سارہ ، کی باتیں جب بی ایس بی پر پڑھا کرتی تھی تو لگتا تھا کہ کم گو ہوگی ، مگر بعد میں پتہ چلا کہ گو ہی گو ہے اچھا خاصہ بولتی ہے ، بول کے کہتی ہے میں ہی بولتی رہی تم کو تو بولنے ہی نہیں دیا
سارہ سے جان پہچان بی ایس بی پر ہوئی تھی فیورٹ سبجیکٹ کا تھریڈ تھا شائد ، یہ بت کل ہی سارہ سے پوچھی ہے میں نے
سارہ ، بہت کیئرنگ ، سمجھ دار ، چالاکو بھی ہے مگر مجھے جو بات اچھی لگتی ہے وہ یہ کہ فوراً بھڑکتی نہیں کسی بات پر میری طرح مجھے اکثر سمجھا رہی ہوتی ہے کہ اُس بات کا وہ مطلب نہیں جو تم سمجھ رہی ہو صحیح سے پڑھو
تحمل مزاجی
روزآنہ ہی اتنی ساری بات ہوتی ہے ابھی کیا کہوں سمجھ نہیں آرہا کچھ بس یہی کہ یونہی ہنستی مسکراتی شرارتیں کرتی خوش باش رہو ۔۔
میرے دوست زندگی بھر یونہی مجھ سے پیار کرنا
یہ المناک سوال دیکھ کر کہ جس کا جواب بھری محفل میں دینا خوفناک اور غضبناک ہو سکتا ہے، میں تو بہک ناک کا شکار ہو رہا ہوں اب سٹک ناک کروں یا پھر وہی پرانے دنوں والی آستین برائے رگڑ ناک؟ یوں کہ ٹشوپیپر تو سامنے ہی پڑے ہیں پر وہ خاصے نرم ناک ہیں۔
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6۔ اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
یہ رشتوں میں دراڑ ڈالنے والی بات ہے ۔۔لیکن موضوع دوسرا ہے اس پر پھر کبھی بحث کروں گا ۔۔۔۔ کیونکہ کھوپڑی میری بھی سیدھی نہیں
وسلام
آپ کچھ نہ کریں ۔۔ نزلے کے ڈاکٹر سے رجوع کر لیں ۔۔۔
اس بار جو عیدی انہوں نے مجھ سے لے لی وہی سن لیں تو نمناک ہو جائیں۔
نزلہ فلو آجکل مجھے بھی شدت سے ہورہا ہے ، جب کوئی جائے تو مجھے بھی لے جائے ۔
شکر ہے کہ آپ "پرندی" نہیں۔ ورنہ ایک طرف فلو اچانک سے برڈ فلو بن جاتا اور دوسری طرف عزیز امین بھائی ہوتے۔ Just imagine
ہاہا ہا یہ اتنے دنوں بعد آپ کو خیال آ رہا ہے ۔۔ دیا تو تھا اس پی ایم کا جواب کہ عید پر گھر میں دعوت ہے تو شام کو کسی وقت ہی ٹائیم ملے گا آنے کا ۔۔ میرا خیال تھا پھر آپ لکھیں گی کہ اپ اس اس وقت آن لائن ہو سکتی ہیں تو پھر ٹائیم سیٹ کر لیں گے ۔۔ لیکن اس کے بعد اپ ہی غائب ہو گئیں ۔۔ اس لئے آستینیں واپس اپنی جگہ پر لے آئیں پلیز۔۔:tounge:
عید اتنی افراتفری میں ہوئی پھر پورا دن اتنے مہمانوں کا حملہ ہوا کہ نیٹ تو یاد ہی نہیں تھا اس دن ۔۔ اور میں نے ایس ایم ایس کیا تھا آپ ک عید وشز کا وہ پتا نہیں ملا یا نہیں ۔۔
السلام علیکم
تعبیر! آپ کے 'اس ہفتے کے مہمان' والی سیریز تو مجھے بہت پسند ہے لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اتنے سارے لوگ مہمان بن چکے ہیں۔ کیا گزشتہ مہمانوں کے بارے میں ابھی بھی کچھ لکھا جا سکتا ہے تعبیر؟؟؟
:ڈ
کوئی مجھے بھی بتائے سیاست کا وہ ٹاپک جہاں سارہ نے بحث کی ہے۔ میں بھی تو دیکھوں
سارہ پہلے اردو لائف پر تھیں ۔ مگر مجھے علم نہیں تھا ۔ اس بات کا انکشاف یہیں اردو محفل پر ہوا ۔ میری ان سے پہلی دفعہ بات میرے انٹرویو کے تھریڈ پر کسی اور کیساتھ بدمزگی کے حوالے سے ہوئی ۔ انہوں نے اس وقت جو نپا تُلا جواب دیا تو میں بھی سب کی طرح سارہ کی ذہانت اور انصاف پسندی کا قائل ہوگیا ۔ یہ میرا پہلا تاثر تھا جو ان کی شخصیت کے بارے میں میرے ذہن میں ابھرا اور جو آج تک قائم ہے ۔ یعنی ہر بات کو اس کی صحیح تناظر میں رکھ کر جانچنا ۔
سارہ خان سے جان پہچان " سارہ خان " کے نک سے اردو محفل کے توسط سے ہی ہے ۔ ان سے زیادہ تر " کھیل ہی کھیل میں " کے فورم پر ہی بات چیت ہوتی رہی ہے ۔ مگر بات چیت سے زیادہ نوک جھوک کا شگفتہ سلسلہ چلتا رہا ہے ۔ سیکشن اور تھریڈ نہیں یاد مگر عمار بھی اس نوک جھوک میں حصہ لے رہے تھے اور موضوع بھلکڑ پروفیسر اور خواتین تھا شاید ۔
اس لے علاوہ سارہ خان اکثر ہمارے پوسٹ کردہ گانوں پر شکریہ ادا کرتیں نظر آتیں ہیں ۔ جن کو حرفِ عام میں کچھ دوست " نزلہ زدہ " ۔۔۔مممم میرا مطلب ہے کہ غم زدہ گانے قرارد یتے ہیں ۔
گفتگو کو اس کے پیرائے میں رکھ کر بات کرتیں ہیں ۔ اور ایک حد سے آگے نہیں بڑھتیں ۔ ( حلانکہ ان سے نوک جھوک ہوتی ہی رہی ہے مگر اس میں بھی انہوں نے یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا ) ۔ قصہ مختصر " بردبادی" ۔ ( اب چاہے اسے ان کی عادت کہہ لیں یا خصوصیت ) ۔
لڑائی لڑائی معاف کرو ۔۔۔۔ اللہ کا گھر صاف کرو ۔
بس اسی طرح ہنستیں اور مسکراتیں رہیں ۔ اللہ آپ کو آسانیاں فراہم کرے ۔ آمین
ہممم ۔۔ خاص ۔۔۔
کبھی سارہ نے اپنے ایک ٹاپک پر میری شخصیت پر ایک گانا ( غزل کا شعر ) چسپاں کیا تھا ۔ وہی گانا آج میں ان کو لوٹا رہا ہوں ۔
تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
السلام علیکم
تعبیر! آپ کے 'اس ہفتے کے مہمان' والی سیریز تو مجھے بہت پسند ہے لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اتنے سارے لوگ مہمان بن چکے ہیں۔ کیا گزشتہ مہمانوں کے بارے میں ابھی بھی کچھ لکھا جا سکتا ہے تعبیر؟؟؟
سارہ کے ساتھ باقاعدہ بات چیت تو کچھ عرصہ قبل ہی شروع ہوئی لیکن جان پہچان تو پرانی ہی ہے۔ ہاں پہلے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ سارہ 'ریڈ روز' ہیں۔ کیونکہ جن دنوں سارہ ، ماوراء لوگ آنا شروع ہوئے تھے میں فورمز پر آنے میں کافی بے قاعدہ تھی۔ ۔ بہرحال مجھے سارہ سے بات کرنا ہمیشہ بہت اچھا لگا ہے۔ اگرچہ یہ بات چیت لکھ لکھا کر ہوتی ہے لیکن پھر بھی میرا اندازہ ہے کہ بولنے میں بھی سارہ بہت سافٹ سپوکن ہوں گی۔ مجھے سارہ کی شاعری کا انتخاب بہت اچھا لگتا ہے اور اکثر میں اسے فوراً سے پیشتر اپنے پاس کاپی کر لیتی ہوں۔
سارہ کے لئے پیغام نیک خواہشات کا اور سوال یہ کہ اس بار بھائیوں سے کتنی عیدی بٹوری؟ :ڈ
سارہ خان کے بارے پہلا تائثر یہی تھا کہ چپ چاپ سی اور مشوم سی رکن ہیں جو گانے اور اشعار وغیرہ ہی پوسٹ کرنے آتی ہیں۔ تاہم سیاست کے چند دھاگوں پر ان کی غیر فعالیت دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔ جیسا کہ دیگر اراکین نے ان کی سیاسی بصیرت پر حیرت ظاہر کی ہے۔ وہی میرا دوسرا تائثر تھا
اردو سپورٹ کی انسٹالیشن کے حوالے سے پہلی بار بات ہوئی تھی۔ اور بہت بار اسی موضوع پر ہی بات چیت رہی
سادہ اور کھرا پن
جیو اور جینے دو
اسی طرح خوش خوش رہا کریں
ہمممم۔۔۔ ابھی تو یاد نہیں۔ اگر یاد آیا تو بتا دوں گا
وعلیکم السلام
پہلے تو یہ بتائیں کہ کہاں رہیں اتنے وقت اور یہ اچانک کہاں غائب ہو جاتی ہیں
ارے بابا پوچھنے کی کیا بات ہے۔ تھریڈ کھلے ہوئے ہوتے ہی اس لیے ہیں کہ جب جو جب جب چاہے اپنی رائے پیش کرے۔
پسندگی کا اور یہاں انے کا بہت بہت شکریہ