اس سلسلے کی ہر تھریڈ میں سوچتا ہوں کہ ممبر کے بارے میں لکھوں گا مگر ایک تو بالکل یاد ہی نہیں آتا کہ کب "ملاقات" ہوئ تھی اور پہلا تاثر کیا تھا۔ بہرحال کوشش کرتا ہوں دعوت سے واپسی کے بعد۔
تعبیر، میرا مقام بدل دیا؟ اس محفل کی تو ایک ہی سبز پری ہے، اور وہ باجو ہیں۔ اور وہ پرستان سے آئی ہیں۔
جہاں میں رہتی ہوں، اس کا نام "ڈریم لینڈ" ہے۔
اب کوئی کہے بھی تو کیا کہے
وسلام
لو عمار، اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے؟ میں نے تعبیر کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دیکھنا کوئی نہیں لکھے گا۔ چند ایک مروت میں آ کر لکھ دیں گے۔ اور اب تم ہو کہ ابھی پوچھ رہے ہو؟
نہیں بھئی ہماری طرف سے ہتھیار رکھ دئیے گئے ہیں ۔۔۔ آپ کے سو سے زائد شروع کیے گئے پیغامات کا جائزہ لیا ہے ۔۔۔
کوئز ، مباکبادیں ، کچن ، افسانے یا لائبریری، انتظامی امور ، بچوں کی محفل اور گیت سنگیت میں ہی آپ دکھائی دیں ہیں ۔۔ اور وہاں کچھ ایسا نہیں کہ آپ کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے ۔۔۔ تاہم آپ کی دلچسپیاں ساری کی ساری معلوماتی ہیں ۔۔۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر آخری صفحات میں آپکا تعارف دیکھا ہے وہاں بھی آپ کے گول مول جوابات ہم سے کم عقلوں کے پلے نہیں پڑے ۔۔۔ تو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ واقعی ناظم خاص ہیں ۔۔ انٹرویو سیکشن میں بھی آپ ناپید ہیں کہ وہاں جا کر سب سے بہتر رائے قائم کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔تو امن ایمان یا تعبیر آپ ان کے انٹرویو کا کچھ کریں !
میری ان " کوششوں" کو یاد رکھیئے گا کہ شاید کبھی آپکی نظامت کی ضرورت پڑ جائے کسی فیور کے لیئے
خوش رہیں صدا !
وسلام
سب ماوراء سے ڈرتے ہیں ۔
لو عمار، اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے؟ میں نے تعبیر کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دیکھنا کوئی نہیں لکھے گا۔ چند ایک مروت میں آ کر لکھ دیں گے۔ اور اب تم ہو کہ ابھی پوچھ رہے ہو؟
ماورہ سے میری بات چیت مجھے بہت اچھے سے یاد ہے بی ۔ ایس ۔ بی پے آج سے تقریبا چار،پانچ سال ہونے کو آرہے ہیں جب ہوئی تھی ۔۔ تب ماورہ شعروشاعری میں بہت آگے آگے نظر آیا کرتی تھی ، اسکے شعرو شاعری اور اسکی باتیں خاص میرے نوٹس میں رہا کرتی تھیں ، تب مجھے لگا کہ ماورہ کو میری ضرورت ہے اور میں نے ماورہ سے دوستی کرلی ،۔۔ اور وہ دن اور آجکا دن اس سے میری بہت دوستی قائم ہے ابھی تک ،۔۔ کئی بار مجھ سے ڈانٹ بھی کھاتی رہی ہے مگر خیر ہے میں بڑی ہوں تو اپنے بچوں کے جیسے اسے بھی ڈانٹ سکتی ہوں ،۔۔ مگر کچھ عرصہ ہوا یہ بہت سمجھدار ہوئی ہوتی چلی گئی مجھے بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔ اب اکثر مجھے اسکی نصیحتیں سننی پڑتی ہیں جو کہ میرے کام آتی ہیں ،۔ اور پسند بھی آتیں ہیں ،۔۔ ماورہ کی عقل داڑھیں چار ، چار نکل آئیں جس سے اسکی عقل اور سمجھ میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے جبکہ میرا معاملہ دوسرا ہے ، ایک بھی عقل داڑھ نا اگُ سکی اور اگر کبھی اُگی بھی تو میں نے دانت داڑھ کا درد سمجھکر اسے جڑ سے ہی نکال پھینکا
ماورہ سے سبق سیکھا جو میرے کام آتا ہے ، بڑے اچھے اور کارآمد باتیں ، سبق ہوتے ہیں اسکے پاس ،
میں تو قائل ہوئی اسکی سبق آموز نصیحتوں سے ۔۔ اور مشوروں سے ،۔۔
تاثر ۔۔ میری دوستی ہے تو ظاہر ہے اسکا تاثر بہت ہی اچھا تھا ، اور آج بھی ہے ،۔۔
میں اسے دوست کم ، بہن ،۔ اور بیٹی زیادہ سمجھتی ہوں تبھی اپنی باتیں آرام سے اسکے ساتھ شئیر کرلیتی ہوں جیسا کہ اقراہ ، نمرہ کے ساتھ ،
خاص یہی کہ آئی لو یو ماورہ ،۔۔
اک سبز پری ۔۔ ۔ میرے خوابوں میں آتی ہے ، جاتی ہے
آتی ہے چلی جاتی ہے ۔ ۔۔
http://musicmazaa.com/mmaplayer/guruji/?p=1&embid=718f1459512844c00d5dbf2b806c4b13
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ
آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جی تواس دفعی کی مہمان شخصیت ہیں
ماوراء
آپ سب اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے دن سے اچھی بٹیا
اچھی مخلص سچی بٹیا
آج بھی ویسی لگتی ہے
ننھی منی بچی بٹیا
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
مجھے تو یاد نہیں کب ملے تھے پہلے
تمہیں جو یاد ہوا ہو تو ماورا کہ دو
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
کوئی نہیں کیونکہ اس کی عادتوں کو دیکھنے کا وقت بہت کم ملا ۔ لیکن جو چیز مجھے سب سے زیادہ اس کے متعلق پسند ہے وہ یہ ہے کہ بہت ہی با ادب اور حیادار بچی ہے اللہ تعالی نظر بد سے بچائے اور اعمال صالح فرمائے
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
مستقل مزاجی اور حد میں رہتے ہوئے دوسروں کو تکریم دینا محبتیں بانٹنا اور اپنی ایک باوقار شناخت بنانا
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ہمیں اتنا ہی اچھا ہونا چاہیئے جتنا لوگوں کی سمجھ میں آسکے ورنہ لوگ ہمیں خود زہر پینے پر مجبور کر دیں گے
6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
جی تی رہو خوش رہو آباد رہو
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ
آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
سب ماوراء سے ڈرتے ہیں ۔
مگر جہانزیب بھآنجے آپ کو ماورہ سے کاہے کا ڈر ہے ۔؟
تو کیا آپ بھی