تعبیر
محفلین
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ
اس دفعہ کی مہمان ہم سب کی جانی پہچانی اور ہردلعزیز شخصیت ہیں۔
ویسے تو یہ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی عادات اور شخصیت کے بارے میں ہم اتنا کچھ جانتے ہیں کہ میرے ایک لفظ کہنے سے ہی ہم انہیں بوجھ جائیں گے۔ ہی ہی ہی
ہماری یہ مہمان شخصیت سعود کا فی میل ورژن ہیں۔جس طرح سعود کو اپیائیں بنانے کا شوق ہے اسی طرح انہیں سب کو بھیاز بنانے کا شوق ہے سوائے اپنے "ان" کو چھوڑ کر۔گو کہ اِن کے اُن محفل پر رجسٹر نہیں لیکن اس کے باوجود انہی کی طرح ان کے مسٹر بھی محفل میں بہت معروف ہیں اور سب کے جانے پہچانے ہیں۔
ہماری یہ مہمان شخصیت محفل پر سلیمانی برقع اوڑھ کر آتی ہیں اس لیے کسی کو ان کے آنے جانے کا پتہ ہی نہیں لگتا۔
ان کا اپنے متعلق یہ کہنا ہے کہ یہ انتہائی خاموش طبع ہیں لیکن ان لوگوں کی زبان کون روک سکتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ یہ باتوں کی بے انتہا شوقین ہیں اور فورم کے ہر زمرے میں پائی جاتی ہیں ۔اگر انہیں چپ کروانا ہو تو بس پنجابی میں بات چیت شروع کر دیں۔
ہماری یہ خبری بیگم نہ صرف محفل کے ہر کونے کھدرے کی خبر رکھتی ہیں بلکہ انھیں سب کی سال گرہوں کا بھی پتہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جس تواتر سے یہ بھیاز کی منگنیوں کے اعلانات کرتی ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ پارٹ ٹائم میرج بیورو بھی چلاتی ہیں۔
بہت ہی کم عرصے میں یہ مہمان شخصیت نا صرف یہاں گھل مل گئیں بلکہ بہت جلد یہاں کامیابیوں کی سیڑھیاں بھی چڑھی ہیں۔پہلے لائبریری کی ذمہ داری اٹھائی اس کے بعد اب مدیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں کامیابی اور خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ہماری یہ مہمان شخصیت اس بات کی ایک اعلیٰ مثال ہیں کہ کوشش اور لگن ہو تو انسان کیا نہیں سیکھ اور کر سکتا کہ جب یہ محفل میں رجسٹر ہوئی تھیں تب انھیں اردو سے کچھ زیادہ شدھ بدھ نہیں تھی اور ان کی گفتگو کا بیشتر حصہ انگریزی میں ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اچھے اچھوں سے اچھی اردو بولتی نظر آتی ہیں۔
یہ وہ واحد ممبر ہیں جن کے کئی ٹریڈ مارکس ہیں مثلاً
ہی ہی ہی ہی
خواجہ کا گواہ ڈڈو
بُچو
یہ کیا ہے /واٹس دس
پہچان تو آپ سب گئے ہونگے کہ اس بار کی مہمان شخصیت ہیں
اب چلتے ہیں سوالات اور جوابات کی جانب اور مقدس کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے