تعبیر
محفلین
السلام علیکم
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ
مہ جبین
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ
بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو نئے ماحول میں نا صرف جلد گھل مل جاتے ہیں بلکہ اپنا ایک اہم مقام بھی بنا لیتے ہیں۔اس دفعہ کی مہمان شخصیت بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی حامل ہیں جنہیں ناصرف یہاں ہر کوئی جانتا ہے اور اپنا سمجھتا ہے بلکہ سب کے احترام کا یہ حال ہے کہ کوئی انہیں"آنی" کہ کر پکارتا ہے تو کوئی"آنٹی" تو کوئی"خالہ" تو کوئی "بہنا"
انکی ذہانت اور بردباری کے ہر کوئی گن گاتا ہے ۔وہ حضرات جو عورتوں کو زیرو سمجھتے ہیں وہ بھی ان سے بات کرنے کے بعد عورتوں کی تعریف اور واہ واہ کرنے لگتے ہیں۔
ہماری یہ مہمان شخصیت محفل کے ہر گوشے میں پائی جاتی ہیں خواہ وہ عام سی گفتگو ہو یا ادب و شعروشاعری ۔صحافت و سیاست نا صرف خود ٹاپکس پوسٹ کرتی ہیں بلکہ دوسروں کو انکے ٹاپکس پر دل کھول کر سراہتی بھی ہیں اور حصہ بھی ڈالتی ہیں ۔تعریف کے علاوہ اگر تنقید بھی کرنی ہو تو ایسے ایسے نقطے پیش کرتی ہیں کہ قائل ہونا ہی پڑتا ہے
تو اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہیں
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات وتاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے یہ آپکی مرضی ہے کہ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟
3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
اس تھریڈ کا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری کرنا اور کسی کو کم یا برتر ثابت کرنا نہیں ہے بلکہ مہمان شخصیت سے اپنی عقیدت واپنائیت کا اظہارکرنا،کچھ دوستانہ ماحول پیدا کرنا اور اگر اجنبیت کو دور کرنا ہے اور جنہوں نے ابھی تک مہمان شخصیت سے بات چیت کا آغاز نہیں کیا ان کے لیے ایک موقع فراہم کرنا ہے