مہمان اس ہفتے کے مہمان "شمشاد جی"

تعبیر

محفلین
دیکھیئے اپیا سعود ددددددددددد نہیں سعووووووووووووووود زیادہ موزوں ہے۔ :) :grin:

چالاک تو میں کیا خاک ہوں گا وہ تو لومڑی ہوتی ہے ہاں محلہ احمقاں کا سردار ضرور ہوں۔ :) :grin:

ہاہاہا ہاں پر میں نے سوچا کہ اس دفعہ کچھ ہٹ کر کیا جائے تبھی سعوووووووووود کے بجائے سعودددددددددد کہا :)

ویسے اس دفعہ میں نے چالاک بننے کی کوشش ضرور کی تھی اور اپنے جوابات پہلے سے ٹائپ کر کے رکھے تھے۔ پر مین بھول گئی کہ میں بھی اسی محلے کی ہوں جہاں پر اپ کو اول درجہ حاصل ہے پھر میں کیسے اول آسکتی تھی :grin:
روز چیک کرتی ہوں کہ اج سعود کا جواب ہو گا ۔پر آپ نے تو بس قبضہ گروپ والا علم گاڑ رکھا ہے ابھی تک :)

تعبیر آپ کا بہت شکریہ۔ شب خون مارنا کوئی آپ سے سیکھے۔ مجھے بتا تو دینا تھا۔
باقی بھی سب اراکین کا بہت شکریہ۔ گاہے بگاہے میں بھی لکھتا رہوں گا۔

بتانا :eek: یہ ٹاپک پوسٹ کرنے سے پہلے میں نے آپ سے ہی شیئر کیا تھا اور بتایا تھا کہ میرے ذہن میں آپ کا نام بھی ہے ۔
اپ ناراض تو نہیں ہیں نا :)

ہم کو بھی شمشاد بھائی بہت اچھے لگتے ہیں۔ کیوں لگتے ہیں؟ یہ معلوم کرنےکو ہم نے 17 ملا رکھا ہے پتہ کر کے بتاتے ہیں کہ کیوں اچھے لگتے ہیں۔

جواب ملا کہ نہیں
پر 17 کب سے ایسے کام کرنے لگا ہے ؟؟؟


مجھے سب سے زیادہ خوشی فیصل عظیم جی کا جواب دیکھ کر ہوئی ہے :) اپ کا یہاں انے اور پھر جواب دینے کا بہت بہت شکریہ
 
ہاں اپیا ان دنوں امتحانات کی مصروفیت کے چلتے ابھی تک وہ جھنڈا برقرار رہا۔ اب انشاء اللہ جلدی ہی وہاں تختہ سیاہ نصب کرتا ہوں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد صاحب کی شخصیت کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

دراصل اس فورم کا رکن بننے سے پہلے قریب قریب ایک ہفتہ میں یہاں کا چلن دیکھتا رہا تھا اور شمشاد صاحب کے پیغامات کی تعداد دیکھ کر حیران ہوتا تھا کہ جہاں اتنے "بڑے بڑے" لوگ موجود ہیں وہاں ہمیں کون پوچھے گا۔

لیکن ایک دفعہ محفل کا رکن بننے کے بعد اور شمشاد صاحب اور دیگر اراکین سے جان پہچان کے بعد یہ خیال کلی طور پر غلط ثابت ہوا۔

شمشاد صاحب کے بارے میں اگر ایک جملہ کہوں تو یوں ہوگا کہ "آپ ایک انتہائی دلچسپ شخصیت ہیں" اور اس میں کون شک کر سکتا ہے۔

اللہ تعالٰی شمشاد صاحب کو اردو اور اردو محفل کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

جی میں نے جب پہلی دفعہ شمشاد بھائی کا آئی ڈی دیکھا تو مجھے لگا شاہد یہ کوئی لڑکی ہونگی :grin: کیوں کے ہمارے محلے میں خالہ شمشاد نام سے ایک عورت رہتی ہیں اس لے :grin:
پھر بعد میں‌جب ان کے پیغام پڑھتا رہا تو پھر پتہ چلتا رہا بہت ہی اچھا دوست ہیں


2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


یہ تو مجھے یاد نہیں ہے ہاں اتنا یاد ہے کے انھوں نے میرے کیسی تھریڈ میں جواب دیا تھا اور وہ بلکل دوستوں کی طرح بات کر رہے تھے بہت اچھا لگا تھا
3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

دوستوں کی طرح بات کرنا اور اگر کوئی غلطی پر ہو تو اس کو زاتی پیغام ارسال کر کے سمجھا دینا
4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

ہر کسی کے ساتھ ایسے بات کرے جیسے کے وہ آپ کا دوست ہو
5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

سوال آپ اتنے اچھے کیوں ہے کیا میں بھی آپ جیسا بن سکتا ہوں:grin:
 

جیا راؤ

محفلین
آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

جب میں محفل پر آئی تو شمشاد جی مجھے نہایت سخت گیر لگے اور اس وقت لگتا تھا نجانے کس بات پر ڈانٹ دیں:confused: مگر کچھ ہی عرصے میں میری یہ رائے بالکل تبدیل ہو چکی تھی:grin:



۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میں نے محفل پر پہلی غزل پوسٹ کی تھی اسی کے جواب میں ان سے پہلی بار بات ہوئی اور انہوں نے مجھے تعرف کروانا کا بھی کہا۔
اس کے علاوہ بالکل شروع میں ہماری محسن صاحب سے"بقول اُن کے" جھڑپ ہوئی تھی جس پر شمشاد صاحب نے ہمیں ذاتی پیغام بھیج کر بہت ہی دوستانہ انداز میں ان کے "مزاج" کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ برا نہ منائیے گا جو ہم نے پہلے ہی نہیں منایا تھا:grin:





شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

شفیق اندازِ گفتگو، بزلہ سنجی،ہر بات کا بر جستہ جواب دینا، نئے اراکین کابھی سب کی طرح خیال رکھنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا، کوئی بات بگڑتی نظر تو فورا" سنبھال لینا اور دوستانہ رویہ وغیرہ وغیرہ:cool:


شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا؟

سب کا خیال رکھنا۔

اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال؟

آپ تقریبا" ہر پوسٹ کا جواب کیسے دے لیتے ہیں؟:grin:
 

پپو

محفلین
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔
میرا شمشاد بھائی کے بارے میں جوپہلا تاثر تھا وہ اسطرح تھا جیسے میں کسی دفتر میں نیا بھرتی ہو کر آیا ہوں
اور شمشاد بھائی میرے سنیئر ہیں اور اس دفتر میں جو ہے سب انہی کے مرہون منت ہے کسی کیا مجال جو ان کے بغیر کچھ کرسکے مگر جلد ہی یہ تاثر ختم ہو گیا اور نیا تاثر جو قائم ہوا وہ ذرا مختلف تھا اب مجھے ایسے لگتا ہے جیسے ہم سب کا خیال رکھنا ان کی ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے بڑے ہیں اور ایسے دوست ہیں جن پر عمر کی قید رکھنا بے معنی ہے اللہ ان کو بہت خوش رکھے اور ان کی کوئی خواہش بھی ادھوری نہ رہے آمین
2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جی پہلی ملاقات میری بھائی شمشاد سے تعارف کے تھریڈ میں ہوئی تھی اور میں نے جلد بازی میں ایک پوسٹ لگائی تھی جو دراصل سیاست کے تھریڈ سے تعلق رکھتی تھی اور اسے میں نے تعارف کے تھریڈ میں پوسٹ کر دیا تھا اسوقت تک میں جانتا ہی نہیں تھا کہ یہاں سب موضوعات کے لیے الگ الگ تھریڈ ہوتے ہیں اور میری پہلی غلطی بھی شمشاد بھائی نے پکڑی تھی میں نے لفظ استحصال کو اسستسال لکھا تھا
3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
شمشاد بھائی کا ظرف بہت اعلی ہے اور جس کا ظرف اعلی ہو اس میں سب عادتیں اچھی ہوتی ہیں اگر کسی ایک عادت کے بارے لکھا تو میرے خیال میں زیادتی ہو گی
4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا؟ انسان کہیں بھی ہو اپنے آپ کو منوا سکتا تحریر ذات کا عکس ہوتی ہے اس میں فاصلے حائل نہیں ہو سکتے اس سےبڑا سبق اور کیا ہو گا کہ میں نے اس انسان کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ان کی آواز سنی لیکن میں سمجھتا ہوں یہ ہم سب کو سبق پڑھارہے ہیں اور استاد کی طرح برتاؤ کرتے ہیں ایک ایسا استاد جو شاگردوں کو دوستوں کی طرح عزیز بھی رکھتا ہے

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
مشورہ دینے کی ہمت نہیں مجھ میں اور نا رائے وہ خود صاحب رائے ہیں ہاں ایک پیغام یا دعا ہے ان کے لیے اللہ انکو ہر نعمت سے مالا مال کر دے (آمین) دو سوال ہیں اگر جواب دے دیں توممنون ہونگا
1 آپ نے اس فورم کو تشکیل دیا یا آپ بھی ہماری رکن کی حیثیت سے یعنی آگ لینے آئے اور گھر کے مالکوں نے آپ کو گھر دے دیا ؟
2 کیا کبھی بھابھی نے لڑ کر یا ہنسی مذاق میں ‘‘ اردو محفل ‘‘کو اپنی سوکن کہا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
1 ) آپ نے اس فورم کو تشکیل دیا یا آپ بھی ہماری رکن کی حیثیت سے یعنی آگ لینے آئے اور گھر کے مالکوں نے آپ کو گھر دے دیا ؟

2 ) کیا کبھی بھابھی نے لڑ کر یا ہنسی مذاق میں ‘‘ اردو محفل ‘‘ کو اپنی سوکن کہا ؟

پپو بھائی آپ کو سوالوں کا جواب ابھی دے دوں۔

اردو محفل نے یکم جولائی 2005 کو جنم لیا اور میں اس کا رکن دسمبر 2005 میں بنا تھا۔ اس سے پہلے کئی ایک فورم کا رکن تھا اور وہاں لکھتا تھا لیکن وہ سب رومن اردو میں تھے۔ چار و ناچار لکھتا تھا لیکن مزہ نہیں آتا تھا۔ ایک دن ڈھونڈھتے ہوئے یہاں پہنچا پھر یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ ایسا لگا کہ بطخ پانی میں آ گئی ہو۔

آپ کا دوسرا سوال - تو عرض ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ الٹا یہ ہوتا ہے کہ وہ میری غیرحاضری میں بدل بدل کر مختلف زمرے پڑھتی رہتی ہیں۔ اور اسی چکر میں کئی دفعہ گھر کے کئی ایک کام ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ وہ تو شکر ہے ان کو کمپیوٹر پر لکھنا/ٹائپ کرنا نہیں آتا۔ نہیں تو میری باری ہی نہ آتی اور کھانا ہر دفعہ بازار سے ہی لانا پڑتا۔
 

تعبیر

محفلین
سعود آپ اپنے خیالات کا اظہار کریں تو ہم اپنے اگلے مہمان کی طرف بڑھیں :)


سعود کے جوابات کے بعد میں اپنے اس ہفتے کے مہمان شمشاد جی سے گزارش کرونگی کہ وہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیں اور محفل کے بارے میں کچھ کہیں۔ ہمارے لیے آپکا کوئی پیغام؟
ہم سب کی آراء کے بارے میں اپنے تاثرات ضرور دیں۔ کچھ اپنے خیالات کا اظہار کریں کہ انہیں یہ سب کیسا لگا اور سب سے اچھا reply کس ممبر کا لگا :)
شکریہ
 
اوہ یعنی سب سے اہم تو میں ہی ہو کر رہ گیا۔ (ہا ہا ہا ہا ہا ہا) :grin: :grin: :grin:

چلئے ابھی کچھ دیر میں تحریر کرتا ہوں انشاء اللہ۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے ابھی رکیں بھئ۔ میں نے بھی دو تین دن پہلے لکھ کر رکھا تھا لیکن انتر نیٹ غائب رہا گھر میں بھی اور دفتر میں بھی۔ اور آج دفتر میں نیٹ ہے ےو میں وہ فلیش ڈسک گھر بھول آیا جس میں لکھ کے رکھا تھا۔ ابھی اس کو تالا مت دال دینا۔
اور سعود نے کہاں لکھا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
لو میں بھی آ گیا یہاں: دیر سے سہی، لیکن فرض تھا

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

///
خیالات بدلنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ پہلی بار ہی جب پتہ چلا کہ ایک سب کے ہم درد اور جاں گسار، سب کی مسرتوں میں شریک، سب سے ہنسی مذاق کرنے والے محفل میں موجود ہیں، تو بڑی خوشی ہوئی کہ محفل میں ایسے کسی رکن کی بہت ضرورت تھی۔ ورنہ یہاں محض اردو کمپیوٹنگ قسم کی گفتگو چل رہی تھی۔ پہلے افتخار راجا نے دل چسپ سلسلے شروع کئے اور پھر شمشاد نے تو ان سلسلوں میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ اب تو یہ حال کر دیا ہے کہ یہاں سب کھیلتے کودتے نظر آرہے ہیں، بشمول ہم جیسے بزرگوں کے۔ اور مزے کی بات یہ ہے اس پر بھی ان پر غصہ نہیں آتا یا تکلیف نہیں ہوتی، بلکہ اس پر سر دھننے کو جی چاہتا ہے کہ یہ شخص ہر جگہ کیسے کیسے نازک مواقع پر اپنی پھلجھڑیاں چھوڑ کر حالات کو بگڑنے نہیں دیتا۔
میں دوسری کسی فورم کا رکن نہیں، اور اگر وقتی طور پہر کبھی بنا بھی ہوں تو بعد میں اس کا اسمِ سارف تک یاد نہیں۔ محض کسی کی شاعری تلاش کرنے میں مختلف فورموں کے روابط ملتے تھے تو پتہ چلتا تھا کہ بہت سے ارکان دوسری فورموں میں بھی اسی طرح فعال ہیں، یا کم از کم فعال تھے، اب یہاں آ کر کم فعال رہ گئی دوسری جگہوں میں۔افتخار راجا، ماورا، بوچھی، حجاب، عیشل، سارہ خان، پردیسی، پاکستانی، اور کئی ارکان دوسری جگہوں میں بھی ایک طرح کے ہی پیغامات پوسٹس کرتے رہتے ہیں یا تھے۔ لیکن مجھے یاد نہیں کہ شمشاد کسی پرانی فورم میں بھی رکن رہے ہوں۔ ہاں، بعد میں جو فورمس محفل کی اولادوں کی شکل میں پیدا ہوئیں، یہاں کے ارکان کی، تو ان میں شمشاد ضرور نظر آئے لیکن فعال کہیں نہیں۔ اور ان کا سارا زورِ ٹائپنگ اردو محفل تک ہی محدود ہے، یہ پچاس ہزار کے قریب پیغامات یوں ہی تو نہیں ہو گئے!!
اور محفل کی لڑکیوں کے ساتھ تو شمشاد کا ایسا رویہ رہتا ہے کہ وہ اپنے حقیقی بھائیوں کی طرح ان کو سمجھنے لگتی ہیں۔ کچھ تو ’چاء‘ تک بنا دیتی ہیں (امن ایمان)۔ یہی مال لے لیں کہ عندلیب کو ابھی یہاں آئے بقول کسے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے، اور جب شمشاد عندلیب کی بات کرتے ہیں تو ان کی ’بے بیوں‘ کی بات ضرور کرتے ییں، مجھے تو شمشاد کی یاد داشت پر بہت رشک آتا ہے۔ مجھ سے تو اب بھی پوچھا جائے کہ کون سا رکن کس شہر میں ہے، پاکستان میں ہی ہے یا باہر کسی ملک میں، تو میں نہیں کہہ سکتا جب تک کہ اس رکن نے اپنا مقام واقعی نہ دے رکھا ہو (ورنہ کچھ چاند سے آتے ہیں تو کچھ پرستان سے، تو کچھ کو محض عشق کی آشفتہ سری لئے لئے پھرتی ہے اور کسی کا مقام بہت بلند نظر آتا ہے!!)۔ شمشاد نہ صرف تعارف میں یہ سب پوچھ لیتے، بلکہ ’اگلوا‘ لیتے ہیں اور پھر یاد بھی رکھتے ہیں۔۔
سب کی سال گرہوں کا خیال، کسی کے بارے میں ذاتی طور پر بھی کسی خبر کا پتہ چلے، تو اچھی خبر کے لئے مبارک باد اور پریشان کن خبر کے لئے دعاؤں کا سلسلہ۔۔ سب کا خیال شمشاد کو رہتا ہے۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

///
یاد داشت تو میری بہت خراب ہے، شاید بیت بازی کے کسی سلسلے میں ملاقات ہوئی تھی ان سے۔ اور جب سے ہوئی ہے، وہ نہ صرف مجھے عزت بخشتے رہے ہیں بلکہ کوئی رکن انجانے میں اگر کچھ مجھ کو کہ دے تو سب سے پہلے شمشاد ہی اس کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں اور میری بزرگی کا احساس دلاتے رہے ہیں۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
////
یہی سب عادتیں پسند ہیں، جن کا اوپر ذکر کرتا آیا ہوں۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا
////
یہی کہ کسی بھی حالت میں ’نو ٹینشن‘

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
///
یہی کہ چائے تو مجھے بھی پسند ہے، لیکن ذرا کم کر دیں زیادہ چائے بھی صحت کے لئے اچھی نہیں!!
 

حجاب

محفلین
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

میں جب فورم پر آئی تھی تو اپنے تعارف کے تھریڈ میں ظفری، محب اور شمشاد صاحب کی نوک جھونک پڑھ کے یہی اندازہ ہوا تھا کہ شمشاد صاحب کافی حاضر جواب اور بذلہ سنج طبعیت کے مالک ہیں ، آج بھی یہی رائے ہے ۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں۔

پہلی دفعہ تعارف کے تھریڈ میں بات چیت ہوئی تھی شمشاد صاحب سے ۔حوالہ یہ ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=2902&page=10

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

محفل پر سب ممبرز کی خیریت دریافت کرنے کی عادت ۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا؟
شمشاد صاحب کو دیکھ کریہ سیکھا کہ سب کا خیال رکھا جائے چاہے کوئی بات بری ہی کیوں نہ لگے ۔بشرطیکہ میں عمل کر لوں سبق پر ۔۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

میں کیا مشورہ دوں :rolleyes: بس یہی کہ صحت کا خیال رکھیں میٹھے سے پرہیز کریں ، میری دعائیں آپ کے لیئے ۔
 

تعبیر

محفلین
واہ الف عین جی اور حجاب مزا اگیا آپ دونوں کے جوابات پڑھ کر ۔ بہت بہت شکریہ :)

اسکا نام میں اس ہفتےکے بجائے اس مہینے کے رکھ لوں تو بہتر ہے :( اتنے دن سے انتظار کر رہی ہوں جوابات کے اور کب سے شگفتہ سے بھی اجازت لے رکھی ہے ۔
ابھی تک نیا ٹاپک پوسٹ ہی نہیں کیا :rolleyes:

شمشاد جی کو آوازیں دے دیکر میرا گلہ بھی بیٹھ گیا ہے :grin:
 

زونی

محفلین
واہ الف عین جی اور حجاب مزا اگیا آپ دونوں کے جوابات پڑھ کر ۔ بہت بہت شکریہ :)

اسکا نام میں اس ہفتےکے بجائے اس مہینے کے رکھ لوں تو بہتر ہے :( اتنے دن سے انتظار کر رہی ہوں جوابات کے اور کب سے شگفتہ سے بھی اجازت لے رکھی ہے ۔
ابھی تک نیا ٹاپک پوسٹ ہی نہیں کیا :rolleyes:

شمشاد جی کو آوازیں دے دیکر میرا گلہ بھی بیٹھ گیا ہے :grin:







آپ سٹرپ سلز کھائیے اتنی دیر، شمشاد بھائی ، قوم کے تاثرات سن کر ہی قوم سے خطاب کریں گے:grin:
 
Top