تعبیر
محفلین
تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر بھی اچھا تھا اور دلچسپ بھی ، کیونکہ جب میں فورم پہ آئی تھی اسکے چند دن بعد ہی شاید یہ بھی ممبر بنیں تھیں اور انہوں نے آتے ہی کہا تھا کہ محفل تو مجھے بھوت بنگلے کی طرح لگی کوئی بولتا ہی نہیں تو اس سے اندازہ ہوا کہ کافی فرینڈلی طبیعت کی مالک ہیں جو کہ بعد میں دیکھ بھی لیا اور اب تک وہی تاثر قائم ھے
ارے واہ زونی آگئی
ہاہاہا بھوت بنگلہ تو میں کچھ فارمز کو کہتی ہوں جبکہ محفل کو سویا ہوا محل کہا تھا
ویسے زونی کتنے اچھے دن تھے ہم کتنا بولا اور ہنسا کرتے تھے ۔
ایک بات بتاؤں اگر بتا دی تو آپکی باری میں پھر کیا کہونگی
تعبیر سے پہلی بار شاید میری ہی بات ہوئی تھی جب یہ محفل پہ کسی مسئلے کے بارے میں پوچھ رہی تھیں ، تب ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر اچھی خاصی جان پہچان اور دوستی ہو گئی ۔
کونسا مسئلہ مجھے یاد نہین آرہا
تب ہم تعارف والے سیکشن میں ہوا کرتے تھے اور ہر ٹاپک کے پچاس پچاس صفحے تو بنا ہی دیتے تھے
آپ، میں، شمشاد جی، زینب اور دو مرحوم ممبرز
ان کی دوستانہ اور حساس طبیعت
مجھے نفسیات سے بہت لگاؤ ہے اور یہ جان کر کہ آپ کا یہ سبجیکٹ رہا ہے تو آپ سے اور پکی دوستی کا ارادہ ہے
مجھے بابا نے یہ کہ کر پڑھنے نہیں دی کہ بیٹا پہلے ہی آدھی پاگل ہو مزید برا مین نہیں چاہتا
تعبیر کے آنے سے محفل محفل دوبارہ سے ایکٹو ہو گئی تھی اور دوستانہ ماحول قائم ہوا تھا لیکن ان کی غیر موجودگی میں یقیناً اچھا نہیں لگے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں یہ یونہی ہنستی کھیلتی اور ایکٹو رہیں
مجھے اکیلی سے محفل کہان ایکٹو ہو گی اس کے لیے آپ سب کا بھی ریگولر ہونا ضروری ہے
ویسے ان کی پسند کے مطابق جو بھی پسند کریں، دوستوں کیلئے سب کچھ حاضر میں اگر اپنی پسند سے دوں تو پرفیوم اور کارڈز ؤغیرہ دونگی ۔
ہاؤ سویٹ شکریہ
تعبیر کو مجھ سے شکایت رہتی ھے کہ میں اکثر غائب رہتی ہوں اور کئی بار ان کی کسی بات کا رپلائی کرنا بھول جاتی ہوں تو یہ بلکل برا نہ منایا کریں کہ میں کچھ ایسی ہی غائب دماغ واقع ہوئی ہوں ، ایک بات یاد رہتی ھے تو دوسری بھول جاتی ھے لیکن انہیں میں بڑی بہن کی طرح سمجھتی ہوں ، ڈانٹ بھی لیں تو برا نہیں لگتا
اتنی جلدی یادداشت کا یہ حال
جس طرح سب مجھ سے ڈر رہے ہین اس سے تو میں خود کو یہاں انڈر ورلد کا بھائی سمجھنے لگی ہوں
سوال یہی کہ آجکل آپ محفل پہ کم ٹائم دیتی ہیں کیوں ؟
اور دعا کہ ہمیشہ خوش رہیں
ہاہاہا یہ بدلہ لیا ہے نا؟؟؟ یعنی میرا سوال مجھ ہی کو لوٹا دیا
میرے اتے آتے یہاں کچھ ٹاپکس کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں تو کبھی کبھار انہیں پڑھنے میں ہی ٹائم نکل جاتا ہے ۔ پھر کچھ ٹاپکس پوسٹ کرنے میں بھی کافی ٹائم ہو جاتا ہے
آجکل یہاں دن اتنے چھوٹے ہو گئے ہیں نا کہ کیا بتاؤں
آپ بھی خوش رہیں ڈھیرررررررررررررررررررر سارا