مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےجوہنی فنش"

قیصرانی

لائبریرین
ایک بہت ہی پیاری شخصیت لے کر آئے ہیں آپ انیس بھیا۔۔ تھینک یو فور دیٹ۔۔​
:)
اوہو، آپ کا میسج تو ابھی یاد آیا کہ جواب دینا تھا اور باس صاحبہ نے نزول اجلال یا اسی طرح کوئی اور چیز فرمائی۔ اس لئے یہ جواب وہیں رہ گیا۔ براؤزر کی ونڈو بھی کھلی کی کھلی رہ گئی بالکل ویسے ہی جیسے انہوں نے آفس کے پی سی پر اردو لکھتی دیکھی تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں :(
جب میں نئی نئی محفل پر آئی اور ان دنوں لائبریری میں کہانیاں ٹائپ کرنے میں لگی ہوں تھی ۔۔ انیس بھیا کی طرح۔۔ ہی ہی ہی تو ایک دن میں نے دیکھا ایک بھائی ہیں جن کی ابھی کچھ عرصہ پہلے شاید دوبارہ واپسی ہوئی ہے اور آج کل وہ لائبریری میں گھسے رہتے ہیں۔۔ پھر پتا چلا کہ وہ سارا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ کون سا کام ہو چکا ہے اور کون سا ادھورا۔۔ میں ان دنوں شاید زیادہ ویلیاں مارا کرتی تھی ۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یہ لفظ اگر غلط ہے تو نین بھیا کو ڈانٹا جائے کیونکہ انہی سے سیکھا ہے۔۔ تو میں نے ان سے کہا کہ بھیا اگر آپ کہیں تو میں ہیلپ کر دیتی ہوں۔۔ بھیا نے کہا کیوں نہیں۔۔ اور کچھ کام مجھے کرنے کو دے دیا۔ جو شاید وہ سوچ رہے تھے کہ کچھ دن تک کر لوں گی۔۔ میں نے سارا کام ختم کر کے ان کے حوالے کیے ود ان کپل آف آورز اور بھیا کی گڈ بکس میں آ گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ بھیا کو محنتی لوگ پسند ہیں ناں میری طرح۔۔ لولزززززز تو تب ہماری شاید پہلی بار بات ہوئی تھی۔۔ ہیں ناں بھیا
اچھے بچے تو بھائیوں کی گڈ بکس میں ہمیشہ ہی ہوتے ہیں۔ ویسے مجھے بڑی حیرت اور خوشی ہوئی تھی آپ کی تیز رفتاری دیکھ کر۔ یعنی میں نے مدد کی درخواست کی اور ادھر سے کام مکمل۔ بہت مزہ آیا :)
وہ تو یہ ہی تھا کہ زیادہ باتیں شاتیں نہیں کرتے۔۔ خاموش رہتے ہیں اور اپنے کام سے لگے رہتے ہیں اور تھوڑا سا ڈر بھی لگا کرتا تھا کیونکہ سب کہتے تھے کہ یہ ٹائپنگ کے جن ہیں اور بہت زیادہ فاسٹ کام کرتے ہیں۔۔ جب بھیا کے ساتھ ٹائپنگ وغیرہ شروع کی تو پتا چلا کہ بھیا تو بہت ہی سوئیٹ ہیں۔۔ ڈانٹا تو دور کی بات ہے۔۔ غصے بھی نہیں ہوتے یا شاید ان کو غصہ ہونا آتا نہیں ہے۔۔ اکثر بلیک کافی، چائے، آئسکریم اور چاکلیٹس کی آفر کرتے تھے کام کے دوران تاکہ میں تھکوں نہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ہیں ناں بھیا :)
اب تو یہ غلط فہمی نہیں ہوتی نا کہ زیادہ باتیں شاتیں نہیں کرتا؟ ویسے بلیک کافی سے ایک لطیفہ یاد آ گیا
بھیا کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا وہ تو بالکل بدل چکا ہے۔۔ ہی از ناٹ اینگری مین۔۔ بہت پیار سے بات کرتے ہیں۔۔ اور بہت کائینڈ ہیں۔۔ بناء کہے پرابلمز کو سمجھ جاتے ہیں اور پھر ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔۔
بہت شکریہ :)
ساری عادتیں اچھی ہیں۔۔ بٹ سب سے بیسٹ کہ ہی از ناٹ ٹو فیس۔۔ جو بات دل میں ہوتی ہے وہی زبان پر ہوتی ہے چاہے کسی سے بھی مخاطب ہوں۔۔ اور اگر انہیں پتا چل جائے کہ ان کی ہارش بات سے کوئی اپ سیٹ ہوا ہو تو فوراً معذرت بھی کر لیتے ہیں۔۔ :)
:)
بھیا آپ اتنا پرسکون کیسے رہ لیتے ہیں۔۔ مجھے بھی سیکھنا ہے۔۔ کوئی کتنا بھی غصہ کر رہا ہو لیکن آپ کبھی بھی اس کو غصے سے جواب نہیں دیتے بلکہ مسکرا کر بات کرتے ہیں​
پلیز بھیا یہ ٹرِک مجھے بھی سکھا دیں ناں​
کاش کہ ٹِرک میں یہ زیر نہ لگی ہوتی تو اچھا جواب بن جاتا :( اب ٹرک سکھائے تھوڑی جاتے ہیں۔ یہ تو سیکھے جاتے ہیں۔ مشاہدے کی مدد سے۔ تاہم جو پوائنٹ سمجھ نہ آئے وہ پوچھ لیا کرتے ہیں اچھے بچے :)
ہی ہی ہی ہی اب بڑے بھائی کو میں کیا مشورہ دوں۔۔۔ لولززززز۔
بہت کچھ۔ لازمی تو نہیں کہ جو عمر میں بڑا ہو وہ عقل میں بھی زیادہ ہو؟
وہ تو میں اکثر کرتی رہتی ہوں۔۔ کہ بھیا چاکلیٹ کھلائیں۔۔ آئسکریم کھلائیں۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔
تو، جو موجود ہوتا ہے لا کر حاضر کر دیتا ہوں :)
بھیا کے اوتار میں تو عموماً ان کی اپنی پکس ہوتی ہیں اور اپنے بھائی کس کو اچھے​
نہیں لگتے۔۔ اس لیے ان کے اوتار تو ہمیشہ ہی ذبردست ہوتے ہیں۔۔۔ لیکن دستخط تو میں نے غور سے کبھی دیکھا نہیں
آئی ڈاونٹ تھنک بھیا کا کوئی دستخط ہے۔۔ ہیں بھیا؟ کیا ہے یا تھا کبھی؟​
دستخط تو شاید میرے کبھی بھی نہیں رہے یا پھر اس عمر میں یاد نہیں رہتیں گذری باتیں
:)
جہاں جہاں وہ پہلے ہی ہوتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اور جہاں جہاں میں ہوتی ہوں بھیا کو وہاں بلا لیتی ہوں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
اچھا ہے نا کہ آرام سے مل بیٹھ کر بلیک کافی پیتے ہیں :)
سارے ہی بیسٹ ہیں لیکن سنو فال کی پکس والا تو بہت ہی خوبصورت دھاگہ ہے۔۔ :):):):)
ہمم۔۔۔ اچھا ہے نا وہ والا دھاگہ؟
ہممم م ۔۔۔ ۔ بھیا کا جناب کہنا اور ٹھیک کہنا مجھے بہت پسند ہے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی​
کیونکہ جب وہ جناب کہتے ہیں تو میں کہتی ہوں۔۔ محترم بھائی صاحب میں جناب نہیں جنابہ ہوں ہی ہی ہی ہی اور جب وہ ٹھیک کہتے ہیں تو میں نے کہنا​
ہوتا ہے کہ غلط۔۔ ہی ہی ہی ہی​
:rollingonthefloor:
ہاہاہا۔ واقعی۔ بڑا مزہ آتا ہے نا :)
آپ بھی تو اتنی اچھی بہن ہیں :)
جواب میں اتنی تاخیر کی وجہ سے یہ بلیک کافی والی آئس کریم آپ کی نذر
images
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی سے براہ راست واسطہ تو محفل پر بہت کم ہی پڑا ہے۔ لیکن ان کے مراسلے پڑھنے کا اکثر اتفاق ہوتا رہتا ہے۔ قیصرانی بھائی جتنے سینئر محفلین ہیں اتنے ہی بردبار اور متوازن شخصیت کے حامل ہیں۔ میرا تاثر تو ان کے بارے میں بہت ہی سلجھے ہوئے اور علم دوست انسان کا ہے جو دوسروں سے بنا کسی صلے کی توقع رکھے ہوئے مخلص رہتا ہے۔ انسان ایسے کہ ہر مزاج کا بندہ ان سے دوستی کا خواہشمند ہو۔ بہرحال ایک ایسی شخصیت ہیں جو محفل کا ایک ناگزیر حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ ہماری دعائیں قیصرانی بھائی کے ساتھ ہیں۔ہمیشہ خوش رہیں قیصرانی بھائی۔:)
بہت شکریہ رانا
 
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
جس دن رجسٹرڈ ہوا تھا اسی دن ذاتی مکالمے پر بات ہوئی تھی۔
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
میں نے ان سے یونیکوڈ کتابیں مانگی تھیں اور انہوں نے جس خلوص اور محبت سے ایک انجان شخص فرمائش پوری کی تھی اس کے بعد کیا تاثر قائم ہونا چاہیے تھا؟
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
کوئی فرق نہیں پایا۔ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن والی مثال ان پر فٹ بیٹھتی ہے۔
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ان کا خلوص۔
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
بہت سی باتیں سیکھنا چاہتا ہوں۔ مسلا آپ اتنی ضحیم کتب کے ترجمے کیسے کر لیتے ہیں؟؟؟
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
بھائی جی کو مشورہ دینا شیر کو قینچی دکھانے جیسا ہے۔۔۔:D
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
مائی انڈیا کا مکمل ترجمہ۔ اور فننش دیو مالائی داستانوں کا ترجمہ۔
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
دستخط تو میں نے آج تک نہیں دیکھے۔ ہاں ان کے اوتار ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں۔ بس وہ موبائل والا اچھا نہیں تھا۔۔
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
سیاست اور مذہب کے علاوہ ہر جگہ۔
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
نو آدم خور اور ایک پاگل ہاتھی اور ان کے تصاویر والے تمام دھاگے۔
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
چند معصوم لوگوں کو مشوم کہنا۔۔:D
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
"Johnny Finnish"
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے ان سے یونیکوڈ کتابیں مانگی تھیں اور انہوں نے جس خلوص اور محبت سے ایک انجان شخص فرمائش پوری کی تھی اس کے بعد کیا تاثر قائم ہونا چاہیے تھا؟
کیا تائثر قائم ہونا چاہیئے تھا :waiting:
بہت سی باتیں سیکھنا چاہتا ہوں۔ مسلا آپ اتنی ضحیم کتب کے ترجمے کیسے کر لیتے ہیں؟؟؟
جب تک آپ کتاب کو شروع نہیں کرتے، تب تک ہی وہ ضخیم ہوتی ہے۔ جب کام شروع کر لیتے ہیں تو پھر چل سو چل :)
بھائی جی کو مشورہ دینا شیر کو قینچی دکھانے جیسا ہے۔۔۔ :D
اچھا جی۔ کیا شیر نے "گُت" رکھی ہوئی ہے؟
مائی انڈیا کا مکمل ترجمہ۔ اور فننش دیو مالائی داستانوں کا ترجمہ۔
مائی انڈیا پر کچھ کام کیا ہے۔ بشرط فرصت دونوں ہی خواہشیں پوری کروں گا، انشاء اللہ
دستخط تو میں نے آج تک نہیں دیکھے۔ ہاں ان کے اوتار ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں۔ بس وہ موبائل والا اچھا نہیں تھا۔۔
موبائل والا کون سا؟ آپ کے پاس تو وہ بھی محفوظ ہوگا نا :) دکھا دیجئے ایک بار پھر سے
ہاہاہا :)
 
کیا تائثر قائم ہونا چاہیئے تھا :waiting:
مطلب اچھا تائثر ہی قائم ہوا تھا۔۔:)

اچھا جی۔ کیا شیر نے "گُت" رکھی ہوئی ہے؟
شاید ایسا ہی ہو۔۔۔۔۔:laugh:

مائی انڈیا پر کچھ کام کیا ہے۔ بشرط فرصت دونوں ہی خواہشیں پوری کروں گا، انشاء اللہ
انتظار رہے گا بھائی جی۔۔:clock:

موبائل والا کون سا؟ آپ کے پاس تو وہ بھی محفوظ ہوگا نا :) دکھا دیجئے ایک بار پھر سے
آئی فون تھا شاید۔۔:rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
مطلب اچھا تائثر ہی قائم ہوا تھا۔۔:)

اچھا جی۔ کیا شیر نے "گُت" رکھی ہوئی ہے؟
شاید ایسا ہی ہو۔۔۔ ۔۔:laugh:

مائی انڈیا پر کچھ کام کیا ہے۔ بشرط فرصت دونوں ہی خواہشیں پوری کروں گا، انشاء اللہ
انتظار رہے گا بھائی جی۔۔:clock:

موبائل والا کون سا؟ آپ کے پاس تو وہ بھی محفوظ ہوگا نا :) دکھا دیجئے ایک بار پھر سے
آئی فون تھا شاید۔۔:rolleyes:
شکریہ برائے اچھا تائثر :)
شیر کی تصویر دیکھ لیں نین بھیا سے ملاقات والے دھاگے پر۔ ہرگز "گُت" نہیں ہے
جی بالکل میں بھی منتظر ہوں
آئی فون تو کبھی نہیں رہا میرے پاس۔ گلیکسی ہو شاید؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
قیصرانی
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔
وعلیکم السلام​
معذرت انیس کہ مجھے جوابات لکھنے میں بہت تاخیر ہو گئی۔​
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

بہت پرانی بات ہے۔ شاید لائبریری پروجیکٹ کے سلسلے میں ہوا ہو گا۔ مجھے یاد پڑتا ہے شاید قیصرانی نے مجھے سسٹم پر اردو انسٹال کرنے کے لئے بھی رہنمائی کی تھی۔​
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟

پہلا تاثر تو شاید قائم نہیں کیا تھا۔ لیکن شروع میں قیصرانی کے ساتھ عمران سیریز پر کام کیا تھا جس سے ان کی ابنِ صفی اور جاسوسی کہانیوں سے دلچسپی کا اندازہ ہوتا تھا۔​
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
قیصرانی مجھے کافی دلچسپ شخصیت کے مالک محسوس ہوتے ہیں۔​
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟

میرا خیال ہے کہ ہر بات کا جواب دیتے ہیں اور تفصیل سے بھی دیتے ہیں۔​
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟

لائبریری کے کام کے سلسلے میں تو بہت کچھ سیکھا۔​

1۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
2۔ مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟

کنڈل پر تبصرے کا کوئی دھاگہ شروع کریں ۔ آپ اپنا تجربہ شیئر کریں اور پاکستان اور دیگر جگہوں پر رہنے والے اپنا تجربہ بتائیں۔ ہو سکتا ہے اس طرح مجھے کوئی نئی جگاڑ مل جائے پاکستان میں کنڈل آپریٹنگ کے لئے۔​
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟

ابھی دوبارہ دیکھا ہے۔ اوتار تو قیصرانی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ دستخط مجھے تو نظر ہی نہیں آئے۔​

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟

تمام دھاگے اچھے ہوتے ہیں۔ ایک دھاگہ جو شاید قیصرانی نے شروع کیا تھا جب بوچھی فن لینڈ گئی تھیں، بہت دلچسپ تھا۔ ویسے میں ان دنوں بھی محفل میں کم کم آیا کرتی تھی اس لئے صحیح طرح سے یاد نہیں کر پا رہی کہ قیصرانی نے شروع کیا تھا یا بوچھی نے۔ :idontknow:
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
کافی سارے ہیں۔ لیکن محفل پر اپنے ابتدائی دنوں میں مجھے قیصرانی کی ہر پوسٹ میں لکھا 'بےبی ہاتھی' بہت مختلف لگا کرتا تھا۔ آج لگے ہاتھوں قیصرانی سے اس کی وجہ تسمیہ بھی پوچھ ہی لوں۔

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
ٹائیٹل تو ذہن میں نہیں رہا لیکن قیصرانی کے لئے نیک خواہشات ضرور بھیجنی ہیں۔​
 
قیصرانی

لائبریرین
کنڈل پر تبصرے کا کوئی دھاگہ شروع کریں ۔ آپ اپنا تجربہ شیئر کریں اور پاکستان اور دیگر جگہوں پر رہنے والے اپنا تجربہ بتائیں۔ ہو سکتا ہے اس طرح مجھے کوئی نئی جگاڑ مل جائے پاکستان میں کنڈل آپریٹنگ کے لئے۔​
اس بارے انشاء اللہ آج گھر جا کر کچھ لکھتا ہوں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ جو کتب خریدی جائیں گی، اس کے لئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا پتہ پاکستان سے باہر کا ہو۔ باقی سب ممکن ہے​

تمام دھاگے اچھے ہوتے ہیں۔ ایک دھاگہ جو شاید قیصرانی نے شروع کیا تھا جب بوچھی فن لینڈ گئی تھیں، بہت دلچسپ تھا۔ ویسے میں ان دنوں بھی محفل میں کم کم آیا کرتی تھی اس لئے صحیح طرح سے یاد نہیں کر پا رہی کہ قیصرانی نے شروع کیا تھا یا بوچھی نے۔​
:idontknow:
میرا خیال ہے کہ میں نے ہی شروع کیا تھا

کافی سارے ہیں۔ لیکن محفل پر اپنے ابتدائی دنوں میں مجھے قیصرانی کی ہر پوسٹ میں لکھا 'بےبی ہاتھی' بہت مختلف لگا کرتا تھا۔ آج لگے ہاتھوں قیصرانی سے اس کی وجہ تسمیہ بھی پوچھ ہی لوں۔

اس کی وجہ اوپر بتا چکا ہوں۔ اگر کہیں تو دوبارہ لکھ دوں؟ جوک کر رہا ہوں۔ دراصل یہ سلسلہ مذاق ہی مذاق میں شروع ہوا تھا جب فرزانہ صاحبہ نے کان کھینچنے کی بات کی تھی تو میں نے وضاحت پیش کی تھی کہ بچپن میں ابو نے کان کھینچ کھینچ کر بہت بڑے کر دیئے ہیں۔ کمال شفقت سے فرزانہ صاحبہ نے مجھے بڑے کانوں والے ایک جانور سے ملانے (جو شور بہت کرتا ہے) کی بجائے بے بی ہاتھی کہہ دیا تھا۔ تبھی سے کچھ عرصہ میں بے بی ہاتھی بنا رہا کہ ورنہ کہیں دوسرا جانور نہ بنا دیا جائے:)
ٹائیٹل تو ذہن میں نہیں رہا لیکن قیصرانی کے لئے نیک خواہشات ضرور بھیجنی ہیں۔

جی بالکل بھیج دیجیئے۔ وصولی کے لئے تیار ہوں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس بارے انشاء اللہ آج گھر جا کر کچھ لکھتا ہوں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ جو کتب خریدی جائیں گی، اس کے لئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا پتہ پاکستان سے باہر کا ہو۔ باقی سب ممکن ہے​

جی بالکل بھیج دیجیئے۔ وصولی کے لئے تیار ہوں :)
جی۔ لیکن اگر آپ کا کریڈٹ کارڈ یو ایس کا بھی ہو پھر بھی پاکستان میں کچھ میٹریل ڈاؤن لوڈ ہونے سے انکار کر دیتا ہے۔ خیر آپ دھاگہ شروع کریں تو پھر وہاں مزید تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

تو کیا نہیں پہنچیں؟ میں نے پوسٹ کے ساتھ ہی بھیجی تھیں۔ خوش رہیں اور مطمئن رہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ مصروفیت کی وجہ سے فی الوقت الگ سے دھاگہ تو نہیں یہیں چند ایک ٹرکس لکھ دیتا ہوں

چھوٹے بھائی کو میں نے کنڈل دیا ہے تو اسے میں نے اپنے ذاتی نام سے رجسٹر کرایا ہے۔ اب میرے پاس تین کنڈل ہیں، اول دوم اور سوم نام سے۔ جو بھی کتاب خریدتا ہوں اسے براہ راست کنڈل کی بجائے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہوں۔ جب وہ کتاب آ جاتی ہے تو بھائی کو ای میل کر دیتا ہوں اور وہ اسے بذریعہ کیبل اپنے کنڈل میں ڈال دیتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رہے کہ کنڈل کا وائی فائی بے شک آن ہو یا نہ ہو، لیکن اسے نیٹ سے کنکٹ نہ ہونے دیجیئے گا۔ اس طرح جتنی کتابیں چاہیں، اتار لیں۔ یعنی کتاب کو پاکستان کی بجائے دوسرے ملک والے کریڈٹ کارڈ سے خرید کر پاکستان سے باہر کے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کر کے بذریعہ ای میل اور بذریعہ کیبل کنڈل پر رکھا جائے
اس کے علاوہ آرکائیو ڈاٹ کام کی کتب بھی براہ راست کنڈل فارمیٹ میں اتار کر کیبل کے ذریعے کنڈل پر رکھی جا سکتی ہیں
ایک اور احتیاط، جب کنڈل بذریعہ تار پی سی سے یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ ہو تو پی سی یا لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ نہیں چلنا چاہیئے، ورنہ پھر گڑبڑ ہو جائے گی

جی پہنچ گئیں۔ میں نے اٹیچمنٹ دیر سے کھولی تھی :)
 
جزاک اللہ خیر۔
آپ جب فرصت سے ہوں تو میرے پاس 'فریکوئنٹلی آسکڈ کوئسچنز' کی ایک طویل فہرست ہے۔ جوابات کی آپ سے تصدیق کروانی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ خیر۔
آپ جب فرصت سے ہوں تو میرے پاس 'فریکوئنٹلی آسکڈ کوئسچنز' کی ایک طویل فہرست ہے۔ جوابات کی آپ سے تصدیق کروانی ہے۔
آپ پلیز وہ سوالات ادھر لکھ دیں۔ جوابات لکھنا آسان ہو جائے گا کہ باری باری کچھ نہ کچھ سوالات کے جوابات دیتا رہوں گا
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ٹھیک ہے۔ لیکن میرا خیال تھا کہ یہاں آپ بطور مہمان موجود ہیں تو دھاگے کا تسلسل خراب نہ ہو جائے کہیں۔
خیر ایک سوال لکھتی ہوں ابھی۔
مجھے کنڈل میں زیادہ مسائل اس لئے پیش نہیں آتے کہ میرا کنڈل برطانیہ سے رجسٹر ہے اور پیمنٹ بھی وہیں سے ہوتی ہے۔ لیکن یہاں پاکستان میں کچھ لوگوں کو کتابیں اتارنے کے ساتھ ساتھ چند مزید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ جیسے کہ وہ اینڈروئیڈ اور ایمیزون ایپ سٹور سے کچھ بھی انسٹال نہیں کر پاتے۔ کیونکہ اینڈروئیڈ عموماً پلے سٹور کے بغیر کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنے دیتا جبکہ ایمیزون سٹور لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے پاکستان میں ایپس انسٹال کرنے کو روک دیتا ہے۔ یہاں دو ممکنہ حل دیئے جاتے ہیں۔ ایک تو وہی کہ بیرون ملک کا بلنگ ایڈریس اور لوکیشن سیٹنگز میں تبدیلی۔ دوسرا کنڈل کو رُوٹ کرنا۔
اب کچھ لوگ تو باہر والا حل تلاش کر سکتے ہیں جیسے آپ نے اپنے بھائی کے لیے کر دیا۔ لیکن کچھ نہیں کر پاتے۔ پھر رُوٹ کرنا آخری حل ہوتا ہے۔ اب اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو سچی بات ہے میں نے اپنی کسی بھی ڈیوائس کو کبھی رُوٹ نہیں کیا۔ اس لئے مشورہ دینے سے ہچکچاتی ہوں۔ اس سلسلے میں آپ کا کوئی مشاہدہ یا تجربہ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمم۔۔۔ میں نے بھی کبھی روٹ نہیں کیا اور ہمیشہ ہی روٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ وارنٹی ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم جب کنڈل ایک سال پرانا ہو جائے تو پھر اسے روٹ کیا جا سکتا ہے کہ وارنٹی کلیم کرنے پر زیادہ خرچہ ہو جائے گا۔ تاہم روٹ کرنے سے بہتر ہے کہ میری ترکیب آزمائیں کہ باہر کا بلنگ ایڈریس اور باہر سے کوئی بندہ ڈاؤن لوڈ کر کے کتب ای میل کر دیں
گوگل ایپس کے بار ےزیادہ علم نہیں لیکن میں جب پاکستان میں تھا تو میرے فون پر دو تین ایپس اپ ڈیٹ ہوئی تھیں، کوئی مسئلہ نہیں کیا تب تو :)
 
بہت شکریہ :)۔
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اتنی جلدی رُوٹ نہیں کرنا چاہئیے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی کزن کی بیٹی کو کالج شروع ہونے پر کنڈل فائر تحفتاً دیا تھا۔ اس کو تو میں نے اپنا بلنگ ایڈریس دے دیا اور اب اس کی کتابیں وہیں سے ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں سو سب ٹھیک۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تو ہیں جن کے لئے بیرونِ ملک کوئی جاننے والا نہیں۔ اب میرے پاس ان کو دینے کے لئے کوئی مشورہ نہیں ہوتا۔ میں نے سوچا یہاں پوچھ لوں۔
آپ کے پاس ایپس اس لئے اپڈیٹ ہوئی تھیں کہ وہ اینڈروئیڈ فون تھا۔ کنڈل پر گوگل ایپس کو انسٹال کرنا بھی ایک مہا مشکل ہے۔
خیر اگلا سوال تھوڑی دیر میں لکھتی ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کنڈل کے لئے اگر آپ آرکائیو ڈاٹ کام کو دیکھیں، مختلف مفت موجود پی ڈی ایف کتب کو دیکھیں تو بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے نا
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
محفل پر ہی ہوا تھا شاید بارہ دری والے دھاگے میں :)
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟​
roses-desi-glitters-75.gif
یہی کہ اچھے بھیا ہیں اور وہاں رہتے ہیں جہاں برف باری بہت ہوتی ہے ۔۔ہی ہی ہی
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
قیصرانی بھیا بہت اچھے ہیں اور ابھی تک یہی تاثر ہے۔ :)
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
بھیا بہت اچھے سے بات کرتے ہیں لیکن پتا نہیں مقدس اپیا کو آپی کیوں کہتے ہیں :)
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
یہی کہ اتنی اچھی تصویریں کیسے بناتے ہیں :)
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟​
roses-desi-glitters-75.gif
قیصرانی بھیا بہنوں کو شکریہ اور سوری نہیں کہتے :p
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
roses-desi-glitters-75.gif
آئس کریم لانے کا کہا تھا بھیا کو۔۔تو بولے بہنا آپ یہاں آ جائیں ہمارے گھر کے ساتھ ہی دکان ہے۔اب بتائیں اتنی دور کیسے جاؤں میں بھلا؟
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
ابھی تو بھیا کے اوتار میں پھول پتے ہیں شاید :)
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
roses-desi-glitters-75.gif
بھیا تو ہر جگہ ہی ہوتے ہیں اور جب کبھی میں بارہ دری میں آواز دوں تو وہاں بھی آ جاتے ہیں ویسے آج کل کچھ کم کم نظر آ رہے ہیں۔
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
roses-desi-glitters-75.gif
وہ جس میں بھیا برف باری کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں :)
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
roses-desi-glitters-75.gif
:)
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
اچھے بھیا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بھیا بہت اچھے سے بات کرتے ہیں لیکن پتا نہیں مقدس اپیا کو آپی کیوں کہتے ہیں
:)
جس بہن کو جو نام پسند ہو، اسے اسی نام سے پکارنا چاہیئے نا :)
یہی کہ اتنی اچھی تصویریں کیسے بناتے ہیں
:)
کیمرے کی مدد سے بناتا ہوں :rollingonthefloor:
قیصرانی بھیا بہنوں کو شکریہ اور سوری نہیں کہتے
:p
لو پہلے ہی بھائی صاحب کتنی مشکلوں سے ادب آداب سیکھ رہے ہیں اوپر سے آپ انہیں بگاڑنے پر تلی ہیں​
آئس کریم لانے کا کہا تھا بھیا کو۔۔تو بولے بہنا آپ یہاں آ جائیں ہمارے گھر کے ساتھ ہی دکان ہے۔اب بتائیں اتنی دور کیسے جاؤں میں بھلا؟
تو یہ تو ہے نا کہ ادھر آ جائیں تو آرام سے جتنی آئس کریم چاہے کھا لیں اور باہر پڑی برف بھی دیکھ لیجیئے اور برفباری بھی انجوائے کر لیں اورساتھ ہی فوٹو کھینچنا سیکھ لیں۔ ایک ٹکٹ میں اتنے مزے​
بھیا تو ہر جگہ ہی ہوتے ہیں اور جب کبھی میں بارہ دری میں آواز دوں تو وہاں بھی آ جاتے ہیں ویسے آج کل کچھ کم کم نظر آ رہے ہیں۔
آج کل پاک چین دوستی زندہ باد ہو رہی ہے​
:)
وہ جس میں بھیا برف باری کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں
:)
شکریہ مانو بلی :)
 
Top