فرحت کے نام سے واقفیت چار، پانچ سال پہلے ہوئی۔ لیکن فرحت سے کبھی بات نہیں ہو سکی۔ لیکن اس کے باوجود تاثر اب تک ایک جیسا ہے۔ فرحت کا رویہ ہمیشہ سنجیدہ ، میچور رہا ہے۔ لہجہ میں ہمیشہ سے ایک سا ٹھہراؤ ہے۔ کبھی غصہ کرتے نہیں دیکھا۔ میری پہلی بار بات تو یاد نہیں کیسے ہوئی تھی۔۔فورمز پر شاید ہوئی ہو۔۔۔لیکن پہلی بار ٹھیک سے بات میسنجر پر غالباً پچھلے سال ہی ہوئی تھی۔ فرحت سے بات کر کے اچھا لگا تھا۔ فرحت کا شاعری کا انتخاب بہت عمدہ ہوتا ہے۔ مجھے شاعری سے کوئی خاص لگاؤ تو نہیں لیکن کبھی پڑھنے کا موڈ ہو تو فرحت کی پوسٹ کی ہوئی شاعری اچھی لگتی ہے۔ زونی کی طرح مجھے بھی شگفتہ اور فرحت کا مزاج ملتا جلتا لگتا تھا۔۔لیکن پچھلے دنوں لائبریری سے متعلق فرحت سے بات چیت رہی، جس سے لگا کہ نہیں۔۔۔فرحت شگفتہ سے کچھ مختلف ہیں۔
فرحت سے یہی سیکھا ہے کہ انٹرنیٹ پر کم کم آنا ہے۔۔۔اور اگر آنا ہے تو صرف کام کرنا ہے۔۔ اور فضول وقت ضائع نہیں کرنا۔۔لیکن صرف سیکھا ہی ۔۔ عمل نہیں کر سکی۔
عادت ان کی یہی اچھی لگتی ہے کہ سب سے ایک فاصلے میں رہ کر بات کرتی ہیں۔
فرحت بلاگ بھی بہت اچھا لکھتی ہیں۔ اور ان کی باتیں بھی مجھے پسند ہیں۔ اور فرحت کا انٹرویو بھی ہم نے منظر نامہ پر لیا تھا۔ جو بہت اچھا دیا فرحت نے۔۔۔ جن کو معلوم نہیں۔۔ان کے لیے لنک
یہ رہا۔
خاص یہی کہنا ہے کہ فرحت پچھلے دنوں آپ سے بات چیت ہوئی۔۔۔مجھے آپ کے ساتھ وہ تھوڑا سا وقت گزار کر اچھا لگا۔ ہماری اس سے پہلے بات ہوئی تو تھی لیکن اتنی زیادہ نہیں۔۔۔اس بات چیت کے بعد آپ کو میں اپنے کچھ نزدیک نزدیک محسوس کرنے لگی ہوں۔
باقی آپ کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات۔ جہاں رہیں۔۔۔خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔
ہ