مہمان اس ہفتے کے مہمان "طالوت"

تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو معذرت کہ میں اس بار بہت ہی تاخیر ہو گئی اس تھریڈ کو پوسٹ کرنے میں۔
اس کے علاوہ مجھے کسی ایک کو مہمان چننے میں خاصی مشکل پیش آتی ہے اس لیے اگر آپ خود یا کسی کو مہمان بنانا چاہتے ہیں(جو کہ نخریلا نا ہو :grin:) تو پلیز مجھے ذاتی پیغام کر دیں ۔

جی تو اس دفعہ کی مہمان شخصیت پان پراگ مصالحےکی طرح محفل پر چھائی ہوئی ہے :grin: کونسا زمرہ ہے جہاں انکی موجودگی نہیں پائی جاتی۔(اب کیا کریں کہ چاہنے کے باوجود خواتین کارنر میں نہیں جا سکتے) :laughing:

ہمیشہ عجیب و غریب چیزیں پسند کرتے ہیں۔ دوسروں معنوں میں ان کی نظر میں کوئی بھی چیز بدصورت نہیں ہے۔ شاہ رخ کان سے بہت چڑتے ہیں :laughing:

ان کی خاص بات کہ یہاں کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ ہفتے کے مہمان کو خواہ جانتے ہوں یا نا جانتے ہوں انہوں نے وہاں اپنی رائے ضرور دی ہے۔
تصاویر والے زمرے میں بھی ہمیشہ بہترین شیئرن کیا ہے۔

کافی دوستانہ مزاج کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ نئے رکن ہونے کے باوجود کب ہم میں گھل مل گئے یہ پتہ ہی نہیں لگا :) گرم علاقے میں رہنے کی وجہ سے کبھی کبھی تھوڑا گرم بھی ہو جاتے ہیں شاید اس وقت انکا اے -سی کام نہیں کرتا ہو گا :nailbiting:

جی تو اس ہفتے کے مہمان ہیں

[
977H_28.gif
طالوت
977H_28.gif
سوالات وہی پر ایک نئ مہمان شخصیت کے ساتھ

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )​
 
خوشی

محفلین
مجھے کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اس لئے میں کوئی رائے نہیں دوں گی ان کے بارے میں
 
زین

لائبریرین
محفل میں سب سے پہلے میری حوصلہ افزائی طالوت بھائی نے کی ۔ اور میرے پسندیدہ ترین ممبران میں سے ایک ہے ۔
:)
تفصیلی رائے بعد میں‌
 
تیشہ

محفلین
cheerleader.gif

بھئی میرا تو بھانجا ہیں اسلئے مجھے تو بہت پسند ہیں اپنا بھانجا :party: اچھی عادتیں ہیں ، کیونکہ میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا پنگا نہیں ہوا :battingeyelashes:
جس کا میرے ساتھ بن جائے وہ نائس پرسن ہی ہوتا ہے :battingeyelashes:
:party:
اس لئے میں تو انکے بارے میں یہی کہنا پسند کروں گی کہ
he's very nice person and very nice nephew.
cheerleader.gif

cheerleader.gif
 
شمشاد

لائبریرین
طالوت جن کا اصلی نام ظہیر اشرف ہے۔

اردو محفل کے بہت اچھے گُھل مل جانے والے رکن ہیں۔

سب سے ہی ان کی اچھی نبھ رہی ہے۔ سوائے اس کے کہ عزیز امین ان کی جان کو آ گئے تھے تو انہوں نے ان سے کُٹی کر لی ہے۔

چیلنج قبول کرنے والی شخصیت ہیں۔ مطالعہ بھی خاصا وسیع ہے۔
 
میرے لئے تو بہت زیادہ قابل احترام دوست ثابت ہوئے ہیں وہ اس لئے کہ مجھے پی ایم کرنے والے اشخاص میں شامل ہیں ان کے پی ایم سے مجھے محفل پر اپنے اہم ہونے کا احساس ہوا، میں زیادہ تو نہیں جانتا انکو مگر جہاں تک بات چیت ہوئی ہے ماشا اللہ ہمہ جہت شخصیت ہیں اور جسجتو ان کی فطرت کا خاصہ ہے

دعا ہے کہ اللہ تعالی طالوت کو ہمیشہ خوش رکھے اور میں معذرت چاہونگا کہ جناب کہ میں آپ کے آخری پی ایم کا جواب اب تک نہیں دے سکا ہوں اس کےلئے آپ کو بچلی سے شکایت کرنی ہوگی ہم قصوروار ہرگز نہیں ہیں اور جو لنک آپ نے مانگا تھا وہ آپکا ای میل ایڈریس نہ ہونے کی وجہ سے میں بھیج نہیں سکا۔

معذرت قبول فرمایئے وگر بندہ ابھی بھی کام کا ہے کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی عشق نہیں کیا ;)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
خوش آمدید
محفل اردو کو شرف میزبانی بخشنے کا بہت شکریہ ۔
" نو نقد کا قائل ہوں تیرہ ادھار کرنا ناپسند ہے ۔۔
مہمان ہیں آپ ۔ اور میزبان پر خاطر داری فرض ۔
جو روکھا سوکھا ہے میرے پاس وہ حاضر ہے بصورت الفاظ ۔
گر قبول ہو تو باعث شرف۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

اردو محفل پر پہلی ملاقات ہی جناب طالوت سے ہوئی ۔ جو کہ کچھ غلط فہمی کے باعث تکرار پر مبنی تھی ۔ اور جو تاثر محسوس کیا وہ اک شریر اور منچلی قسم کی شخصیت کا تھا ۔ عزیز امین جی (جو کہ بہت متاثر ہیں طالوت جی سے ۔ اور ان کی تعریفیں کر کر کے نہیں تھکتے ۔ ) کی باتوںنے جو ان کا اک متاثر کن شخصیت کا ہیولا بنایا تھا ۔ وہ قائم نہ رہ سکا ۔ کچھ وقت گزرا طالوت کی لکھی تحاریر نظر سے گزریں ۔ مذہب ، سیاست اور عام گپ شپ میں ان کی تحاریر سے ابھرتے جھلکتے جذبات و احساسات سے آگہی ہوئی ۔ تو حقیقت حال کھلی کہ اس شخصیت کی مثال تو " ناریل " جیسی ہے ۔ جس کا بیرونی حصہ بے شمار ریشوں سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے ۔ اور ریشوں کے نیچے سخت چھلکا ہوتا ہے ۔ اور اس کے اندر نرم و ملائم میٹھی خوشبودار گری ہوتی ہے ۔ اور اس میں موجود میٹھے پانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت دل لگی کے ساتھ اس میں سوراخ کیا جاتا ہے ۔ ور بہت احتیاط کے ساتھ ریشے اور چھلکے کو الگ کر کے گری سے لذت حاصل کی جاتی ہے ۔ اور اب مجھے یہ لکھتے ہوئے کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میرا پہلا تاثر غلط تھا ۔ ماشااللہ بہت اچھی اور پیاری شخصیت ہیں طالوت جی جنہوں نے کسی خاص وجہ سے اپنے اوپر اک کھردرا لبادہ ڈالا ہوا ہے ۔اور جو اس کھردے لبادے کو برداشت کر کے طالوت کی صحبت حاصل کر لیتے ہیں ۔ وہ ان کے اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

پہلے ہی دن محفل پر ان سے بات ہوئی جو کہ بدمزگی پر مشتمل تھی ۔ کبھی کبھی طالوت جی سے بات ہو جاتی ہے ۔ لیکن بے تکلفی سے نہیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

علمی اور مباحثی اختلافات کو ذاتیات نہیں بناتے ۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

مذہب پر اک مخصوص نظریہ سے بھرپور لکھتے ہیں سو ان کی تحاریر سے اس مخصوص نظریئہ کے بارے بہت جانکاری مل رہی ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
طالوت جی اللہ تعالی نے آپ کو بے پناہ علم سے نوازا ہے ۔ ماشااللہ ۔ اک درخواست ہی سمجھ لیں کہ جب کوئی آپ سے سوال کرے تو آپ جواب عطا کر دیا کریں ۔ بنا یہ سمجھے اور محسوس کیے کہ شاید سوال کرنے والے نے سوال کی آڑ میں آپ پر طنز کیا ہے ۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع ]

فرمائیش یہی ہے کہ اگر آپ اس نک " طالوت " کی وجہ اختیاری سے آگاہ کریں تو مشکور ۔۔۔۔۔۔
طلب علم اللہ کی راہ میں لامحدود وفا کا تقاضا کرتا ہے ۔۔۔ آپ اس جملے سے کیا مفہوم اخذ کرتے ہیں ؟

اللہ تعالی طالوت جی کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ اور ان کی تحاریر سے سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
نایاب
 
طالوت

محفلین
جی تو اس دفعہ کی مہمان شخصیت پان پراگ مصالحےکی طرح محفل پر چھائی ہوئی ہے :grin: کونسا زمرہ ہے جہاں انکی موجودگی نہیں پائی جاتی۔(اب کیا کریں کہ چاہنے کے باوجود خواتین کارنر میں نہیں جا سکتے) :laughing:

ہمیشہ عجیب و غریب چیزیں پسند کرتے ہیں۔ دوسروں معنوں میں ان کی نظر میں کوئی بھی چیز بدصورت نہیں ہے۔ شاہ رخ کان سے بہت چڑتے ہیں :laughing:

ان کی خاص بات کہ یہاں کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ ہفتے کے مہمان کو خواہ جانتے ہوں یا نا جانتے ہوں انہوں نے وہاں اپنی رائے ضرور دی ہے۔
تصاویر والے زمرے میں بھی ہمیشہ بہترین شیئرن کیا ہے۔

کافی دوستانہ مزاج کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ نئے رکن ہونے کے باوجود کب ہم میں گھل مل گئے یہ پتہ ہی نہیں لگا :) گرم علاقے میں رہنے کی وجہ سے کبھی کبھی تھوڑا گرم بھی ہو جاتے ہیں شاید اس وقت انکا اے -سی کام نہیں کرتا ہو گا :nailbiting:

[/CENTER][/COLOR]

شکریہ تعبیر ۔
خواتین کے زمرے میں گیا تھا ایک ہی بار غلطی سے ، نبیل نے کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا ، تب سے جھانکا بھی نہیں کہ رولز آر رولز ;) ۔۔ اس میں کیا شک کہ دنیا میں قدرتی طور پر ہر چیز ہی حیرت انگیز طور پر خوبصورت ہے ۔ شاہ رخ خان ، چھوڑیں کسی آدمی کی بات کریں۔ مہمان کے بارے میں رائے تو دینا پڑتی ہے کہ آخر کو مہمان ہیں ۔ تصاویر والے سیکشن کی ملکہ تو آپ ہیں یہ تو آپ کی نوازش ہے کہ محل کے دروازے پر نیزہ لئے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی آپ نے :)۔ ہوشیار اے سی اب بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ۔۔:devil:

باقی احباب کا بھی شکریہ ، وقتا فوقتا حاضر ہوتا رہوں گا ۔۔۔
وسلام
 
عزیزامین

محفلین
مجھے کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اس لئے میں کوئی رائے نہیں دوں گا ان کے بارے میں۔ نایاب جی میں من چلا نہیں میں تھا نہیں اب بھی موجود ہوں ۔ ظہیر صاحب کیا آپ نے مجھ سے کٹی کی ہے؟
 
طالوت

محفلین
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
خوش آمدید
محفل اردو کو شرف میزبانی بخشنے کا بہت شکریہ ۔
" نو نقد کا قائل ہوں تیرہ ادھار کرنا ناپسند ہے ۔۔
مہمان ہیں آپ ۔ اور میزبان پر خاطر داری فرض ۔
جو روکھا سوکھا ہے میرے پاس وہ حاضر ہے بصورت الفاظ ۔
گر قبول ہو تو باعث شرف۔
[/color]

محبت ہے جناب آپ کی ، آپ اچانک سامنے والے پر اس قدر محبت و اخلاص کا وزن ڈال دیتے ہیں کہ وہ بےچارہ چاروں شانے چت ۔۔۔ یہ تو محفل و محفلین کی مہربانی ہے کے انھوں نے مجھ سے نکمے کو یہ درجہ بخشا ۔۔

اردو محفل پر پہلی ملاقات ہی جناب طالوت سے ہوئی ۔ جو کہ کچھ غلط فہمی کے باعث تکرار پر مبنی تھی ۔ اور جو تاثر محسوس کیا وہ اک شریر اور منچلی قسم کی شخصیت کا تھا ۔ عزیز امین جی (جو کہ بہت متاثر ہیں طالوت جی سے ۔ اور ان کی تعریفیں کر کر کے نہیں تھکتے ۔ ) کی باتوںنے جو ان کا اک متاثر کن شخصیت کا ہیولا بنایا تھا ۔ وہ قائم نہ رہ سکا ۔ کچھ وقت گزرا طالوت کی لکھی تحاریر نظر سے گزریں ۔ مذہب ، سیاست اور عام گپ شپ میں ان کی تحاریر سے ابھرتے جھلکتے جذبات و احساسات سے آگہی ہوئی ۔ تو حقیقت حال کھلی کہ اس شخصیت کی مثال تو " ناریل " جیسی ہے ۔ جس کا بیرونی حصہ بے شمار ریشوں سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے ۔ اور ریشوں کے نیچے سخت چھلکا ہوتا ہے ۔ اور اس کے اندر نرم و ملائم میٹھی خوشبودار گری ہوتی ہے ۔ اور اس میں موجود میٹھے پانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت دل لگی کے ساتھ اس میں سوراخ کیا جاتا ہے ۔ ور بہت احتیاط کے ساتھ ریشے اور چھلکے کو الگ کر کے گری سے لذت حاصل کی جاتی ہے ۔ اور اب مجھے یہ لکھتے ہوئے کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میرا پہلا تاثر غلط تھا ۔ ماشااللہ بہت اچھی اور پیاری شخصیت ہیں طالوت جی جنہوں نے کسی خاص وجہ سے اپنے اوپر اک کھردرا لبادہ ڈالا ہوا ہے ۔اور جو اس کھردے لبادے کو برداشت کر کے طالوت کی صحبت حاصل کر لیتے ہیں ۔ وہ ان کے اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں ۔
بڑے چھوٹے آدمی کو آپ نے کھینچھ تان کر بڑا کر تو دیا مگر احتیاط لازم ہے کہیں زیادہ کھنچائی سے پھٹ پھٹا نہ جائے ۔ :) ۔ عزیز کی کیا بات ہے وہ سب کے سجن ہیں مگر ایک مخصوص حالت تک ۔۔ ناریل سے یاد آیا ، یہاں کیرالہ کے کچھ ساتھی کھانا ناریل کے تیل میں بناتے ہیں کیا زبردست خوشبو آتی ہے ۔۔

پہلے ہی دن محفل پر ان سے بات ہوئی جو کہ بدمزگی پر مشتمل تھی ۔ کبھی کبھی طالوت جی سے بات ہو جاتی ہے ۔ لیکن بے تکلفی سے نہیں
قریب قریب اکثر لوگوں کے ساتھ یہی معاملہ ہے کہ میری ان سے پہلی بات چیت کچھ ایسی ہی کھردری اور سخت ہوتی ہے ۔۔ ہماری بات چیت ہی شاید ایسے مراسلوں پر ہوتی ہے جہاں بے تکلفی کی گنجائش نہیں نکلتی ، اور یوں بھی آپ کا میٹھا میٹھا انداز بات بڑھانے"والا ہوتا نہیں تو جب بات نہ بڑھے گی تو بے تکلفی کیسے ہو گی :noxxx: اب اپنے اوپری پیراگراف کو ہی دیکھ لیجئے کچھ کہنے جوگا کہاں چھوڑتے ہیں آپ ۔۔

علمی اور مباحثی اختلافات کو ذاتیات نہیں بناتے ۔
اس کی تک جو نہیں بنتی ۔۔ اختلاف نظریے سے ہوتا ہے ذات سے نہیں اور مجموعی طور پر ہم سب ایک جیسے خیالات کے مالک ہوتے ہیں سوائے چند ایک مسائل کے مگر چونکہ ان میں اختلاف ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آتے ہیں ۔۔

مذہب پر اک مخصوص نظریہ سے بھرپور لکھتے ہیں سو ان کی تحاریر سے اس مخصوص نظریئہ کے بارے بہت جانکاری مل رہی ہے
درست بات کو جاننے کے لئے غلط بات کا علم انتہائی ضروری ہے ۔ ورنہ درست و غلط کی تمیز کرنا ممکن نہیں رہتا۔

طالوت جی اللہ تعالی نے آپ کو بے پناہ علم سے نوازا ہے ۔ ماشااللہ ۔ اک درخواست ہی سمجھ لیں کہ جب کوئی آپ سے سوال کرے تو آپ جواب عطا کر دیا کریں ۔ بنا یہ سمجھے اور محسوس کیے کہ شاید سوال کرنے والے نے سوال کی آڑ میں آپ پر طنز کیا ہے ۔
یہ تو زیادتی کر دی آپ نے ، اللہ نے مجھے علم سے ضرور نوازا ہے مگر وہ بےپناہ ہرگز نہیں مجھ سے کہیں زیادہ تو میرے ان پڑھ کسان ابا زیادہ جانتے ہیں ۔ رہی آپ کے اس سوال کی بات تو میں اسے ہرگز طنز نہیں سمجھا تھا بلکہ کچھ کچھ آپ کا اشارہ بھی سمجھ گیا تھا مگر مشکل یہ ہے کہ ایک تو میں کسی الجھن میں پڑے بغیر بات کرنے کا عادی ہوں (حالانکہ خود اکثر گول مول گھما پھرا کر باتیں کر جاتا ہوں:)) دوسرا سنجیدہ موضوعات پر عموما آپ ذرا سیاق سباق سے ہٹے یا اسے کسی دوسرے انداز میں لیا تو ساری گفتگو "مُشَکَل"بن جاتی ہے اسلئے میں نے آپ کے اس سوال کو موضوع سے مطابق نہیں جانا تھا ۔۔

فرمائیش یہی ہے کہ اگر آپ اس نک " طالوت " کی وجہ اختیاری سے آگاہ کریں تو مشکور ۔۔۔۔۔۔
طلب علم اللہ کی راہ میں لامحدود وفا کا تقاضا کرتا ہے ۔۔۔ آپ اس جملے سے کیا مفہوم اخذ کرتے ہیں ؟

اللہ تعالی طالوت جی کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ اور ان کی تحاریر سے سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
نایاب

اس عرفیت کی وجہ اختیاری کے لئے آپ یہاں میرے تعارف کا چکر لگائیں ۔۔
جو کچھ میں جانتا ہوں اسے بےلاگ بیان کرنے میں بخل نہیں کرتا ماسوائے اس کے محفل کے قوانین نہ آڑے آتے ہوں یا میں اس پر اپنے انداز میں بات کرنے کے قابل نہ ہوں ۔۔ کیونکہ بات کو ڈھنگ سے بیان کرنے کی صلاحیت میں نہیں رکھتا اسلئے کچھ کہنا مشکل ہو جاتا ہے اسی طرح کئی احباب سے اچھی خاصی تلخ کلامیاں ہو چکی ہیں اسلئے مستقبل میں بھی شاید آپ کو اسی قسم کی شکایات کا سامنا کرنا پڑے اسلئے پیشگی معذرت ۔۔
ان دعاؤں اور محبتوں کے لئے بے حد شکریہ:) ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
مجھے کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اس لئے میں کوئی رائے نہیں دوں گی ان کے بارے میں
رائے تو آپ نے دے بھی دی ۔۔ زندگی میں سبھی تجربے اچھے تو نہیں ہوتے نا ، برا خواب سمجھ کر بھول جائیں ۔۔
میں کئی بار مل چکا اچھا بندہ ہے کھانے کے بعد آئس کریم کی ضد کرتا ہے
کب تک ایسے چلے گا:mad: بس کر دو بس :noxxx: جھوٹ پکڑا گیا نا ، سب کو پتہ ہے کہ میں آئسکریم کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔;)
محفل میں سب سے پہلے میری حوصلہ افزائی طالوت بھائی نے کی ۔ اور میرے پسندیدہ ترین ممبران میں سے ایک ہے ۔
:)
تفصیلی رائے بعد میں‌
اتنا بھی چلے گا زیادہ کچھ کہہ دیا تو یہ نہ ہو کہ میرا دماغ ساتویں آسمان تک جا پہنچے اور پھر آوازیں ہی دیتے رہ جاؤ :devil:۔۔
وسلام
 
Top