مہمان اس ہفتے کی مہمان "سارہ خان "

تعبیر

محفلین
جی تو وقت ہو گیا ہے ایک نئے بلکہ نئی مہمان کا ۔ میں نے اب یہ کیا ہے کہ ایک دفعہ ایک میل مہمان ہوا کرے گا اور ایک دفعہ فی میل
تو اس دفعہ باری ہے ایک فی میل مہمان کی :hatoff:

اس دفعہ کہ جو مہمان ہیں وہ کسی اور ہی سیارے کی مخلوق لگتی ہیں ;)
وہ ایسے کہ یہاں سب کی کسی نا کسی سے ان بن ہو ہی جاتی ہے۔
جبکہ ہماری اس مہمان کے سب ہی دوست ہیں۔ اور تو اور یہاں ہر کوئی کبھی نرم تو کبھی گرم موڈ میں ہوتا ہے
جبکہ یہ ہمیشہ
mysmilie_39.gif
اس موڈ میں نظر آتی ہیں ۔
بہت ذہین اور شرارتی ہیں۔ انٹرویوز اور اس طرح کے دھاگوں سے دور بھاگتی ہیں پہلے ایک دفعہ مجھے انکار کر چکی ہیں یہاں مہمان بننے سے۔ پر ہم بھی کہاں چھوڑنے والے ہیں سو اس دفعہ دوبار ہماری درخواست پر مان گئیں ہیں جس کے لیے انکا بہت بہت شکریہ :) جی تو اس دفعہ کی مہمان ہیں

[
977H_28.gif
سارہ
977H_28.gif

چلیں جی ان سوالات کے ذریعے ہم اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں :)

1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہیں ورنہ جیسا وہ مناسب سمجھیں)

چلیں جی اب میں ہی سب سے پہلے اپنے تاثرات پیش کرتی ہوں :)
 
تعبیر

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

جب میں یہاں نئی آئی تھی تو محفل کی کچھ خاص سمجھ نہیں آتی تھی ۔ سارہ زیادہ تر کھیل والے سیکشن میں ہی پائی جاتی تھیں اور وہاں اس وقت سارے ہی کھیل ایسے چل رہے تھے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آتی تھی ان کی اس لیے مین وہاں نہیں جاتی تھی سو سارہ کا مجھے کوئی پتہ نہیں تھا اسلیے کوئی تاثر ہی نہیں بن پایا

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میری پہلی دوست محفل پر سارہ ہی ہے۔ سارہ نے ہی ذاتی پیغام میں مجھے دوستی کی پیشکش کی تھی یوں ہماری جان پہچان ہوئی۔ جس کے لیے سارہ کا بہتتتتتتتت شکریہ کہ مجھے اس لائق سمجھا اور مجھے ایک اچھی سہیلی ملی

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

بہت ساری ہیں

* سارہ کی ذہانت اور عقلمندی

* ہر ایک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہنا

*محفل سے محبت یہی وجہ ہے کہ اب تک یہاں موجود ہے

*ہر وقت ہنستے مسکراتے رہنا اور شرارتی نوک جھونک

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

دوستی کے معنی

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال سارہ تم کس خان سے متاثر ہو ؟؟؟ :laugh: شاہ رخ ، سیف، سلمان،فردین یا پھر اپنے عمران خان سے جو اپنے نام کے ساتھ خان لگایا ہوا ہے

پیغام جلدی جلدی محفل کا چکر لگایا کرو :rolleyes:

مشورہ محفل سے اتنا عرصہ غائب رہنا ٹھیک نہیں سو جلدی ریگولر ہو جاؤ

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
مجھے تم بہت بہت عزیز ہو بالکل اپنی چھوٹی بہنوں کی طرح۔
تمھاری سپورٹ اور کیئر کا بہت بہت شکریہ

two-dozen-red-roses-bouquet.jpg

ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہو اور محفل پر یونہی رونقیں بکھیرتی رہو
532.jpg

باقی بھی بہت کچھ کہنا ہے پر ابھی سمجھ نہیں آرہا
 
ماوراء

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
چار سال پہلے والی سارہ بہت معصوم اور کم گو تھی، تب صرف ہم (سارا، حجاب، مجھ ) سے بات کرتی تھی، اب سارہ اتنی باتونی ہو گئی ہے، کہ اس کو ہم سے بات کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ پتہ نہیں کہاں کھوئی کوئی رہتی ہے۔:rolleyes:

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
تین، چار سال پہلے اردو لائف پر ملاقات ہوئی تھی، تب سارا اور میں بہت زیادہ باتیں کیا کرتی تھیں، اور سارہ بہت کم باتیں کیا کرتی تھی، تب میں نے سارہ سے بات کی۔ اب یاد نہیں کہ کیسے شروع ہوئی تھی، لیکن مجھے یاد ہے سارہ نے کہا تھا کہ میں تمھاری اور سارا کی باتیں پڑھتی رہتی ہوں، لیکن پوسٹ کم ہی کرتی ہوں۔

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ایک عادت نہیں پسند۔۔ باقی ساری عادتیں اچھی ہیں۔;)

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا
بچی ہر وقت ہنستی، مسکراتی رہتی ہے۔ یہی سیکھا کہ غصہ نہیں کرنا۔ غصہ آئے بھی تو ظاہر نہیں کرنا۔

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آجکل کہاں گم رہتی ہو؟ :(
اور نئے دوست بنانے کے بعد پرانوں کو نہیں بھولتے۔ :(

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
خاص یہی کہ تین، چار سال سے ہماری دوستی ہے، اور دعا ہے کہ یہ قائم ہی رہے۔ اگر کبھی بات کرنے کا وقت نہ ملے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ بس تم یاد رکھو۔۔کیونکہ خلیل جبران نے کہا تھا کہ "یاد رکھنا بھی ملاقات کی ایک شکل ہے۔" ہمیشہ خوش رہو اور ڈھیروں محبتیں بکھیرتی اور سمیٹتی رہو۔ :) اور کبھی میری کوئی بات بری لگی ہو تو معاف کر دینا۔ معافی مانگ لوں نا۔۔زندگی کا کوئی پتہ نہیں۔:( :grin:

تعبیر

محفلین
ماوراء میں پڑھ کر حیران ہو رہی ہوں اپ کا پہلا والا جواب پڑھ کر کہ اب الٹا ہی ہے کہ اب سارا بولتی ہی نہیں اور سارہ بولتی ہے ۔
نئے دوست والا اشارہ میری طرف تو نہیں ہے نا ؟؟؟
 
ماوراء

محفلین
نہیں حیران نہ ہوں۔۔ کیونکہ سارا دوسری والی ہے۔ اور سارہ خان یہ والی۔ یہ دو ساراؤں کا ذکر کیا ہے۔ :)

آپ مسینجر پر آتی ہیں کیا؟؟ اصل میں سارہ مسینجر پر اتنی بزی ہوتی ہے، کہ بات ہی کم کرتی ہے۔ :( اب مجھے تو نہیں معلوم کہ اس کے نئے دوست کون ہیں۔ خاص آپ کی طرف اشارہ تھوڑا ہی کیا ہے۔ :)
 
تیشہ

محفلین
میرا پہلا تاثر کسی کے لئے بھی اچھا نہیں ہوتا
zzzbbbbnnnn.gif
، مگر جب بات ہوتی ہے دوستی ہوتی ہے ، تو میں تو پھر اپنے دوستوں سے نیٹ پے کم مگر فون پے دو ، دو ، تین ، تین گھنٹے کی بات چیت کرتی ہوں ، رابطہ فون پے ہو ، بات چیت بھی بہت ہو تو بہت کچھ بندہ جان لیتا ہے ، عادتیں ، مزاج ،رویے ۔
جیسے کہ سارہ کا میرے سے ملنا چار سال پہلے بی ایس بی پے ہوا تھا تب یہ ریڈ روز تھی :music:
اسکی میری دوستی ہوگئی :music: جیسا کہ ، میری طرف اگر کوئی دوستی کا ہاتھ بڑھائے ، یا چاہ رہا ہو کہ میرے سے گپ شپ تو میں شدید چڑ ِ جاتی ہوں جو لوگ پہل میری طرح کرے کوئی ، ہاں مجھے جو اچھے لگتے ہیں ان سے میں خود پہل کرتی ہوں :hatoff:
سارہ کی ، میری ، اور ضبط ، ہم تینوں کا ساتھ بہت عرصے تک رہا ، اور خوب دوستی رہی ، میں دونوں کی باجو ، مگر میرے ساتھ ایک دوست کی طرح ہی رہے ہیں ،
سارہ بہت تحمل مزاج ،۔ ہے اکثر جب کسی کی بات پے موڈ خراب ہو ، یا غصہ آئے بولنا تو نہیں چھوڑتی :grin: مگر محفل میں آنا کم کردیتی ہے ۔ یہ میرا مشاہدہ ہے اسکے بارے میں ،
سارہ چوں کہ میری سہیلی ہے ۔ ۔ تو اسکی خوبیاں بیان کرکے کیا کرنا ، میری دوستی ہے اس سے ، اور میں جانتی ہوں کسقدر پیار کرنے والی ، سمجھدار ، حساس ،
میں دو ، دو گھنٹے کی کال کرتی ہوں اسے ہر ویک ِ اینڈ ، سو اسکو میں بہت حد تک سمجھ گئی ہوں جان گئی ہوں ۔،،
اسکی عادتیں مجھے بھی پسند ہیں ، بھئی صاف سی بات ہے سہیلی کس کی ہے ؟
اور میری جن کے ساتھ دوستی ہے ، وہ ایسی ویسی دوستی ہو ہی نہیں سکتی ۔
کہا جاتا ہے بندے / بندی کی کمپنی کو دیکھو ، کمپنی کیسی ہے ۔؟ کون کیسا ہے وغیرہ وغیرہ
تو اسکی کمپنی میں ہوں :hatoff: جو میری سہیلی میرے سے اٹیچ ہے دوستی میں وہ نایاب ہیں ،
کہ میری دوستیاں ہیں ان سب سے ۔ :hatoff:

کچھ خاص یہ کہ سارہ جو کچھ بھی ہورہا ہے اللہ پر چھوڑ دو ، سب بہتر ہوگا ، خوش رہو ۔ ۔ ۔

01dance2.gif

باقی جو یاد آیا تو بعد میں :music:
 
ایک دفعہ میل اور ایک دفعہ فی میل ۔۔۔۔۔

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میل ہر حال میں ہونگے خواہ فی کے ساتھ خواہ بغیر فی کے۔ ویسے تعبیر اپیا آپ کی نظر انتخاب کی بھی داد دینی ہوگی۔ آخر کو ہماری بٹیا رانی کو مہمان خانے تک لے ہی آئیں۔

نوٹ: اس کہانی کے سبھی کردار اور واقعات فرضی ہیں (کیوں کہ وہ اپنا فرض‌ پورا کرتے ہیں)۔ اس کا کسی حقیقی شخص یا واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں (کیوں کہ حقیقت تو اب قصہ پارینہ بن چکا ہے)۔ اگر کسی شخصیت یا واقعے سے اس کی مماثلت ہو تو اس محض‌ اتفاق سمجھا جائے، (اس نا اتفاقی کے دور میں اتفاق بھی محال ہی ہے)۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔

اس سنسنی خیز واقعے کے بقیہ حصّے انشاء اللہ آئندہ قسطوں میں۔
 
محسن حجازی

محفلین
میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

سارہ خان کے بارے میں اولین تاثر تو ایک سنجیدہ خاتون کا تھا۔ خاص طور پر نام کے ساتھ خان کا لاحقہ لاحق دیکھ کر ہم کو ویسے بھی خوف آتا تھا۔ بعد کو معلوم ہوا کہ سندھی ہیں۔ بات چیت نہ تھی یہ زیادہ تر کھیل اور بات چیت کے دھاگوں میں ہی رہا کرتی ہیں تو بس معلوم تھا کہ اس نام کی خاتون (یا لڑکی کر لیجئے) بھی یہاں رکن ہوتی ہیں۔ دوسری طرف ہم تو کھیل کود کی طرف اب بھی کم ہی راغب ہوتے ہیں تو تاثر ذرا دھندلا ہی تھا۔ :grin:
بعد ازاں ایک سلجھی ہوئی اور حساس لڑکی کے طور پر جانا اور آج تک وہی تاثر قائم ہے۔

پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

سارہ سے پہلی دفعہ بات کسی شادی والے دھاگے پر ہوئی تھی ہم نے ایک واقعہ سنانے کا عدہ کیا تھا اور اب ہم کو یاد بھی نہیں آ رہا کہ واقعہ کیا تھا :grin: بہرطور ہم آپ سے پھر وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو کوئی نہ کوئی واقعہ اس کے عوض سنا دیں گے۔

سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
سنجیدگی۔ متانت۔ ٹھہراؤ

سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

سارہ نے ابھی تک کوئی سبق سکھایا ہی نہیں :grin:
سبق یہی سیکھا ہے کہ شائستگی کسے کہتے ہیں۔ ماشااللہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں۔
تاہم ایک بات جس پر مجھے حیرت ہوتی ہے اور میرا منہ کھلے کا کھلا رہ جاتا ہے۔۔ سیاست پر سارہ خان کو چھیڑ کر دیکھ لیجئے۔ بظاہر سادہ نظر آتی ہیں لیکن اس بارے میں ان کے نظریات بے حد پختہ اور چونکا دینے والے ہیں۔
میں باغیانہ سخت گیر سیاسی خیالات اور ان کے برملا اظہار کے باجود سارہ خان کی شخصیت کے اس پہلو پر حیران رہ جاتا ہوں۔

سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ کہ خوش رہئے!
سوال یہ کہ فورم پر لوگ کم آنے لگے ہیں۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ نے تو نہیں کسی کو کچھ کہا؟ :grin:
اور آپ کی کوئی ارسال کردہ ترکیب نہیں دیکھی ایں چہ چکر است؟ حجاب سے ہی سبق سیکھئے :grin:
مشورہ دینے کے ہم قابل نہیں۔۔۔ سو معذرت۔۔۔ بس اتنا کہ زندگی کو زیادہ پیچیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔۔۔ بقول میری آنٹی کے محسن تم linear اور سادہ سادہ سوچا کرو۔۔۔ ویسے یہ بات میرے اور ظفری بھائی کے درمیان ہوتی رہتی ہے کہ۔۔ خیر خشک باتیں جانے دیجئے :grin:

اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

کچھ خاص۔۔۔ میں خود سے نالاں بہت عام سا انسان ہوں مجھ سے خاص بات کی توقع عبث ہے۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
ایک دفعہ میل اور ایک دفعہ فی میل ۔۔۔۔۔

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میل ہر حال میں ہونگے خواہ فی کے ساتھ خواہ بغیر فی کے۔ ویسے تعبیر اپیا آپ کی نظر انتخاب کی بھی داد دینی ہوگی۔ آخر کو ہماری بٹیا رانی کو مہمان خانے تک لے ہی آئیں۔

نوٹ: اس کہانی کے سبھی کردار اور واقعات فرضی ہیں (کیوں کہ وہ اپنا فرض‌ پورا کرتے ہیں)۔ اس کا کسی حقیقی شخص یا واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں (کیوں کہ حقیقت تو اب قصہ پارینہ بن چکا ہے)۔ اگر کسی شخصیت یا واقعے سے اس کی مماثلت ہو تو اس محض‌ اتفاق سمجھا جائے، (اس نا اتفاقی کے دور میں اتفاق بھی محال ہی ہے)۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔

اس سنسنی خیز واقعے کے بقیہ حصّے انشاء اللہ آئندہ قسطوں میں۔

حضور فی میل کے متعلق آپ کے خیالات عالیہ فی الاقساط کی بجائے فی الجملہ ہوں تو فی الحال بہتر ہوگا کہ فی الحقیقت جو معاملات فی الاقساط ہوں ان کا فی التوا جا پڑنے کا فی الواقعی خدشہ رہتا ہے۔ :grin:
دیکھئے ہم نے آپ کے واسطے کتنے سارے فی اکٹھے کر دیئے :cool:
امید ہے ہماری فی البدیہہ چھیڑ چھاڑ کو فی الفاظ ہی لیں گے فی الحقیقت نہ جانیں گے۔ :grin:
 
1۔ میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے؟ (یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں؟)
پہلا تاثر ایسا کچھ خاص نہیں تھا۔۔۔ بالواسطہ کچھ ان۔بن بھی ہوئی تھی :grin: جس کے بعد میں نے کچھ محتاط رویہ اختیار کیا تھا لیکن پچھلے چند ماہ میں تاثر بالکل ہی بدل گیا ہے۔ سارہ بہت زیادہ خیال رکھنے والی، مشکل میں ساتھ دینے والی، ہنسی مذاق کرنے والی بہت اچھی دوست اور بہن ہے۔ :)

2۔ پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی؟ ( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
شاید کون ہے جو محفل میں آیا ہی کے کسی تھریڈ پر ہوئی تھی۔ دوپہر میں یہ بھی آن لائن ہوتی تھیں اور میں بھی۔ وہیں تھوڑا بہت تعارف ہوا تھا۔

3۔ سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے؟
بہت ساری اچھی عادتیں ہیں۔
چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ نہیں کرتیں۔
نخرے کم کم دکھاتی ہیں۔ ;)
اقدار کا پاس رکھتی ہیں۔
اجنبیت محسوس ہونے نہیں دیتیں۔
حوصلہ بڑھاتی اور بہت زیادہ مشورے دیتی ہیں۔ :grin:

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا؟
سوچنا پڑے گا کہ سارہ نے کوئی سبق سکھایا بھی ہے یا نہیں؟ :grin1:

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے؟
پیغام۔۔۔۔ ڈائرکٹ دیدوں گا۔ :hatoff:
سوال۔۔۔ نہیں، پہلے ہی بہت سوال کیے ہیں۔
مشورہ یا رائے دینا تو سارہ ہی کا کام ہے۔ میں کیا دوں؟ :fun:

6۔ اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟
خدا کرے ہمیشہ خوش رہو۔
 
طالوت

محفلین
کوئی خاص جان پہچان نہیں اور بات چیت بھی شاید بالواسطہ ہی ہوئی ہو ایک آدھ بار ۔۔ اب ان کے پیغامات و موضوعات کا صفحہ کھول لیا ہے تو یکطرفہ رائے دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔
شکریہ تعبیر آپ کے اس سلسلے سے محفلین کے بارے میں جاننے کو ملتا ہے ، اور کچھ نہیں تو توجہ کے باعث ان کے پیغامات تک رسائی ہو جاتی ہے
وسلام
 
تعبیر

محفلین
نہیں حیران نہ ہوں۔۔ کیونکہ سارا دوسری والی ہے۔ اور سارہ خان یہ والی۔ یہ دو ساراؤں کا ذکر کیا ہے۔ :)

آپ مسینجر پر آتی ہیں کیا؟؟ اصل میں سارہ مسینجر پر اتنی بزی ہوتی ہے، کہ بات ہی کم کرتی ہے۔ :( اب مجھے تو نہیں معلوم کہ اس کے نئے دوست کون ہیں۔ خاص آپ کی طرف اشارہ تھوڑا ہی کیا ہے۔ :)

ماوراء مجھے پتہ ہے کہ یہاں دو سارا اور سارہ ہیں۔ میں نے یہی کہا کہ اب سارا تو بولتی ہی نہیں جبکہ سارہ تو یہاں بولتی ہے اکثر

مسینجر پر خواہ مخواہ نہیں اگر کوئی ضروری بات ہو تب یا کسی نے بلانا ہو تب
ارے ہاں آپ نے خوب یاد دلایا مجھے تو اس بارے میں سارہ میڈم سے لڑنا تھا کہ میں نے اس سے کہا تھا کہ عید پر ایم ایس این پر کوئی ٹائم دیکر آئے تاکہ میں اسے لائیو عید مبارک دوں جس کا اس نے آج تک جواب ہی نہیں دیا :( :mad: یعنی میں بھی اب پرانے دوستوں کی لسٹ میں ہوں :mrgreen:
میں نے اپنی استینیں چڑھا لی ہی سارہ

ایک دفعہ میل اور ایک دفعہ فی میل ۔۔۔۔۔

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میل ہر حال میں ہونگے خواہ فی کے ساتھ خواہ بغیر فی کے۔ ویسے تعبیر اپیا آپ کی نظر انتخاب کی بھی داد دینی ہوگی۔ آخر کو ہماری بٹیا رانی کو مہمان خانے تک لے ہی آئیں۔

نوٹ: اس کہانی کے سبھی کردار اور واقعات فرضی ہیں (کیوں کہ وہ اپنا فرض‌ پورا کرتے ہیں)۔ اس کا کسی حقیقی شخص یا واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں (کیوں کہ حقیقت تو اب قصہ پارینہ بن چکا ہے)۔ اگر کسی شخصیت یا واقعے سے اس کی مماثلت ہو تو اس محض‌ اتفاق سمجھا جائے، (اس نا اتفاقی کے دور میں اتفاق بھی محال ہی ہے)۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔

اس سنسنی خیز واقعے کے بقیہ حصّے انشاء اللہ آئندہ قسطوں میں۔

:eek: :eek: :eek: شکر ہے کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
میل اور فی میل والی بات پر میں مسکراؤں یا شرمندہ ہوں :confused:

چلو کسی بہانے تمھارا جواب تو پڑھنے کو ملا جو کہ اب خواب ہی ہو گیا تھا ہم قسطوں میں ہی خوش ہیں :) اگلی قسط کب نشر ہو گی؟؟؟
سوچ لو سعود تمھاری باری پر ہم سب گن گن کر بدلہ لینگے :hatoff:

محسن کی جوابی کروائی خاصی دلچسپ ہے اگرچہ کچھ کچھ میرے اوپر سے بلکہ دائیں بائیں سے بھی گزر گئی :laugh:

سب کے جواب بہت بہت زبردست ہیں اور مہمان صاحبہ ہیں کہاں :confused: :confused: :confused:

شکریہ تعبیر آپ کے اس سلسلے سے محفلین کے بارے میں جاننے کو ملتا ہے ، اور کچھ نہیں تو توجہ کے باعث ان کے پیغامات تک رسائی ہو جاتی ہے
وسلام

بہت بہت شکریہ طالوت ویسے اصل شکریے کے حقدار وہ سب اراکین ہیں جو یہاں آتے ہیں اپنی رائے دیتے ہیں ورنہ تو بہترین سے بہترین دھاگے کی وہیں موت ہو جاتی ہے جو اگر کوئی وہاں ریپلائی ہی نا کرے :)

آپ کا بھی شکریہ کہ آپ بھی خواہ جان پہچان ہو یا نہ ہو اس دھاگے میں حصہ ضرور ڈالتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر لیکن میں مرحلہ وار جواب نہ دے سکوں گا۔

سارہ اس محفل کی بہت ہی اچھی رکن ہے۔ سب سے بات چیت کرتی ہے۔ اور سب سے بڑی بات جو میں نے اس میں دیکھی ہے وہ یہ کہ ہر بڑے چھوٹے رکن کو بہت ہی عزت دیتی ہے۔ ہنسی مذاق بھی اس کا بہت سلجھا ہوا ہے۔

اپنی عم زادوں میں بہت خوش رہتی ہے۔
کھانے پکانے میں بھی دلچسپی لیتی ہے۔
سیر سپاٹے اور خریداری کی بھی بہت شوقین ہے۔
بس چائے بنانے سے کبھی کبھار اس کو کوفت ہوتی ہے۔

میری دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہے۔ مستقبل میں اس کو خوشیاں ہی خوشیاں ملیں۔
 
:eek: :eek: :eek: شکر ہے کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
میل اور فی میل والی بات پر میں مسکراؤں یا شرمندہ ہوں :confused:

چلو کسی بہانے تمھارا جواب تو پڑھنے کو ملا جو کہ اب خواب ہی ہو گیا تھا ہم قسطوں میں ہی خوش ہیں :) اگلی قسط کب نشر ہو گی؟؟؟
سوچ لو سعود تمھاری باری پر ہم سب گن گن کر بدلہ لینگے :hatoff:

محسن کی جوابی کروائی خاصی دلچسپ ہے اگرچہ کچھ کچھ میرے اوپر سے بلکہ دائیں بائیں سے بھی گزر گئی :laugh:

سب کے جواب بہت بہت زبردست ہیں اور مہمان صاحبہ ہیں کہاں :confused: :confused: :confused:

اپیا میں اگلی قسط پگلی کے نام کل ہی لکھنے والا تھا پر کمبخت محفل نقص 500 کا شکار ہو گئی۔ ادھر محسن بھیا کی فی البدیہ جواب پر فی الفور کچھ لکھا وہ بھی اسی نقص کی نذر ہو گیا۔ اور ہاں شرمندہ ہونے کی تو قطعی ضرورت نہیں‌ کیوں کہ ایک اخلاقی دائرے میں میل ملاپ بہت صحت مند چیز ہے۔

ویسے بھی میری باری ابھی آنی نہیں ہے کوئی 5-6 برس بعد آئی بھی تو اکیلے آنے سے رہا اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی مہمان بنوں گا۔ تاکہ ایک دوسرے کو کہنیاں مار مار کے جواب دیں۔ اور میل فی میل اکٹھا بھی رہیں۔ ارے ہاں زیادہ بہتر تو یہ ہوگا کہ قسطوں‌ میں بلوا لیجئے گا۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا

اور ہاں کل سے سارہ بٹیا نہیں‌ دکھیں، کچھ مسئلہ تو نہیں۔ بوچھی اپیا آپ ذرا تفتیش کریں معاملات کی۔

مجھے تو بھئی کئی لوگوں سے خطرناک اور غضبناک قسم کی (ناک پر خاصہ زور ہے) دھمکی ملی ہے یہاں جواب لکھنے کی اس لئے مرتا کیا نہ کرتا قسطوں میں ہی سہی۔
 
طالوت

محفلین
خاصی قدیم ممبر ہیں اس لیئے سارے پیغامات پڑھنا ممکن نہیں ، تاہم اچھی اور سلجھی ہوئی شخصیت کی مالک ہیں ،کچن ، کھیل ، شاعری ، سیاست وغیرہ سے دلچسپی ہے ۔۔۔۔ سیاست کے معاملے میں ہماری خواتین ذرا کم کم ہی میدان میں اترتی ہیں ،۔۔تو یہ بھی ایک اچھا پہلو ہے ۔۔
تاہم ان کی پوسٹ کی گئی ایک نظم میرا خیال ہے کہ کافی ہے ان کی شخصیت کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیئے :::::::
بیٹیاں وفاوں جیسی ہوتی ہیں
تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں
چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں
بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں
دل کے زخم مٹانے کو
آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں
نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی
نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں
بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں
چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں
تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی
رداؤں جیسی ہوتی ہیں
بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں
بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں
بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں
کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں
بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں
حد سے مہرباں، بیان سے اچھی
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں​

ویسے مہمان کی آمد کے آثار دکھائی نہیں دیتے ۔۔۔۔
وسلام
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ سب سے پہلے تو اتنی دیر سے آنے پر معذرت لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں ۔۔ یہ میرا پی سی ہی بے ایمان ہے ہمیشہ کسی نہ کسی اہم موقعے ہر ہی دغا دے جاتا ہے ۔:( لیکن شکر ہے کہ 2 دن میں ٹھیک ہو ہی گیا ۔۔:roll:

تعبیر سسٹر آپ کی مہمان نوازی کا بہت شکریہ ۔۔ اب جب میزبان آپ جیسے ہوں تو مہمان بننے کو بھلا کون کافر انکار کر سکتا ہے ۔۔;)
پہلے اس لیئے منع کیا تھا کہ سوچا ذرا بڑی بڑی شٌخصیات پہلے نمٹ جائیں ۔۔:tounge:

آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ سب کے جوابات پڑھ کر بہت اچھا لگا ۔۔ اگر بجلی اور وقت نے ساتھ دیا تو میں آج ہی سب کے جوابات لکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔:cat:
 
خوب!

میں تو ڈر گیا تھا کہ جانے بٹیا رانی کو کیا ہو گیا۔ خدا نخواستہ کسی مشکل میں تو نہین پڑ گئیں۔ پر اللہ کا شکر ہے کہ جو بھی تھا وقتی تھا۔
 
سارہ خان

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

جب میں یہاں نئی آئی تھی تو محفل کی کچھ خاص سمجھ نہیں آتی تھی ۔ سارہ زیادہ تر کھیل والے سیکشن میں ہی پائی جاتی تھیں اور وہاں اس وقت سارے ہی کھیل ایسے چل رہے تھے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آتی تھی ان کی اس لیے مین وہاں نہیں جاتی تھی سو سارہ کا مجھے کوئی پتہ نہیں تھا اسلیے کوئی تاثر ہی نہیں بن پایا

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میری پہلی دوست محفل پر سارہ ہی ہے۔ سارہ نے ہی ذاتی پیغام میں مجھے دوستی کی پیشکش کی تھی یوں ہماری جان پہچان ہوئی۔ جس کے لیے سارہ کا بہتتتتتتتت شکریہ کہ مجھے اس لائق سمجھا اور مجھے ایک اچھی سہیلی ملی

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

بہت ساری ہیں

* سارہ کی ذہانت اور عقلمندی

* ہر ایک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہنا

*محفل سے محبت یہی وجہ ہے کہ اب تک یہاں موجود ہے

*ہر وقت ہنستے مسکراتے رہنا اور شرارتی نوک جھونک

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

دوستی کے معنی

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال سارہ تم کس خان سے متاثر ہو ؟؟؟ :laugh: شاہ رخ ، سیف، سلمان،فردین یا پھر اپنے عمران خان سے جو اپنے نام کے ساتھ خان لگایا ہوا ہے

پیغام جلدی جلدی محفل کا چکر لگایا کرو :rolleyes:

مشورہ محفل سے اتنا عرصہ غائب رہنا ٹھیک نہیں سو جلدی ریگولر ہو جاؤ

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
مجھے تم بہت بہت عزیز ہو بالکل اپنی چھوٹی بہنوں کی طرح۔
تمھاری سپورٹ اور کیئر کا بہت بہت شکریہ

two-dozen-red-roses-bouquet.jpg

ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہو اور محفل پر یونہی رونقیں بکھیرتی رہو
532.jpg

باقی بھی بہت کچھ کہنا ہے پر ابھی سمجھ نہیں آرہا

انے سارے پیارے پیارے پھولوں ۔۔ نیک خواہشات دعاؤں اور تعریفوں کا بہت شکریہ سسٹر ۔۔ :) آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں :)

آپ کے مشورہ اور پیغام دوپٹے کی گرہ میں باندھ لیے ہیں ۔۔ ;) محفل پر کبھی کم کبھی زیادہ آنا جانا لگا ہی رہتا ہے ۔۔ یہاں پر اتنا کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور اتنے اچھے دوست ملے ہیں کہ اس سے دوری تو لگتا ہے کسی حال میں بھی ممکن نہیں ۔۔ :cat:

[UOTE=تعبیر;351766]سارہ تم کس خان سے متاثر ہو ؟؟؟ :laugh: شاہ رخ ، سیف، سلمان،فردین یا پھر اپنے عمران خان سے جو اپنے نام کے ساتھ خان لگایا ہوا ہے [/QUOTE]

ہاہاہا ۔۔۔ میں تو ان سب سے ہی متاثر ہوں ۔۔ سیف اور عمران کو نکال کر ۔۔;) لیکن سچ میں نام میں قدرتی ہی خان لگا ہوا ہے ۔۔ ان کی وجہ سے نہیں لگایا ۔۔:tounge:
 
اللہ اکبر!

بٹیا یہ اپیا کی باتیں کس دوپٹے میں باندھ کر رکھ دیں؟ ایک تو آپ کے پاس اتنے سارے دوپٹے ہین۔ اس پر خدا جانے ایک بھی اوڑھتی ہین کہ نہیں۔ ہاں یہ بات اور ہے کہ مہمان خانے میں آئیں ہیں تو دوپٹے کے ساتھ ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین

چار سال پہلے والی سارہ بہت معصوم اور کم گو تھی، تب صرف ہم (سارا، حجاب، مجھ ) سے بات کرتی تھی، اب سارہ اتنی باتونی ہو گئی ہے، کہ اس کو ہم سے بات کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ پتہ نہیں کہاں کھوئی کوئی رہتی ہے۔:rolleyes:

ماورا کھوئی کھوئی تو پہلے تم ہو گئی تھیں نہ ۔۔ ہمیں تم کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے لانا پڑتا تھا ۔۔ :tounge: میں تو کہیں نہیں کھوئی تم نے ایک آواز تو دے کر دیکھا ہوتا یہیں نظر اتی تمہیں اپنے پاس ۔۔;)

تین، چار سال پہلے اردو لائف پر ملاقات ہوئی تھی، تب سارا اور میں بہت زیادہ باتیں کیا کرتی تھیں، اور سارہ بہت کم باتیں کیا کرتی تھی، تب میں نے سارہ سے بات کی۔ اب یاد نہیں کہ کیسے شروع ہوئی تھی، لیکن مجھے یاد ہے سارہ نے کہا تھا کہ میں تمھاری اور سارا کی باتیں پڑھتی رہتی ہوں، لیکن پوسٹ کم ہی کرتی ہوں۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے ہماری بات کیسے شروع ہوئی ۔۔ میں نے زہانت آزمائیے کے تھریڈ پر لارا کے ایک سوال کا جواب دیا تھا وہ میری بی ایس بی پر پہلی پوسٹ تھی ۔۔۔ جس پر سب سے پہلا جواب تمہارا آیا تھا ۔۔ پھر تیلے بھیا کا ۔۔ اس سے پہلے تم سب کی باتیں اس لئے پڑھتی رہتی تھی کہ مجھے پوسٹ کرنا آتا ہی نہ تھا ۔۔:grin:

ایک عادت نہیں پسند۔۔ باقی ساری عادتیں اچھی ہیں۔;)
مجھے پتا تو ہے کونسی عادت نہیں پسند ۔۔ لیکن پھر بھی تم مجھے چپکے سے کان میں بتا سکتی ہو ۔۔ ہو سکتا ہے اس کع ٹھیک کرنے کی کوشش کروں ۔۔:tounge:

بچی ہر وقت ہنستی، مسکراتی رہتی ہے۔ یہی سیکھا کہ غصہ نہیں کرنا۔ غصہ آئے بھی تو ظاہر نہیں کرنا۔

آجکل کہاں گم رہتی ہو؟ :(
اور نئے دوست بنانے کے بعد پرانوں کو نہیں بھولتے۔ :(

خاص یہی کہ تین، چار سال سے ہماری دوستی ہے، اور دعا ہے کہ یہ قائم ہی رہے۔ اگر کبھی بات کرنے کا وقت نہ ملے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ بس تم یاد رکھو۔۔کیونکہ خلیل جبران نے کہا تھا کہ "یاد رکھنا بھی ملاقات کی ایک شکل ہے۔" ہمیشہ خوش رہو اور ڈھیروں محبتیں بکھیرتی اور سمیٹتی رہو۔ :) اور کبھی میری کوئی بات بری لگی ہو تو معاف کر دینا۔ معافی مانگ لوں نا۔۔زندگی کا کوئی پتہ نہیں۔:( :grin:

تمہاری باتوں کے جواب میں مجھے ایک گانا یاد آرہا ہے ۔۔ وہ یہ کہ " تمہیں بھول جانا جاناں ممکن نہیں " ;):)

زندگی کا تو میری بھی بھروسہ نہیں یعنی کہ پھر مجھے بھی معافی مانگنی چاہیئے :confused: لیکن یہ معافیاں تلافیاں تو تب اچھی لگتی ہیں نہ جب ایسی کوئی بات ہو ۔۔ اور اللہ نہ کرے جو کبھی کوئی ایسی بات ہو ۔۔۔تین، چار سال سے ہماری دوستی ہے، اور دعا ہے کہ یہ قائم ہی رہے۔( آمین)۔۔
 
Top