[FONT="]1[/FONT][FONT="]۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔[/FONT]
[FONT="]([/FONT][FONT="]یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں[/FONT][FONT="])[/FONT]
[FONT="]ماوراء کے بارے میں تاثر تو ایک بھولی بھالی لیکن شوخ چنچل اور چہکتی ہوئی لڑکی کا ہی تھا اور ہے بھی، اول الذکر تاثر یعنی بھولا پن ابتدائی دنوں میں ہی قائم ہو گیا، ہوا کچھ یوں کہ "میرے بچپن کے دن" کے عنوان سے ایک دھاگہ کھولا کہ اہلیان محفل اپنے بچپن کی تصاویر پیش کریں۔ وہاں میں نے اپنی تصویر شیئر کی اس تبصرے کے ساتھ اب "اس وقت کی تصویر جب ہم ابوشامل نہیں بلکہ فہد احمد تھے"۔ اب ماوراء صاحبہ کا تبصرہ سنیے "[/FONT] [FONT="]ابوشامل، آپ اس وقت فہد احمد اور اب ابو شامل کیوں ہیں؟؟" ہے نا معصومانہ انداز۔ [/FONT]
[FONT="]2[/FONT][FONT="]۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں[/FONT][FONT="])[/FONT]
[FONT="]محفل کا چند ہی اراکین ہیں جن سے میری بات چیت بہت طویل رہی یا دوستی کا روپ اختیار کر گئی۔ اسے میں اپنی کم گوئی یا کم علمی سمجھتا ہوں اور واقعتاً کئی موضوعات میرے سر پر سے گزر جاتے ہیں۔ اسی[/FONT][FONT="] لیے[/FONT][FONT="] روئے سخن کبھی کبھار ہی ماورا صاحبہ کی جانب ہوا۔ البتہ تلاش کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی دنوں میں اردو وکیپیڈیا کے حوالے سے ایک موضوع پر وہ مجھ سے ہمکلام ہوئی تھیں۔ [/FONT]
[FONT="]3[/FONT][FONT="]۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت[/FONT][FONT="])[/FONT]
[FONT="]ان کا [/FONT][FONT="]commitment [/FONT][FONT="]، محفل کی حالیہ سالگرہ پر ان کے دلجمعی سے کیے گئے کام سے میں بہت متاثر ہوا۔ سالگرہ کے علاوہ
منظرنامہ اور
بلاگ بھی ان کے ذوق کا آئینہ دار ہے۔ [/FONT]
[FONT="]علاوہ ازیں ادب و تکریم، اندازہ ہوتا ہے کہ گھریلو تربیت بہت اچھی ہے۔ [/FONT]
[FONT="]4[/FONT][FONT="]۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا[/FONT]
[FONT="]جو کام کرو دل لگا کر کرو۔ [/FONT]
[FONT="]5[/FONT][FONT="]۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے[/FONT]
[FONT="]اتنی میٹھا نہ بنو کہ لوگ ہڑپ کر جائیں اور اتنا کڑوا بھی نہ بنو کہ تھو تھو کریں۔ [/FONT]
[FONT="]6)[/FONT][FONT="]اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں[/FONT]
[FONT="]کچھ نہيں۔ [/FONT]