مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےڈرامہ باز"

ساجد

محفلین
آپ بھی اب آہستہ آہستہ راز فاش کر رہے ہیں :LOL:
دریچوں کو تو دیکھو چِلمنوں کے راز کو سمجھو​
اُٹھیں گے پردہ ہائے بام و در آہستہ آہستہ​
DSC02750.JPG
 
تعبیر

محفلین
اگر کبھی تم مہمان بن گئے نہ منے۔۔ تو دعا کرنا کہ تعبیر اپیا یا مقدس میرے سے نہ لکھوائیں۔ :cowboy:
تعبیر نے اجازت دی آپ کو اب آپ ہتھ کھلا اور بھاری رکھ کر لکھیں پلیز :p
بلکہ اور کسی کو بھی کسی پر لکھنا ہے تو ضرور لکھے بس مجھے اطلاع دے دے پہلے اس بات کی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ارے نہیں اپیا۔۔۔ وہ تو یونہی محفلی بلونگڑے کا رقص ابلیس ذہن میں آگیا تھا۔ وگرنہ یہ سلسلے لکھنا اور چلانا بہت ذمہ داری کا کام ہے۔ اور آپ پر ہی سجتا ہے :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں کچھ دن بمطابق اندازہ چار یا پانچ دن کے لیئے غائب ہو رہا ہوں۔ تمام احباب کے اظہار خیال پر مشکور ہوں۔ اور واپس آ کر تفصیلاً جوابات بھی لکھوں گا۔ امید ہے کہ احباب کو گراں نہ گزرے گا۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
اسلام آباد میں بارش کی تصاویر والے دھاگے سے- ایک دو بار فون پر اور اسکائپ پر بات ہوئی
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر تو نہیں یاد لیکن ان کے سادہ دل ہونے کا علم جلدی ہوگیا تھا
ایک پیارا سا لڑکا ، ہنس مکھ اور خوش باش
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
خوش اخلاقی اور زندہ دلی
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
چھوٹوں پر مجھے غصہ نہیں آتا :) بدتمیزی ، غصہ ، ضد اور ناک میں دم ہم صرف بڑوں کا کرتے ہیں :) چھوٹے تو لاڈلے ہیں
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
ایک بار ان کا بنا آلو بھوت جو شائد آلو گوشت بنانےکی کوشش تھی دیکھ کر ان کے ہاتھ کا بنا کھانا
نہیں بھئی ہم اتنے بھی با مروت نہیں کہ زہر مار کرلیں :) بھوک برداشت کی جاسکتی ہے
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
زندہ دلی
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
مشورے مجھ سے مت لینا کبھی بھی یہی مشورہ ہے
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
ہم کیا ہمارے رائے کیا؟ :)
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
سیاسی :)
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
عشبہ کی تصاویر والا
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
ابھی نیلم کے انٹرویومیں ان صاحب کی خوب دُرگت بنائی تھی تو یہ تعبیر کو مدد
کے لیے پکارنے لگے جس پر بہت لُطف آیا
مہمان کو کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
ببلو سا بھائی :)
 
قیصرانی

پہلے پہل تو غائب کی جگہ تائب پڑھا۔ بڑی ہنسی آئی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی سے پہلی ملاقات تو یاد نہیں کس دھاگے میں ہوئی تھی لیکن ان کا نام اور مراسلے پڑھ کر جو پہلا تاثر لیا تھا وہ یہ تھا کہ شعر و ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں اور بعد کو یہ تاثر درست ثابت ہوا۔ میں نے تو ان کو بہت ملنسار اور خوشگوار طبیعت کا انسان پایا ہے۔ اور واقعی ایسے ہیں کہ ان کی موجودگی میں ماحول ہمیشہ خوشگوار ہی رہتا ہے۔ بلکہ حیرت ہوتی ہے کہ بعض اوقات انتہائی حساس دھاگوں کا بھی رخ کرتے ہیں تو بھی اسی طرح دودھ کے دھلے صاف نکل آتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت ہی کھلا دل پایا ہے انہوں نے۔ البتہ ہاتھ بھی اسی طرح کھلا ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔:) تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے محفل کو جوائن کئے ہوئے لیکن لگتا ہے کہ پتہ نہیں کب سے محفل کا حصہ ہیں۔ ان کی حکایتوں والی شناخت کا تو جواب نہیں۔ اتنی زبردست حکایتیں کہتے ہیں کہ بس۔ ایسا نپا تلا مزاح کا تڑکا ہوتا ہے کہ جیسے کسی کہنہ مشق ادیب کی تحریر پڑھ رہے ہیں۔ بلکہ ہمیں تو لگتا ہے کہ آئندہ میٹرک کے امتحان میں حکایات نیرنگ کہیں نصاب میں شامل نہ ہوجائے۔:) اور یہ کچھ بعید نہیں اگر نیرنگ بھائی تھوڑی سی ہمت کرکے حکایات نیرنگ کو کتابی شکل میں چھپوا لیں۔ ویسے کتابی شکل سے خیال آیا کہ اگر یہ پطرس بخاری کے دور میں کتابی شکل میں چھپتی تو میبل اور پطرس کچھ اسطرح گفتگو کررہے ہوتے:
پطرس: آج کل حکایات رومی پڑھ رہا ہوں۔ مصنف کے انداز بیان کا تو جواب نہیں۔ بہت ہی عمدہ انداز میں بندے اور خدا کے تعلق کو بیان کیا ہے۔
میبل: (جس نے کہیں کسی بک اسٹال پر حکایات نیرنگ کا صرف سرورق ہی دیکھا ہوگا) میں تو آجکل حکایات نیرنگ پڑھ رہی ہوں۔ زبردست کتا ب ہے۔ مصنف نے تصوف کی باریک راہوں کو اتنے آسان الفاظ میں حکایتوں کی شکل میں ڈھالا ہے کہ جواب نہیں۔ میں تو کہتی ہوں آجکل ہر صوفی اور تصوف کے دلدادہ کو اسے سرہانے کے نیچے رکھ کے سونا چاہئے۔

اور پاس سے اگر کوئی محفلین گزر رہا ہو گا تویہ تبصرہ سن کر دانتوں میں انگلیاں داب لے گا۔:)
بہرحال نیرنگ بھائی ایک لاجواب شخصیت ہیں محفل کی جو اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہے۔
رانا صاحب آپکی محبت ہے۔ ارے یہ دھاگے وھاگے کچھ حساس نہیں ہوتے۔ ہم لوگوں نے بلاوجہ ہر بات کا بتنگڑ بنانا ہوتا ہے۔ بس اس عادت سے اجتناب کر لو تو ہر کوئی دودھ کا دھلا نکل آئے گا۔ بے جا تنقید اور بعد میں عمومی رائے اور گفتگو کو ذاتی بنا لینا ہی سارے فساد کی جڑ ہے۔ :)

حکایات نیرنگ کا تو خوب خاکہ کھینچ دیا۔ اور پتہ نہیں یہ میبل کے کردار پر کیوں نیلم کا گمان ہو رہا ہے :p
باقی سب ذوق شوق کی باتیں تو خول ہیں جن کی مدد سے میں نے اپنے قصباتی رنگ کو چھپا رکھا ہے۔:devil:
اظہار خیال کے لیئے دل سے شکرگزار ہوں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

نیرنگ نے جو پہلی تحریر محفل میں پوسٹ کی تھی " چل بئی کاکا سیٹ اگے کر " بس وہیں سے بات چیت کاآغاز ہوا تھا
جی بالکل اور اس میں جو فرمائش کی گئی تھی وہ آج بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچی :)

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

پہلا تاثر ،تعارف پڑھنے کے بعد یہی تھا کہ کافی خوش مزاج انسان ہیں
اور وقت گزرنے کے ساتھ جب مختلف تھریڈز میں گفتگو ہوئی تو یہ تاثر مزید گہرا ہوا اور انکی ذات کے بہت مثبت پہلو سامنے آئے
:) :)
بس اپیا کبھی غرور نہیں کیا :p

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟

خوش اخلاقی تو نین کی ذات کا ایک نمایاں وصف ہے ہی لیکن اس بھی زیادہ مجھے عشبہ رانی کے ساتھ نین کی والہانہ محبت کا انداز بہت اچھا لگتا ہے
اللہ اس محبت میں روز بروز ترقی عطا فرمائے اور باپ بیٹی کی محبت کو نظرِ بد سے بچائے آمین
آمین :)

مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟

ارے بھئی مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں ان پر بھلا کیوں غصہ کیا جائے :p
اگر اپنے نیرنگ بھائی کی بات ہے تو اول تو بھائیوں پر بہنیں غصہ کرتی کیا اچھی لگیں گی اور اگر کرنا پڑا تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
تو
مجھے واقعی میں ہنسی آجائے گی۔۔۔ ۔۔۔ غصہ نہیں آئے گا :heehee:
اپیا اب آپ نے بھی غصہ کرنا ہے تو میں نہیں کھیل رہا :unsure:

مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟

اب آلو گوشت دیکھنے میں تو اچھا لگ رہا تھا تو یقیناً ذائقہ بھی میں اچھا ہی ہوگا
تو میں تو مزے لیکر کھاؤں گی:)
شکریہ اپیا۔ اصل میں یہاں لوگوں کو قدر نہیں ہے۔o_O ورنہ میں تو اتنا عمدہ بناتا ہوں کہ بس کیا بتاؤں :skull:

مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟

نین کی تحریروں میں جو اثر ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جب چاہے ہنسا ہنسا کر برا حال کردے ۔۔۔ ۔۔۔ اور جب چاہے ایک سنجیدہ تحریر لکھ کر رلادے
اس فن پر اسے کمال کا عبور ہے
یہ سب واقعی خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں اس کو سیکھنا بھی مشکل اور سکھانا تو اس سے بھی زیادہ مشکل
بس دعا ہے کہ اللہ کریم اس کو اس فن میں اوجِ کمال عطا فرمائے آمین
آمین اپیا۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے :)

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟

نین بھیا عشبہ کی تصویر لگاتے ہو تو اسکی نظر اتارتے رہا کرو
اور لکھنا کبھی نہ چھوڑنا کہ قلم تمہاری طاقت ہے
(اور ہاں اُن جانوروں پر ضرور لکھنا جو ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں )
اپیا لکھتا رہوں گا انشاءاللہ جیسا بھی ممکن ہوا۔ :)
جی وہ بھی لکھوں گا انشاءاللہ :)

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟

اوتار میں تو ماشاءاللہ عشبہ رانی ہی سجتی ہے ، تو وہ بہترین ہے
اور دستخط میں کچھ عرصے پہلے نین نے ایک شعر لکھا تھا جو مجھے یاد رہ گیا اور اکثر و بیشتر میرے ذہن میں گونجتا ہے
"دل جیتنے کے فن پہ اگر دسترس نہ ہو
دکھتی رگوں کو چھیڑنا دانشوری نہیں "
(شعر کچھ غلط لکھا ہو تو اصلاح پلیز )
بالکل اپیا ایسے ہی ہے شعر۔۔۔۔ اور میرا پسندیدہ بھی ہے :)

مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟

نین تو خود ہی ہر اس جگہ موجود ہوتے ہیں جہاں انہیں ہونا چاہیئے:)
:) :p :)

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟

"چل بئی کاکا سیٹ اگے کر"
"حکایاتِ نیرنگ"
"عشبہ رانی بڑی سیانی"
اور" عرقِ انفعال"
:) :)

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
"وحشی تحریر":)
وحشی کا کوئی جوڑ نہیں :)

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟

بہترین اوصاف کا مالک
اپیا اتنا بڑا خطاب مجھ سی مرقع خامی ذات کے لیئے۔ :) سچ ہے اپیاؤں کو چھوٹوں کی غلطیاں نظر نہیں آتیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
اسلام آباد میں بارش کی تصاویر والے دھاگے سے- ایک دو بار فون پر اور اسکائپ پر بات ہوئی
جی بالکل۔ :) اسلام آباد کی تو اور بھی بہت سی تصاویر جمع ہو گئی ہیں۔ :)

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر تو نہیں یاد لیکن ان کے سادہ دل ہونے کا علم جلدی ہوگیا تھا
ایک پیارا سا لڑکا ، ہنس مکھ اور خوش باش
:) سادہ دل بندے کدھر جائیں والا شعر اپنے ہی لیئے ہے :)

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
خوش اخلاقی اور زندہ دلی
:) :)
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
چھوٹوں پر مجھے غصہ نہیں آتا :) بدتمیزی ، غصہ ، ضد اور ناک میں دم ہم صرف بڑوں کا کرتے ہیں :) چھوٹے تو لاڈلے ہیں
بالکل زبیر بھائی غصہ آنا ہی بڑوں پر چاہیئے۔ ان سے ہی تو سیکھتے ہیں ہم چھوٹے :p

مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
ایک بار ان کا بنا آلو بھوت جو شائد آلو گوشت بنانےکی کوشش تھی دیکھ کر ان کے ہاتھ کا بنا کھانا
نہیں بھئی ہم اتنے بھی با مروت نہیں کہ زہر مار کرلیں :) بھوک برداشت کی جاسکتی ہے
لو جی۔۔۔ بس شروع ہوگیا اختلاف۔۔۔ کیا تھا جو آپ بھی اک لگی لپٹی رکھ لیتے۔۔۔ :confused:

مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
زندہ دلی
:) :)

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
مشورے مجھ سے مت لینا کبھی بھی یہی مشورہ ہے
اس بات کو آزما کر دیکھا جائے گا۔ :devil:

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
ہم کیا ہمارے رائے کیا؟ :)
آپ زبیر اور آپکی رائے زبیرانہ رائے :D

مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
سیاسی :)
توبہ کریں۔۔۔:eek: کیوں میری بھائی کی زندگی عزیز نہیں رہی کیا :confused:

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
عشبہ کی تصاویر والا
:) :)

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
ابھی نیلم کے انٹرویومیں ان صاحب کی خوب دُرگت بنائی تھی تو یہ تعبیر کو مدد
کے لیے پکارنے لگے جس پر بہت لُطف آیا
اور تعبیر اپیا نے جو حال کیا۔ اللہ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ :cry:

مہمان کو کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
ببلو سا بھائی :)
بس اب میں نے سمارٹ ہوجانا ہے :evil:
 
زبیر مرزا

محفلین
بس اب میں نے سمارٹ ہوجانا ہے :evil:

کچھ لوگوں کی جسمانی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ وہ bulky and heavy لگتے ہیں - اس کا مطلب نہیں کہ وہ اسمارٹ نہیں
میرا چھوٹا بھائی بھی ایسا ہے جو میری نظرمیں دنیا کا سب سے اسمارٹ آدمی ہے لہذا تم فکر مت کرو اسمارٹنس کی :)
 
ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔۔۔ :eek:
جی بالکل بالکل اب تو بالکل بھی نہیں کروں گا۔ :laugh:
 
مقدس

لائبریرین
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
مہمان بھیا کا تعارف والا دھاگہ پڑھا تھا اور اس کے بعد بھیا کے ساتھ مختلف تھریڈز میں بات ہوتی رہتی تھی۔ ویسے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ​
بھیا سے بات کرنے میں پہل میں نے ہی کی ہو گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی اور بھیا بیچارے سوچتے ہوں گے۔۔۔ اففف یہ کس کو بہن کہہ دیا​
اب جان کیسے چھڑواوں۔۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
تعارف پڑھ کر سوچا تھا کہ کیسا بندہ ہے خود ہی کہہ رہا ہے کہ میرے اندر کچھ نہیں۔۔ ہی ہی ہی یعنی کہ عقل سے پیدل۔۔ اپس نہیں میرا مطلب کہ کتنا سیدھا سادا بولا بالا بندہ ہے​
کہ خود ہی اپنے منہ سے اپنی تعریف کیے جا رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ وہ تو بعد میں پتا چلا کہ انتہا کے چالاک ۔۔۔ نہیں نہیں۔۔ انتہا کے ذہن ہیں۔۔سچ میں۔۔ ہر فن مولا بندے ہیں۔ کسی موضوع پر بات کر لیں۔۔ ہر بات کا جواب ان کے پاس ہوتا ہے۔۔ اب میں نے ان کو منہ پھٹ ہر گز نہیں کہا۔۔ بس حاضر جواب کہا ہے :ROFLMAO:
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہر ایک سے گھل مل جانے والی عادت۔۔ مذاق کرتے بھی ہیں اور جب ان کے ساتھ کیا جائے تو اس کو برداشت بھی کر لیتے ہیں۔۔ بہت زیادہ خیال رکھنے والے بھیا ہیں​
بہنوں، بیٹیوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتے۔ ویسے میں جب اداس ہوتی ہوں تو مجھے اکثر ہنساتے رہتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
نین بھیا کو ان کے ہاتھ کا کھانا کھلا کر۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔ لیکن نہیں۔۔ سوچتی ہوں کہ اگر ایسا کر دیا تو اپنے ہی بھائی تکلیف میں ہوں گے اور یہ کوئی اچھی بات تو ہر گز نہیں ہے ناں​
اس لیے نین بھیا پر دو دن بات نہ کرنے پر پابندی ہو گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔، سچی میں بھیا اتنی باتیں کرتے ہیں کہ یہ ایک بہت بڑی سزا ہو گی نینی بھیا کے لیے۔۔ ہی ہی ہی ہی​
کتنا مزہ آئے گا ۔۔ بھابھی کی تو موجیں ہو جائیں گئیں۔۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
اب بھائی کے ہاتھ کا بنا بہن نہیں کھائے گی تو کیا پڑوسی آکر کھائیں گے۔۔ بھائی ہیں تو ان کے ہاتھ کا جلا کھانا ہمیں کھانا ہی پڑے گا۔۔ یہ اور بات کہ ہاسپٹل میں روم بکنگ پہلے کروا دوں گی​
ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
سب کا خیال رکھتے ہیں۔۔ حاضر جواب ہیں۔۔ اور بہت اچھا لکھتے ہیں۔۔ محفل میں میرے فیورٹ رائٹر ہیں۔۔ یہ سب مجھے​
بھی سیکھنا ہے نینی بھیا۔۔ اور وہ بھی بغیر فیس کے۔۔ اتنے ڈھیر سارے رشتے ہیں آپ سے۔۔ جیسے کہ آپ کی بہن بھی ہوں، بٹیا بھی ہوں،​
آپ کی بیٹی کی پھوپھو بھی ہوئی اور آپ کی زوجہ محترمہ کی نند بھی۔۔ دیکھا۔۔۔ کیا اب بھی فیس مانگیں گے مجھ سے۔۔:rollingonthefloor:
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
جب بھی چائے یا کافی بنایا کریں ۔۔ ایک بڑا والا مگ میرے لیے بھی پلیزز۔۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
نینی بھیا کا اوتار ہمیشہ میرا فیورٹ ہوتا ہے جب تک اس میں عشو بے بی کی پکس ہوتی ہیں۔۔ ہی ہی ہی​
اور نینی بھیا کا کیا کوئی دستخط بھی ہے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میں نے تو نہیں دیکھا۔۔​
لولززززز​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
جہاں جہاں میں ہوتی ہوں۔۔ وہاں وہاں بھیا تو ہوتے ہی ہیں۔۔ اس لیے اور کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے اور بقول لوگوں کے میں تو ویسے بھی ہر​
جگہ پائی جاتی ہوں ۔۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ویسے نینی بھیا کو کبھی کبھی سیاست والے دھاگے میں جا کر ایک عدد حکایت ضرور لکھنی چاہئے۔۔ ہی ہی ہی​
سارے سیاسی بھائیوں پر :rollingonthefloor:
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
اوہو یہ ایک مشکل سوال ہے۔۔۔ کیونکہ پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ کون کون سے دھاگے پسند نہیں ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی​
نینی بھیا کی ساری تحریریں میری فیورٹ ہیں​
چاہے وہ حکایتیں ہوں، محفلی منے کی دھلائی ہو یا پائتھون کی واپسی​
اور سب سے زیادہ فیورٹ جو بھیا نے ابھی لکھی تھی اپنے امی ابو کے لیے۔۔​
بہت رلایا تھا اس تحریر نے مجھے۔ بٹ آئی اسٹیل لو اٹ​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
بھیا کے دیئے گئے سارے القاب۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اگر میں یہاں بتا دوں​
تو میری ہی عزت ہونی ہے۔۔۔ لولزززز چلیں ایک دو بتا دیتی ہوں​
ویلی، نکمی اور وغیرہ وغیرہ​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
بھیا مجھے لاڈلی بہنا بولتے ہیں اس لیے آج سے نینی بھیا
"لاڈلے بھیا"
ہوئے :)
اور یہ بھیا کے لیے ایک گفٹ​
xp.simply_the_best_mug_coaster_set.brother.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
مہمان بھیا کا تعارف والا دھاگہ پڑھا تھا اور اس کے بعد بھیا کے ساتھ مختلف تھریڈز میں بات ہوتی رہتی تھی۔ ویسے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ​
بھیا سے بات کرنے میں پہل میں نے ہی کی ہو گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی اور بھیا بیچارے سوچتے ہوں گے۔۔۔ اففف یہ کس کو بہن کہہ دیا​
اب جان کیسے چھڑواوں۔۔​
شکر ہے تعارفی دھاگہ پڑھ رکھا تھا :) میرا خیال کہ کسی دھاگے میں گپ شپ ہوئی تھی۔ پھر تمہارے کسی کیفیت نامے پر۔ اور وہ فالودہ والا دھاگہ کھولا تھا ہم نے :)
ویسے مجھے جان چھڑانی ہی نہیں ہے اپنی بٹیا سے :)
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
تعارف پڑھ کر سوچا تھا کہ کیسا بندہ ہے خود ہی کہہ رہا ہے کہ میرے اندر کچھ نہیں۔۔ ہی ہی ہی یعنی کہ عقل سے پیدل۔۔ اپس نہیں میرا مطلب کہ کتنا سیدھا سادا بولا بالا بندہ ہے​
کہ خود ہی اپنے منہ سے اپنی تعریف کیے جا رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ وہ تو بعد میں پتا چلا کہ انتہا کے چالاک ۔۔۔ نہیں نہیں۔۔ انتہا کے ذہن ہیں۔۔سچ میں۔۔ ہر فن مولا بندے ہیں۔ کسی موضوع پر بات کر لیں۔۔ ہر بات کا جواب ان کے پاس ہوتا ہے۔۔ اب میں نے ان کو منہ پھٹ ہر گز نہیں کہا۔۔ بس حاضر جواب کہا ہے :ROFLMAO:
یہ جون ایلیاء کا شعر ہے
میں اور خود سے تجھ کو چھپاؤں گا ، یعنی میں
لے دیکھ لے میاں مرے اندر بھی کچھ نہیں
اسکا دوسرا مصرعہ بطور عنوان منتخب کر لیا۔ :)
منہ پھٹ نہیں کہا بھلے پر لوگوں کا ذہن تو بنا دیا نہ اس بارے میں (n)
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہر ایک سے گھل مل جانے والی عادت۔۔ مذاق کرتے بھی ہیں اور جب ان کے ساتھ کیا جائے تو اس کو برداشت بھی کر لیتے ہیں۔۔ بہت زیادہ خیال رکھنے والے بھیا ہیں​
بہنوں، بیٹیوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتے۔ ویسے میں جب اداس ہوتی ہوں تو مجھے اکثر ہنساتے رہتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔​
بالکل یہ بات سچ ہے کہ مجھے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا رونا بالکل پسند نہیں :)
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
نین بھیا کو ان کے ہاتھ کا کھانا کھلا کر۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔ لیکن نہیں۔۔ سوچتی ہوں کہ اگر ایسا کر دیا تو اپنے ہی بھائی تکلیف میں ہوں گے اور یہ کوئی اچھی بات تو ہر گز نہیں ہے ناں​
اس لیے نین بھیا پر دو دن بات نہ کرنے پر پابندی ہو گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔، سچی میں بھیا اتنی باتیں کرتے ہیں کہ یہ ایک بہت بڑی سزا ہو گی نینی بھیا کے لیے۔۔ ہی ہی ہی ہی​
کتنا مزہ آئے گا ۔۔ بھابھی کی تو موجیں ہو جائیں گئیں۔۔​
میں تو پہلے ہی تین چار دن بعد آیا ہوں محفل پر۔ یعنی سزا پوری کر آیا ہوں :p
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
اب بھائی کے ہاتھ کا بنا بہن نہیں کھائے گی تو کیا پڑوسی آکر کھائیں گے۔۔ بھائی ہیں تو ان کے ہاتھ کا جلا کھانا ہمیں کھانا ہی پڑے گا۔۔ یہ اور بات کہ ہاسپٹل میں روم بکنگ پہلے کروا دوں گی​
ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔ ۔​
جلدی سے بکنگ کروا لو۔۔۔ کیوں کہ میں نے آج اپنے لیئے پیزا آرڈر کیا ہے۔ :) اور تمہارے لیئے آلو بنانے لگا ہوں :devil:
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
سب کا خیال رکھتے ہیں۔۔ حاضر جواب ہیں۔۔ اور بہت اچھا لکھتے ہیں۔۔ محفل میں میرے فیورٹ رائٹر ہیں۔۔ یہ سب مجھے​
بھی سیکھنا ہے نینی بھیا۔۔ اور وہ بھی بغیر فیس کے۔۔ اتنے ڈھیر سارے رشتے ہیں آپ سے۔۔ جیسے کہ آپ کی بہن بھی ہوں، بٹیا بھی ہوں،​
آپ کی بیٹی کی پھوپھو بھی ہوئی اور آپ کی زوجہ محترمہ کی نند بھی۔۔ دیکھا۔۔۔ کیا اب بھی فیس مانگیں گے مجھ سے۔۔:rollingonthefloor:
لو جی۔۔۔ آجاؤ بس کاپی پنسل پکڑ کر۔۔ مکتب میں درس کا اجراء جلد ہی کیا جائے گا۔ پر باقیوں سے فیس لیں گے ہم (y)
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
جب بھی چائے یا کافی بنایا کریں ۔۔ ایک بڑا والا مگ میرے لیے بھی پلیزز۔۔​
میرا پہلے والا کپ تو لے لیا ہے تم نے۔ ابھی میں نے نیا نہیں خریدا :cool:
ویسے میں تمہیں اک بڑا مگ گفٹ کروں گا۔ کبھی نہ کبھی۔ امید پر دنیا قائم ہے :p
اور ابھی کے لیئے بھیا کے ہاتھ کی بنی کافی پیش ہے۔
11320_10151736264166978_18172255_n.jpg
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
نینی بھیا کا اوتار ہمیشہ میرا فیورٹ ہوتا ہے جب تک اس میں عشو بے بی کی پکس ہوتی ہیں۔۔ ہی ہی ہی​
اور نینی بھیا کا کیا کوئی دستخط بھی ہے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میں نے تو نہیں دیکھا۔۔​
لولززززز​
لو جی۔۔۔ تم نے کبھی ہمارے دستخط ہی نہیں پڑھے۔:mad: پس ثابت ہوا کہ کوئی تحریر آخر تک نہیں پڑھی تم نے o_O
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
جہاں جہاں میں ہوتی ہوں۔۔ وہاں وہاں بھیا تو ہوتے ہی ہیں۔۔ اس لیے اور کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے اور بقول لوگوں کے میں تو ویسے بھی ہر​
جگہ پائی جاتی ہوں ۔۔۔ ۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ویسے نینی بھیا کو کبھی کبھی سیاست والے دھاگے میں جا کر ایک عدد حکایت ضرور لکھنی چاہئے۔۔ ہی ہی ہی​
سارے سیاسی بھائیوں پر :rollingonthefloor:
سیاست والے دھاگے میں لوگوں کی حکایت کی نہیں مارشل لاء کی ضرورت ہے۔ :evil: حکایتیں تو وہ اتنی سنا دیں گے کہ الاماں والحفیظ
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
اوہو یہ ایک مشکل سوال ہے۔۔۔ کیونکہ پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ کون کون سے دھاگے پسند نہیں ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی​
نینی بھیا کی ساری تحریریں میری فیورٹ ہیں​
چاہے وہ حکایتیں ہوں، محفلی منے کی دھلائی ہو یا پائتھون کی واپسی​
اور سب سے زیادہ فیورٹ جو بھیا نے ابھی لکھی تھی اپنے امی ابو کے لیے۔۔​
بہت رلایا تھا اس تحریر نے مجھے۔ بٹ آئی اسٹیل لو اٹ​
:) میں نے تمہاری ہی لکھی تحریریں پڑھی تھیں۔ سوچا خود بھی لکھ کر دیکھتا ہوں ایسی تحریر :)
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
بھیا کے دیئے گئے سارے القاب۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اگر میں یہاں بتا دوں​
تو میری ہی عزت ہونی ہے۔۔۔ لولزززز چلیں ایک دو بتا دیتی ہوں​
ویلی، نکمی اور وغیرہ وغیرہ​
ارے میں کیا کریڈٹ لوں انکا۔ یہ تو سب تمہاری محنت ہے بٹیا رانی :)
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
بھیا مجھے لاڈلی بہنا بولتے ہیں اس لیے آج سے نینی بھیا
"لاڈلے بھیا"
ہوئے :)
اور یہ بھیا کے لیے ایک گفٹ​
xp.simply_the_best_mug_coaster_set.brother.jpg
زبردست :) بہت پیارا گفٹ ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں تو جناب! وقت آگیا ہے پھر سے ایک اور شخصیت کی پٹائی کا۔۔ اپسس میرا مطلب ایک اور شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے کا۔۔
clear.png

ہاں تو جی اس ہفتے کی مہمان شخصیت ایک ایسے بھائی ہیں جو لوگوں کی بستی کرنے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔۔ہر بات کا جواب پہلے سے گھڑ کر رکھا ہوتا ہے۔۔ خاصے نکمے، فارغ اور ویلے انسان ہیں۔۔ جاب تو کرتے ہیں لیکن وہاں بھی عموما٘ چائے اور نیٹ کے شغل میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا بھاری بھر کم تعارف کرانے کے بعد کتنا عرصہ میری ان سے بات نہیں ہوئی کہ یہ اتنی مشکل باتیں کرنے والا بندہ کتنا بورنگ ہو گا لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔۔ ہمارا ان سے آخرکار ٹاکرا ہو ہی گیا۔۔ اپنے تعارف میں صرف ایک ہی بات تو سچ لکھی تھی بھائی میاں نے کہ "کہ لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں" ہی ہی ہی ہی۔۔

محفل پر انہیں تلاش کرنا ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ نیلم نے موجودہ کہاوت کہاں لکھی۔ اس کے آس کے پاس ہی کہیں نہ کہیں پائے جائیں گے۔۔نیلم کے ساتھ ان کی پارٹنر شپ خاصی کامیابی سے چل رہی ہے۔۔ ادھر وہ کہاوت پوسٹ کرتی ہے ادھر بھائی جی اس پر چھرا پھیرنے حاضر ہو جاتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ۔۔ خاصے خوش مزاج واقع ہوئے ہیں لیکن اگر یہ کسی کو تنگ کرنا چاہیں تو تب تک پیچھے نہیں ہٹتے جب تک اگلا بندہ ہاتھ جوڑ کر معافی نہ مانگ لے۔

بھائی جی کو ایک یہ بھی خوش فہمی لاحق ہے کہ وہ بہت معصوم ہیں۔۔ جبکہ ہم بہنیں ان کو اکثر اس بات کا احساس دلاتی رہتی ہیں کہ دوسروں کی ایسی باتوں کو دل پر مت لیا کریں۔۔ لیکن یہ ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں۔۔

اب مذاق ختم۔۔۔ ہماری آج کے مہمان ایک ایسے بھائی ہیں جو بہت پیارے، سوفٹ نیچر، اسٹریٹ فارورڈ اور بلا کے ذہین ہیں۔۔ ہر کام میں آگے۔۔ شاعری خود تو نہیں کرتے لیکن اعلٰی ذوق کے مالک ہیں۔ بہترین نثر نگاری کرتے ہیں۔۔ ہر ایک کی مدد کرنے میں آگے آگے۔۔ کسی کو پریشان نہیں دیکھ سکتے اور سب سے خاص بات بہنوں ، بیٹیوں کی آنکھ میں آنسو تو ان سے برداشت ہی نہیں ہوتے۔۔ ان کا بس چلے تو ساری دنیا کی خوشیاں ان کے دامن میں ڈال دیں۔۔

عشو بے بی سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔ اس کا ذکر، جس مان اور پیار سے کرتے ہیں۔۔ دل کرتا ہے کہ سنتے رہو۔۔ اس کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھنٹوں سرشار رہتے ہیں۔۔ اور ان کو کتنے فخر کے ساتھ ہمارے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔۔

ہاں جی میں انہی کا ذکر کر رہی ہوں جو ایک لونگ بابا ہیں عشو کے، جو اپنے امی اور ابو کے ہونہار بیٹے ہیں۔۔ ایک بہت ہی کئیرنگ ہسبینڈ ہیں۔۔ اور ساتھ میں بہنوں کے ایک بہترین بھیااا۔

mini-graphics-butterflies-559618.gif
جی ہاں اب کی بار کے مہمان ہیں
mini-graphics-butterflies-559618.gif

25swiux.jpg
نیرنگ خیال (نین بھیا)
25swiux.jpg

تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔

بہت اچھا تعارف لکھا مقدس۔ اور شخصیت بھی دلچسپ ڈھونڈی۔

مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
صحیح طرح سے یاد نہیں۔ شاید کسی تصویروں والے دھاگے میں ہوئی تھی۔

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
وہی پرانی بات کہ پہلا تاثر کچھ بھی قائم نہیں کیا تھا۔ لیکن اب ان کی پوسٹس دیکھ کر مجھے ذوالقرنین دلچسپ اور بہت گہری شخصیت کے مالک لگتے ہیں۔

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہلکا پھلکا اندازِ گفتگو اور اکثر جملوں میں 'ہے' اور 'ہیں' کے استعمال سے پرہیز دلچسپ لگتا ہے۔

مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
معلوم نہیں۔ لیکن آثار بتاتے ہیں کہ مہمان شخصیت نے میرا ایک کام لٹکائے رکھا تو مجھے غصہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ :cowboy:

مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
آلو گوشت والا کھانا؟ :shock:

مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟

یہ پوچھیں کہ کیا سیکھا ہے۔ 'شاپر ڈبل کرنا' سیکھا (y)

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟

فرمائش تو ایک کی ہوئی ہے اور مشورہ یہ ہے کہ میرا کام جلدی کر دیں ورنہ :cowboy:

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟

اوتار تو ہماری بھتیجی عشبہ رانی کا ہوتا ہے اور اس کے لئے :thumbsup: زبردست ۔ دستخط سے ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو کا اندازہ ہوتا ہے۔

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
عشبہ رانی بڑی سیانی :)

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟

شاپر ڈبل :openmouthed:

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
شاپر ڈبل بلکہ ٹرپل :openmouthed:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اچھا تعارف لکھا مقدس۔ اور شخصیت بھی دلچسپ ڈھونڈی۔
:) :)
صحیح طرح سے یاد نہیں۔ شاید کسی تصویروں والے دھاگے میں ہوئی تھی۔
میرا بھی کچھ ایسا ہی خیال ہے۔۔ ویسے شائد وہ میاں جی کے ہوٹل پر ہم نے کسی دھاگے میں گفتگو بھی کی تھی۔۔ :)

وہی پرانی بات کہ پہلا تاثر کچھ بھی قائم نہیں کیا تھا۔ لیکن اب ان کی پوسٹس دیکھ کر مجھے ذوالقرنین دلچسپ اور بہت گہری شخصیت کے مالک لگتے ہیں۔
گہری۔۔۔o_O

ہلکا پھلکا اندازِ گفتگو اور اکثر جملوں میں 'ہے' اور 'ہیں' کے استعمال سے پرہیز دلچسپ لگتا ہے۔
وہ تو میں بارہا کوشش کے باوجود بھی نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔ :)

معلوم نہیں۔ لیکن آثار بتاتے ہیں کہ مہمان شخصیت نے میرا ایک کام لٹکائے رکھا تو مجھے غصہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ :cowboy:
وہ کام آپکی دوستانہ فائرنگ کی بدولت روک دیا گیا تھا۔۔ یاد نہیں آپکو :)

آلو گوشت والا کھانا؟ :shock:
آگیا منہ میں پانی۔۔ اف کہاں لے جاؤں میں اتنے لذیذ کھانے :devil:

یہ پوچھیں کہ کیا سیکھا ہے۔ 'شاپر ڈبل کرنا' سیکھا (y)
دیکھا۔۔۔ میں نے آپکے سامنے اس معاشرے کا کیسا پہلو بےنقاب کیا۔۔۔ :laugh:

فرمائش تو ایک کی ہوئی ہے اور مشورہ یہ ہے کہ میرا کام جلدی کر دیں ورنہ :cowboy:
ارے بئی۔۔۔ حوصلہ رکھو۔۔۔ :)

اوتار تو ہماری بھتیجی عشبہ رانی کا ہوتا ہے اور اس کے لئے :thumbsup: زبردست ۔ دستخط سے ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو کا اندازہ ہوتا ہے۔
:shock:
:unsure:

عشبہ رانی بڑی سیانی :)
:) :)

بالکل :) یہ سبق ہے۔۔ بھولنا نہیں :)

شاپر ڈبل بلکہ ٹرپل :openmouthed:
اوئے میرے پر نہیں آزمانا۔۔۔ :censored:
 
تعبیر

محفلین
سوری نین میں نے ابھی تک یہاں نہیں لکھا :(
یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اپنے اتنے اچھے چھوٹے موٹے بھائی کے بارے میں،میں کچھ نا لکھوں ۔:)
ڈھیر ساے حساب برابر کرنے ہیں آخر تو :p
 
Top