تعبیر
محفلین
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی مہمان شخصیت کا
کرناآپ نےپھر سے یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے یہ آپکی مرضی ہے کہ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کا مقصد مہمان شخصیت کو اپنائیت کا احساس دلانا ،کچھ دوستانہ اور بے تکلفانہ ماحول پیدا کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنی اور انہیں سراہنا ہے ۔
pakistani
کرناآپ نےپھر سے یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے یہ آپکی مرضی ہے کہ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کا مقصد مہمان شخصیت کو اپنائیت کا احساس دلانا ،کچھ دوستانہ اور بے تکلفانہ ماحول پیدا کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنی اور انہیں سراہنا ہے ۔
نوٹ۔۔۔ ذاتی دشمنی اور تحقیر و تذلیل سے گریزکیجئے گا پلیز
اب کی بار کے مہمان شخصیت کے لیے ہی شاید یہ گانا بنا ہے" کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمھارا " کبھی عمران،کبھی عبداللہ کبھی atheist
زیادہ تر لوگ اپنی خوبیاں بیان کرنا اور تعریف سننا پسند کرتے ہیں جبکہ ہماری یہ مہمان شخصیت یہاں خود کی ہی تنقید کرتے اور اپنے بارے میں عجیب عجیب انکشافات کرتے نظر آتے ہیں۔
شوق بھی بڑے نرالے اورخطرناک ہیں ان کے۔اپنی عمر سے زیادہ ذہین اور تجربے کار ہیں لیکن اپنی الگ سوچ اور کھری کھری اور بولڈ باتوں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور محفل کی چند controversial personalities میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔
کبھی تو یہ شخصیت ایک کھلی کتاب لگتے ہیں اور کبھی ایک بند کتاب جن کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ یہ پرسنیلٹی کبھی تو خود کو محفل کا لوفر کہتے ہیں تو کبھی خود کو آدم بیزار اور محفل پر یہ گانا گاتے ہوئے پائے جاتے ہیں
محفل کا نشہ پیارے نشہ سب نشیلہ ہے
جسے دیکھو یہاں وہ بحث و مباحثے میں الجھا ہے
میں کروں تو سالا کیریکٹر ڈھیلا ہے
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں
1)۔ پاکستانی کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
2)۔ پہلی دفعہ پاکستانی سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ہے؟؟
3 )۔ آپکو پاکستانی کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے پاکستانی کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے یا پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟