ہے کہ گپ شپ میں زینب کا بہت بڑا حصہ ہے ۔۔
اور یہ
اسے اپنے عقیدے میں راسخ ہونا کہتے ہیں ۔۔
وسلام
ہم دشمنی ہو یا دوستی بات انصاف کی کرتے ہیں یعنی سب کو سے دیکھتے ہیں۔۔اتنی اچھی۔۔۔۔یہ میں ہوں۔میرے بارے میں بات کر رہے ہو نا۔۔۔۔۔۔۔
لو، آپ کو ابھی سمجھ آئی؟
سمجھ تو آگئی تھی چھوٹے بھائی پر۔۔۔۔۔یقین نہیں آرہا تھا دو بار انکھوں کو رگڑ کے دیکھا تو یقین آیا کہ یہ تو میرے بارے میں اچھا اچھا لکھا ہے
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
اس معصوم پیاری نٹ کھٹ بٹیا کا نام ہی میرے لیئے بہت مقدس ہے ۔
دعا ہے اللہ تعالی اسے سدا اپنی امان میں رکھتے ہوئے
زندگی کی تیز گرم دھوپ میں اپنی رحمت و برکت کا سایہ عطا کرے آمین
پر خلوص دعاؤں کے لیے بہت بہت شکریہ پا جی میری طرف سے بھی بہت سی دعایئں 1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
]شرارتی باتونی معصوم (مجھے یقین ہے کبھی بدلیں گی بھی نہیں)
ہم تو ایسے ہی ہیں بھیا
23۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ہر کسی کی بات پر کمنٹس دینا (اپنی شخصیت پر اعتماد)
شکریہ بھائی جی
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
جو دل میں ہو وہ بیان کر دو
میں بڑی گھنی ہوں ایسے دل کی باتیں بیان نہیں کیا کرتی بھائی جی
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
جناب زینب علیہ السلام کی حیات مبارکہ سے آگہی حاصل کریں
انشاللہ ضرور
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
کبھی کبھی ان کی ا ملا پڑھ کر میں اپنے آپ کو پڑھا لکھا سمجھتا ہوں
ہاہاہاہا پھر روز پڑھا کریں تاکہ اپ کو اپنے پڑھے لکھے ہونے کا یقین ہو جائے ویسے بھائی جی مجھے سمجھ نہیں آئی یہ تعریف تھی یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی اس محفل اردو میں سدا ایسے ہی پیار و خلوص کی بہار رکھے آمین
نایاب
اس کے بعد اصولا تو کہنے کو کچھ بچتا ہی نہیں ۔۔ یعنی خود ہی منصف ، خود ہی شاہد خود ہی ملزم ۔۔
ارے ہماری تعریف کے لیے لفظوں کی کیا کمی بھلا
پہلا تاثر تو یاد نہیں اب کا تاثر بیان نہیں کیا جا سکتا کہ نقص امن کا اندیشہ ہے ۔۔
ہاہاہا اب میں اتنی بھی خطرناک نہیں ہوں
ٹھیک سے یاد نہیں کب کیوں کیسے پہلی بار بات چیت شروع ہوئی ۔۔
ٹر ٹر کرنے کی ۔۔
سوچو جو میںچپ ہو جاؤں تو
دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے اپنی بات پہ اڑے رہے رہو ۔۔
پیغام: کسی کے بارے میں کوئی اچھی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح جان لینا ضروری ہے۔
یاد رہا تو یاد رکھوں گی
سوال: عقل بڑی کہ بھینس ؟
بتایا تو تھا ۔۔۔نا عقل بڑی نا بھینس ۔۔۔زینب بڑی
مشورہ: سب کو دوست جانو مگر رازدار نہ بناؤ۔
لے انے جوتے کھا کے بھی میںنے نہین سمجھنا تو کب سمجھوں گی
رائے: ایک ایسی شخصیت جس کے دم سے اردو محفل کی نوک جھونک قائم ہے ، مگر بعض احباب اس سے بےجا اور غلط مطلب اخذ کرنے لگتے ہیں ۔۔ (کیونکہ تحریر کا حاصل یہی ہے)
بہت شکریہ اتنے اچھے کمنٹس کے لیے
ایسی باتیں سر محفل
وسلام
اوہو۔۔ مہمان زینب۔۔۔۔
اس سے تو میری زیادہ بات چیت نہیں ہوئی، بس یہ دیکھا ہے کہ ہر جگہ پہنچ کر اپنا پھڑکتا ہوا جملہ لکھ دیتی ہے۔ اور خاص کر جہاں بات ہندوستان کی مخالفت کی ہو۔۔۔
مشورہ۔۔۔ کبھی کبھی خالص اردو میں بھی بات کیا کرو کہ ہما شما کو سمجھ میں آ جائے۔
زین زیڈ ایف;407954 نے کہا:ہاہاہاہاہا!
یہاں تو زینبو کے حق میں ابھی تک کوئی جملہ نظر نہیںآیا
اوہو تو اپنی زینو بٹیا مہمان ہوئی ہیں اس بار اور ہمیں علم ہی نہیں۔ ارے بھئی کچھ کھلاتے پلاتے ہیں بچی کو۔
فہیم بھائی وہ انگوری پیٹھا لے آئیے جو پرسوں آگرہ سے لایا تھا۔
چلئے بیٹآ آپ تب تک لوگوں سے بات چیت کیجئے میں آتا ہوں۔
ارے چھوٹو گندی بات بیٹے ریموٹ پھوپھی کو دیجئے اور آپ چل کر ہوم ورک کیجئے۔ دن بھر رات بھی کارٹون نیٹورک دیکھنا اچھی بات نہیں۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
ساری باتیں تو تعبیر، نایاب اور ظہیر بھائی نے لکھ دی ہیں۔
ایسے ان کہین بھائی جی زینبے کی تعریف میں لفظون کی کنجوسی کیوں
مجھے نہیں یاد کہ ہمارا ٹاکرہ سب سے پہلے کہاں ہوا تھا، لیکن کہیں ہوا ضرور تھا۔
کھیل ہی کھیل میں
باتونی ہے، ہر کسی کی بات پر ٹھاہ کر کے جواب دے آتی ہے۔ اور بڑے پراعتماد طریقے سے دے آتی ہے۔
اگر یہ تعریف تھی تو شکریہ بھائی جی
لگتا تو ایسا ہی ہے کہ دل میں نہیں رکھتی، نقد و نقد معاملہ صاف کر آتی ہے، ادھار نہیں رکھتی، سمجھتی ہو گی کہ ادھار محبت کی قینچی ہے۔
میں نے ادھارلیتی بھی نہین اور دیتی بھی ۔اپ کب سے مانگ رہے ہیں میں ہی آپ کی باتوں میںنہیں ائی کبھی
املا اس کی خراب ہے، اردو اور پوٹھوہاری زبان کو ملا دیتی ہے۔ میرا تعلق بھی چونکہ پوٹھوہار کے علاقے سے ہے تو میں مطلب ضرور سمجھ جاتا ہوں۔
ہاہاہاہا میں بہت جلدی میں لکھتی ہوں ہمیشہ اسی لیے میں پوسٹ کرنے سے پہلے دیکھ بھی لوں تب بھی ٹھیک کرنے کی تکلیف نہیں کرتی اپ کے ساتھ ساتھ سب کو سمجھ اتی ہے اتنا کافی ہے
اور ظہیر بھائی نے اس کے متعلق بالکل صحیح لکھا ہے کہ :
دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے اپنی بات پہ اڑے رہے رہو ۔
ایک ایسی شخصیت جس کے دم سے اردو محفل کی نوک جھونک قائم ہے۔
شکریہ بھائی جی آپ کی محبت ہے
اردو محفل کی رونقوں میں سے ایک رونق ہے۔ سب سے ہنسی مذاق کرتی ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اس کا مذاق اخلاقی حدود پار کر گیا ہو۔
ایک بار پھر سے بہت بہت شکریہ بھائی جی کہ آپ مجھے صیح سے سمجھتے ہین اور پہچانتے ہیں کہ میںکیسی ہوں مجھے لگتا ہے اپ کو مجھے کبھی صفائی دینے کی ضرورت نہین ہو گی
اس کے لیے بہت ساری دعائیں۔ اسی طرح ہنستی مسکراتی رہے۔ اور زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں اس کا مقدر ہوں۔