بہت شکریہ فرحت۔ جنہوں نے میری تعریف کی ہے۔ ان کا بہت بڑا دل ہے، ورنہ میں تعریف کے قابل نہیں۔السلام علیکم
ماوراء مجھے ہمیشہ ہی بہت با مروت، خوش مزاج اور پیاری سی شخصیت کی مالک لگی ہیں۔ جانتی تو کافی عرصے سے ہوں لیکن باقاعدہ پہچان محفل پر آنے کے بعد ہی ہوئی ہے
زیادہ بات چیت تو میری کسی سے بھی نہیں ہو پاتی لیکن ماوراء ان لوگوں میں شامل ہیں جن سے جب بھی بات ہوتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔
ٹیلنٹڈ ؟ اور میں؟ یہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے آپکو۔اور ٹیلنٹڈ تو ماشاءاللہ ہیں ہی کہ میں مرعوب ہو ہو کر نہیں تھکتی
میرا خیال ہے آپ مصروف رہتی ہیں، اسی لیے نیٹ کے کاموں میں سستی دکھا جاتی ہیں۔ ورنہ ایسی بات نہیں۔ جب بھی مدد کی ضرورت ہو تو بلاجھجھک کہیے۔سیکھنے کی بات آئی تو میں نے کچھ عرصے سے ماوراء کی شاگردی اختیار کر رکھی ہے دیکھیں کب گریجویشن مکمل ہوتی ہے کیونکہ میری صورت میں ماوراء کو ایک slow learner سے واسطہ پڑا ہے جس کے لئے میری ہمدردیاں ماوراء کے ساتھ ہیں :ش:
کون سے کام؟ کھیل تماشہ ہی کرتی رہتی ہوں۔سوال یہ ہے کہ ماوراء! اتنا کام کرتی ہو۔ آپ تھکتی نہیں
(وسیم اکرم جیسا جواب کہ 'نہیں میں سگریٹ نہیں پیتی' ، درست نہیں مانا جائے گا)
بہت خوبصورت۔ آمین۔پیغام: بہت سی نیک خواہشات۔ اس دعا کے ساتھ کہ
مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
اِتنا مہربان خُدا ہو جائے!!!
ابھی ادھر ہی چھلانگ مارتی ہوں
ماوراء سے میری زیادہ بات چیت تو نہیں ہوئی کونکہ پہلے تو یہ محفل پہ بہت کم دکھائی دیتی تھیں شاید اسلیئے کہ مصروف رہتی ہیں لیکن ایک دو بار ہی بات ہوئی ھے لیکن ماوراء کی ایک بات مجھے بہت اچھی لگتی ھے کہ سٹریٹ فارورڈ بات کر دیتی ہیں اور ان کے رپلائیز بھی کافی دلچسپ ہوتے ہیں ،
ماوراء کو مشورہ دونگی کہ محفل پہ زیادہ ایکٹو رہا کریں