تعبیر کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا، وہی یہی تھا کہ بیس، اکیس سال کی کوئی لڑکی ہے- ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ اور تاثر پہلے جیسا ہی ہے۔ بدلا نہیں ہے۔
تعبیر سے بات چیت کا آغاز شاید لڑائی شڑائی سے ہوا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔۔ لیکن محفل پر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے، کہ کوئی نیا ممبر آ جائے اور آتے ساتھ گھل مل جائے تو یہاں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کوئی پرانا ممبر آئی ڈی بدل کر آ گیا ہے۔
میرا تو اس طرف اتنا دھیان نہیں ہوتا، لیکن یہاں کے کھوجی اس طرح کی کئی افوائیں
پھیلاتے رہتے ہیں۔ اور کوئی شک نہیں۔۔۔ تعبیر امن کی بہن لگتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے اراکین کو شک گزرا کے تعبیر امن ہیں۔ کیونکہ آتے ساتھ بالکل امن جیسے کام شروع کر دئیے تھے۔
امن بھی تعبیر کی طرح ہی حساس اور ہر وقت نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ محفل میں آتی تھی۔
ماوراء آخر آگیا کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ آخر میں جواب دینگی
ہاہاہا ویسے لڑکی کیا بیس بائیس کے بعد مسکرانا بھول جاتی ہے کیا
ہماری لڑائی کی وجہ بھی امن ہی تھی کہ مجھے لگا کہ آپ امن کی فیور کر رہی ہیں اور وہ آپکی سگی ہے
امن جیسے کام
امن کو تو میں نے صرف انٹرویو سیکشن میں ہی دیکھا ہے بس ۔ ویسے مجھے کچھ ممبرز نے جیہ اور آپ یعنی ماوراء بھی سمجھا تھا
مجھے خود بھی یہاں آکر ایسا نہیں لگا ک میں یہاں نئی ہوں۔ سب مجھے جانے پہچانے لگے
وجہ اسکی یہ ہے کہ آپ سب کے رپلائز اور انٹرویوز سے مجھے کچھ کچھ آپ سب کے بارے میں پتہ چل گیا تھا جبکہ میں آپ سب کے لیے انجان تھی۔ میرے لیے کسی بھی ماحول مین ایڈجسٹ ہونا اور گھل مل جانا بالکل مشکل نہیں
پھر پی ایم میں تب بات چیت ہوئی جب محفل پر ایک طوفان آیا تھا۔ تب تعبیر کو اپنا سمجھ کر میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔۔ لیکن تعبیر نے مجھے اپنا دشمن سمجھ کر میری بات سنی ہی نا۔۔ اور بعد میں وہی ہوا۔۔جس کا میں انھیں بتاتی رہی۔:Aaina:
پھر محفل کی سالگرہ پر ہماری کچھ ٹھیک سے شاید بات ہوئی۔
نہیں ماواء میں نے اپ کو اپنا دشمن تب بھی نہین جانا تھا ہاں آپ نے بات کلیئر نہیں کی تھی بس کہا تھا کہ ذرا بچ کر اس لیے مجھے سمجھ نہیں آیا ۔ میں لوگوں پر اندھا اعتماد کرتی ہوں اگر بھائی یا دوست کہوں تو کہتی نہیں ہوں بلکہ مانتی اور سمجھتی بھی ہوں۔ میرے ساتھ بھائی ہونے کے ناطے تو اس نے برا نہیں کیا بلکہ وہ کب بھائی سے بہن بن گیا مجھے کیا اپ میں سے بھی کسی کو پتہ نہیں چلا ۔ سارا واقعہ میرے لیے اب بھی عجیب ہی ہے اور میں جب بھی سوچتی ہوں پریشان ہی ہو جاتی ہوں۔
امید ہے کہ اگے بھی آگاہ کرتی رہینگی کہ کبھی کبھی چھوٹے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اور اب تو ہماری دوستی بھی ہونے لگی ہے
پچھلے کچھ عرصے میں محفل پر کچھ وجوہات کی وجہ سے بےرونقی سی ہو گئی تھی، جسے تعبیر کی آمد نے ہی دور کیا۔ اور اب تک قائم ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اگر تعبیر کچھ دن تک محفل پر نہ آئیں تو محفل پھر سونی سونی ہو جائے گی۔
نہیں میرا نہیں خیال کہ اب ایسا ہو کہ اب کچھ سیکشنز کافی ایکٹو ہو گئے ہیں میرے بغیر ہی
ہاں انٹرویو والا سیکشن پھر کچھ ویران ہونے لگا ہے کرتے ہیں اسکا بھی کچھ بندوبست
تعبیر کی یہ عادت اچھی لگتی ہے، کہ جو ان کو پسند نہیں بھی ہوتے ان کو بھی دوست بنانے کی کوشش میں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ اس کے ساتھ یہی سوال پوچھنا
چاہوں گی کہ تعبیر، سب کو دوست کیوں بناتی ہیں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اصل زندگی میں بھی اسی طرح ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ؟ ہنستے مسکرانے سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں وہاں تہلکہ مچا دیتی ہیں؟
دوست بنانے کا تو پتہ نہین پر ہاں یہ مین ضرور کرتی ہوں کہ سب سے گفتگو کروں کیونکہ فارم سب کا ہوتا ہے اور یہاں لوگ آتے ہی ایک دوسرے کے لیے ہیں اور مجھے یہ چیز ذرا اچھی نہیں لگتی کہ کسی بھی ٹاپک پر زیرو ریپلائی شو ہو رہا ہو۔ جان کر وہاں جواب لکھ آتی ہوں تاکہ اگلے کی محنت اور امید ضائیع نا جائے
مجھ سے سارہ۔ بوچھی اور سعود نے فون پر بات کی ہے اب وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ مجھ سے بات کر کے انہیں کیسا لگا۔
تہلکہ مطلب
اور ایک سوال یہ کہ کھانا بنانے کا شوق ہے کیا؟ اور کیا اچھا کھانا بناتی ہیں؟ پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا اچھا نہیں بناتی ہوں گی۔
:Ohno:
ایک وقت مین بہت شوق تھا میں ہر کوکنگ پروگرام شوق سے دیکھتی تھی اور ٹرائی کیا کرتی تھی پر گھر سے اچھا رسپانس نہیں ملا کہ میرے گھر میں نئی چیزیں پسند نہیں کی جاتیں۔ اب سب کے لیے ایک ہی وقت میں مختلف ڈشز بنا بنا کر میں بےزار ہو گئی ہوں
میرا آدھا وقت تو کچن میں ہی گزر جاتا ہے
اپ کو کیوں لگا ایسا؟؟؟کچن کارنز میں زیادہ نہیں جاتی تبھی نا
مجھے لگا کہ اس سیکشن کو میری ضرورت نہیں تبھی
پڑھتی ضرور ہوں البتہ
یہ تو آپ کی دعوت کرنی پڑے گی تب ہی پتہ چلے گا کہ کیسا بناتی ہوں ۔ لیکن جب جب جس جس کی دعوت کی ہے اللہ کا شکر انہیں پسند آئی ہے۔
اللہ کا شکر ہے سب بنا لیتی ہوں بیکنگ پسند ہے مجھے ویسے زیادہ تر
اور اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آپ کو کھانا پکانے کی بہترین سی کتاب گفٹ کروں گی۔ اور اس کے ساتھ ایک کینڈل ۔ خوبصورت سی۔
شکریہ کہ ککنگ بکس مجھے بھی بہت پسند ہیں اور کینڈلز بھی
ضرور جی ضرور
محفل پر اتنی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ تصویریں پوسٹ کرنا مشکل نہیں لگتا؟ میں ایک ، دو تو کر لوں۔۔ لیکن اتنی زیادہ اپلوڈ کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔
مشکل تب لگتا ہے جب یہاں یہ مسیج آتا ہے کہ اتنے سیکنڈ انتظار کریں
فوٹو بکٹ نے زندگی کافی آسان کر دی ہے
میں یہاں بعد مین آتی ہوں پہلے سے تیاری مکمل کی ہوتی ہے ۔
پہلے تو یہ حال تھا کہ میں تین یا چار کے بعد زبردستی ہاتھ روک لیا کرتی تھی
اوپر کی گئی ایک بات سے خیال آیا کہ آپ نے کبھی اپنے بارے میں کچھ شئیر نہیں کیا۔ جیسے باجو کو دیکھیں کس طرح اپنے بچوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ اور اپنے بارے میں بھی۔آپ نے کبھی نہیں کچھ بتایا؟ کیوں؟
اور آخر میں دعائیں۔۔ اور نیک خواہشات۔
میں بوچھی جیسی اچھی ماں نہیں ہوں اور نا ہی مجھے انکی طرح اچھی اور مزے کی باتیں آتی ہیں۔ شاید میں اس حادثے کے بعد کچھ سنبھل گئی ہوں
ویسے بھی یہاں اور کون اپنی باتیں شیئر کرتا ہے ۔ لوگوں کو تعبیر مین بھی دلچسپی نہیں ہو گی کہاں یہ کہ میری فیملی سے
اپ کا بہت بہت شکریہ ۔ اپ کے لیے بھی دعائیں اور نیک خواہشات