مہمان اس ہفتے کے مہمان "شمشاد جی"

شمشاد

لائبریرین
شکریہ نایاب بھائی

جان کی اماں پاؤں تو عرض کروں کہ
کبھی کبھی جواب میں لکھے گئے ان کے الفاظ ان کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ راستہ دکھانے والی شخصیت ہمیشہ اپنا ہی نہیں دوسروں کا بھی راہ کھلا رکھتی ہے

اگر نشاندہی کر دیں تو مشکور ہوں گا۔ تا کہ اپنی غلطی کا پتہ چل سکے۔
 

علی ذاکر

محفلین
شماشاد بھائ نے کافی جگہ میری رہنمائ بھی کی ہے میری تحریروں پر اپنے جواب بھی دیئے ہیں میری بہت جگہ پر انہوں نے اصطلاح بھی کی ہے میری نظر میں یہ میرے محسن بھی ہیں اور بڑے بھی ہیں ان کے لیئے میرے اس سے اچھے الفاظ شاید نہیں نہیں
 

ف۔قدوسی

محفلین
ارے واہ شمشاد بھائی یہاں تو سب آپ کو پسند کرتے ہیں ہمیں لگا کہ صرف میں ایسی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ شمشاد بھائی ۔۔ آپ نے سوال پوچھا تا نا کہ بڑے ہوکر کیا بنوگی؟ تو میں بڑے ہوکر آپ کی طرح بنونگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں آپ کو اپنا استاد مانتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے میرے جیسا بن کر کیا کرنا ہے۔ یہاں اور بہت ہیں جو مجھ سے بہت آگے ہیں۔ ان کی طرح بنو۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ تعبیر ، اتنی خوبصورت شخصیت کو مہمان بنانے پر ۔۔۔۔۔۔!

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)
محفل کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد ، میری زیادہ توجہ محفل کا ماحول جاننے کی تھی ، اسی لیے میری زیادہ چھلانگیں ، مذہب و سیاست کے زمرہ جات میں ہوتی تھیں ، اور شمشاد وہاں غیر ضروری طور پر نہیں پائے جاتے ، زیادہ نہیں مگر تھوڑی دیر لگی ان کو جاننے میں ، ان کا شاہینی اوتار ان کی طبعیت کی سختی کی علامت نظر آتا تھا اور ایک آدھ پیغامات نے بھی اس کی ترجمانی کی مگر کچھ ہی عرصے میں پتا چلا کہ لالہ جی تو برف نالوں وہ ٹھنڈے ، اور اب یہی تاثر ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہیں بڑھکتے ۔۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
یاد نہیں مگر ہر آنے والے نئے رکن کی ان سے بات چیت ضرور ہوتی ہے ۔۔ کچھ عرصے سے تو اتنی ہو رہی ہے کہ یاد نہیں کب کہاں اور کیا موضوع تھا ۔۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ٹھنڈے ٹھار ، فالودے کی طرح ۔۔۔۔۔۔
مگر ایک دن عزیز نے برف میں آگ لگا ہی دی تھی ;)

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا
سبق سکھانے کے لیے ہی تو بیٹھے ہیں ، ہر وقت ہر لمحے ان کی دو آنکھیں محفل پر جمی رہتی ہیں ، جہاں پٹڑی سے اترے وہیں "سبق" سکھانے پہنچ جاتے ہیں :noxxx: ۔۔ ان کی قوت برداشت اور حلیمی طبعیت بہت کچھ سکھاتی ہے ۔۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
مشورہ:
کافی کم پییں ، چائے کو شجر ممنوع تصور کریں ۔۔

چند ایک سوالات:
(ذاتی): جتنی نظر آپ ہم سب پر رکھتے ہیں ، اس کی کتنے فیصد نظر بھابھی کو آپ پر رکھنی پڑتی ہے؟ :devil:
(ریاضی): ایک قصائی کو 20 بکرے ذبح کرنے کو ملے ، مگر شرط یہ رہی کہ ، بکروں کو جفت اعداد کی صورت میں اس طرح ذبح کرنا ہے کہ آخر میں 3 بکرے ذبح کرنے کو بچیں ۔۔؟ :hypnotized:
(علمی): چراغ تلے اندھیرا اور آنکھ تلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ;)
(معلومات عامہ): "چیچوں کی ملیاں" کے ناظم کا نام بتائیں ، :whistle:
(محفلی): کس کے دھاگے یا پیغامات آپ کو زچ کر دیتے ہیں :raisedeyebrow:

وسلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
ارے میرے جیسا بن کر کیا کرنا ہے۔ یہاں اور بہت ہیں جو مجھ سے بہت آگے ہیں۔ ان کی طرح بنو۔

آپ کو کیا لگا کہ میں آپکی طرح ناظم خاص بننا چاہتی ہوں :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی طرح خوش اخلاق بننا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :notworthy:
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد بھائی آج بہت بزی ہوں ذرا ایک دو دن میں فارغ ہو کے لکھتا ہوں
جلدی میں آپ کے بارے میں اتنا ہی کہوں گا "آپ میں ماشاء اللہ ایک اچھے انسان کی تمام صفات بہ درجہ اتم موجود ہیں"
(اتنے مشکل الفاظ آج پہلی دفعہ استعمال کر رہا ہوں املا کی غلطی معا ف۔۔۔۔۔۔ :) )
 

علی ذاکر

محفلین
طالوت بھائی یہ تو 100 فیصد میرے دل کی بات کی ہے ۔۔۔۔ مجھے بھی شاہین دیکھ کر ڈر لگتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آرے بھئ شاہین لگایا ہی ڈرانے کیلئے تھا لیکن لگتا ہے آپ لوگوں نے اس سے بھی بڑی بڑی چیزیں‌ دیکھی ہوئ ہیں‌؟
ماسلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
آرے بھئ شاہین لگایا ہی ڈرانے کیلئے تھا لیکن لگتا ہے آپ لوگوں نے اس سے بھی بڑی بڑی چیزیں‌ دیکھی ہوئ ہیں‌؟
ماسلام

نہیں میں نے تو نہیں دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شائد طالوت بھائی نے دیکھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ تعبیر ، اتنی خوبصورت شخصیت کو مہمان بنانے پر ۔۔۔۔۔۔!

مشورہ:
کافی کم پییں ، چائے کو شجر ممنوع تصور کریں ۔۔

مشورے کا شکریہ لیکن مشکل ہے، اب تو رگوں میں رچ بس گئی ہے۔

چند ایک سوالات:
(ذاتی): جتنی نظر آپ ہم سب پر رکھتے ہیں ، اس کی کتنے فیصد نظر بھابھی کو آپ پر رکھنی پڑتی ہے؟ :devil:
ظہیر بھائی اللہ خوش رکھے اُسے۔ ایسی کبھی نوبت نہیں آئی۔ نہ ہی اُسے اور نہ ہی مجھے۔
شادی والے دن سے آج تک ہم نے ایک دوسرے پر بھروسہ کیا ہوا ہے۔ اور الحمد للہ کبھی ایسی نوبت نہیں آئی کہ ایک نے دوسرے کے بھروسےکو ٹھیس پہنچائی ہو۔


(ریاضی): ایک قصائی کو 20 بکرے ذبح کرنے کو ملے ، مگر شرط یہ رہی کہ ، بکروں کو جفت اعداد کی صورت میں اس طرح ذبح کرنا ہے کہ آخر میں 3 بکرے ذبح کرنے کو بچیں ۔۔؟ :hypnotized:
اس سوال کا جواب فہیم سے لیں۔ اس نے ایک دفعہ بہت کھپایا تھا۔

(علمی): چراغ تلے اندھیرا اور آنکھ تلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ;)
آنکھوں تلے نہیں آنکھوں کے آگے اندھیرا، لیکن کبھی ایسی نوبت نہیں آئی۔

(معلومات عامہ): "چیچوں کی ملیاں" کے ناظم کا نام بتائیں ، :whistle:
مجھے پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے مسترد کر دی۔

(محفلی): کس کے دھاگے یا پیغامات آپ کو زچ کر دیتے ہیں :raisedeyebrow:
اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ عزیز امین کا نام لوں گا تو ایسی بات نہیں ہے۔ ہاں ایسے اراکین جو ایک صحتمند بحث کرتے کرتے ذاتیات پر اُتر آتے ہیں اور پھر اس دھاگے کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔

اب آخر میں آپ سے ایک سوال :

کیا آپ اردو محفل پر کسی سیکشن کا ناظم بننا پسند کریں گے؟
 

زینب

محفلین
اوہ پا جی اپ تو وہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ دور پہلے سب سے پہلے مہمان بن چکے ہیں کیا تعبیر سسٹر نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے
 

زینب

محفلین
اس دھاگے کا میرے پرانے ہونے سے کیا تعلق۔۔۔۔۔۔۔ویسے بھی اولڈ از گولڈ
 

شمشاد

لائبریرین
علی بھائی اس کی باتیں آپ کی سمجھ میں نہیں آ سکتیں۔ سچ پوچھیں تو خود اس کی اپنی سمجھ میں نہیں آتیں۔
 
Top