1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر پتہ ہی نہیں چلا پہلے مجھے نئے آنے والے اراکین کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا میں بس آتی تھی لائبریری میں پوسٹ کیا اور وہیں وقت گذر جاتا تھا۔ شاید یہ تھا کہ شمشاد بھائی لا اُبالی سے لگے۔ ۔ ۔ ( شمشاد بھائی کیا سوچیں گے پڑھ کر
) لیکن بعد میں پتہ چلا کہ بہت ذمہ دار ہیں حد سے زیادہ ۔ ۔ ۔ بلکہ اب تو خطرناک حد تک ذمہ دار لگتے ہیں ۔
2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
شروع میں توجہ نہیں ہوئی تھی تب شاید میں زیادہ تر لائبریری میں ہی پوسٹ کیا کرتی تھی دوسرے زمرہ جات یا کچھ دھاگوں میں پوسٹس بس پڑھ لیا کرتی تھی۔ شمشاد بھائی خود ہی ہر ایک سے بات کر لیتے ہیں۔ شروع شروع میں میری شمشاد بھائی سے کچھ یہاں بات ہوئی تھی شمشاد بھائی نے ایک سلسلہ شروع کیا تھا
شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں
اس میں شمشاد بھائی کی یہ پوسٹ
اس پر میں تبصرہ کر دیا
اور ساتھ ہی ایک عدد تقریر بھی نشر کر دی ۔
شمشاد بھائی کا جواب میں اسی دن یا اگلے دن نہیں دیکھا کچھ دن بعد دیکھا تب ہوتا یوں تھا کہ میں ایک تھریڈ میں اگر کچھ پوسٹ بھی کرتی تو دوبارہ اکثر واپس نہیں دیکھنے کی توفیق ہوتی تھی مجھے یعنی دوبارہ اسی تھریڈ کو دیکھنا ۔ بوچھی اگر پڑھیں تو کہیں گی کہ اب کون سا ہو جاتی ہے ۔ مجھے کلیات اقبال ہاتھ آنے کا انتظار بھی تھا کہ دیکھوں درست املاء کیا ہے ۔ یہ نہیں اندازہ تھا کہ فورم پر اراکین بہت جلدی جلدی پیغامات پوسٹ کرتے چلے جاتے ہیں ۔ دوبارہ جب دیکھا تو کئی پیغامات آ چکے تھے وہاں
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=8493&postcount=13
پھر شمشاد بھائی نے یہ لکھا
اور یہ بھی
اسی پہ بس نہیں کیا بلکہ ساتھ ہی ایک شعر اقبال کا اور لکھ دیا تشریح کے ساتھ
تو میں جواب لکھا تھا یہاں
انھی دنوں ایک اور تھریڈ بھی کھلا ہوا تھا عنوان تھا
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں
وہاں شمشاد بھائی کی ایک پوسٹ تھی
اسے پڑھ کر مجھے شرارت سوجھی تو میں لکھا تھا وہاں پر
اس کے جواب میں شمشاد بھائی نے صفائی بھی دی تھی
اور بھی کچھ تھڑیڈز تھے دلچسپ تو پھر شمشاد بھائی سے بات چیت بہت بہت کم کم ہوتی رہی ۔
3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
شمشاد بھائی کی بہت سی باتیں اچھی ہیں :
پُر خلوص ہونا ، ذمہ دار ہونا ، تیز رفتاری سے متن ٹائپ کر لینا کہ لگتا ہے کہ جنات سے رابطہ ہو جیسے ۔ شمشاد بھائی کے ذمے کچھ بھی تحریر کرنا ہو تو بالکل بے فکر ہو جائیں وہ متن سب سے پہلے ٹائپ ہو کر آ جائے گا ۔
شمشاد بھائی کا کیئرنگ ہونا ، سب سے پہلے اپنے گھر کے لیے اپنی امی اور بہنوں کے لیے ، اور بھابھی کے لیے ، شمشاد بھائی جو ساڑھی آپ نے کڑھائی کی تھی بھابھی کے لیے وہ بھابھی کو پسند بھی آئی تھی کہ نہیں اور اس کا رنگ کیا تھا اور ساڑھی ہی تھی کہ قمیض ؟
شمشاد بھائی کی سب سے زیادہ اچھی بات جو مجھے لگتی ہے وہ بھابھی کی محفل تک رسائی ہے، جیسے شمشاد بھائی بتاتے ہیں اور خود بھابھی سے بھی جب فون پر بات ہو تو بتاتی ہیں کہ وہ یہاں محفل پر مختلف دھاگے اور پیغامات پڑھتی رہتی ہیں تو یہ جان کر بہت اچھا لگا۔ ایسے تمام افراد بلاشبہ قابل احترام ہیں جنھوں نے اپنے گھر کی خواتین کے لیے بھی انٹرنیٹ کو قابل رسائی بنایا ہو اور انٹرنیٹ کو صرف خود تک محدود نہ رکھا ہو۔ انٹرنیٹ پر مثبت سوچ رکھنے والے تمام خواتین و حضرات کو اپنی فعالیت بڑھانی چاہیے۔
شمشاد بھائی ، محفل کے اراکین کے لیے بھی بہت کیئرنگ ہیں۔ میرا دل ہے کہ سب تفصیل لکھوں لیکن پھر بہت طویل ہو جائے گی یہ پوسٹ ۔ شاید یہاں بہت سے اراکین کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ دعائیہ کلمات کا ذیلی زمرہ بھی جو تہنیتی پیغامات کے زمرہ میں ہے ، فورم پر اس کا آغاز شمشاد بھائی نے ہی کروایا تھا اور اس کا سب سے پہلا تھریڈ بھی شمشاد بھائی نے ہی کھولا تھا۔ میں اتنے دن سے وہی تھریڈ ڈھونڈ رہی تھی مل کے ہی نہیں دیا۔ اس تھریڈ میں شمشاد بھائی نے میرے لیے دعا لکھی تھی ۔ میں جب بھی دل چاہتا تھا تو وہ تھریڈ جا کے دیکھتی تھی لیکن مجھ سے کبھی وہاں شکریہ نہیں لکھا گیا۔ اچھا لگتا تھا وہاں اپنے لیے دعائیں پڑھ کر۔ اب وہ تھریڈ بھی نہیں ہے کہ اسے پڑھ سکوں ۔
شمشاد بھائی م س ن پر میرے پاس ایڈ نہیں ہیں بس صرف ایک بار ہم لائبریری کے چند لوگ ایک ساتھ بات کر رہے تھے تو شمشاد بھائی سے بھی بات ہوئی تھی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شمشاد بھائی م س ن پر صرف انگریزی میں بات کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ذرا جو اردو بول جائیں
4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا
احساس ذمہ داری
5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
شمشاد بھائی ، آپ بچوں کی جو بہت پیاری سی تصویریں لگاتے رہے ہیں وہ کس کی تھیں پتہ ہے میں کچھ ان میں سے ایک دو اپنے پاس محفوظ بھی کی تھیں شاید ابھی بھی ہوں گی میرے پاس ۔ لیکن جو آپ نے اپنی ایک تصویرلگائی تھی آپ سے پہلے اجازت لینا تھی لیکن میرے پوچھنے سے پہلے ہی آپ نے وہ تصویر ہٹا لی تھی اچھا یہ بتائیں شمشاد بھائی آپ ابھی بھی اپنی اس تصویر جیسے ہیں یا کچھ مخلتف ؟
شمشاد بھائی آپ یہاں اراکین کو ڈراتے بھی رہے ہیں میرا نام لے کر ۔ ۔ ۔ کیوں؟ وجہ بتائیں ناں ذرا مجھے۔ ۔ ۔
اچھا یہ بتائیں کہ جب میں وہ اقبال کے شعر کی تشریح پر جو لکھا تھا تو آپ کا کیا دل کیا تھا کہ میرا کیا حشر کریں
آپ کو برا لگا تھا ؟
تعبیر میرا دل تھا کہ میں یہاں تفصیل سے لکھوں تو میں نے شمشاد بھائی سے اجازت لی تھی کہ پہلے مجھے یہاں لکھنا ہے پھر اس کے بعد شمشاد بھائی لکھیں گے۔ مجھے دراصل تھریڈز نہیں مل رہے تھے ربط دینے کے لیے یہاں ۔ میں وہ ڈھونڈ رہی تھی پھر درمیان میں کچھ دن میں اپنی طبیعت بھی خراب کر لی تو میری وجہ سے یہ تھریڈ تاخیر کا شکار ہوا اس کے لیے میری طرف سے معذرت اور شمشاد بھائی آپ کا بے حد شکریہ آپ نے میری خواہش کو قابل توجہ جانا۔
محفل پر چند نام ہیں جن کے بغیر میرا محفل کا تصور مکمل نہیں ہوتا انھی میں سے ایک نام شمشاد بھائی کا ہے۔