مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "؟؟؟؟"

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
)۔ پاکستانی کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر نہیں یاد لیکن عمران بھائی نے اپنے انٹرویو کے دھاگے میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا تھا یہ تاثر یاد اور قائم ہے۔

)۔ پہلی دفعہ پاکستانی سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا ؟؟
یہ بھی یاد نہیں ۔

)۔ آپکو پاکستانی کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟

عمران بھائی کی حب الوطنی اور جو انھوں نے اپنے انٹرویو تھریڈ میں تحمل کا مظاہرہ کیا تھا وہ بہت اچھی بات لگی ، وہاں ان سے نامناسب انداز میں بھی بات کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود انھوں نے پلٹ کر ویسا رویہ یا انداز تخاطب نہیں اپنایا ۔

)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ان کے انٹرویو تھریڈ میں ایک سوال پوچھنا تھا جو نہیں پوچھا تھا وہاں کے ماحول کو دیکھ کر، وہی سوال ہے، نہیں معلوم اب پوچھنا چاہیے یا نہیں۔

)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع

عمران بھائی، ایک بار آپ کے کمرے کی سیٹنگ والی تصاویر پر میں نے تبصرہ کیا تھا وہ اگر آپ کو برا لگا ہو تو اس کے لیے معذرت کرنا ہے آپ سے، آپ معاف کر دیجیے گا۔

) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے یا پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟

ہتھیاروں والا دھاگہ بہت اچھا ہے اور جہاں جہاں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں وہ اچھا لگتا ہے۔
 
عسکری

معطل
ارے بہن جی برا کیسا آپ کی بات کا اگر برا مناتے تو ان کو تو گولی مار دیتے :D کمرہ غریبوں کا ہے ایسے ہی ہو گا ۔رہا ہوال وہ پوچھ لیں اب بھی کوئی منع نہیں ہے
 
تعبیر

محفلین
باقی کے جوابات بعد میں لکھنے کو کہا تھا سو آج یہ کام کر ہی لیتی ہوں :)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
میں نے جان کر کبھی بھی یہاں کسی کو ہرٹ کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن پھر میں انجانے میں مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو جو آپ کو بری لگی ہو تو میں معافی مانگتی ہوں کیونکہ پتہ نہیں مجھے کچھ عجیب سا فیل ہوتا ہے آپ کی طرف سے اور آپ کا یہ رویہ اگر تو مجھے ناپسند کرنے کی وجہ سے ہے تو اٹس اوکے اور اگر میری کسی بات سے ہے تو ائی ایم سوری​
ایک درخواست یہ ہے کہ میں نے آپ کا انٹرویو پڑھنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ میری سمجھ سے کچھ زیادہ ہی تھا اس لیے کچھ ہی صفحات پڑھ کر چھوڑ دیا​
مجھے آسان آسان چیزیں سمجھ آتی ہیں جیسے پسند ناپسند وغیرہ جیسے سوالات وجوابات​
لیکن ایسا کچھ بھی مجھے وہاں نہیں ملا تو اگر آپ کا انٹرویو ایک دفعہ پھر سے نئے سرے سے ہو جائے تو کیا ہی بات ہے​
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
خاص یہ کہنا ہے کہ ہر ایک کی زندگی میں کوئی کمی پیشی ہوتی ہے ہر ایک کوسب کچھ نہیں مل جاتا لیکن اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ انسان خود سے انتقام لے اور خود کو برباد کرے اس لیے پلیز زندگی کی قدر کیجیے اور اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں کسی کا محتاج نہیں کیا ۔​
ماشاءاللہ آپ خود بہت سمجھدار ہیں میں آپ کو کیا مشورہ دوں ۔​
اب تو شکر ہے کہ آپ کویہاں ہنستے ہنساتے اور گپ شپ جیسے زمروں میں ایکٹو دیکھا ہے لیکن اس سےپہلے آپ کے ایک دو پیغامات ایسے پڑھے ہیں کہ ان سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے اور تکلیف ہوئی ہے آپ کی وہ حالت اور تکلیف سوچ کر​
شاید آپ کو یہ لفاظی لگے لیکن میں سچ کہ رہی ہوں بہت کچھ کہنا ہے لیکن ایکسپریس نہیں کر پا رہی اور زیادہ کہنا بھی اپنے معنی اور اہمیت کھو دیتا ہے ۔​
اور ہاں اگر ہو سکے تو کسی کو اپنا دوست یا راز دان بنا لیں چاہیں تو مجھے اپنا پکا دوست بنا سکتے ہیں(ویسے یہ آفر میں نے یہاں خود سے کبھی کسی کو نہیں دی :p )​
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے یا پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟
پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی یہی کہوں گی اوتار کے بارے میں کہ پلیز اس منحوس اوتار کے بجائے کوئی اچھا سا اوتار لگائیں اسکی تو شکل ہی منحوس ہے دیکھتے ہی موڈ کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے ۔
آپ کو بہت ساری معلومات ہیں تو ایسے ہی تھریڈ پوسٹ کیا کریں
اور میں آپ کے زیادہ سے زیادہ پیغامات گپ شپ اور ان زمروں میں جہاں میرا آنا جانا رہتا ہے وہاں دیکھنا چاہونگی اور وہ بھی ہنستے مسکراتے ہوئے اور دلچسپ کمنٹس والے جو دوسروں کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ذہنی سکون دے اور خوش رکھے آمین یا رب العالمین :) :) :)
 
عسکری

معطل
باقی کے جوابات بعد میں لکھنے کو کہا تھا سو آج یہ کام کر ہی لیتی ہوں :)

ہاں ویسے ہم اس قابل نہیں کہ لوئی ہمارے اوپر اتنا بڑا آرٹیکل لکھے :rolleyes:
5
)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
میں نے جان کر کبھی بھی یہاں کسی کو ہرٹ کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن پھر میں انجانے میں مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو جو آپ کو بری لگی ہو تو میں معافی مانگتی ہوں کیونکہ پتہ نہیں مجھے کچھ عجیب سا فیل ہوتا ہے آپ کی طرف سے اور آپ کا یہ رویہ اگر تو مجھے ناپسند کرنے کی وجہ سے ہے تو اٹس اوکے اور اگر میری کسی بات سے ہے تو ائی ایم سوری​
میں نے آپکو بتایا تھا کہ مجھے آپ سے کوئی پرابلم نہیں نا ہی کبھی میں نے محسوس کیا ایس اکچھ آپ صرف ایسا محسوس کر رہی ہیں ۔ ویسے یہاں کیا ہر جگہ پر میرا رویہ فیمیلز سے ایسا ہوتا ہے تاکہ میں کہیں غلط نا سمجھا جاؤں یا کوئی اور بات نا ہو جائے ایسی کہ کسی کو بری لگے اب یہ عادت بن چکی ہے میری ۔ 5 سال میں کونسی ایسی بات ہوئی ہے جس سے کسی کو مجھ میں ایسا کچھ فیل ہو ؟ آسان لفظوں میں میں ایسا اس لیے کرتا ہوں کہ کوئی مجھے غلط یا فلرٹ نا سمجھے بس ۔​
ایک درخواست یہ ہے کہ میں نے آپ کا انٹرویو پڑھنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ میری سمجھ سے کچھ زیادہ ہی تھا اس لیے کچھ ہی صفحات پڑھ کر چھوڑ دیا​
مجھے آسان آسان چیزیں سمجھ آتی ہیں جیسے پسند ناپسند وغیرہ جیسے سوالات وجوابات​
لیکن ایسا کچھ بھی مجھے وہاں نہیں ملا تو اگر آپ کا انٹرویو ایک دفعہ پھر سے نئے سرے سے ہو جائے تو کیا ہی بات ہے​
اس میں کونسی راکٹ سائنس تھی جو نیا کریں :D میں نے تو سنا ہے کہ پبلک کو وہ بہت پسند آیا تھا اور کئی روز تک وہ ٹاپ رہا تھا آپ کہہ رہی ہیں آُکو سمجھ نہیں آیا اس کا مطلب مجھے ایسے ہی بانس پرچڑھایا گیا تھا (n)۔ اچھا جیسے آپ کی مرضی ایک کیا 5 اور کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا​
)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
خاص یہ کہنا ہے کہ ہر ایک کی زندگی میں کوئی کمی پیشی ہوتی ہے ہر ایک کوسب کچھ نہیں مل جاتا لیکن اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ انسان خود سے انتقام لے اور خود کو برباد کرے اس لیے پلیز زندگی کی قدر کیجیے اور اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں کسی کا محتاج نہیں کیا ۔​
ماشاءاللہ آپ خود بہت سمجھدار ہیں میں آپ کو کیا مشورہ دوں ۔​
بہت کچھ ایسا ہوتا ہے انسان کی زندگی میں جو ماضی بن جاتا ہے پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ میں معافی نا مانگتا ہوں نا دیتا ہوں اس لیے اس وقت بھی درجنوں کردہ گناہ زیادتیاں اور ظلموں کا بدلہ پوری طرح سے ادا کیا جا جا رہا ہے ،سزا یافتاگتان میں میرے بہت سارے فیملی ممبرز بھی شامل ہیں مجھے اس پر کوئی ملامت نہیں انہوں نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں ۔ اور جو کچھ میں نے کیا اس کی سزا بھی برابر مل چکی اور رہی ہے ۔اپنےآپ سے دشمنی کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ مثلا بچپن میں مجھے کہا جاتا نکل جاؤ یہاں سے ۔ اب میں ایسا نکلا ہوں کہ ماں باپ سوچتے ہوں گے اتنا لمبا نکلا ہے کہ سالوں واپسی نہیں ہوتی :laugh: ۔پھر ماں نے کہا فون کیوں کرتے ہو جب آتے ہی نہیں تو میں نے فون بھی ایسا بند کیا کہ اب آواز بھول جائے ایک دوسرے کی :D کیسا پھر ؟​
اب تو شکر ہے کہ آپ کویہاں ہنستے ہنساتے اور گپ شپ جیسے زمروں میں ایکٹو دیکھا ہے لیکن اس سےپہلے آپ کے ایک دو پیغامات ایسے پڑھے ہیں کہ ان سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے اور تکلیف ہوئی ہے آپ کی وہ حالت اور تکلیف سوچ کر​
شاید آپ کو یہ لفاظی لگے لیکن میں سچ کہ رہی ہوں بہت کچھ کہنا ہے لیکن ایکسپریس نہیں کر پا رہی اور زیادہ کہنا بھی اپنے معنی اور اہمیت کھو دیتا ہے ۔​
اور ہاں اگر ہو سکے تو کسی کو اپنا دوست یا راز دان بنا لیں چاہیں تو مجھے اپنا پکا دوست بنا سکتے ہیں(ویسے یہ آفر میں نے یہاں خود سے کبھی کسی کو نہیں دی :p )​

دوست نہیں نہیں وہ پھر میری باتیں اپنے دوستوں کو بتا دیں گی اب میں ایسے کام نہیں کرتا زمانہ ہو چکا اب میں اور میرا شیطان ہم دوست ہیں ۔​
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے یا پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟
پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی یہی کہوں گی اوتار کے بارے میں کہ پلیز اس منحوس اوتار کے بجائے کوئی اچھا سا اوتار لگائیں اسکی تو شکل ہی منحوس ہے دیکھتے ہی موڈ کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے ۔
نظر آنے سے کیا ہوتا ہے اوتار کوئی لگاتے ہیں جسین و جمیل ہوتے اندر باہر سے خراب ہیں ۔ یہ اوتار کسی عام انسان کا نہیں یہ ہمیں فتح کی یاد دلا کر زندہ رکھتا ہے ۔ جنرل اختر عبدالرحمن نے آئی ایس آئی کو ٹریک پو واپس کیا اور سوویت یونین سے 71 اک پورا بدلہ چکایہ اس لیے انہیں پاکستان آرمی کا کامیاب ترین جنرل مانا جاتا ہے ۔ یہ بھی سی-130 جہاز کریش میں جاں بحق ہوئے تھے جس مین کنرل ضیا تھے​
یہ ان کی کچھ یادیں​
5683514136_4cd71113fc_z.jpg
ان کا نک نیم تھا سائلنٹ سولجر​
514%2BokBv02L._SL500_AA300_.jpg
اور انہیں فاتح کے نام سے یاد کیا جاتا ہے​
front.jpg
اس کی قبر کا کتبہ ہی کافی ہے اس کی کہانی​
5395532444_4bc0e7d15e_z.jpg
آپ کو بہت ساری معلومات ہیں تو ایسے ہی تھریڈ پوسٹ کیا کریں
اور میں آپ کے زیادہ سے زیادہ پیغامات گپ شپ اور ان زمروں میں جہاں میرا آنا جانا رہتا ہے وہاں دیکھنا چاہونگی اور وہ بھی ہنستے مسکراتے ہوئے اور دلچسپ کمنٹس والے جو دوسروں کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ذہنی سکون دے اور خوش رکھے آمین یا رب العالمین :) :) :)

میں کوشش کرتا ہوں پر میں سارا دن کام کاج اور مصروفیت کے بعد تھک جاتا ہوں نا اس لیے نہیں لکھ پاتا زیادہ ۔ میں گپ شپ میں پوسٹ کرتا توں ہوں آپ کی عا کا شکریہ (ویسے ہمیں کوئی دعا نہیں لگتی ):mrgreen:
 
تعبیر

محفلین
ہاں ویسے ہم اس قابل نہیں کہ لوئی ہمارے اوپر اتنا بڑا آرٹیکل لکھے :rolleyes:
اور یہ میں نے جو اتنا کچھ لکھا ہے اس بارے میں کیا کہیں گے جبکہ پہلے یہاں کہیں نہیں لکھا کسی پر اتنا​
میں نے آپکو بتایا تھا کہ مجھے آپ سے کوئی پرابلم نہیں نا ہی کبھی میں نے محسوس کیا ایس اکچھ آپ صرف ایسا محسوس کر رہی ہیں ۔ ویسے یہاں کیا ہر جگہ پر میرا رویہ فیمیلز سے ایسا ہوتا ہے تاکہ میں کہیں غلط نا سمجھا جاؤں یا کوئی اور بات نا ہو جائے ایسی کہ کسی کو بری لگے اب یہ عادت بن چکی ہے میری ۔ 5 سال میں کونسی ایسی بات ہوئی ہے جس سے کسی کو مجھ میں ایسا کچھ فیل ہو ؟ آسان لفظوں میں میں ایسا اس لیے کرتا ہوں کہ کوئی مجھے غلط یا فلرٹ نا سمجھے بس ۔
فلرٹ کرنے میں اور بات چیت کرنے میں کافی فرق ہوتا ہے اور بےفکر رہیں یہاں ہمارے باڈی گارڈز ہیں نا سعود،نبیل بھائی اور سمشاد بھائی​
یہ ایسے فضولوں کو ٹکنے نہیں دیتے اور بھئی آپ سب ٹین ایجزرز تو مجھے میرے بچے ہی لگتے ہو پانچ سال پہلے تو آپ بھی نھنےمنے سے تھے یہاں​
اس میں کونسی راکٹ سائنس تھی جو نیا کریں :D میں نے تو سنا ہے کہ پبلک کو وہ بہت پسند آیا تھا اور کئی روز تک وہ ٹاپ رہا تھا آپ کہہ رہی ہیں آُکو سمجھ نہیں آیا اس کا مطلب مجھے ایسے ہی بانس پرچڑھایا گیا تھا (n)۔ اچھا جیسے آپ کی مرضی ایک کیا 5 اور کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
:D ہاہاہا
باقی پبلک ٹہری عقلمند اس لیے انہیں اچھا لگا جبکہ میں ٹہری عقلبند اس لیے سمجھ نہیں آیا
میں نے تھوڑی لینا ہے وہ انٹرویو اس کے لیے تو کسی عقلمند اور سیانے کی ضرورت ہے
نایاب بھائی آپ لیں نا عبداللہ کا انٹرویو بعد میں میں بھی جوائن کر لونگی :)
بہت کچھ ایسا ہوتا ہے انسان کی زندگی میں جو ماضی بن جاتا ہے پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ میں معافی نا مانگتا ہوں نا دیتا ہوں اس لیے اس وقت بھی درجنوں کردہ گناہ زیادتیاں اور ظلموں کا بدلہ پوری طرح سے ادا کیا جا جا رہا ہے ،سزا یافتاگتان میں میرے بہت سارے فیملی ممبرز بھی شامل ہیں مجھے اس پر کوئی ملامت نہیں انہوں نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں ۔ اور جو کچھ میں نے کیا اس کی سزا بھی برابر مل چکی اور رہی ہے ۔اپنےآپ سے دشمنی کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ مثلا بچپن میں مجھے کہا جاتا نکل جاؤ یہاں سے ۔ اب میں ایسا نکلا ہوں کہ ماں باپ سوچتے ہوں گے اتنا لمبا نکلا ہے کہ سالوں واپسی نہیں ہوتی :laugh: ۔پھر ماں نے کہا فون کیوں کرتے ہو جب آتے ہی نہیں تو میں نے فون بھی ایسا بند کیا کہ اب آواز بھول جائے ایک دوسرے کی :D کیسا پھر ؟
عبداللہ یہی باتیں ہیں آپکی جو مجھے بہت تکلیف دیتی ہیں سچ میں دکھ ہوتا ہے اور دل کڑہتا ہے آپ کے لیے​
ماں کی باتوں کا بھی کوئی برا مانتا ہے اور اس طرح پرانی باتیں کوئی یاد رکھتا ہے بھلا​
نا کریں ایسا ابھی آپ جوان ہیں نا اس لیے خود پر بہت بھروسہ ہے جب بوڑھے ہونگے نا تب آپ کو رشتوں کی قدر ہو گی​
دوست نہیں نہیں وہ پھر میری باتیں اپنے دوستوں کو بتا دیں گی اب میں ایسے کام نہیں کرتا زمانہ ہو چکا اب میں اور میرا شیطان ہم دوست ہیں ۔
اللہ معافی شیطان بھی کبھی کسی کا دوست ہوا ہے آخرت میں اس نے مکر جانا ہے اس دوستی سے​
میرا بھی کوئی ایسا پکا دوست نہیں کہ اسے سب بتا دوں​
چلیں دوست نا سہی میں آپ کو ایڈاپٹ کر لوں کہ ماں کی محبت کی مثال تو خود اللہ پاک بھی دیتے ہیں​
اچھا چلیں مجھے نا سہی نایاب بھائی کو بنا لیں یا کسی اور کو​
دکھ بتانے سے کم ہوتے ہیں اورپریشانیوں کا حل بھی نکل آتا ہے​
آزما کر دیکھ لیں ورنہ جو آپکی مرضی وہ سلوک کیجیے گا​
نظر آنے سے کیا ہوتا ہے اوتار کوئی لگاتے ہیں جسین و جمیل ہوتے اندر باہر سے خراب ہیں ۔ یہ اوتار کسی عام انسان کا نہیں یہ ہمیں فتح کی یاد دلا کر زندہ رکھتا ہے ۔ جنرل اختر عبدالرحمن نے آئی ایس آئی کو ٹریک پو واپس کیا اور سوویت یونین سے 71 اک پورا بدلہ چکایہ اس لیے انہیں پاکستان آرمی کا کامیاب ترین جنرل مانا جاتا ہے ۔ یہ بھی سی-130 جہاز کریش میں جاں بحق ہوئے تھے جس مین کنرل ضیا تھے​
یہ ان کی کچھ یادیں​
شکریہ بہت بہت کافی معلوماتی پوسٹ تھی لیکن پھر بھی نہیں پسند

میں کوشش کرتا ہوں پر میں سارا دن کام کاج اور مصروفیت کے بعد تھک جاتا ہوں نا اس لیے نہیں لکھ پاتا زیادہ ۔ میں گپ شپ میں پوسٹ کرتا توں ہوں آپ کی دعا کا شکریہ (ویسے ہمیں کوئی دعا نہیں لگتی ):mrgreen:
میں اتنی نیک نہیں ہوں نا تبھی میری دعا نہیں لگتی
 
نایاب

لائبریرین
ویسے یہاں کیا ہر جگہ پر میرا رویہ فیمیلز سے ایسا ہوتا ہے تاکہ میں کہیں غلط نا سمجھا جاؤں یا کوئی اور بات نا ہو جائے ایسی کہ کسی کو بری لگے اب یہ عادت بن چکی ہے میری ۔ 5 سال میں کونسی ایسی بات ہوئی ہے جس سے کسی کو مجھ میں ایسا کچھ فیل ہو ؟ آسان لفظوں میں میں ایسا اس لیے کرتا ہوں کہ کوئی مجھے غلط یا فلرٹ نا سمجھے بس ۔

اس میں کونسی راکٹ سائنس تھی جو نیا کریں :D میں نے تو سنا ہے کہ پبلک کو وہ بہت پسند آیا تھا اور کئی روز تک وہ ٹاپ رہا تھا آپ کہہ رہی ہیں آُکو سمجھ نہیں آیا اس کا مطلب مجھے ایسے ہی بانس پرچڑھایا گیا تھا (n)۔ اچھا جیسے آپ کی مرضی ایک کیا 5 اور کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا​
بہت کچھ ایسا ہوتا ہے انسان کی زندگی میں جو ماضی بن جاتا ہے پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ میں معافی نا مانگتا ہوں نا دیتا ہوں اس لیے اس وقت بھی درجنوں کردہ گناہ زیادتیاں اور ظلموں کا بدلہ پوری طرح سے ادا کیا جا جا رہا ہے ،سزا یافتاگتان میں میرے بہت سارے فیملی ممبرز بھی شامل ہیں مجھے اس پر کوئی ملامت نہیں انہوں نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں ۔ اور جو کچھ میں نے کیا اس کی سزا بھی برابر مل چکی اور رہی ہے ۔اپنےآپ سے دشمنی کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ مثلا بچپن میں مجھے کہا جاتا نکل جاؤ یہاں سے ۔ اب میں ایسا نکلا ہوں کہ ماں باپ سوچتے ہوں گے اتنا لمبا نکلا ہے کہ سالوں واپسی نہیں ہوتی :laugh: ۔پھر ماں نے کہا فون کیوں کرتے ہو جب آتے ہی نہیں تو میں نے فون بھی ایسا بند کیا کہ اب آواز بھول جائے ایک دوسرے کی :D کیسا پھر ؟​
دوست نہیں نہیں وہ پھر میری باتیں اپنے دوستوں کو بتا دیں گی اب میں ایسے کام نہیں کرتا زمانہ ہو چکا اب میں اور میرا شیطان ہم دوست ہیں ۔​
میں کوشش کرتا ہوں پر میں سارا دن کام کاج اور مصروفیت کے بعد تھک جاتا ہوں نا اس لیے نہیں لکھ پاتا زیادہ ۔ میں گپ شپ میں پوسٹ کرتا توں ہوں آپ کی عا کا شکریہ (ویسے ہمیں کوئی دعا نہیں لگتی ):mrgreen:
محترم بابا@Pakistani آپ کے لکھے یہ جملے بین السطور آپ کی اداکاری کو عیاں کر رہے ہیں کہ درحقیقت آپ کی شخصیت " کجی " کی شکار ہے ۔ مگر آپ اپنے مصنوعی رویئے سے خود کو دوسروں کی نظر میں فلرٹ یا غلط ثابت ہونے سے بچاتے ہیں ۔ کہیں کچھ ہے ایسا جس کے بارے آپ کو ڈر رہتا ہے کہ کہیں سب پر عیاں نہ ہو جائے ۔ اک طرف تو خود کو منفرد ثابت کرنے میں مصروف رہتے ہیں چاہے اس کے لیئے خالق و مخلوق کو کسی بھی صورت جھٹلانا پڑے ۔ اور دوسری جانب یہ نقاب کہ کوئی مجھے غلط اور فلرٹ نہ سمجھے ۔ ؟
" ایتھیسٹ " والے جس انٹرویو کے بارے ذکر ہو رہا ہے ۔ سچ بات تو یہ ہے کہ اس انٹرویو میں اک " ایتھیسٹ " کو بانس پر ہی چڑھایا گیا تھا ۔ ہر انسان کے ساتھ جو کہ اس دنیا میں رشتوں کی زنجیروں میں بندھا ہوا ہوتا ہے ۔ یہ رشتوں کی زنجیریں انسان کی اکثر خواہشات کی تکمیل میں اک رکاوٹ بنتی ہیں ۔ اور کوئی بھی انسان ان رشتوں کی زنجیروں میں بندھا ہونے کے باعث اپنی خواہشات کے تشنہ رہ جانے سے پاک نہیں ہے ۔ ان رشتوں سے منسلک ہزار تلخ و شیریں واقعات کے باوجود کوئی بھی انسان ان رشتوں کی زنجیروں کو کاٹ نہیں سکتا ۔ یہ جو آپ کے عزیز آپ کی جانب سے آپکی اپنی خود غرضی پر مبنی بزعم خود " انتقام " کا شکار ہیں ۔ اور آپ انہیں ان کی زیادتیوں کا بدلہ پوری طرح ادا کر رہے ہیں ۔ کبھی سوچا کہ ان " زیادتیوں " کی حقیقت کیا تھی ۔؟ کیوں بچپن میں آپ کو یہ سننے کو ملتا تھا کہ گھر سے نکل جاؤ ۔؟ میرے ذاتی خیال سے آپ کی شخصیت میں جو جوش و جذبہ پروان چڑھا اس کی بنیاد میں کسی نہ کسی صورت " توجہ " کی کمی شامل رہی ۔ اور آپ توجہ حاصل کرنے کی کوشش میں کچھ اس طرح الجھے کہ آپ کی حرکات نے آپ کو رہی سہی توجہ سے دور کرتے آپ کو اپنوں ہی سے دور کر دیا ۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی فیملی میں سے کسی نے آپ کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا ۔ یہ جو کچھ بھی برا ہوا آپ کے ساتھ آپ کی اپنی نظر میں ۔ یہ آپ کی اپنی خود غرضی پر قائم ہے ۔ کہ آپ جنم دینے والی ماں کو بھی پوری ہوشمندی کے ساتھ دانستہ دکھ دینے پر اتر آئے ۔
میرے بھائی بلا شک " اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں "
مگر اپنی ذات میں اتنا الجھتے اپنے آپ کو نمایاں کرتے دوسروں سے توجہ پانے کی خواہش کرتے دوسروں کی خواہشات سے لاپرواہ ہوجانا کہاں کی عقل مندی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا یہ سب لکھنے پر معذرت کرنا ہو گی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اؤے یار لوگو میں تو پہلے اپنی رائے سی دے کر سائیڈ پر ہو گیا تھا۔ پر یہاں تو سوال کے بدلے جواب کا سلسلہ ہے۔ :p
ہاں تو پاکستانی بھائی آپ اسقدر متنازعہ شخصیت کیوں ہیں؟ :ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
اچھا بہت ہو گئی تٖقریریں مجھے اور کچھ نہیں سننا کہنا ۔ میں مزید ذاتی سوالات یا جوابات نا تجزیے سننا چاہتا ہوں ۔ اس دھاگے کے اینڈ میں سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آنئدہ میرے اوپر پرسنل کمنٹ نا کیے جائے جو ہے جیسا ہے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا جائے ۔ نا ہی مجھے کسی کی کوئی نصیحتیں درکار ہیں ۔ اوور اینڈ آل یہ دھاگہ بند کر دیا جائے اب ہفتہ ہو چکا
 
ہائیں آپ کو کیا ہوا :eek:
اتنی جلدی کہاں ابھی تو آپ کی صحیح سے خاطر مدارت بھی نہیں ہوئی :p
آپ یوں سمجھیں کہ ہم نے پہلے آپ کو سویٹ ڈش کھلا دی تھی اور اب مرچوں والی بریانی پیش کی ہے :roll:
یہاں کسی نے بھی آپ سے کوئی ذاتی سوال نہیں کیا بلکہ آپ ہی کے جوابات کو کوٹ کیا ہے اور مہمان بھی یہاں آپ کو آپکی ہی فرمائش پر بنایا گیا تھا
میں نےاور نایاب بھائی نے آپ کو اپنا سمجھ کر کچھ کلوز ہونا چاہا تھا لیکن آپ تو غصہ ہی کر گئے اور یہ کیا آپ تو فوجی بندے ہیں آپ کوتو چاہیے کہ ڈٹ کر مقابلہ کریں نا کہ میدان ہی چھوڑ دیں
بہرحال معذرت اور آپ کا شکریہ کہ آپ مہمان بنے
اللہ آپ کو خوش رکھے
 
Top