مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےڈرامہ باز"

پردیسی

محفلین
DSC02765.JPG
پانچ (لفنگے) انار کلی کے قدیم شراب خانے کے جوار میں براجمان رہے لیکن شومئی قسمت شراب خانہ بند ہو چکا ۔ عاطف بٹ بھائی کچھ زیادہ ہی بے تابی سے مے کدے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔​
آپ بھی اب آہستہ آہستہ راز فاش کر رہے ہیں :LOL:
 
قیصرانی

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
نیلم کی کہاوت کا ریکارڈ لگ رہا تھا۔ ویسے غائبانہ بات چیت ہوتی تھی لیکن براہ راست گفتگو کی ہمت کا سبب نیلم کی کہاوتوں کو دی جانے والی جدت تھی​
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
بذلہ سنج اور کیئرنگ۔ دونوں خوبیاں بظاہر متضاد دکھائی دیتی ہیں لیکن انہوں نے بڑے پیار سے دونوں کو ساتھ بٹھایا ہوا ہے​
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
حساسیت​
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
انہیں یہ کہنا کافی رہے گا​
یہ چچا بھتیجی کا معاملہ ہے۔ آپ بھلا کون؟
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
بھابھی اتنا اچھا کھانا بناتی ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ مہمان شخصیت کو کھانا بنانے میں کوئی مشکل ہوتی ہو۔ عام طور پر یہ کلیہ دیکھا گیا ہے کہ اگر میاں کھانا پکانے میں چوپٹ ہوں تو انہیں بیوی بھی ویسی ہی ملتی ہے۔ یعنی کلیہ سے ثابت ہوا کہ مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے میں کوئی رسک نہیں :)
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
پنجابی کے الفاظ کا برمحل استعمال، جیسا کہ​
بِستی وغیرہ​
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
عشبہ کی تصاویر میں اتنی کنجوسی کیوں؟ ڈیجیٹل کیمرہ پر تو خرچہ بھی کوئی نہیں ہوتا :(
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
جی نہیں۔ جو ہیں، جیسے ہیں، ویسے ہی درکار و قبول ہیں​
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
پروگرامنگ سکھانے کے زمروں میں​
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
حکایاتِ نیرنگ سے بڑھ کر اور کون سا ہو سکتا ہے۔ ویسے ان کے ساتھ چائے پینے کا زیادہ موقع نہیں ملا :(
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
ان کے 75 فیصد کمنٹس یاد رہ جاتے ہیں۔ بس وہ باتیں بھول جاتی ہیں جو میرے متعلق ہوتی ہیں :laugh:
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
مقدس آپی نے اتنا اچھا سا ٹائٹل تو دے دیا (محفل کے ڈرامہ باز نہیں بلکہ "مہمان شخصیت" سمجھ تو گئے ہی ہوں گے نا؟:battingeyelashes: )​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پانچ (لفنگے) انار کلی کے قدیم شراب خانے کے جوار میں براجمان رہے لیکن شومئی قسمت شراب خانہ بند ہو چکا ۔ عاطف بٹ بھائی کچھ زیادہ ہی بے تابی سے مے کدے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔​
اب آپ اپنی روداد کا وعدہ اس طرح پورا کریں گے۔۔ :laugh:
اتنی جلدی کیا تھی۔ عشبہ کے تقاضا کرنے پر یہ روداد بیان کر دیتے :ROFLMAO:
 
ساجد

محفلین
اب آپ اپنی روداد کا وعدہ اس طرح پورا کریں گے۔۔ :laugh:
اتنی جلدی کیا تھی۔ عشبہ کے تقاضا کرنے پر یہ روداد بیان کر دیتے :ROFLMAO:
میں نے سوچا پہلے عشبہ رانی کے ”ابے“ کا تقاضا پورا کر دوں جب ہماری بٹیا رانی تقاضا کرے گی تو تب تک تو ”ابا“ بابا بن جائے گا۔۔:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
flower025.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
flower025.gif
پہلی بار بات چیت کمنٹس میں ہی ہوئی۔۔۔شاید نیلم کے ہی کسی دھاگے میں
کیوں کہ نینی بھیا کو تنگ کرنے میں جو مزہ ہے وہ کسی اور میں کہاں!:heehee:
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
نینی بھیا کے انداز میں شروع سے ہی بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔۔
بے اتنہا ذہانت کے ساتھ ساتھ بہت شگفتہ مزاج کی حامل شخصیت ہیں
اور یہی تاثر قائم ہے۔۔۔!
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
اپنے جذبات کو بہت خوبصورتی سے لفظوں میں پرو دیتے ہیں ۔۔۔
خوشیاں بانٹنے کا ہنر جانتے ہیں۔۔۔! رشتوں کو اہمیت دیتے ہیں ان کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
بہت سی خوبیاں ہیں نینی بھیا کی جو متاثر کرتی ہیں۔۔۔۔!
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟​
نینی بھیا پر غصہ آ ہی نہیں سکتا تو اگر موقع دیا بھی جائے تو ہنسی آجائے گی غصہ نہیں آئے گا۔۔۔:heehee:
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟​
بالکل کھالوں گی بھائیوں کے ہاتھ کا بنا کھانا جیسا بھی ہو لذیز لگے گا۔۔۔!
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
مزاج کی شگفتگی سیکھنا چاہوں گی ۔۔۔
تحریر میں سے ایک نئی تحریر کیسے جنم لیتی ہے
اور پھر اس تحریر کو کیسے اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جاتا ہے
یہ فن بھی سیکھنا ہے نینی بھیا۔۔۔!
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟​
بس اسی طرح خوبصورت تحریریں پڑھنے کا موقع فراہم کرتے رہا کیجئے بھیا!
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
نینی بھیا کے اوتار اور دستخط ان کے شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں اور اچھے لگتے ہیں
عشبہ پری کی تصاویر ہوں تو اور بھی اچھے لگتے ہیں کیوں کہ وہ تو ہماری بھتیجی ہے پیاری سی!
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
محفل کے جو زمرے میرے پسندیدہ ہیں وہاں بھیا موجود ہوتے ہیں۔۔!
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
بے شمار ہیں کسی ایک کا تعین کرنا بہت مشکل کام ہے
اور سب ہی اتنے لاجواب ہوتے ہیں کہ بے اختیار مسکرانے کا دل چاہتا ہے۔۔۔
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
میں اپنے نام کے وزن پر بھیا کو نینی بھیا بلاتی ہوں
اور یہی مجھے پسند ہے۔۔۔
flower025.gif
نینی بھیا ہمیشہ خوش رہیں۔۔یونہی مسکراتے رہیں۔۔۔مسکرانے کا سبب بنتے رہیں۔۔۔آمین!
flower025.gif
 
قیصرانی

لائبریرین

رانا

محفلین
نیرنگ خیال بھائی سے پہلی ملاقات تو یاد نہیں کس دھاگے میں ہوئی تھی لیکن ان کا نام اور مراسلے پڑھ کر جو پہلا تاثر لیا تھا وہ یہ تھا کہ شعر و ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں اور بعد کو یہ تاثر درست ثابت ہوا۔ میں نے تو ان کو بہت ملنسار اور خوشگوار طبیعت کا انسان پایا ہے۔ اور واقعی ایسے ہیں کہ ان کی موجودگی میں ماحول ہمیشہ خوشگوار ہی رہتا ہے۔ بلکہ حیرت ہوتی ہے کہ بعض اوقات انتہائی حساس دھاگوں کا بھی رخ کرتے ہیں تو بھی اسی طرح دودھ کے دھلے صاف نکل آتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت ہی کھلا دل پایا ہے انہوں نے۔ البتہ ہاتھ بھی اسی طرح کھلا ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔:) تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے محفل کو جوائن کئے ہوئے لیکن لگتا ہے کہ پتہ نہیں کب سے محفل کا حصہ ہیں۔ ان کی حکایتوں والی شناخت کا تو جواب نہیں۔ اتنی زبردست حکایتیں کہتے ہیں کہ بس۔ ایسا نپا تلا مزاح کا تڑکا ہوتا ہے کہ جیسے کسی کہنہ مشق ادیب کی تحریر پڑھ رہے ہیں۔ بلکہ ہمیں تو لگتا ہے کہ آئندہ میٹرک کے امتحان میں حکایات نیرنگ کہیں نصاب میں شامل نہ ہوجائے۔:) اور یہ کچھ بعید نہیں اگر نیرنگ بھائی تھوڑی سی ہمت کرکے حکایات نیرنگ کو کتابی شکل میں چھپوا لیں۔ ویسے کتابی شکل سے خیال آیا کہ اگر یہ پطرس بخاری کے دور میں کتابی شکل میں چھپتی تو میبل اور پطرس کچھ اسطرح گفتگو کررہے ہوتے:
پطرس: آج کل حکایات رومی پڑھ رہا ہوں۔ مصنف کے انداز بیان کا تو جواب نہیں۔ بہت ہی عمدہ انداز میں بندے اور خدا کے تعلق کو بیان کیا ہے۔
میبل: (جس نے کہیں کسی بک اسٹال پر حکایات نیرنگ کا صرف سرورق ہی دیکھا ہوگا) میں تو آجکل حکایات نیرنگ پڑھ رہی ہوں۔ زبردست کتا ب ہے۔ مصنف نے تصوف کی باریک راہوں کو اتنے آسان الفاظ میں حکایتوں کی شکل میں ڈھالا ہے کہ جواب نہیں۔ میں تو کہتی ہوں آجکل ہر صوفی اور تصوف کے دلدادہ کو اسے سرہانے کے نیچے رکھ کے سونا چاہئے۔

اور پاس سے اگر کوئی محفلین گزر رہا ہو گا تویہ تبصرہ سن کر دانتوں میں انگلیاں داب لے گا۔:)
بہرحال نیرنگ بھائی ایک لاجواب شخصیت ہیں محفل کی جو اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بندی خود کھانا پکا کر بھائیوں کو بھی کھلا دیتی ہے۔ آپ نے تو الٹا ان کی کُکنگ کھانے کی فرمائش کر دی؟
آئس ایج مووی میں بھی "نینی" نامی ایک مخلوق ہوتی ہے :)
تو یہاں تو سوال پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہو تو میں تو شوق سے کھا لوں گی لیکن بنانے میں بھی کوئی سستی نہیں دکھاتی:heehee:
 
بندی خود کھانا پکا کر بھائیوں کو بھی کھلا دیتی ہے۔ آپ نے تو الٹا ان کی کُکنگ کھانے کی فرمائش کر دی؟
آئس ایج مووی میں بھی "نینی" نامی ایک مخلوق ہوتی ہے :)
"نینی" نہیں "مینی"
مینی فلم میں میمتھ ہاتھی کا نام ہوتا ہے۔

http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Ice_Age_characters#Manny
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
ایک بار یہ اُلٹی گنتی گن رہے تھے۔سٹیٹس میسج پہ :D ۔تو میں نے وجہ پوچھی تھی تو معلوم ہوا کہ عید کی چھٹیاں ہونے لگی ہیں اور گھر جانے کے لیئے اُلٹی گنتی گن رہے ہیں
:) :) بالکل :) اور اسکے بعد حکایتوں پر لگا دیا تم نے :)

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
شروع میں تو میں انہیں کوئی بزرگ سمجھی تھی اسی لیئے ذرا عزت سے بات کرتی تھی جب پروفائل پک دیکھی تو پتہ چلا ہمارے ہی جیسے ہیں ۔
آئستہ آئستہ پھر جانا ۔کہ بہت سافٹ نیچر اور بہترین حس مزاح پائی ہے انہوں نے :)
ہیں!!! :eek: یعنی صرف بزرگوں کی عزت کرتی ہو تم۔۔ اور وہ بھی ذرا سی o_O
شکریہ :)

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہمارے مزاح کا بُرا نہیں مانتے :)
مزاح کا برا منایا کیسے جاتا ہے۔ :p

مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
ہنس ہنس کے :laugh:
یعنی جگتیں ماری جائیں گی:cautious:

مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
کھا لیں گے ۔اب کیا کرئے پھر کھانا تو پڑے گا ورنہ اور تو کسی نے نہیں کھانا:D
شکریہ شکریہ۔۔۔ :devil: ویسے مجھے لگتا ہے مجھے اپنے بنائے ہوئے باربی-کیو کی تصاویر لگانی ہی پڑیں گی :evil:

مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
جی بالکل،،، اپنے جزبات کو قلم کی نوک پر کیسے لے آتے ہیں یہ سیکھنا چاؤں گی
قلم کی نوک کو پیپر پر رکھیں۔ اور جو دل میں آئے لکھتے رہیں۔ کچھ نہ کچھ تحریر بن جائے گی جیسی میری ہوتی ہیں۔ :)

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
عشبہ کی تصاویر شئیر کرتے رہا کریں :)
وہ تو میں کرتا ہی رہتا ہوں :)

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
اوتار تو ان کا بہت کیوٹ ہوتا ہے لیکن جب عشبہ ہوتی ہے تب :laugh: (اپنا نہ سمجھ لیجئے گا)اور آج کل اپنی ماں کو مس کرتا ہوا دستخط بہت اچھا لگ رہا ہے :)
:) :)

مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
وہ خود ہی سارے کام کے دھاگوں میں پہنچ جاتے ہیں :laugh:
یعنی میں نے ہرکارے دوڑا رکھے ہیں :cowboy:
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
1؛عشبہ رانی بڑی سیانی
2:عرق انفعال
:) شکریہ :)

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
اتنے کمنٹس دیتے ہیں اب کون کون سے یاد رکھوں :)
یعنی اتنے کمنٹس دیئے اور یاد اک بھی نہیں :shock:

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
لفظوں کے جادوگر
بہت شکریہ۔۔ یہ تو بہت بڑا خطاب ہے۔ مجھ حقیر ذات کے لیئے اس کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ بہت شکریہ آپکا حکایتی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم کی کہاوت کا ریکارڈ لگ رہا تھا۔ ویسے غائبانہ بات چیت ہوتی تھی لیکن براہ راست گفتگو کی ہمت کا سبب نیلم کی کہاوتوں کو دی جانے والی جدت تھی​
بالکل قیصرانی بھائی :)
بذلہ سنج اور کیئرنگ۔ دونوں خوبیاں بظاہر متضاد دکھائی دیتی ہیں لیکن انہوں نے بڑے پیار سے دونوں کو ساتھ بٹھایا ہوا ہے​
ویسے اس بات کا مجھے بھی اندازہ نہیں کہ یہ چل کیسے رہی ہیں ساتھ ساتھ :)
:)
انہیں یہ کہنا کافی رہے گا​
یہ چچا بھتیجی کا معاملہ ہے۔ آپ بھلا کون؟
:laugh: اس معاملے سے میں بڑا تنگ ہوں :laugh:
بھابھی اتنا اچھا کھانا بناتی ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ مہمان شخصیت کو کھانا بنانے میں کوئی مشکل ہوتی ہو۔ عام طور پر یہ کلیہ دیکھا گیا ہے کہ اگر میاں کھانا پکانے میں چوپٹ ہوں تو انہیں بیوی بھی ویسی ہی ملتی ہے۔ یعنی کلیہ سے ثابت ہوا کہ مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے میں کوئی رسک نہیں :)
بالکل۔۔۔ یہ چیز قیصرانی بھائی۔ زندہ باد :)
پنجابی کے الفاظ کا برمحل استعمال، جیسا کہ​
بِستی وغیرہ​
ہاہاہاہا ایہہ گل دبی رین دیو :ROFLMAO:
عشبہ کی تصاویر میں اتنی کنجوسی کیوں؟ ڈیجیٹل کیمرہ پر تو خرچہ بھی کوئی نہیں ہوتا :(
میں تو بہت تصاویر اس کی محفل پر شئیر کرتا رہتا ہوں :(
جی نہیں۔ جو ہیں، جیسے ہیں، ویسے ہی درکار و قبول ہیں​
:):)
پروگرامنگ سکھانے کے زمروں میں​
سیکھنے والے زمروں میں تو ہوتا ہوں۔ سکھانے والوں میں پتہ نہیں کب آؤں گا۔ :)
حکایاتِ نیرنگ سے بڑھ کر اور کون سا ہو سکتا ہے۔ ویسے ان کے ساتھ چائے پینے کا زیادہ موقع نہیں ملا :(
بہت شکریہ :)۔ آپ کو جانے کی جلدی جو تھی۔ :) اگلی بار ذرا ہمارے لیئے وقت نکال کر آئیے گا۔ :)
ان کے 75 فیصد کمنٹس یاد رہ جاتے ہیں۔ بس وہ باتیں بھول جاتی ہیں جو میرے متعلق ہوتی ہیں :laugh:
ہاہاہا:biggrin: شکاری کی کہانی ادھار ہے مجھ پر :cowboy:
مقدس آپی نے اتنا اچھا سا ٹائٹل تو دے دیا (محفل کے ڈرامہ باز نہیں بلکہ "مہمان شخصیت" سمجھ تو گئے ہی ہوں گے نا؟:battingeyelashes: )​
بالکل سمجھ گئے۔ اب تفصیلات کی ضرورت قطعاً نہیں رہی :devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
پہلی بار بات چیت کمنٹس میں ہی ہوئی۔۔۔ شاید نیلم کے ہی کسی دھاگے میں
کیوں کہ نینی بھیا کو تنگ کرنے میں جو مزہ ہے وہ کسی اور میں کہاں!:heehee:
یعنی یہ نین بھیا کو تنگ کرو پیکج ہے جو میری ساری بہنوں نے سبسکرائب کرایا ہوا ہے (n)
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
نینی بھیا کے انداز میں شروع سے ہی بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔۔
بے اتنہا ذہانت کے ساتھ ساتھ بہت شگفتہ مزاج کی حامل شخصیت ہیں
اور یہی تاثر قائم ہے۔۔۔ !
:) :) :)
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
اپنے جذبات کو بہت خوبصورتی سے لفظوں میں پرو دیتے ہیں ۔۔۔
خوشیاں بانٹنے کا ہنر جانتے ہیں۔۔۔ ! رشتوں کو اہمیت دیتے ہیں ان کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
بہت سی خوبیاں ہیں نینی بھیا کی جو متاثر کرتی ہیں۔۔۔ ۔!
بالکل بٹیاٖ! یہ رشتے ہی تو ہیں جن کا تقدس سب سے زیادہ ضروری ہے۔ بقیہ سب تو ثانوی ہے :)
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟​
نینی بھیا پر غصہ آ ہی نہیں سکتا تو اگر موقع دیا بھی جائے تو ہنسی آجائے گی غصہ نہیں آئے گا۔۔۔ :heehee:
:) :) :)
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟​
بالکل کھالوں گی بھائیوں کے ہاتھ کا بنا کھانا جیسا بھی ہو لذیز لگے گا۔۔۔ !
زبردست۔۔ عینی یہ چیز۔۔۔۔ (y)
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
مزاج کی شگفتگی سیکھنا چاہوں گی ۔۔۔
تحریر میں سے ایک نئی تحریر کیسے جنم لیتی ہے
اور پھر اس تحریر کو کیسے اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جاتا ہے
یہ فن بھی سیکھنا ہے نینی بھیا۔۔۔ !
ارے یہ تو کوئی فن ہی نہیں۔۔۔ میں تو محفل پر آ کر ہی لکھنا شروع کیا۔ اور آپ سب احباب کی محبت سے ہی لکھ پایا جو بھی لکھا۔ :) اب جو خود ہی نوآموز ہو۔ وہ کیا مدد کرے گا :)
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟​
بس اسی طرح خوبصورت تحریریں پڑھنے کا موقع فراہم کرتے رہا کیجئے بھیا!
بالکل۔ کوشش کرتا رہوں گا :)
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
نینی بھیا کے اوتار اور دستخط ان کے شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں اور اچھے لگتے ہیں
عشبہ پری کی تصاویر ہوں تو اور بھی اچھے لگتے ہیں کیوں کہ وہ تو ہماری بھتیجی ہے پیاری سی!
:) شکریہ :)
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
محفل کے جو زمرے میرے پسندیدہ ہیں وہاں بھیا موجود ہوتے ہیں۔۔!
:) :)
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
بے شمار ہیں کسی ایک کا تعین کرنا بہت مشکل کام ہے
اور سب ہی اتنے لاجواب ہوتے ہیں کہ بے اختیار مسکرانے کا دل چاہتا ہے۔۔۔
:) :) :)
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
میں اپنے نام کے وزن پر بھیا کو نینی بھیا بلاتی ہوں
اور یہی مجھے پسند ہے۔۔۔
زبردست :)
نینی بھیا ہمیشہ خوش رہیں۔۔یونہی مسکراتے رہیں۔۔۔ مسکرانے کا سبب بنتے رہیں۔۔۔ آمین!
آمین آمین :) :) یہ دعا تمہارے لیئے بھی بٹیا :)
 
مہ جبین

محفلین
roses-desi-glitters-811.gif

مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

نیرنگ نے جو پہلی تحریر محفل میں پوسٹ کی تھی " چل بئی کاکا سیٹ اگے کر " بس وہیں سے بات چیت کاآغاز ہوا تھا
roses-desi-glitters-811.gif

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
roses-desi-glitters-811.gif

پہلا تاثر ،تعارف پڑھنے کے بعد یہی تھا کہ کافی خوش مزاج انسان ہیں
اور وقت گزرنے کے ساتھ جب مختلف تھریڈز میں گفتگو ہوئی تو یہ تاثر مزید گہرا ہوا اور انکی ذات کے بہت مثبت پہلو سامنے آئے
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
roses-desi-glitters-811.gif

خوش اخلاقی تو نین کی ذات کا ایک نمایاں وصف ہے ہی لیکن اس بھی زیادہ مجھے عشبہ رانی کے ساتھ نین کی والہانہ محبت کا انداز بہت اچھا لگتا ہے
اللہ اس محبت میں روز بروز ترقی عطا فرمائے اور باپ بیٹی کی محبت کو نظرِ بد سے بچائے آمین
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
roses-desi-glitters-811.gif

ارے بھئی مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں ان پر بھلا کیوں غصہ کیا جائے :p
اگر اپنے نیرنگ بھائی کی بات ہے تو اول تو بھائیوں پر بہنیں غصہ کرتی کیا اچھی لگیں گی اور اگر کرنا پڑا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو
مجھے واقعی میں ہنسی آجائے گی۔۔۔۔۔۔غصہ نہیں آئے گا :heehee:
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
roses-desi-glitters-811.gif

اب آلو گوشت دیکھنے میں تو اچھا لگ رہا تھا تو یقیناً ذائقہ بھی میں اچھا ہی ہوگا
تو میں تو مزے لیکر کھاؤں گی:)
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
roses-desi-glitters-811.gif

نین کی تحریروں میں جو اثر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب چاہے ہنسا ہنسا کر برا حال کردے ۔۔۔۔۔۔اور جب چاہے ایک سنجیدہ تحریر لکھ کر رلادے
اس فن پر اسے کمال کا عبور ہے
یہ سب واقعی خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں اس کو سیکھنا بھی مشکل اور سکھانا تو اس سے بھی زیادہ مشکل
بس دعا ہے کہ اللہ کریم اس کو اس فن میں اوجِ کمال عطا فرمائے آمین
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
roses-desi-glitters-811.gif

نین بھیا عشبہ کی تصویر لگاتے ہو تو اسکی نظر اتارتے رہا کرو
اور لکھنا کبھی نہ چھوڑنا کہ قلم تمہاری طاقت ہے
(اور ہاں اُن جانوروں پر ضرور لکھنا جو ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں )

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
roses-desi-glitters-811.gif

اوتار میں تو ماشاءاللہ عشبہ رانی ہی سجتی ہے ، تو وہ بہترین ہے
اور دستخط میں کچھ عرصے پہلے نین نے ایک شعر لکھا تھا جو مجھے یاد رہ گیا اور اکثر و بیشتر میرے ذہن میں گونجتا ہے
"دل جیتنے کے فن پہ اگر دسترس نہ ہو
دکھتی رگوں کو چھیڑنا دانشوری نہیں "
(شعر کچھ غلط لکھا ہو تو اصلاح پلیز )
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
roses-desi-glitters-811.gif

نین تو خود ہی ہر اس جگہ موجود ہوتے ہیں جہاں انہیں ہونا چاہیئے:)

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
roses-desi-glitters-811.gif

"چل بئی کاکا سیٹ اگے کر"
"حکایاتِ نیرنگ"
"عشبہ رانی بڑی سیانی"
اور" عرقِ انفعال"
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
roses-desi-glitters-811.gif
"وحشی تحریر":)

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟

بہترین اوصاف کا مالک
6307.gif
 
Top