السلام علیکم
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ
بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو نئے ماحول میں نا صرف جلد گھل مل جاتے ہیں بلکہ اپنا ایک اہم مقام بھی بنا لیتے ہیں۔اس دفعہ کی مہمان شخصیت بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی حامل ہیں جنہیں ناصرف یہاں ہر کوئی جانتا ہے اور اپنا سمجھتا ہے بلکہ سب کے احترام کا یہ حال ہے کہ کوئی انہیں"آنی" کہ کر پکارتا ہے تو کوئی"آنٹی" تو کوئی"خالہ" تو کوئی "بہنا"انکی ذہانت اور بردباری کے ہر کوئی گن گاتا ہے ۔وہ حضرات جو عورتوں کو زیرو سمجھتے ہیں وہ بھی ان سے بات کرنے کے بعد عورتوں کی تعریف اور واہ واہ کرنے لگتے ہیں۔ہماری یہ مہمان شخصیت محفل کے ہر گوشے میں پائی جاتی ہیں خواہ وہ عام سی گفتگو ہو یا ادب و شعروشاعری ۔صحافت و سیاست نا صرف خود ٹاپکس پوسٹ کرتی ہیں بلکہ دوسروں کو انکے ٹاپکس پر دل کھول کر سراہتی بھی ہیں اور حصہ بھی ڈالتی ہیں ۔تعریف کے علاوہ اگر تنقید بھی کرنی ہو تو ایسے ایسے نقطے پیش کرتی ہیں کہ قائل ہونا ہی پڑتا ہےتو اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہیںمہ جبین
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات وتاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے یہ آپکی مرضی ہے کہ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
مجھے صحیح طور یاد نہیں لیکن شاید ان کو خوش آمدید کہا جا رہا تھا یا ' کون ہے جو محفل میں آیا' کے دھاگے میں سب لوگ مہ جبین آنٹی کو ٹیگ کر رہے تھے۔ باقی سب کی طرح مجھے بھی یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ امین کی والدہ بھی محفل میں آ رہی ہیں۔ اسی طرح بات چیت کا آغاز ہوا۔ لیکن شاید میں نے باقیوں کی نسبت بہت دیر سے انہیں خوش آمدید بھی کہا اور بات چیت کا سلسلہ بھی کافی سست رفتاری سے آگے بڑھا۔ کیونکہ میں خود جو سست ہوں۔2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
ان کا پیار بھرا اندازِ تخاطب اور انکساری سے بھرپور پوسٹس اور ہر ایک کو فرداً فرداً جواب دینا اور ہر کسی کی حوصلہ افزائی کرنا اور اور اور۔۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے ان کی ہر بات اچھی لگتی ہے۔3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
بہت کچھ۔ مہ جبین آنٹی کی پوسٹس سے تو سیکھا ہی۔ ان کے انٹرویو سے بہت کچھ سیکھا۔ میں نے خود بھی ان کے انٹرویو میں بہت سے سوالات کئے (اور ابھی مزید بھی کرنے ہیں )۔4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
پیغام: بہت بہت شکریہ کہ آپ میرے بے تُکے سوالات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتی رہیں اور پھر تفصیل سے جوابات بھی دیے۔ اور معذرت اگر آپ کو کبھی اس میں سے کچھ بہت بے وقوفانہ محسوس ہوا ہو۔5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
مہ جبین آنٹی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اردو محفل میں آنا شروع کیا۔ آپ کو پڑھنا ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کی دعا دینے کا طریقہ اس سے بھی زیادہ اچھا لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو خوشیوں، سکون اور دلی اطمینان کی دولت سے مالا مال رکھیں۔ آمین6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ہے ناں ۔فرحت کیانی اپیا
سولہ آنے سچی بات کی ہے آپ نے
اور نہیں تو کیا!ہے ناں ۔
میری آپی جیسا شفیق اور مہربان اس محفل میں کوئی نہیں۔ اور اگر ہے تو میں نے دیکھا نہیں۔بھائی نیرنگ خیال
تمہاری رائے نہیں بدلتی یہ تو مان لیا لیکن رائے کیا ہے وہ تو لکھی ہی نہیں ؟؟؟؟؟
لو جی اے کی گل کیتی تسیں؟ شکریہ کوئی نئیں۔اتنےےےےےےےےےے خلوص اور اپنائیت کے لئے بہت مشکور ہوں نین بھیا
جی ضرور آتے رہنے چاہیئے اور انکو بند کیجیئے گا بھی نہیں۔مخلص لوگوں کی طرف سے ہر وقت پُرخلوص مشورے آتے رہنے چاہیئں اوکے؟
میں تو ذرا مارکیٹنگ کر رہا تھا کہ کتاب ہاتھوں ہاتھ بک جائے۔ نہیں آنی چاہیئے تھی یہ بات منظر عام پرٹوٹکوں کی کتاب کو ابھی لیک آؤٹ نہیں کرنا تھا ناں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ سیکریٹ 007
اگر یہ لال جملے سے مراد میں ہوں تو یہ الفاظ حذف کر دے کوئی منتظم۔اصلاح کی ضرورت تو ہر وقت ہر کسی کو رہتی ہے اور مجھے تو کچھ زیادہ ہی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ مجھ سے جو ممکن ہوگا وہ میں خلوصِ دل سے کرتی رہوں گی سب محفلین کے لئے ، اور اگر کسی کو میری کوئی بھی بات بری لگی ہو تو بہت معذرت ، بس جن کو ہم کچھ غلط کرتے دیکھیں تو ایک دفعہ تو خلوصِ دل سے کوشش ضرور کرنی چاہئے اگر سمجھ جائے تو ٹھیک ورنہ اللہ پر چھوڑ دینا مناسب
اگر یہاں بھی میں ہی مخاطب ہوں تو پہلے مجھے میری پرانی گستاخیاں یاد کروائیں جائیںجو کوئی بھی مجھ سے کچھ بھی اخلاق اور تمیز کے دائرے میں رہ کر پوچھنا چاہے تو بصد شوق پوچھے
فر اوہی گل۔ اوتے منع نئیں کیتا میں۔ آپی آپکا بہت شکریہ۔ آپ کے خلوص اور نرم گفتاری کا میں دل سے معترف ہوںتمہاری بے پایاں محبت اور خلوس کے لئے میں بہت مشکور ہوں بھائی
آمیناللہ تم پر اور تمہارے گھر والوں پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش فرمائے آمین
یہ کیسی عوام الناس کے لیئے بات تھی آپی کہ اوئے نیرنگ۔ اور بعد میں سب سے خطاب میں سمجھا کہ بات کے پردے میں ہم کس سے مخاطب ہیں والی رمز سے روشناس کرایا جا رہا مجھے
نیرنگ خیال تم بھی خوب ہی ہو
یہ لال جملے میں نے تمہارے لئے نہیں کہے بلکہ ایک جرنل بات کی ہے اور سب کے لئے کی ہے
اور سوال کی بات بھی ایک عمومی بات ہے ، تم نے تو کوئی بھی گستاخی نہیں کی ، جو دوسروں کو عزت دیں وہ ایسی بیکار باتیں نہیں کرتے۔ ویسے تم نے حسِ مزاح بھی خوب پائی ہے
ماشاءاللہ بہت شائستگی سے بات کرتے ہو سب سے۔ ذہن میں کوئی بھی الجھن ہو تو پوچھ لیا کرو ،اپنی سمجھ کے مطابق جواب دے دوں گی انشاءاللہ
اللہ تم کو سلامت رکھے بھائی آمین
یہ کیسی عوام الناس کے لیئے بات تھی آپی کہ اوئے نیرنگ۔ اور بعد میں سب سے خطاب میں سمجھا کہ بات کے پردے میں ہم کس سے مخاطب ہیں والی رمز سے روشناس کرایا جا رہا مجھے
آپی حس مزاح تو بس اللہ کا کرم ہے۔ اک بار پھر اللہ کا شکر کر دوں کہ اس نے مجھے غرور نہیں کرنے دیا کبھی
وہ تو آپی میں پوچھتا ہی رہوں گا انشاءاللہ جب تک دم خم ہے پوچھنےکا۔
اللہ سبحان و تعالی آپ پر بھی اپنی رحمتیں بےپناہ نازل فرمائے
آمین۔
پہلا تاثر یہ تھا کہ آپ ایک سچی مسلمان ہیں اور آخری بھی یہی1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
میرا خیال ہے آغاز چھوٹا غالب کے ایک دھاگے سے ہوا اور سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری کی نعت کے اشعار اور آپ کے خیالات نے متاثر کیا2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟
حُب اسلام اور عشق رسول جو ان کا خاصہ ہے3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
اللہ آپ کو سلامت رکھے5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
جیسا ہے ویسے کی بنیاد پر7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟
آپ کو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟