مہمان اس ہفتے کی مہمان "ماوراء"

تعبیر

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ

آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جی تواس دفعی کی مہمان شخصیت ہیں


977H_28.gif
ماوراء
977H_28.gif


آپ سب اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں


(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہیں ورنہ جیسا وہ مناسب سمجھیں)

میں جلد ہی اپنے تاثرات پیش کرونگی پہلے محفل کا چکر لگا لوں تب تک آپ سب ہیں نا
 

تعبیر

محفلین
یہ خودبخود کیسے پوسٹ ہو گیا ۔ میں اسے ابھی ایڈت کرتی ہوں
سوری
ابھی یہ مکمل نہیں ہے

----------
نیا جواب

جی ہو گیا اب آپ سب اپنی اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔ دیر کے لیے معذرت کہ ویب پیج ڈسپلے ہی نہیں ہو رہا تھا اور میرا سار لکھا گیا چھو منتر ہو گیا
 

تیشہ

محفلین
ماورہ سے میری بات چیت :music: مجھے بہت اچھے سے یاد ہے :grin: بی ۔ ایس ۔ بی پے آج سے تقریبا چار،پانچ سال ہونے کو آرہے ہیں جب ہوئی تھی ۔۔ تب :grin: ماورہ شعروشاعری میں بہت آگے آگے نظر آیا کرتی تھی ، اسکے شعرو شاعری اور اسکی باتیں خاص میرے نوٹس میں رہا کرتی تھیں :laugh: ، تب مجھے لگا کہ ماورہ کو میری ضرورت ہے :grin: اور میں نے ماورہ سے دوستی کرلی ،۔۔ اور وہ دن اور آجکا دن اس سے میری بہت دوستی قائم ہے ابھی تک ،۔۔ :music: کئی بار مجھ سے ڈانٹ بھی کھاتی رہی ہے مگر خیر ہے :hatoff: میں بڑی ہوں تو اپنے بچوں کے جیسے اسے بھی ڈانٹ سکتی ہوں ،۔۔ :hatoff: مگر کچھ عرصہ ہوا یہ بہت سمجھدار ہوئی ہوتی چلی گئی مجھے بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔ اب اکثر مجھے اسکی نصیحتیں سننی پڑتی ہیں جو کہ میرے کام آتی ہیں ،۔ اور پسند بھی آتیں ہیں ،۔۔ ماورہ کی عقل داڑھیں چار ، چار نکل آئیں جس سے اسکی عقل اور سمجھ میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے جبکہ میرا معاملہ دوسرا ہے ، ایک بھی عقل داڑھ نا اگُ سکی :( اور اگر کبھی اُگی بھی تو میں نے دانت داڑھ کا درد سمجھکر اسے جڑ سے ہی نکال پھینکا :blush:
ماورہ سے سبق سیکھا جو میرے کام آتا ہے ، بڑے اچھے اور کارآمد باتیں ، سبق ہوتے ہیں اسکے پاس ،
میں تو قائل ہوئی اسکی سبق آموز نصیحتوں سے ۔۔ اور مشوروں سے ،۔۔ :hatoff:
تاثر ۔۔ میری دوستی ہے تو ظاہر ہے اسکا تاثر بہت ہی اچھا تھا ، اور آج بھی ہے ،۔۔
میں اسے دوست کم ، بہن ،۔ اور بیٹی زیادہ سمجھتی ہوں تبھی اپنی باتیں آرام سے اسکے ساتھ شئیر کرلیتی ہوں جیسا کہ اقراہ ، نمرہ کے ساتھ ، :hatoff:
خاص یہی کہ آئی لو یو ماورہ ،۔۔
:hatoff:
 

زیک

مسافر
اس سلسلے کی ہر تھریڈ میں سوچتا ہوں کہ ممبر کے بارے میں لکھوں گا مگر ایک تو بالکل یاد ہی نہیں آتا کہ کب "ملاقات" ہوئ تھی اور پہلا تاثر کیا تھا۔ بہرحال کوشش کرتا ہوں دعوت سے واپسی کے بعد۔
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، میرا مقام بدل دیا؟ اس محفل کی تو ایک ہی سبز پری ہے، اور وہ باجو ہیں۔ اور وہ پرستان سے آئی ہیں۔
جہاں میں رہتی ہوں، اس کا نام "ڈریم لینڈ" ہے۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
تعبیر، میرا مقام بدل دیا؟ اس محفل کی تو ایک ہی سبز پری ہے، اور وہ باجو ہیں۔ اور وہ پرستان سے آئی ہیں۔
جہاں میں رہتی ہوں، اس کا نام "ڈریم لینڈ" ہے۔ :grin:

cheerleader.gif


:hatoff:
اک سبز پری ۔۔ ۔ میرے خوابوں میں آتی ہے ، جاتی ہے
cheerleader.gif

آتی ہے چلی جاتی ہے ۔ ۔۔
http://musicmazaa.com/MMaPlayer/guruji/?p=1&embId=718f1459512844c00d5dbf2b806c4b13

:hatoff:
 

طالوت

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ
آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جی تواس دفعی کی مہمان شخصیت ہیں
اب کوئی کہے بھی تو کیا کہے :(
وسلام
 
ارے ہاں پچھلے قرض‌نمٹا کر مجھے بھی کچھ نہ کچھ لکھنا ہی ہوگا۔ ویسے اپیا سے سالانہ تقریب کے سلسلے میں‌خاصی گفتگو رہی ہے خیر اس کو پہلی جان پہچان کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ باقی بعد میں‌انشاء اللہ
 

ماوراء

محفلین
لو عمار، اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے؟ :( میں نے تعبیر کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دیکھنا کوئی نہیں لکھے گا۔ چند ایک مروت میں آ کر لکھ دیں گے۔ اور اب تم ہو کہ ابھی پوچھ رہے ہو؟ :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
یہ ہمارا تو پلاٹ بک ہے۔ کل بھی بک کرتے رہے لیکن انٹرنیٹ کنکشن کے بیٹھ جانے پر محض بک بک پر منتنج ہوئي :rolleyes:
جملے میں ایک سی نظر آنے والی بک بک کو ممتاز کر کے پڑھا جائے وگرنہ ہم کو کجی تحریر کا دوش نہ دیا جائے۔
اور خاتون سے التماس ہےکہ اس دھاگے کے آس پاس ہی رہیں تا آنکہ کوئی گڑبڑ نہ ہونے پائے۔
 

طالوت

محفلین
نہیں بھئی ہماری طرف سے ہتھیار رکھ دئیے گئے ہیں ۔۔۔ آپ کے سو سے زائد شروع کیے گئے پیغامات کا جائزہ لیا ہے ۔۔۔
کوئز ، مباکبادیں ، کچن ، افسانے یا لائبریری، انتظامی امور ، بچوں کی محفل اور گیت سنگیت میں ہی آپ دکھائی دیں ہیں ۔۔ اور وہاں کچھ ایسا نہیں کہ آپ کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے ۔۔۔ تاہم آپ کی دلچسپیاں ساری کی ساری معلوماتی ہیں ۔۔۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر آخری صفحات میں آپکا تعارف دیکھا ہے وہاں بھی آپ کے گول مول جوابات ہم سے کم عقلوں کے پلے نہیں پڑے ۔۔۔ تو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ واقعی ناظم خاص ہیں ۔۔ انٹرویو سیکشن میں بھی آپ ناپید ہیں کہ وہاں جا کر سب سے بہتر رائے قائم کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔تو امن ایمان یا تعبیر آپ ان کے انٹرویو کا کچھ کریں !
میری ان " کوششوں" کو یاد رکھیئے گا کہ شاید کبھی آپکی نظامت کی ضرورت پڑ جائے کسی فیور کے لیئے ;)
خوش رہیں صدا !
وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء آپی آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی محٍفل کہ کچھ خاص ممبر میں ماورا آپی کا بھی نام آتا ہے جو مجھے بہت پسند ہیں ان کی بہت سی عادتیں اچھی ہیں کون کون سی بتاؤ میری ملاقات یہی محفل پر ہی ہوئی تھی ان سے لیکن اس کے علاوہ بلاگز پر بھی بات ہوتی رہی میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور بہت کچھ ابھی سیکھنا ہے بہت شکریہ ماورا آپی
 

سارہ خان

محفلین
۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


ماوراء کے بارے میں پہلا تاثر شوخ و چنچل ، زندہ دل ، خوبصورت باتیں کرنے والی ، ملنسار اور ہنس مکھ لڑکی ہے ۔۔۔ لیکن اب ماورا کم گو اور تھوڑی سی موڈی ہوگئی ہے ۔۔۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات چیت بی ایس بی پر ہوئی تھی ۔۔ مجھے سب سے پہلے ویلکم ماورا نے کیا تھا ۔۔ اس کے بعد میں نے ماورا سے پی ایم میں امیج پوسٹ کرنے کا طریقہ پوچھا تھا ۔۔ وہیں سے ہماری دوستی کی ابتدا ہوئی تھی ۔۔ اور میری نیٹ پر بننے والی سب سے پہلی دوست بھی ماورا ہی ہے ۔۔۔:)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ماورا کی حاضر جوابی مجھے بہت پسند ہے ۔۔ اور یہ بھی کہ ماورا بہت اچھی رازدان ہے :) میری طرح ہی ۔۔;) اس کے علاوہ سب ہی عادتیں پسند ہیں ۔۔ بس ایک عادت نہیں پسند کہ کچھ عرصے سے ماورا کو غصہ جلد آنے لگا ہے ۔۔ :roll:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

سبق یہ سیکھا کہ جب بڑے ہوجاو تو کم گو، موڈی اور سوبر ہوجاؤ ۔۔۔;) ;)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال یہ کہ پہلے والی شوخ و چنچل چہکتی ماوراء کہاں گئی ؟

مشورہ یہ کہ اس ماورا کو کہیں سے بھی ڈھونڈ کر لاؤ ۔۔:( میں اسے مس کرتی ہوں ۔۔۔

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

خاص یہی کہ میری دعا ہے ہمیشہ خوش رہو ۔۔ زندگی میں ہر خوشی حاصل کرو اور ہر غم سے دور رہو ۔۔(آمین (۔:)

:cat:
 

تیلے شاہ

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

ماوراء کے بارے میں پہلا تاثر ملنسار اور ہنس مکھ لڑکی ۔۔۔ لیکن اب صرف لڑکی رہ گئی ہے ملنسار اور ہنس مکھ نہیں ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات چیت بی ایس بی پر ہوئی تھی کب کیسے کہاں اتنا مجھے یاد نہیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

اچھی عادت ۔۔۔۔۔۔۔پوچھ کر بتاتا ہوں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

سبق ہم نے اپنے استادوں سے نہیں سکیھا تو ماوراء سے کیا سیکھیں گے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال یہ کہ پہلے والی شوخ و چنچل چہکتی ماوراء کہاں گئی ؟(سیم سارہ والا سوال)

اتنی کم گو مت بنو جیسی تھی ویسی ہی رہو

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

خاص طور پر ماوراء کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کے تمہاری وجہ سے میں نے زاویہ پڑھنا شروع کیا اور اس پر عمل کرنے کی بھی پوری کوشش کررہا ہوں
جس کی وجہ سے مجھے بہت فائدے حاصل ہوئے ہیں
سو"بہت بہت بہت شکریہ مارواء"
 

ساجداقبال

محفلین
یہ بی ایس بی کیا ہے؟
میری ماوراء‌سے خاص‌بات چیت نہیں رہی، بس ایک دو بار پی ایم پر شاید کھانے کی ترکیبیں‌پوچھی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحیح سے یاد نہیں۔
 
Top