انیس الرحمن
محفلین
السلام علیکم
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا۔
اس ہفتے کی مہمان شخصیت ایک ایسے مذکر محفلین ہیں، جنہوں نے یہ بات غلط ثابت کر دی کہ خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں اور بہت بولتی ہیں۔
محفل میں ان کی رکنیت کے بعد اور محفل کے اوائل دنوں میں انہیں الہ دین کے چراغ کا جن کہا جاتا تھا مگر جن نہ ہونے کے باعث ان سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا اور یہ خود کو بے بی ہاتھی کہلواتے تھے حالانکہ ان کی صحت ہاتھیوں والی نہیں۔
انتہائی خوش مزاج اور فرینک شخصیت کے مالک ہیں۔
باتوں اور ہنسی مذاق کے بہت شوقین ہیں اور دوسروں کی مدد کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اصلاح سخن کے علاوہ کوئی زمرہ ایسا نہیں جہاں یہ دستیاب نہ ہوں۔ معلومات کا بیش بہار خزانہ ہے ان کے پاس۔ موضوع خواہ کوئی بھی ہو انتہائی غور فکر کے ساتھ مضبوط دلائل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محفل کے واحد اور پہلے خوش نصیب جنہیں نبیل بھائی کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہے۔
ہماری یہ مہمان شخصیت "میل" ملاقات اور سیر سپاٹوں کے بھی بہت شوقین ہیں اور فوٹوگرافی کے بھی۔ اپنی سیر وسیاحت میں محفل کو بھی ہمیشہ شامل رکھتے ہیں اور تصاویر کے ذریعے ہم سب محفلین کو بھی گھر بیٹھے یورپ کی سیر کروا دیتے ہیں۔
محفل کے چوتھے بڑے مراسلاتی بھی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بہت عمدہ مترجم بھی ہیں۔ انگریزی کی کئی ضحیم کتب کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔
لائبریری پراجیکٹس میں بھی انکا بہت بڑا حصّہ ہے اور آپ لائبریری کے منتظم اعلیٰ بھی ہیں۔
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں
قیصرانی
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟