ابن سعید
خادم
روحانی بابا! آپ یہ بات بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم آپ کو بے حد عزیز رکھتے ہیں اور آپ نے بھی ہمیں ہمیشہ اپنی محبتوں سے نوازا ہے، گو کہ ہمارا رابطہ و سامنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کیوں کہ ہماری دلچسپیاں یکسر مختلف ہیں۔ اگر آپ ہمیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں تو ہم یہ حق ایک دفعہ پھر استعمال کرنا چاہیں گے کہ آپ کو مشورہ دیں کہ یوں کسی کی شخصیت کو عمومی فورم میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔۔۔ کئی دفعہ ہمیں تمام تر صورتحال کا علم نہیں ہوتا لہٰذا حسن ظن احسن ترین عمل ہے۔۔۔ اس سے تعلقات بھی خوشگوار رہتے ہیں اور بعد میں کسی بات پر افسوس کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔سعود بھائی بہت اچھے انسان ہیں۔۔۔ ۔ان کی سب سے بڑی خوبی ٹھنڈے دماغ کا حامل ہونا ہے اور بحیثیت منظم غیر جانبدار ہونا ہے ایک مرتبہ مجھے ادھر ایک موڈیٹر جو کہ اب سابقہ ہوچکے ہیں جن سے میری ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی نہ کسی دھاگہ میں اور نہ کبھی ذاتی میں اُن سے میرا کسی خالصتاً علمی نقطہ نظر سے اختلاف ہوا ۔۔۔ ۔۔۔ ان ہی دنوں ایک دھاگہ انتظامیہ میں سے کسی نے پیش کیا کہ کیا موڈیٹرز کو تبدیل کرنا چاہیئے ہے یا نہیں ۔۔۔ ۔۔تو ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔۔۔ ۔میں نے اس میں لکھا کہ ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اور بہت دھیمے مزاج کا حامل ہے حالانکہ ظفری کے ساتھ میری کئی مرتبہ کھٹ پھٹ بھی ہوچکی ہے لیکن جو حقیقت ہے سو وہ یہی ہے کہ ظفری ایک غیر جانبدار شخصیت تھی۔۔۔ ۔بہرحال اسی دھاگے میں بندے نے یہ مراسلہ کیا کہ ایک موڈیٹر سخن کے زمرے میں اندھوں میں کانا راجہ ہے اور اس زمرہ پہ ایک دھبہ ہے۔۔۔ ۔تو اس پر نبیل نے کہا کہ روحانی بابا اپ کو جو شکایت ہے آپ اُس موڈیٹر کو خود ہی ذاتی پیغام میں بتا دیں۔۔۔ ۔۔لیکن ابن سعود بھیا نے مجھے کہا کہ اپ کو جو شکایت ہے وہ آپ مجھے ذپ کردیں۔۔۔ ۔اگرچہ انہوں نے پی ایم،پی ایم کھیلتے ہوئے تمام تر دفاع اُسی موڈیٹر کا کیا لیکن میری شکایت جو کہ مبنی برحق تھی اس کو ضرور سنا۔۔۔ ۔بعد میں اُس پر ایکشن لیا یا نہ لیا وہ ایک الگ بات ہے لیکن بہرحال میری شکایت سُنی ضرور۔۔۔ ۔۔