سب سے پہلے تو ساجد جی آپ کا بہت بہت شکریہ یہاں آنے اور فرحت کے بارے میں اتنا کچھ بتانے کا سچ بہت مزا آیا پڑھ کر
تعبیر! آپ بھی
تعبیر نے کہا:
میں بھی لکھ ہی لوں
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
بوچھی سے ہی ذکر سنا تھا فرحت کا تب بات نہیں ہوئی تھی۔
پھر بھی تاثر اچھا بلکہ بہترین تھا
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
جوں جوں بات ہوتی ہے فرحت سے تو فرحت اور بھی اچھی لگنے لگتی ہیں
بہت شکریہ تعبیر۔ مجھے بھی آپ سے بات کر کے اور آپ کی پوسٹس پڑھ کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔
تعبیر نے کہا:
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
کہاں ہوئی کہاں ہوئی تھی
یاد نہیں پر شکر ہے کہ بات چیت ہو چکی ہے اور اچھی رہی ہے ہمیشہ فرحت سے بات چیت
شاید آپ نے کوئی نیا موضوع شروع کیا تھا۔ اب میرے ذہن میں بھی نہیں آ رہا۔ اور آپ کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے کہ آپ ہمیشہ اتنے اچھے طریقے سے بات کا جواب دیتی ہیں کہ دل خوش ہو جاتا ہے
تعبیر نے کہا:
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
اچھے اخلاق اور حسن سلوک
بہت شکریہ۔
۔ مجھے بھی آپ کی خوش مزاجی بہت پسند ہے۔
تعبیر نے کہا:
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
مجھے بھی اپنے جیسا بنائیں فرحت کہ جسے غصہ ہی نہیں آتا
مجھے غصہ آتا تو ہے لیکن کم کم ۔ وجہ مجھے بھی نہیں معلوم۔ ویسے غصہ تو فطری سی چیز ہے تعبیر۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسی صورت میں تھوڑا سا تحمل کسی بڑے بگاڑ سے بچا لیتا ہے۔
تعبیر نے کہا:
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور ڈھیر ساری کامیابیاں پائیں
سوال۔۔آپ اتنا کم کیسے بول لیتی ہیں
مشورہ۔۔۔محفل پر زیادہ سے زیادہ نظر آیا کریں
بہت بہت شکریہ۔ دعاؤں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ اس لئے یہ سلسلہ روکئے گا نہیں
شاید ارسطو نے کہا تھا کہ خاموشی سب سے زیادہ آسان کام اور سب سے زیادہ نفع بخش عادت ہے۔
میرے کم بولنے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بہت بولتی ہوں۔ یہاں پہنچتے پہنچتے تھک جاتی ہوں اور مزید نہیں بولا جاتا :ڈ
دوسری وجہ یہ کہ میں ایک اچھی سامع بھی ہوں۔اس لئے بولنے کی نسبت دوسروں کو سننا زیادہ اچھا لگتا ہے۔
اور سب سے بڑی وجہ کہ کم بولنا بہت سی نالائقیوں کو چھپا لیتا ہے
ضرور
۔ محفل؛ پر آنا تو روزمرہ کے معمولات میں شامل ہے۔ لیکن کوشش کروں گی کچھ پوسٹ بھی کر لیا کروں۔
تعبیر نے کہا:
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
فرحت آپ شاعری بھی کر سکتی ہیں یہ آپ کو کیسے اور کب پتہ لگا اور اسکا پس منظر کیا تھا؟؟؟
کاش میں اتنی با صلاحیت ہوتی
۔ شاعری کے لئے جس تخلیقی ذہن کی ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس موجود نہیں ہے۔ میں تو نثر میں ایک جملہ لکھنے میں اتنا وقت لگا دیتی ہوں
۔ جو کچھ آپ نے پڑھا ہے وہ سراسر شعوری کوشش کا نتیجہ تھا۔ پسِ منظر یہ تھا کہ ہمارے گروپ میں دو سہیلیاں اردو ادب پڑھتی تھیں۔ ان لوگوں کا ہمارے بارے میں کہنا تھا کہ سائنس پڑھنے والے حسِ لطیف سے عاری ہوتے ہیں۔ فارمولوں کو رٹنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ ان میں سے ایک بہت اچھی شاعری کرتی تھی۔ تو ہوتا یہ تھا کہ جب وہ کچھ نیا لکھتی۔ میں اور میری ایک اور کلاس فیلو انہی الفاظ کے ہیر پھیر سے ویسا ہی کچھ لکھ دیتیں اور بس :ڈ۔
جو دو چار چیزیں آپ نے پڑھیں ، وہ اسی شرارت کا نتیجہ ہیں اوراس سے زیادہ میں نے کچھ نہیں لکھا کبھی۔
۔ شاعری میرے بس کا روگ نہیں ہے۔
تعبیر نے کہا:
اپنی یا کسی اور کی کوئی بھی اچھی بات ہمارے ساتھ شیئر کریں
یا پھر کوئی اقتباس
میرے ذاتی فرمودات تو اتنے زیادہ ہیں کہ کیا لکھوں اور کیا نہ لکھوں
اس لئے کسی بڑی شخصیت کی بات کرنا بہتر رہے گا۔
اشفاق احمد کی ایک نصیحت شیئر کرنا چاہوں گی۔
"راستے کی باتیں کرتے رہنے سے راستہ طے نہیں ہوتا۔"
تعبیر نے کہا:
اب جلدی سے ائین پلیز اور آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ ہماری مہمان بنیں
شکریہ تو آپ کا ادا کرنا ہے کہ آپ نے مجھے اپنا مہمان بنایا۔ بہت بہت شکریہ تعبیر!