مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
بھیا سے پہلی بار بات چیت نیلم کے کسی دھاگے میں ہوئی تھی جب انہوں نے مجھے بی جمالو کہا تھا
پھر اس کے بعد مختلف دھاگوں میں کمنٹس کے دوران کئی بار ہوئی
اس کے علاوہ باقاعدہ بات چیت پی ایم میں ہوتی رہتی ہے۔۔۔
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
پہلا تاثر یہ تھا کہ ہنسنے ہنسانے والے انسان ہیں
دوسروں کی مدد اور کام آنے کے لیئے ہمہ وقت تیار
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلے بھی میرا گمان یہی تھا کہ قیصرانی بھیا غمگسار انسان ہیں
بہنوں کی تو حس سے سوا فکر کرنے والے
اور اب بھی یہی تاثر ہے کہ بھیا بہت درد مند دل رکھتے ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
سب کا احساس اور فکر کرنے والے انسان ہیں
بہت دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔
کام آنے کو تیار رہتے ہیں
الجھنیں سلجھانے میں مہارت رکھتے ہیں
بہت ساری عمدہ عادات کا مجموعہ ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
۔فوٹوگرافی بہت عمدہ کرتے ہیں اور چونکہ یہ میرے پسندیدہ مشغلے میں شامل ہوتی ہے
اس لیئے یہ ضرور سیکھنا چاہوں گی۔۔۔!
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
اپنا خیال رکھا کریں اور ڈھیر سارا رکھا کریں۔۔۔!
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
جیسے بھیا اچھے لگتے ہیں ویسے ہی بھیا کے اوتار بھی اچھے لگتے ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
ایسا کیجئے بھیا میری بتائی ہوئی تراکیب میں سے کوئی ایک آدھ ڈش بنا ہی لیجئے۔۔۔!
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
ہر اس زمرے میں جہاںمیں موجود ہوں
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
تصاویر والے تمام دھاگے۔۔۔!
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
جہاں بھیا نے مجھے بی جمالو کا خطاب دیا تھا ایویں میں وہی یاد ہے
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
اچھے بھیا!