میرے پاس کبھی بھی اچھے الفاط نہیں ہوتے اپنے احساس اورجذبات بیان کرنے کو اس لیے زیادہ تر میں اپنے ایکشن سے شو کرتی ہوں اپنا پیار
اب یہاں ایسا تو کر نہیں سکتی اس لیے الفاظ ہی استعمال کرنے ہونگے ۔اس لیے نین یہ مت سمجھنا کہ آپ میرا زیادہ خیال اور احساس رکھتے ہو اور میں نہیں
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
سرسری طور پر تو نین نے جو اسلام آباد والا دھاگہ پوسٹ کیا وہاں پہلی بار جان پہچان ہوئی ۔پھر اس کے بعد نین سے میں نے خود ٹیگ کی فرمائش کی
اور یوں جان پہچان بڑھتی گئی جوں جوں ٹیگ ہوا ۔
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر یہ تھا کہ بندہ اچھا فوٹوگرافر ہے اور نام سے خاصے ادبی اور بارعب شخصیت لگے ۔لیکن اب یہ خیال اور تاثر ہے کہ
بہت ساری خوبیوں اور ہنر و فن کا مجموعہ ہے نین
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ماشاءاللہ بہت ساری اچھی عادات اور ہنر ہیں نین سو ایک عادت کا نہیں کہ سکتی۔
نین کا دوسروں کے دلوں میں جلد گھر بنانے کی عادت
حد سے حساس ہونا
دوسروں کا بے انتہا خیال رکھنا
ہنسی مذاق والی عادت
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
بالکل نہیں ۔مجھے تو نین ہر وقت ہنسنے ہنسانے والے لگتے ہیں سو میری تو تب بھی ہنسی چھوٹ جانی ہے ۔غصہ کہاں سے آئے گا ۔
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
جو بندہ دوسروں کا اتنا خیال رکھتا ہے اور دوسروں کو اتنا خوش رکھتا ہے اس کے لیے اتنا تو کر سکتی ہوں کہ کھانا کھا لوں گی
لیکن جو کھانا اچھا نا ہوا تو سب پتہ لگ جائے گا اور نین نے خود کہنا ہے کہ آپی خود پر جبر مت کریں ۔
میں اچھی ایکٹر بالکل بھی نہیں ہوں ویسے۔ اس لیے منہ سے کچھ نا بھی بولوں تو میرے چہرے کے تاثرات سب بتا دیتے ہیں۔
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
ہاں نا بہت کچھ
حساب برابر کرنا
خوب بولنا اور کسی بھی دھاگے کو کرگوش سے کچھوا بنانا
ادھم اور وحشی کہنا سیکھا
مسکرانا اور ٹیگ کی وجہ سے پڑھنا اور ریٹنگ دینا سیکھا
ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے
اب تھوڑا سنجیدہ بھی
نین بے انتہا کیئرنگ ہیں اور ذہین بھی سو
مجھے بھی سکھائیں کہ لکھتے کیسے ہیں؟ ایسا مذاق کیسے کرتے ہیں کہ اگلا برا ہی نہیں مانتا ۔
میری تو برا نا ماننے والی باتوں کا بھی کچھ لوگ برا مان جاتے ہیں
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
فرمائش یہ ہے کہ یاد ہےنا کہ کہا تھا کہ آپ لکھیں گے ہم لیڈیز پر
اس کا کیا بنا؟
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
میں خود انگوٹھا چھاپ ہوں تو اس لیے دستخط پر غور نہیں کرتی
البتہ اوتار سب وحشی ہوتے ہیں
جیسے لاڈو عشو رانی کے اور نین آپ کو وہ ہیرو والا اوتار بھی اچھا تھا
سائیڈ پوز والا
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
پوری محفل ہی اپنی ہے سو جہاں انکی مرضی جائیں بس میری سستی کی وجہ سے مجھے ٹیگ کر دیا کریں
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
بہت سارے اچھے ہیں
ایک تو نین کے دھاگوں کے نام اتنے مشکل ہیں کہ اسکے اپنے نک جیسے کہ میری زبان پر ہی نہیں چڑھ رہے۔
ڈھیر ساری تصاویر سیکشن میں
وہ ماسٹر شیف والا تھریڈ
ایک والدین والا
حکایتوں والا
ایک نیا والا خسارہ
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
مجھے اکثر کہتے ہیں کہ ثبوت دوں اور دیتے بھی ہیں وہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے
اسکے علاوہ اودھم اور وحشی
ویسے مجھے نین کے لکھنے کا پورے کا پورا اسٹائل جھکاس لگتا ہے
بولے تو زبردست
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
مسٹر ہنس مکھ
سنجیدہ ہنسی
حشر نشر کے ماہر
آخر میں دل سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اورآباد رکھے اور ڈھیر ساری ترقیاں اور کامیابیاں دیکھنا نصیب کرے اپنے پیاروں کے ساتھ۔سدا خوش رہو گولو مولو چھوٹے بھیا
ڈھیر ررررررررررررررررر سارا پیار اور دعائیں