1 - -مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر ایک شوخ و چنچل ، مگر شوخ و چنچل تو کسی لڑکی کے لیئے کہنا اچھا لگتا ہے
یوں کہہ دیتی ہوں کہ مزاح کی حِس رکھنے اورمذاق سمجھنے والا ایک بابا
بابا اس لیئے کہ جب میں محفل میں آئی تو دو بابے میرے تعارف والے تھریڈ پر بتیسی کے لیئے لڑ پڑے تھے ، اُن میں ایک ظفری بابا جی تھے، ظفری اب تک ایک بتیسی اور 3 بابے ہیں یا اب سب کی الگ الگ ہے
2 - ۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
میرے تعارف کے تھریڈ میں بات ہوئی تھی ۔
3 - مہمان شخصیت کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ہنسی مذاق کی عادت ، مگر اب پہلی جیسی بات نہیں جن ممبرز کے ساتھ ظفری باتیں بنایا کرتے تھے وہ محفل پر کم نظر اتے ہیں ۔
4 - مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا؟
ہر بات میں مزاح کا پہلو نکالنا کوئی ظفری سے سیکھے ، سبق کوئی سیکھا نہیں کیوں کہ اتنی زیادہ بات چیت ہوئی نہیں کبھی ، جان پہچان ضرور ہے اب اتنی سی جان پہچان میں جب کچھ سیکھا نہیں تو سبق کیا سکھانا
5 - مہمان شخصیت کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہی کہ اب بہت کم نظر آتے ہیں محفل پر جلدی جلدی آیا کریں ، سوال یہ کہ ابھی کچھ دن پہلے ایک ایس ایم ایس آیا کہ بقول ناسا کی تحقیق کے مطابق 21 دسمبر 2012 کو زمین سورج سے ملے گی تو اُس دن قیامت آئے گی اس بات کی تردید یا تائید کریں سارہ کو بڑی فِکر ہے کہ اتنی جلدی قیامت توبہ کرو ابھی تو دنیا ہی نہیں دیکھی ہم نے
دوسرا سوال وہی جو مجھ سے کیا تھا اتنے دُکھی گانے کیا وہ خط جو لکھے تو گئے پر آپ کے پاس ہی رہی گئے اُن کو پڑھنے کے بعد تو یہ گانے پوسٹ نہیں کرتے آپ
کبھی وہ خط محفل کے خط والے تھریڈ میں ہی پوسٹ کردیں ہم بھی مستفید ہوں
6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
یونہی ہنستے مسکراتے رہیں اللہ آپ کو ہر غم سے دور رکھے آمین ۔